Baaghi TV

Author: +9251

  • رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا کیس:متاثرہ خاتون کے یوٹرن کا نتیجہ بھی آگیا

    رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا کیس:متاثرہ خاتون کے یوٹرن کا نتیجہ بھی آگیا

    لاہور:رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا کیس ۔۔متاثرہ خاتون کا یوٹرن،اطلاعات کے مطابق 14 اگست کی شب چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کیس میں مثاثرہ خاتون نے یوٹرن لے لیا۔ متاثرہ خاتون نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق دوران سماعت متاثرہ خاتون نے ملزموں کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد میرے ملزم نہیں اور میں مزید ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرناچاہتی۔ مہوش کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوجائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے اس بیان پر عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    خیال رہے کہ 14 اگست کے دن ایک رکشے میں سفرکرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ، اس وقت خاتون کیساتھ دست درازی کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا دو خواتین ایک بچے سمیت چنگچی رکشے میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ سڑک پر ٹریفک کا رش تھا اور کافی تعداد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان بھی رکشے کے پیچھے چل رہے تھے۔ دو موٹرسائیکل سوار خواتین کی ویڈیو بھی بنا رہے تھے، لیکن آج اس خاتون نے یوٹرن لیتے ہوئے بدکرداراورآوارہ لڑکوں کوسزادلوانے میں دلچسپی نہ لے کرکیس کا خاتمہ کردیا اورپھرعدالت نے ان کی ضمانت لے لی

  • ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

    ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

    ٭٭٭٭٭
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات‘ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری‘ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ضلع بھر میں ٹیموں کی کارکردگی اور انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا

    قصور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری‘ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ضلع بھر میں ٹیموں کی کارکردگی اور انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد جمیل نے تحصیل قصور‘پتوکی‘ چونیاں اور کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا اور انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو چیک کیا۔ انہوں نے مختلف ٹیموں کی کارکردگی کو جانچا اور ٹیموں کے کام کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیزی سے جاری ہے جو آئندہ ماہ 6دسمبر تک جاری رہے گا
    کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • ن لیگ نے رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا

    ن لیگ نے رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: ن لیگ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رانا شمیم نے بغیر کسی دباؤ کے حلفیہ بیان دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کر دیا گیا، ثاقب نثار اور رانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہے لیکن پاکستان کے عوام کو بھی سچ پتا چلنا چاہیے، الیکشن کے عمل میں مداخلت ہو تو کیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”437189″ /]

    ادھر آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کیس سے متعلق انکشافات پر گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہاں پر کورٹ رپورٹرز کے سامنے بہت سارے کیسز زیر سماعت ہیں، کوئی انگلی اٹھا کر بتائے ؟ مجھے اس عدالت کے ہر جج ہر فخر ہے، اس قسم کی رپورٹنگ سے مسائل پیدا ہونگے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے ہمیشہ اظہار رائے کی قدر کی ہے اور اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، اگر اس عدالت کے غیر جانبدارانہ فیصلوں پر اسی طرح انگلی اٹھائی گئی یہ اچھا نہیں ہوگا، یہ عدالت سب سے توقع رکھتی ہے کہ لوگوں کا اعتماد اداروں پر بحال ہو، زیر سماعت کیسسز پر اس قسم کی کوئی خبر نہیں ہونی چاہیے۔

    ادھر نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے جواب پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار جھوٹ بول رہے ہیں، خود کو قانون اور آئین کا ماہر سمجھنے والے ثاقب نثار نے آئین اور قانون کے خلاف بات کی ہے۔

  • سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف کے رویے کےخلاف وکلا کا احتجاج

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف کے رویے کےخلاف وکلا کا احتجاج

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف کے رویے کےخلاف وکلا کا احتجاج ،اطلاعات کے مطابق وکلاء برادری کا اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے خلاف احتجاج ۔ وکلا نے سونیا صدف کے دفتر سے کرسی میز اٹھا کر باہر پھینک دیا اور سونیا صدف کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

    سیالکوٹ بار کے تمام وکلاء نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کے خلاف عدالتی حکم نہ ماننے پر بھرپور احتجاج کیا ۔ احتجاج میں سونیا صدف کی معطلی پر بھرپور زور دیا ۔

    احتجاج سیالکوٹ بار کے صدر خالد قریشی , نائب صدر وسیم پاشا ,جنرل سیکرٹری ارتضی بخاری ، سینئر وکیل ارشد محمود بگو کی موجودگی میں کیا گیا ۔ وکلاء کا کہنا ھے کہ اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کی غنڈہ گردی نہی چلے گی ۔

    یا د رہے کہ سونیا صدف سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے رمضان بازار میں جھگڑے کے باعث کافی مشہور ہوئی تھیں۔

