Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے راہزن اور موٹرساٸیکل چور 2 گینگ گرفتار کر لیٸے ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے راہزن اور موٹرساٸیکل چور 2 گینگ گرفتار کر لیٸے ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ راہزنی اور موٹرساٸیکل چوری میں ملوث 2 گینگ گرفتار ۔ 6 موٹرساٸیکل ، نقدی 82 ہزار روپے ، پیٹر پمپ و دیگر چیزیں برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا کی زیرنگرانی جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز طاہر اور اسد حیات بھوانہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ راہزنی و موٹرساٸیکل چوری میں ملوث دونوں گینگز کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے 6 موٹر ساٸیکل کے علاوہ نقدی 82 ہزار روپے ، پیٹر پمپ و دیگر اشیا بھی برآمد کر لی گٸیں ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق ملزمان علاقہ میں موٹر ساٸیکل چوری و راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے ۔ اور تھانہ جھال چکیاں کو مطلوب تھے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کا کہنا تھا کہ تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں جراٸم پیشہ افراد کیلیٸے کوٸی گنجاٸش نہیں ۔ میں اور میری ٹیم دن رات جراٸم پیشہ افراد کیخلاف سرگرم ھے ۔ تاکہ علاقہ کی عوام چین کا سانس لے سکے ۔ جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری رھے گا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کی اس کامیاب اور بڑی کارواٸی پر انکو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • صدر میں قائم کو آپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی

    صدر میں قائم کو آپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی

    کراچی تازہ ترین نیوز : کراچی صدر عبداللہ ھارون روڈ پر واقع کوآپریٹیو مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی صدر عبداللہ ھارون روڈ پر واقع کوآپریٹیو مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگی ہے فائر بریگیڈ کی تین سے چار گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں آگ کی شدت میں اضافہ آگ نے مارکیٹ کی دوسری دکانوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہین ہو سکی تاہم دوکاندار فائر بریگیڈ کے عملے سے سخت ناراض ہیں ۔

  • غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر نادرا کی تحقیقات جاری

    غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر نادرا کی تحقیقات جاری

    اسلام آباد:غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر نادرا کی تحقیقات جاری،اطلاعات کے مطابق نادرا ملازمین کی جانب سے غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے کے معاملے پرمحکمہ جاتی تحقیقات جاری ہیں۔

    نادرا ذرائع کے مطابق ساڑھے تیرہ لاکھ شناختی کارڈز میں مشکوک اور درست شناختی کارڈ بھی شامل ہیں، جاری شناختی کارڈز کے اجرا کا دورانیہ دو ہزار گیارہ سے دو ہزاراکیس تک ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 1372 قومی شناختی کارڈز مکمل طور پرمشتبہ ثابت ہوئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث ملازمین وا فسران کی تعداد 39 ہے، ملوث نادراملازمین میں سے بیشترتحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے نادرا کراچی کے 4 افسران کو غیرقانونی طورپر قومی شناختی کارڈز کے اجرا کے معاملے پر حراست میں تھا۔

    مذکورہ افسران کے موبائل فونز گذشتہ کئی روز سے بند جارہے تھے، کراچی، سرگودھا اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر نادرا کے 10 افسران و ملازمین کو حراست میں لیا گیا جن کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جارہی ہے

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ:اگلے سال پاکستان آنے کا اعلان

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ:اگلے سال پاکستان آنے کا اعلان

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ:اگلے سال پاکستان آنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بورڈ کی جانب سے اگلے سال ستمبر میں دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان سے عین وقت پر سکیورٹی کا بہانہ بناکر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سے رابطہ کیا ہے جس میں دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    دورہ پاکستان کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال ستمبر میں پاکستان آئے گی اور ون ڈے ،ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال سیریز کو اچانک ملتوی کیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوٹرل وینیو پر سیریز کا بولا تھا لیکن پی سی بی ہوم سیریز کیلئے ڈٹا رہا۔

    دوسری طرف دبئ میں‌ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جاری ہے اورآخری اطلاعات ولیمسن کی ففٹی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے 15 اوورز میں دو وکٹوں پر 114 رنز
    بن چکے ہیں‌

  • صادق آباد:اندھڑ گینگ کے مظالم کی ایک اورداستان،9 افراد کے قتل کے بعد کماد کو بھی آگ لگا دی

    صادق آباد:اندھڑ گینگ کے مظالم کی ایک اورداستان،9 افراد کے قتل کے بعد کماد کو بھی آگ لگا دی

