Baaghi TV

Author: +9251

  • عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قمتیں 82.1 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئیں‌:میڈیا خاص ہدف کے تحت کم بتانے پربضد

    عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قمتیں 82.1 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئیں‌:میڈیا خاص ہدف کے تحت کم بتانے پربضد

    لاہور:عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قمتیں 82.1 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئیں‌:میڈیا خاص ہدف کے تحت کم بتانے پربضد،اطلاعات کے مطابق عالمی معیشتوں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور محدود رسد کی وجہ سے تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔جبکہ پاکستان میں کچھ میڈیا گروپ ان اعدادوشمارکوجان بوجھ کرغلط بیان کررہےہیں‌

    ذرائع کے مطابق عالمی معیار برینٹ کروڈ نے پانچ دن تک قیمتوں میں اضافے کے بعد تین برس میں پہلی بار نفسیاتی لحاظ سے اہم سنگ میل عبور کیا۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اگرجون سے لیکراب تک کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو یکم مئی 2021 کو فی بیرل 67 فی ڈالر قیمت تھی

    جبکہ یکم جون 2021 کو عالمی مارکیٹ میں فی بیرل کرویڈ آئل کی قیمت 70 ڈالرتھی ایسے ہی یکم جولائی کو 75 ڈالرز فی بیرل ،یکم اگست کو 72 ڈالرز فی بیرل ،یکم ستمبرکو 71 ڈالرز فی بیرل ، یکم اکتوبرکو79 ڈالرز فی بیرل اوراب یکم نومبرکو82.1 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے

    تیل کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اضافہ بہت آگے تک جا سکتا ہے۔ امریکی بینک جے پی مورگن میں تیل اور گیس کے سربراہ کرسٹیان میلک نےعرب نیوز کو بتایا ہے کہ تیل کی قیمت 2023 تک 100 ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ سکتی ہے اور ممکن ہے آئندہ 6 سے 12 ماہ کے اندر ہی اس سطح تک پہنچ جائے۔

  • کورنگی میں مکینک کی دکان میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کورنگی میں مکینک کی دکان میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی : کورنگی میں مکینک کی دکان میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر ساڑھے پانچ سی ایریا میں واقع مکینک کی دکان میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہاں موجود دونوں افراد گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ایک مقتول کی شناخت 35 سالہ خرم کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے شخص کی عمر 45 سے 50 برس ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہو سکی۔
    ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق مکینک کی دکان پر ایک شخص موٹر سائیکل ٹھیک کروا رہا تھا،مذکورہ شخص معذور تھا اور اسکی ایک ٹانگ مصنوعی لگی ہوئی ہے،وہ دکان کے اندر گیا تو اس دوران موٹر سائیکل پر آنے والے دو مسلح ملزمان نے اس شخص پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں دکاندار بھی آیا،دکاندار کی شناخت خرم کے نام سے ہوئی ہے،دونوں افراد کو ایک ایک گولی لگی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزمان اسی شخص کو مارنے آئے تھے جو موٹر سائیکل کا کام کروانے آیا تھا جبکہ دکاندار فائرنگ کی زد میں آ گیا،ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو گی ۔

  • لیاقت آباد میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ گلے میں پھرنے سے ایک شخص زخمی

    لیاقت آباد میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ گلے میں پھرنے سے ایک شخص زخمی

    کراچی : لیاقت آباد میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ گلے میں پھرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر 4 مکان نمبر 584 سے ایک شخص کو زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت 27 سالہ شاہد ولد رزاق کے نام سے کی گئی۔

    ایس ایچ او کامران حیدر کے مطابق زخمی شخص کا گلی میں اپنے رشتہ دار سے جھگڑا ہوا ،بعد میں ملزم اسکے گھر میں داخل ہوا اور گھر کی سیڑھیوں پر انکا پھر جھگڑا ہوا ،اس دوران ملزم نے تیز دھار آلے کے وار سے اس پر حملہ کیا اور اسکے گلے میں وار کیا،ایس ایچ او کے مطابق خوش قسمتی سے زخمی شخص کی گلے میں گہرا زخم نہیں آیا اور اسکی کھال متاثر ہوئی ہے،انہوں نے بتایا کہ زخمی اور ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور انکی وہیں سے خاندانی لڑائی ہے ،ایس ایچ او نے بتایا کہ مقدمہ نامزد ملزم کے خلاف درج کیا جائے گا۔