    سونیا صدف جن کےبارے میں ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ جان بوجھ کرموجودہ حکومت کےلیے مسائل پیدا کرنے میں سرگرم عمل ہیں‌، اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے تھے۔ ی

    تفصیلات کے مطابق سونیا صدف کے خلاف ایک شہری کی جانب سے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی درخواست دی گئی تھی۔عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود وہ عدالت پیش نہیں ہوئیں جس پرا ب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔

    ادھر آج وکلا نے سونیا صدف کے رویے کے خلاف احتجاج کرکے ان کے کیئریر کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے

  • بھارتی فوج سرینگر میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرنے لگی

    بھارتی فوج سرینگر میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرنے لگی

    سرینگر:بھارتی فوج سرینگر میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرنے لگی ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر اوروادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے اتوار کی رات سرینگر کے علاقے جمالٹہ میں گھروں میں گھس کر مکینوںکو ہراساں کیا۔علاقے میںفوجی آپریشن ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد شروع کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے شوپیاں، پلوامہ، بارہمولہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف مقامات پربھی تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کرکے علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہیدکررہی ہیں ، انہیں تشدد کا نشانہ بنارہی اور گرفتارکررہی ہیں جس سے مقبوضہ جموںوکشمیر کرہ ارض کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅوالا علاقہ بن گیا ہے۔

    ادھر مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حل پر گفتگو کرتے ہوئے غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لیے کشمیری پنڈتوں کو درپیش مشکلات کو ہتھیار بنا کر اپنی تقسیم کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں اپنی پارٹی کے مرکزی دفتر پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو اپنے پنڈت بھائیوں کی باوقار واپسی کے لئے مزید محنت کرنا ہو گی

  • روسی-ایس400 ڈیفنس سسٹم حاصل کرنےکےبعد بھارتی آرمی چیف جدید خطرناک اسلحہ لینے اسرائیل پہنچ گئے

    روسی-ایس400 ڈیفنس سسٹم حاصل کرنےکےبعد بھارتی آرمی چیف جدید خطرناک اسلحہ لینے اسرائیل پہنچ گئے

    نئی دہلی :روسی- ایس 400 ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے کے بعد بھارتی فوج آرمی چیف جدید خطرناک اسلحہ لینے اسرائیل پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق روس سے دنیا کا خطرناک ترین ایس 400 ڈیفنس سسٹم لینے کے بعد بھارتی آرمی چیف اسرائیل پہنچ گئے ہیں ، اچانک بہت بڑی تبدیلی اور حالات کے تناظر میں یہ بحث چل پڑی ہے کہ خطے میں خطرناک دوڑ شروع ہوچکی ہے

    ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ لداخ اور ہماچل پردیش میں چینی فوج کے بڑھتے ہوئے دباو کے پیش نظر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے صیہونی ریاست سے مدد اور مشورہ لینے کے لیے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل روانہ ہو گئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف کا یہ دورہ اسرائیل کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سیکرٹری دفاع اجے کمار کے دوروں کے چند ہفتوں بعد ہورہا ہے۔

    سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ جنرل نروانے دونوں ممالک کے درمیان مجموعی فوجی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں اسرائیل کے اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔بھارت اور اسرائیل نے منگل کو ڈرون، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات مشترکہ طور پر تیار کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    بھارت اسرائیل کے ملٹری ہارڈ ویئر کا بڑا خریدار رہا ہے۔ اسرائیل گزشتہ چند سالوں سے بھارت کو مختلف ہتھیاروں کے نظام، میزائل اور بغیر پائلٹ کے جہاز فراہم کر رہا ہے لیکن یہ لین دین زیادہ تر پردے کے پیچھے ہی رہ جاتاہے۔

  • بھارتی فوج نکسل عوام کا قتل عام کرنے لگی:ایک ہی واردات میں 26 نکسل شہری ماردیئے

    بھارتی فوج نکسل عوام کا قتل عام کرنے لگی:ایک ہی واردات میں 26 نکسل شہری ماردیئے

    ممبئی : بھارتی فوج نکسل عوام کا قتل عام کرنے لگی:ایک ہی واردات میں 26 نکسل شہری ماردیئے ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے ماو نواز رہنما سمیت 26 نکسل وادیوں کو ہلاک کر دیاہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ممبئی سے 900کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع کے مردنٹولا جنگلاتی علاقے میں کورچی کے مقام پرپولیس کی ایک کمانڈو ٹیم نے تلاشی کی کارروائی کے دوران سرکردہ نکسل رہنما ملند تلٹمبڈے سمیت 26 نکسلیوں کو ہلاک کردیا۔