    صادق آباد :صادق آباد:اندھڑ گینگ کے مظالم کی ایک اورداستان،9 افراد کے قتل کے بعد کماد کو بھی آگ لگا دی ،اطلاعات کے مطابق سرکل صادق آباد پولیس کچھ نہ کرسکی اندھڑ گینگ نے سانحہ ماہی چوک کے نو مقتولین کے ورثا کے کماد کو جانو اندھڑ گینگ نے آگ لگادی

    صادق آباد سے باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اندھڑ گینگ کے مسلح افراد موقع پر موجود ہیں پولیس کو اطلاع کی مگر ابھی تک نہیں آئی

    اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اندھڑ گینگ کے مسلح لوگ بندوق کی نوک پرکماد کوجلاتے رہے مگرپولیس اطلاع ملنے کے باوجود جان بوجھ کروہاں آخری وقت تک نہیں آئی تھی

     

     

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں خوف کی فضا ہے اورلوگ شام ہوتےہی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں قتل و غارت گری کا ہولناک واقعہ پیش آیا ، جہاں جانو اندھڑ گینگ کے کارندوں کی فائرنگ سے 9افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

    قاتل گروپ کے کارندے آدھے گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے ،انسان تڑپتے رہے مگر صرف پانچ سو میٹر دور چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکار ٹس سے مس نہ ہوئے ،واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا جبکہ مقامی تاجر آج اس واقعہ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کررہے ہیں۔

     

     

     

    تحصیل صادق آباد قاتل گینگز کا گڑھ بن چکی ہے ،اس شہر میں دولانی گینگ ،شر گینگ ، لُنڈ گینگ اور اندھڑ گینگ کے کارندے جسے چاہیں جب چاہیں اور جہاں چاہیں گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے۔

    واضح رہے کہ اندھڑ گینگ کے کارندوں نے گزشتہ روز دوپہر تین بجکر دس منٹ پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں مقامی تاجر ظہیر احمد کو اُس کے خاندان کے افراد سمیت بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا ،

    اندھڑ گینگ کے تین افراد نے پہلے پٹرول پمپ پر موجود افراد کو موت کے گھاٹ اتارا،پھر پٹرول پمپ سے ملحق سیڈ کمپنی میں گھس گئے اورا ندھا دھند فائرنگ کرکے مزید 6افراد کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ ایک شہری بھی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا

  • پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کا اتحاد”پی ڈی ایم”غم میں‌ ڈوب گیا

    پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کا اتحاد”پی ڈی ایم”غم میں‌ ڈوب گیا

    اسلام آباد :پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کا اتحاد”پی ڈی ایم”غم میں‌ ڈوب گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر اتحادی ‏جماعت ق لیگ کے تحفظات دور کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے حکومتی اتحادی ق لیگ کو منا لیا ہے اور اب اہم قانون سازی ‏میں ق لیگ حکومت کاساتھ دےگی۔

    ادھرمعتبر ذرائع نے یہ خبردی ہے کہ ان اطلاعات کے بعد کہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنی اتحادی جماعت کے ساتھ انتخابی اصلاحات میں‌ بھرپورتعاون کا یقین دلایا ہے ، پی ڈی ایم اتحاد یہ خبرسنتے ہی اپنے حواس کھو بیٹھا اورعمران خان کے خلاف جاری کوششوں کو بہت بڑا دھچکا قراردیا

    الیکٹرانک ووٹنگ میشن اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکیلئےقانون سازی ہونی ہے مشترکہ اجلاس ‏میں انتخابی اصلاحات سےمتعلق اہم قانون سازی ہونی ہے۔

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونےکا امکان ہے۔

    حکومتی اتحادیوں ایم کیوایم اورق لیگ نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دینے سے انکار کر دیا ‏تھا جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں اتحادیوں نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ انتخابی اصلاحات ملک ‏کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس ‏کو اس مقصد کے لیے موخر کیا جارہا ہے۔

  • گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو کے دوران پانی نہیں، اداکارہ اشنا شاہ

    گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو کے دوران پانی نہیں، اداکارہ اشنا شاہ

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی عام شہریوں کی طرح ملک میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں۔اشناشاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی شہر میں پانی کی کمی پر شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو کے دوران پانی نہیں۔

    اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین ان مسائل پر آواز اٹھانے پر ان کی تعریف کی۔ ایک صارف نے انہیں ان مسائل پر اداکارہ کو حوصلہ دینے کے لیے وزیرِاعظم عمران خان کی بات یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ سکون صرف قبر میں ہے۔خیال رہے کہ شہر قائد کو طویل عرصے سے پانی کی کمی کے سامنا ہیاور اسی وجہ سے شہری پانی مہنگے داموں پر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔اسی طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی کئی سالوں سے چلا آرہا ہے اور اب پچھلے چند برسوں سے ملک کو گیس بحران کا بھی سامنا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، آسٹریلیا ٹی 20 کرکٹ کا نیا چیمپیئن

    نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، آسٹریلیا ٹی 20 کرکٹ کا نیا چیمپیئن

    دبئی :نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، آسٹریلیا ٹی 20 کرکٹ کا نیا چیمپیئن ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

    دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان کین ولیم سن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز

    آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف6وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے۔

    نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد کپتان ولیم سن اور مارٹن گپٹل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پہنچا تو گپٹل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    2 وکٹیں گرنے کے باوجود بھی کپتان ولیم سن نے محتاط انداز نہ اپنایا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کردی۔انہوں نے 32 گیندوں پر ففٹی بنائی۔کپتان ولیم سن 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گلین فلیپس 18 رنز بناسکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے۔اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ 2012 میں سری لنکا کےلاستھ ملنگا نے کرائی تھی، انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چار اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔

    آسٹریلیا کی اننگز

    آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے ۔نیوزی لینڈ کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا اور15 رنز پر کپتان ایرون فنچ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ایک وکٹ گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے 93رنز کی شراکت داری قائم کی۔آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 107 رنز پر پہنچا تو ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔

    مچل مارش نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ۔

    نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ٹم سیفرٹ، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے

  • الیکشن کمیشن سے تنازعہ بھی  اورپھر ‏اعظم سواتی ؛ فواد چوہدری کی  پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت بھی

    الیکشن کمیشن سے تنازعہ بھی اورپھر ‏اعظم سواتی ؛ فواد چوہدری کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت بھی

    لاہور:الیکشن کمیشن سے تنازعہ بھی اورپھر ‏اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت،اطلاعات کے مطابق ‏اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف الیکشن کمیشن اور ممبران الیکشن کمیشن میں شامل کر دیا گیا ۔

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیباں الفاظ استعمال کرنے پر کیسز زیر سماعت ہیں ۔ الیکشن کمیشن دونوں کو شو کاز نوٹس جاری کر چکا ہے۔

    دوسری طرف اس وقت کچھ حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ ان حالات میں جبکہ ان دووزرا کے الیکشن کمیشن پرسنگین الزامات ہیں ان کواس کمیٹی میں شامل نہیں کرنا چاہیے تھا ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ان دوارکان نے انتخابی اصلاحات کی ذمہ داری اٹھائی ہے اسی وجہ سے ان کو شامل کیا گیا ہے

    یاد رہے کہ اسی تنازعے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کردیے،فواد چوہدری کو بھی شوکاز جاری کیا گیا جو خود پیش ہوئے نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا

    چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور ادارے پر الزامات لگانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 وفاقی وزرا کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ای سی پی اور سی ای سی پر سنگین الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔کیس کی سماعت ای سی پی کے 2 اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینج نے کی۔

    اعظم سواتی کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جو ایک روز قبل اسی بینچ کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے۔اعظم سواتی کے وکیل محمد زبیر نے بینچ کو بتایا کہ سڑکوں کی بندش کے باعث اعظم سواتی نہیں آسکے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم بھی الیکشن کمیشن آفس بہت مشکل سے پہنچے ہیں‘۔

  • چوری اور چھنی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بر آمد

    چوری اور چھنی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بر آمد

    کراچی : چوری اور چھنی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بر آمد کی گئیں ۔

    کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھنی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی اڑتیس (38) گاڑیاں ملک کے مختلف شہروں سے بر آمد کرکے ما لکا ن کے سپرد کر دی گئیں۔

    ایس ایس پی،اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی بشیر احمد بروہی کی ہدایت پر AVLC شریف آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھنی ہوئی اڑتیس (38) گاڑیاں جو کہ AVLC کے مختلف ٹیموں نے ملک کے مختلف شہروں سے بر آمدکیں جن میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، ریوو، ٹویوٹا کرولا، کورے، سوزوکی مہران، سوزوکی کلٹس، ھنڈا سٹی وغیرہ شا مل ہیں۔ مالکان کے حوالے کردی گئں ۔تقریب میں شامل گاڑی مالکان نے ایس ایس پی، ای وی ایل ٴْ سی کا شکریہ ادا کیا ۔