Baaghi TV

Author: +9251

  • :1194ملزموں کو سزائیں ہوئیں:نیب نے کیا کھویا کیا پایا تفصیلات آگئیں

    :1194ملزموں کو سزائیں ہوئیں:نیب نے کیا کھویا کیا پایا تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد: 1194ملزموں کو سزائیں ہوئیں:نیب نے کیا کھویا کیا پایا تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر نگرانی چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چار برسوں میں 1194ملزموں کو سزائیں ہوئیں۔

    نیب کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چار سالوں میں 1194 ملزموں کو سزائیں ہوئیں جبکہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر نگرانی چار سالوں میں نیب کےسیکشن دس کے تحت 447 ملزموں کو سزائیں ہوئیں،نیب کے سیکشن 25 بی کے تحت چار سالوں میں 747 ملزموں کو سزائیں ملیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیکشن دس کے تحت سب سے زیادہ نیب کراچی میں 205 ملزموں کو سزائیں ہوئیں ،اسلام آباد میں 54، لاہور 50 اور سکھر میں 41 ملزموں کو سزائیں ملیں۔

    سیکشن 25 بی کے تحت نیب سکھر میں چلنے والے کیسز میں سب سے زیادہ 291 ملزموں کو سزائیں ہوئیں جبکہ کراچی اور لاہور میں 167 ، 167،راولپنڈی میں 75 ملزموں کو سزائیں سنائی گئیں۔

    دوسری طرف ن لیگی ارکان نے نیب پرسخت تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہے اوریہ کہا ہے کہ نیب عمران خان کی خواہشات کے مطابق کام کرتا ہے اورشریف فیملی کے پیچھے پڑا ہوا ہے

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیے جانے کا امکان:حکومتی مشن مکمل

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیے جانے کا امکان:حکومتی مشن مکمل

    اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیے جانے کا امکان:حکومتی مشن مکمل ،اطلاعات کے مطابق انتخابی اصلاحات سمیت اہم قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ حتمی فیصلہ کل مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو بلائے جانے کا امکان ہے،مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی ہو گی جبکہ ای وی ایم ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی قانون سازی ہونی ہے ۔

    مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کے حوالے سے کل مشاورتی اجلاس ہوگا اوراجلاس کے بارے میں کل فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اوراتحادی جماعتوں کے وفد کی کل اہم ملاقات ہو گی، اتحادی جماعتوں کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ حکومتی وفد اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرے گا۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لینے، سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کے لئے وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل جبکہ وفاقی کابینہ کی میٹنگ منگل کو طلب کرلی ہے جس کے لئے آٹھ نکاتی ایجنڈا بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

    ادھر ذرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی سینئر رہنما شریک ہوں گے،اجلاس دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق مشاورت ہو گی،اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ انتخابی اصلاحات اور دیگر قانونی بلوں کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی

  • سب حاضر ہوجائیں:وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل،وفاقی کابینہ کی میٹنگ منگل کو طلب کرلی

    سب حاضر ہوجائیں:وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل،وفاقی کابینہ کی میٹنگ منگل کو طلب کرلی

    اسلام آباد:سب حاضر ہوجائیں:وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل،وفاقی کابینہ کی میٹنگ منگل کو طلب کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لینے، سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کے لئے وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل جبکہ وفاقی کابینہ کی میٹنگ منگل کو طلب کرلی ہے جس کے لئے آٹھ نکاتی ایجنڈا بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی سینئر رہنما شریک ہوں گے،اجلاس دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق مشاورت ہو گی،اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ انتخابی اصلاحات اور دیگر قانونی بلوں کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیراعظم خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں کابینہ کو مہنگائی کے تازہ اعدادو شمار ،وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں بارے بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ پی او ایف اینڈ ایچ آئی ٹی بورڈ میں منسٹیریل کوآرڈینشن ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

    وفاقی کابینہ تربت اورخیبر پختونخوا میں آئی جی ایف سی کی تقرری ،کابینہ الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کی ممبر تقرری کی منظوری دے گی۔