  • ریسکیو 1122 پر فیک کال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

    ریسکیو 1122 پر فیک کال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر احتشام واہلہ کے زیر صدارت اہم اجلاس سینٹرل ریسیکو اسٹیشن میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر (آپریشنز) سمیت تمام افسران نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاۓ گی۔ واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 کے مطابق ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری کالز کی وجہ سے کنٹرول روم آپریٹرز پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور مستحق افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ریسکیو فیصل آباد کو روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار کے قریب مجموعی کالز موصول ہوتی ہیں جن میں سے ایمرجنسی کی کال صرف 300 ہیں. عوام کو چاہئے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • میرے وزیراعظم صاحب مہنگائی روکنے کے اقدامات کریں یا پھربنی گالہ چلے جائیں:بلاول

    میرے وزیراعظم صاحب مہنگائی روکنے کے اقدامات کریں یا پھربنی گالہ چلے جائیں:بلاول

    لاہور:عمران خان مہنگائی روکنےکیلئے اقدامات کریں یا گھر جائیں، بلاول بھی بول اُٹھے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ مہنگائی روکنےکے لیے عمران خان اقدامات کریں یا گھر جائیں۔

    ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں ہے، گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنےکے لیے عمران خان عملی اقدامات کریں یا پھر گھرجائیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں ‘میں کیا کروں’ کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں، آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن ہے نا منصوبہ، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کر رہی ہے، جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ کل بھی بلاول بھٹونے ایک ایسا بیان دیا تھا کہ جس کےبعد پی ڈی ایم میں مایوسی پھیل گئی تھی ، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ عمران خان سے الیکشن میں انتقام لیں گے

    اس بیان کے بعد ن لیگ کی طرف سے یہ پراپیگنڈے کیا گیاکہ بلاول عمران‌ خان کے اقتدار کے پانچ سال پورے کرنے کے خواہاں ہیں ،بلاول بھٹو شروع سے ہی حکومت کےخلاف فرینڈلی اپوزیشن کرتے آرہے ہیں‌

  • گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کے گارڈ روم میں آتشزدگی، چار سیکورٹی گارڈ جھلس گئے

    گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کے گارڈ روم میں آتشزدگی، چار سیکورٹی گارڈ جھلس گئے

    کراچی : گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کے گارڈ روم آتشزدگی، چار سیکورٹی گارڈ جھلس گئے۔

    گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کے گارڈ روم میں مچھروں سے بچنے کے لیے لگائے گئے کوائل کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار سیکورٹی گارڈ جھلس گئے جس میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فش ہاربر میں آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان مہیں ہوا۔ڈاکس کے علاقے فشریز مارکیٹ سے ملحقہ فش پراسینگ کمپنی اسپیکٹرم کی دوسری منزل پر آگ بھڑ ک اٹھی ‘ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے ‘ خوفناک آگ دیکھ کر فشریز مارکیٹ میں بھگڈر مچ گئی اطلاع ملنے پر کے پی ٹی کی فائر اسٹیشن کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی جبکہ ایدھی ایمبولینس او رپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
    پولیس کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر واقع پروسینگ ایریا میں لگی تھی۔

    آگ بجھانے کیلئے فیکٹری کے شیشے توڑنے پڑے۔ فیکٹری 6 مہینے سے بند تھی۔ اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فائر بریگیڈ نے آگ پر کنٹرول کرکے فیکٹری کو مکمل جلنے سے بچالیا ادھر گلشن اقبال بلاک ون میں رہائشی منزل چیئرمین اپارٹمنٹ کے تہہ خانے میں واقع سیکورٹی گارڈ کے روم میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کے نتیجے میں گارڈ روم میں سوتے ہوئے 4 سیکورٹی گارڈز معشوق‘ یونس ‘ اللہ ورایو اور اعجاز علی جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔

    آتشزدگی کے باعث عمارت کے مکینوں میں دھواں بھر گیا۔ مکین سوتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فائر بریگیڈ کے آنے سے قبل آگ بجھا دی۔ پولیس کے مطابق آگ گارڈ روم میں مچھر مار کوائل سے لگی ہے جھلسنے والے دو گارڈز کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ کے شعلے قریبی واقع مکان میں گرے جس سے مکان میں آگ بھڑ اٹھی ‘ مکان میں فرنیچیر ‘ الیکٹرانکس کا سامان جل گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