    بھارتی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ پولیس نے بتایاکہ کمانڈوزنے جو پولیس کا ایلیٹ ونگ ہے، تلاشی کے دوران 26 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ریاستی پولیس کے ایک سینئر افسر نے اتوار کو تصدیق کی کہ تلتمبڈے ہلاک ہونے والے نکسلیوں میں شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایاکہ26 نکسلیوں کی ہلاکت منی پور میںکیے گئے حملے میں آسام رائفلز کے کرنل، ان کی اہلیہ، بیٹے اورچار اہلکاروںکی ہلاکت کے بعد ردعمل کا حصہ ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نکسل انصاف اور بھارت کی طرف سے چھینے گئے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی

    سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی

    سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکلوانے سے متعلق درخواست منظور کرلی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی ہے۔ دبئی میں جاری ایکسپو نمائش کے لیے شرجیل میمن کی سندھ حکومت نے بطور فوکل پرسن تقرری کی ہے۔

    عدالت میں وکلا نے بیان دیا کہ وفاق اور نیب کو شرجیل میمن کے بیرون ملک جانے پر اعتراض نہیں ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ شرجیل میمن یکم اپریل 2022 سے قبل واپس آجائیں۔ شرجیل میمن کو 10 لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنا شرجیل میمن کا بنیادی حق ہے اور انھیں زر ضمانت کےعوض اجازت دے دی جائے۔

    شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فوکل پرسن کی حیثیت سے شرجیل میمن کو 15 نومبر سے فیسٹول میں شرکت کرنی ہے اور وہ ایکسپو میں سندھ حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

    تین ماہ قبل سندھ ہائيکورٹ نے سابق صوبائی وزير شرجيل انعام ميمن کی بيرون ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو 30دن کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔پیپلزپارٹی کے رہنما کو عدالت نے 10 لاکھ روپے زرِضمانت جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ نیب ریفرنس کے مطابق شرجیل میمن کے 2.43 ارب روپے کے اثاثے ہیں اور انہوں نے متعدد رشتہ داروں کے نام پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ پی پی رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے 18لاکھ روپے غیر قانونی طور پر حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر منتقل کیے

  • ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کا دن دنیا بھرکی طرح پاکستان میں‌ بھی منایا گیا

    ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کا دن دنیا بھرکی طرح پاکستان میں‌ بھی منایا گیا

    لاہور: ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کا دن دنیا بھر میں‌ منایا گیا ماہرین کے مطابق پاکستان میں سوا تین کروڑ سے زائد افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ وزن میں اضافہ، ورزش نہ کرنا اور مرغن کھانے اس بیماری کی جڑ ہیں ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف چینی سے پرہیز کے ذریعے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن نہیں بلکہ شوگر کے مریضوں کے لیے اپنا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول چیک کرتے رہنا بھی ضروری ہے ۔

    طبی ماہرین کےمطابق شوگر کا مرض اس وقت لگتا ہے جب انسولین مناسب مقدار میں پیدا نہیں ہوتی یا لبلبہ کام چھوڑ دیتا ہے، ایسی صورت میں شکر خون میں جمع ہونے لگتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے 3 کروڑ افراد شوگر میں مبتلا ہیں گذشتہ سال کی نسبت یہ مرض دوگنا ہے، غیر متوازن لائف اسٹائل ،موٹاپا،مرغن غذائیں ،رات کو جاگنا اورورزش نہ کرنے جیسے عوامل شوگر پھیلارہی ہے جبکہ بیشتر لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں شوگر ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر کی پیچیدگیوں سے دیگر بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں ۔ شوگر بصارت اورگردوں کی خرابی ،ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی بیماریوں کا سبب بھی بن رہی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر میں مبتلا بیشتر افراد یہ نہیں جانتے کہ لائف اسٹائل میں تبدیلی سے معاملات میں کافی حد تک بہتر ی لائی جاسکتی ہے۔

  • ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دید یا

    ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دید یا

    لاہور:ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دید یا،اطلاعات کے مطابق وفاق اور پنجاب حکومت سے ناراض اتحادی جماعت مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب کے صدرپرویز الٰہی کی زیرصدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیارپرویزالٰہی کو دے دیا۔

     

     

    ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے بڑھتی بیروزگاری اورمہنگائی، ڈالر، پیٹرول، بجلی،گیس کی بڑھتی قیمتوں، امن وامان کی ابترصورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

     

     

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتاجارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ عام آدمی اذیت میں ہے، حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

    مسلم لیگ ق کے مطابق حکومت نان ایشوزکو ایشوزبناکرعام آدمی کےزخموں پرنمک چھڑک رہی ہے، عام آدمی کوریلیف نہ دیاگیاتوحالات مزید بگڑیں گے۔ق لیگ نے مطالبہ کیا کہ حکومت سنجیدگی سے ان تمام مسائل کا فوری ازالہ کرے۔