    کابینہ حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آْفیسر سے متعلق وزارت توانائی کی سفارشات کاجائزہ لے گی جبکہ احساس راشن رعایت پیکج ،کریانہ مرچنٹ انسنٹیو بارے بریفنگ دی جائے گی اورکمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےساتھ اپنی محبت کے بدلے اچھے رویے نہ ملنے کا شکوے کیے ہیں اوریہ تاثردیا ہے کہ شاید وہ حکومت کا ساتھ مزید نہ دے سکیں‌، بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں وزیراعظم مشترکہ اجلاس کے بارے میں حکمت عملی وضح کریں گے

  • دن میں3 وقت گیس کی فراہمی، پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت آگئی

    دن میں3 وقت گیس کی فراہمی، پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت آگئی

    اسلام آباد : دن میں3 وقت گیس کی فراہمی، پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت آگئی،اطلاعات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو دن میں 3 وقت گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق دن میں صرف 3 وقت گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیے ہیں، کھانےکے اوقات میں گھریلوصارفین کوگیس فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت دی ہے۔

    خیال رہے کہ وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔

    ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔

  • بھارت کوروسی ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ مل گئی :پاکستان اور چین کی سلامتی کوخطرات

    بھارت کوروسی ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ مل گئی :پاکستان اور چین کی سلامتی کوخطرات

    نئی دہلی:بھارت کوروسی ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ مل گئی :پاکستان اور چین پردباوبڑھ گیا،امریکہ بھی محتاط ،اطلاعات کے مطابق روس نے بھارت کو ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی جبکہ امریکا کی جانب سے بھارت پر پابندی کے خطرات موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق روس کی ملیٹری کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ دیمتری شوگایوف نے بتایا کہ روس نے بھارت کے لیے میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا کے 2017 کے قانون کے تحت بھارت پر روس سے میزائل نظام خریدنے پر پابندی کے خطرات اور تحفظات ہیں کیونکہ مذکورہ قانون کا مقصد ممالک کو روسی ملیٹری ہتھیاروں کی خریداری سے روکنا ہے۔

    اس حوالے سے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ انٹرفیکس نے دبئی میں ایرواسپیس ٹریڈ شو میں موجود دیمتری شگایوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘پہلی کھیپ شروع کی گئی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ایس-400 نظام کا پہلا یونٹ بھارت میں رواں برس کے آخر میں پہنچے گا۔

    بھارت اور روس کے درمیان 5.5 ارب ڈالر مالیٹ کے ایئرمیزائل نظام کا معاہدہ 2018 میں طے پاگیا تھا، جس کے حوالے سے بھارت کا مؤقف ہے کہ اس کو چین سےخطرات ہیں اور دفاع کی ضرورت ہے۔

    بھارت کو امریکا کی جانب سے کاؤنٹرنگ امریکاز ایڈورسیریز تھرو سینگشنز ایکٹ (کاسٹا) کے تحت پابندیوں کا سامنا ہے، جس کے تحت روس کو جنوبی کوریا اور ایران کے ساتھ مخالف قرار دیا گیا۔روس کو یوکرین کے خلاف کارروائی، 2016 میں امریکی انتخابات میں مداخلت اور شام کی مدد کرنے پر اس قانون کے تحت مخالف ملک میں شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کا کہنا تھا کہ اس کا امریکا اور روس دونوں کے اسٹریٹجک شراکت داری ہے جبکہ واشنگٹن نے نئی دہلی کو باور کرایا تھا کہ کاسٹا سے استثنیٰ ملنا ممکن نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا نے کاسٹا کے تحت روس سے ایس-400 میزائل نظٓم حاصل کرنے والے نیٹو اتحادی ترکی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔امریکا نے ترکی کے دفاعی نظام اور دفاعی صنعتوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

    ترکی سے ایف-35 فائی اسٹیلتھ جنگی طیاروں کا معاہدہ بھی ختم کردیا، جو مریکا کے دفاعی نظام میں جدید ترین جنگی طیارے ہیں، ان کا استعمال نیٹو اراکین اور امریکا کے دوسرے اتحادی استعمال کرتے ہیں۔روس نے کہا تھا کہ ترکی کو جنگی طیاروں میں لانے کے لےی مدد کی پیش کش کی تھی لیکن تاحال حتمی طور پر کوئی معاہدہ طےنہیں پایا۔