  • اردو کے عالمی دن کے موقع پر نارتھ ناظم آباد رینجرز کلب میں خوبصورت تقریب کا انعقاد

    اردو کے عالمی دن کے موقع پر نارتھ ناظم آباد رینجرز کلب میں خوبصورت تقریب کا انعقاد

    کراچی : اردو کے عالمی دن کے موقع پر نارتھ ناظم آباد رینجرز کلب میں خوبصورت تقریب کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق اردو کے عالمی دن کے موقع پر نارتھ ناظم آباد رینجرز کلب میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے۔

    پاکستان کی قومی زبان اردو اور علامہ اقبال سے جس والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار اس تقریب میں کیا گیا وہ قابل دید تھا ۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اپنے خطاب میں پاکستان اور نظریہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ اور ” سورہ آل عمران” کی آیت سے مولف القلوب کی تشریح بھی کی ۔آپ نے ایک شعر بھی پڑھا کہ
    وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارا
    شباب جس کا ہے , بےداغ ضرب ہے کاری
    اپنی تقریر کا اختتام مشہور نعتیہ رباعی ” تو غنی از ہر دوعالم من فقیر” پر کیا ، آپ نے کہا کہ کراچی میں مکمل امن و امان ہونا سارے پاکستان کی ضرورت ہے ۔ وطن عزیز کے نامور شعرا امجد اسلام امجد، انور شعور، پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، فاطمہ حسن،
    خواجہ رضی حیدر، عباس تابش، اجمل سراج اور عنبرین حسیب عنبر نے اپنے کلام کے ڈریعے اردو اور علامہ اقبال سے عقیدت کا اظہار کیا،
    نامور گائیک انتظار حسین ،کرم عباس اور ڈاکٹر ہما میر نے خوبصورت گائیکی کا مظاہرہ کیا ۔
    اس تقریب کی کامیابی کے لئے کرنل افتخار ، میجر ارسلان اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کی، صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے ان تمام انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ اس تقریب کی نظامت محترم شکیل خان اور ڈاکٹر ہما میر کے حصے میں آئی۔

  • پی ڈی ایم کو کون سی بیماری ہے اوریہ بیماری کب ختم ہو گی ،اسد عمرنے بتادیا

    پی ڈی ایم کو کون سی بیماری ہے اوریہ بیماری کب ختم ہو گی ،اسد عمرنے بتادیا

    اسلام آباد: پی ڈی ایم کو کون سی بیماریاں ہیں اور ان کی بیماریاں کب ختم ہوں گی ،اسد عمرنے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین لگنےکےبعدپی ڈی ایم کی بیماری بھی چلی جائےگی، سردیوں میں آنیوالی بیماریوں کی طرح پی ڈی ایم بھی آجاتی ہے جبکہ حکومت ختم ہونےکی کہانی ہر3ماہ بعددہرائی جاتی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ،سردیوں میں آنیوالی بیماریوں کی طرح پی ڈی ایم بھی آجاتی ہے،ویکسین لگنےکےبعدپی ڈی ایم کی بیماری بھی چلی جائےگی، نوجوانوں کےمقامی بنائےگئےمنصوبوں کوعالمی پذیرائی مل رہی ہے جبکہ اس وقت گندم،چاول،مکئی اورگنےکی ریکارڈپیداوارہوئی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکومت میں موجود ہیں اوردن رات بہتری کیلئےکام کررہےہیں،ان کے خلوص کواپوزیشن بھی مانتی ہے،بس یہ اپوزیشن کی چالاکیاں صرف الیکشن ٹرینڈ ہے انہوں نے سکون کے ساتھ کسی کونہیں بیٹھنے دینا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکلات کے بعد آسانیاں آتی ہیں اوربہت جلد پاکستان میں حالات بہتر ہونے جارہے ہیں‌

    انہوں نے کہا کہ جب تک مکمل آبادی کوکوروناویکسین نہیں لگ جاتی یہ خطرہ موجود رہےگا،جتنی جلدی کوروناویکسین لگوائیں گےاسکاخطرہ بھی کم ہوگا، نوجوانوں کےمقامی بنائےگئےمنصوبوں کوعالمی پذیرائی مل رہی ہے، اس وقت گندم،چاول،مکئی اورگنےکی ریکارڈپیداوارہوئی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب تک مکمل آبادی کوکوروناویکسین نہیں لگ جاتی یہ خطرہ موجود رہےگا، جتنی جلدی کوروناویکسین لگوائیں گےاسکاخطرہ بھی کم ہوگا، قیادت ٹھیک ہوتونتائج حاصل کیےجاسکتےہیں جبکہ ہرسال سردیوں میں پی ڈی ایم منظرعام پرآجاتی ہے۔