  • دبئی کوجھٹکے:متحدہ عرب امارات 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا

    دبئی کوجھٹکے:متحدہ عرب امارات 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا

    دبئی:دبئی کوجھٹکے:متحدہ عرب امارات 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات 6.2شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا مرکز ایران تھا۔شام 4 بج کر 7 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز ایران کے جنوبی علاقے میں تھا۔

    ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زلزلے کے جھٹکے دیگر پڑوسی ممالک میں محسوس کیے گئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طویل عمارتیں لرزنے لگیں۔

    زلزلے کے جھٹکے سے دبئی میڈیا سٹی اور دبئی اسپورٹس سٹی کی رہائشی عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ کسی بھی مقام سے زلزلے سے مالی اور جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ جون میں ایران میں 5.1 شدت کے زلزلے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جب کہ فروری میں بھی ایران کے جزیرہ قشم میں 5.8 شدت کے زلزلے کے بعد زمین میں لرزش محسوس کی گئی تھی۔

  • شکوہ اور جواب شکوہ:اپوزیشن کی طرف سے لکھے گئے خط پرکل ہوگی مشاورت

    شکوہ اور جواب شکوہ:اپوزیشن کی طرف سے لکھے گئے خط پرکل ہوگی مشاورت

    لاہور: شکوہ اور جواب شکوہ:اپوزیشن کی طرف سے لکھے گئے خط پرکل ہوگی مشاورت ،اطلاعات کے مطابق حکومتی ٹیم کل متحدہ اپوزیشن کے سپیکر کو لکھے گئے جوابی خط کا جائزہ لے گی۔

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اہم قانون سازی پر اتفاق رائے کے لئے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا تھا جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خط متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو ریفر کردیا تھا۔

    متحدہ اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی نے جوابی خط اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کردیاہے اورمتحدہ اپوزیشن نے اتفاق رائے سے قانون سازی کے لئے اپنی تجاویز دی ہیں۔

    حکومتی ٹیم کل اسپیکر سے رابطہ کرکے اپوزیشن کے خط کے مندرجات کاجائزہ لےگی جبکہ حکومتی ٹیم اس ضمن میں قابل عمل مشاورتی عمل کے حوالے سے اسپیکر کو اپنی رائے دےگی۔

    قبل ازیں پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جوابی خط لکھا جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر مشتمل سپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی میں انتخابی اصلاحات کے پورے پیکج کو زیرغور لایا جائے۔

    پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی سٹئیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس مں سپیکر قومی اسمبلی کے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کو لکھے گئے خط پر تفصیلی غور کیا گیا جس کے بعد پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کو جوابی خط لکھ دیا۔ متحدہ اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر کے خط کا جواب لکھا گیا۔

    خط میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق درست طریقہ بتا دیا، خط میں کہا گیا کہ سپیکر نے 23 جون 2021 کو قانون سازی سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 10 جون 2021 کو قومی اسمبلی سے منظور کردہ 21قانونی مسودات پر غور کرنا تھا، حکومت نے 21 قانونی مسودات پر قانون سازی کے لئے طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کمیٹی کے تین اجلاس 9 جون، 30 اگست اور9 ستمبر کو منعقد ہوئے، گزشتہ 8 ہفتوں میں اس کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔

  • علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی طبیعت:صدرمملکت عارف علوی اور علی زیدی کا فون

    علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی طبیعت:صدرمملکت عارف علوی اور علی زیدی کا فون

    کراچی :علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی طبیعت:صدرمملکت عارف علوی اور علی زیدی کا فون،اطلاعات کے مطابق معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ نقوی کی طبعیت ناسازہوگئی ہے اوران کی خریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری وساری ہے

    اطلاعات یہ بھی ہیں کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے
    اس کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے بھی معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلیفون کرکے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی طبیعت دریافت کی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے وفاقی وزیر علی زیدی کا شکریہ ادا کیا۔

  • مالا الکردی نامی شخص کون, ڈی سی اسلام آباد نے اظہار لاتعلقی کا اعلان کردیا

    مالا الکردی نامی شخص کون, ڈی سی اسلام آباد نے اظہار لاتعلقی کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : نابینا افراد ہوں یا معذور یا کوئی بھی بیماری یا پرانے سے پرانا جادو لاعلاج سوشل میڈیا پر دم کے ذریعے علاج کرنے کی سوشل میڈیا پر عراق سےتعلق رکھنےوالے ڈاکٹر مالا علی کردستانی کا پاکستان میں بہت چرچا ہے .حال ہی میں ذرائع کے مطابق وہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اسد قیصر وفاقی وزیر, سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان, سینیٹر طلحہ محمود سمیت معاون خصوصی وزیر اعظم عمران خان حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کی.ڈاکٹر مالا علی الکردستانی نے گذشتہ جمعہ اسلام آباد کی معروف مرکزی مسجد شاہ فیصل مسجد میں ادا کی. باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بہت افراد ڈاکٹر مالا سے ملنے کے خواہشمند ہیں,بعض افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ مالا الکردی معروف اینکر پرسن و صحافی حامد میر کے گھر قیام پذیر ہیں, حامد میر نے ٹوئٹر پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‏کل سے کئی دوست مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ملا علی کردستانی صاحب سے ملاقات کی خواہیش ظاہر کر رہے ہیں کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ میرے فارم ہاؤس پر ٹھہرے ہوئے ہیں میرا کہیں کوئی فارم ہاؤس نہیں ہے میں ان ملا صاحب کو نہ کبھی ملا ہوں نہ ہی جانتا ہوں میرا ان سے کوئی تعلق نہیں.Hamid Mir
    دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی مالا الکردستانی سے اظہار لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک روحانی معالج کا بتایا جارہا ہے اور لوگ ہم سے ان سے ملاقات کے لیے رابطہ کررہے ہیں ہمارا اور ہمارے دفتر کا مالا الکردی سے کوئی تعلق نہیں ہے. DC Islamabad
    دوسری طرف سوشل میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ مالا الکردی روحانی معالج نہیں بلکہ اس آڑ میں وہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں .ذرائع کے مطابق مالاالکردی نے تھانہ آئی نائن کی حدود میں پہنچنا تھا جہاں وہ مقررہ وقت کو دوگھنٹے گذر جانے کے بعد وہاں نہیں پہنچنے, اطلاعات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے اعلان کے بعد مالا پاکستان سے روانہ ہوچکے ہیں. ڈاکٹر مالا الکردستانی

  • بھارت:مساجد پر حملےکے ثبوت سامنےلانے والی 2 خواتین صحافی گرفتار

    بھارت:مساجد پر حملےکے ثبوت سامنےلانے والی 2 خواتین صحافی گرفتار

    نئی دہلی :بھارت:مساجد پر حملےکے ثبوت سامنےلانے والی 2 خواتین صحافی گرفتار،اطلاعات کے مطابق بھارت میں دو خاتون صحافی ریاست تریپورہ میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی گئی مساجد اور مسلمانوں کی املاک کی ویڈیوز سامنے لے آئیں۔

    مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر انتہا پسند اور حکومت آگ بگولہ ہوگئے ، دونوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشدکی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان پر الزام ہےکہ انہوں نے ریاست میں مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینےکی کوشش کی ہے۔

    گرفتاری سے قبل خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہوٹل میں آکر ڈرایا گیا اور انہیں کمرے سے نکلنے سے بھی روک دیا گیا۔

    خیال رہےکہ بھارت کی ریاست تریپورہ میں گذشتہ دنوں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات پیش آئے تھے، اس دوران ہندو انتہا پسندوں نےکئی مساجد کی بے حرمتی کی اور مسلمانوں کی املاک جلادیں۔پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات کی تردید کی گئی تھی۔