  • گیس لوڈ شیڈنگ:شیڈول آگیا،شہروں کی باسیوں نے گاوں واپس جانے کا فیصلہ کرلیا

    گیس لوڈ شیڈنگ:شیڈول آگیا،شہروں کی باسیوں نے گاوں واپس جانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور:سردیوں میں گیس کب ملےگی:شیڈول آگیا،شہروں میں کہرام چھا گیا،اطلاعات کے مطابق وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے نیا شیڈول تشکیل دیدیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران صارفین کو صرف چند گھنٹے ہی گیس مل سکے گی۔

    ذرا ئع کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 5:30 بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی، دوسرے پیریڈ میں دن 11:30 سے 2:00 دوپہر تک گیس ملے گی اور شام 4 سے رات 10 بجے تک گیس آئے گی۔ گیس فراہمی کے نئے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہوگا۔

    دوسری طرف عوام نے گیس فراہمی شیڈول کو مسترد کر دیا، کہتے ہیں گیس فراہمی کا یہ شیڈول صارفین سے ظلم ہوگا، فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    سوشل میڈیا پراس وقت حکومت کے خلاف ایک بہت بڑی مہم چل رہی ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہےکہ اگرگیس کا یہ حال رہا توپھرعوام گاوں کی طرف ہجرت کرجائیں گے

    بعض نے تو یہ کہا ہے کہ گاوں چھوڑ کرشہرمیں آباد ہوئےتھے کہ وہاں گیس،بجلی ،پانی ،تعلیم اورصحت کی سہولتیں وافرہوتی ہیں لیکن اب تو حالات ہی بدل گئے ہیں اوراب گیس،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ پانی ٹوٹیوں میں نہیں آتا اوراگرآتا ہے توگندہ پانی آتا ہے،تعلیم مہنگی ہوگئی ہے اورشہروں کی جدید تعلیم نے کچھ دینے کی بجائےاقدار،کردار،شرم وحیا اورادب واحترام چھین لیا ہے رہا مسئلہ صحت کا توصحت کیسے نصیب ہوشہروں میں ہرچیز میں ملاوٹ ہے ، لوگ بیمار ہوتے ہیں توعلاج پہنچ سے باہرہوگیا ہے،لٰہذا اب پھرواپس اپنے اپنے گاوں کوچلتے ہیں

    بعض نے لکھا ہے کہ”جدوں دے شہرآئے آں مرن جیون توں وی گئے،پنڈاں وچ لوگ سوہنا تے خالص کھاندے نیں”چلو یارو چلیے واپس وطناں نوں جتھے دُکھ سُکھ سانجھے ہوون

  • ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام اویس کے گارڈز کے بیانات سامنے آگئے

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام اویس کے گارڈز کے بیانات سامنے آگئے

    کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام اویس کے گارڈز کے بیانات سامنے آگئے، ملزمان نے مقتول پر تشدد کا اعتراف کیا اور موت کی ممکنہ وجہ بھی بتائی۔

    تفصیلات کے مطابق تفتیشی ذرایع نے بتایا ہے کہ جام اویس کے گارڈز منیر اور حیدر سب سے پہلے گرفتار ہوئے۔ ناظم کو ڈیرے پر لانے کے بعد جام اویس نشے میں دھت تھا۔

    ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جام اویس نے ناظم جوکھیو سے معافی مانگنے کا کہا تھا مگروہ نہ مانا، ناظم جوکھیو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جام اویس نے ناظم جوکھیو کو ڈیرے پر رکھنے اور معاملہ صبح دیکھنے کا کہا تھا۔

    گارڈرز کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے ناظم جوکھیو نے بھاگنے کی کوشش کی، کچھ فاصلے پر ناظم جوکھیو کو پکڑ کر مار پیٹ کی وہ مزاحمت کرتا رہا۔

    گرفتار ملزمان نے مزید کہا کہ مارپیٹ کے دوران ہی ناظم جوکھیو کی موت واقع ہوگئی۔

    دوسری جانب تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات کرنے والی ٹیم کو مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے ملے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تفتیش تیز کردی۔