Baaghi TV

Author: +9251

  • وہی قاتل…وہی منصف…؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکےدلائل،عدالت نے11 نومبرکوپھرطلب کرلیا

    وہی قاتل…وہی منصف…؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکےدلائل،عدالت نے11 نومبرکوپھرطلب کرلیا

    لاہور:وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرلیا ا،طلاعات کے مطابق آج لاہورہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے حوالے سے اہم سماعت ہوئی ، جس میں‌ سینیٹر و بیرسٹر سید علی ظفر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس لاہور مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔

    سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل ہونے والے ایک بے گناہ مقتول کی بیٹی کےوکیل بیرسٹر علی ظفر نے فل بنچ کے سامنے استدعا کی کہ جب تحقیقاتی ایجنسیوں کی سربراہی ان لوگوں کے ہاتھ میں تھی، جن کا براہِ راست تعلق مجرموں سے تھا۔توپھرتفتیش بھی تو ان کی خواہشات کے مطابق ہی ہوئی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک گھناؤنا فعل.

    بیرسیٹر علی ظفر نے اسی حوالے سے دلائل کے طور پر ایک وسیع فہرست فل بنچ کو فراہم کی جس میں پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں کی مثالیں‌ پیش کی گئیں جس نے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے دوبارہ تحقیقات کی حمایت کی۔ ان مثالوں میں کہا گیا ہے کہ فوجداری مقدمات میں تفتیشی ایجنسی کی طرف سے متعدد بار دوبارہ تفتیش کی جا سکتی ہے تاکہ انصاف کی تیزی سے پھیلاؤ کو یقینی بنایا جا سکے، اور یہ کہ ابتدائی مراحل میں شواہد کی عدم دستیابی کی وجہ سے تفتیش میں اگر کوئی رکاوٹ آئی تو پھرانصآف اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ پھرسے مظلومین سے رابطہ کیا جائے اورحقائق جانے جائیں‌

    بیرسٹر علی ظفر نے سندھ ہائی کورٹ کے ایک کیس کا حوالہ دیا جس میں عدالت نے خود حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں کی جانچ کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے جب اس وقت کے چیف جسٹس نے شہر کا دورہ کیا تھا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ مقدمات پولیس اور برسراقتدار لوگوں کے خلاف ہیں، اس لیے تفتیش متعصبانہ ہوتی اور دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا جاتا۔ مختلف فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئےبیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار اس فیصلے کے مصنف ہیں جس میں عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ مقدمے کی سماعت کے اختتام سے قبل کسی بھی مرحلے پر دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ کیس میں بھی سپریم کورٹ نے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی جسٹس (ر) ثاقب نثار کر رہے تھے اور جسٹس کھوسہ بھی اس کیس کا حصہ تھے۔ لہٰذا، جب سپریم کورٹ کا حکم نامہ پاس کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلے کی روشنی میں کسی بھی مرحلے پر کیس کی دوبارہ تفتیش کی قانون میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید دلیل دی کہ یہاں درخواست گزار تحقیقات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حقیقی حقائق کا پتہ نہ لگایا جا سکے

    جے آئی ٹی کی کابینہ کی جانب سے تشکیل نہ دینے کے اعتراض کے حوالے سے بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کی ازسرنو منظوری دی تھی لہٰذا یہ قانون میں درست ہے۔آج وقت کی کمی کے باعث کیس کو مزید دلائل اور فیصلے کے لیے اگلے جمعرات یعنی 11 نومبر 2021 تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

    نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

    کراچی : نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف سامنے آیا، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا، جس کے بعد خواتین نے محکمہ تعلیم کو خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی۔

    شکایت پر محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اچانک اسکول کا دورہ کیا اور دورے کے دوران خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے گئے، کیمروں کو واش روم کی دیواروں میں سوئچ بورڈز کی طرح نصب کیا گیا تھا۔

     

    محکمہ تعلیم کے حکام کےمطابق محکمہ تعلیم کی ٹیم نے بدھ کے روز اسکول کا دورہ کیا تھا، دورے کے دروان خواتین کےواش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کیے گئے۔محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسکول میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی۔حکام کا بتانا ہے کہ اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلیے محکمہ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کیمرے دیواروں کے اندر سوراخ میں رکھے گئے تھے۔ یہ کیمرے واش روم میں واش بیسن کے ساتھ والی دیوار میں نصب تھے، جس سے واش رومزکے اندراور باہر آنے جانے والوں کی نقل و حرکت بخوبی مانیٹر کی جا سکتی ہے۔

    مذکورہ واقعہ پر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکول سے وضاحت طلب کی گئی تھی، تاہم انتظامیہ کمیٹی کے طلب کرنے پر نہیں گئی۔ اسکول کی جانب سے واقعہ پر وضاحت نہ دینے پر محکمے کی جانب سے سیکشن 8 ون کے تحت اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طورپرہوگا۔

  • مہنگائی بے روزگاری غربت کے خلاف ریلی

    مہنگائی بے روزگاری غربت کے خلاف ریلی

    قصور کوٹ رادھا کشن پی ڈی ایم جماعتوں کی کال پر مہنگائی بے روزگاری غربت معاشی و معاشرتی عدم مساوات لا اینڈ آڑر کی خطرناک صورتحال صورتحال پر بھر پور احتجاج و ریلی مختلف سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) جمعیت علماء اسلام( ف) جمعیت علماء پاکستاں جمعیت الحدیث تجارتی معاشرتی مذہبی طبقات کے ساتھ ساتھ ضلع کونسل ممبران چیرمیں رانا سکندر حیات ایم این اے ملک رشید احمد خان ایم پی اے چوہدری الیاس گجر یوتھ ونگ قصور صدر ملک مظہر رشید ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قصور و تحصیل صدر روف نواب چوہدری جنرل سیکرٹری تحصیل چوہدری جمشید اسلم کوآرڈینیٹر ایم این اے ملک خالد عمر چوہدری عامر الیا س گجر چیرمین میونسپل کمیٹی خالد بھٹی جاپانی سٹی (ن) لیگ صدر ناصر غوری ایڈوکیٹ چویدری خالد حسین لیگی چوہدری خوشی محمد لاہور ڈویژن نائب صدر کامران خوشی مختلف یونین کونسلوں کے ناظمین نے بھی شرکت کی
    رپورٹ مہر بشارت صدیقی

  • عمران خان پر مشکل وقت :ٹرانسپورٹرزبھی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے

    عمران خان پر مشکل وقت :ٹرانسپورٹرزبھی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے

    لاہور÷اسلام آباد÷ملتان: عمران خان پر مشکل وقت :ٹرانسپورٹرزبھی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے ،اطلاعات کے مطابق اس وقت حکومت سخت دباو میں ہے ، دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز نے بھی اب حکومت کے خلاف میدان میں آنے کافیصلہ کرلیا ہے اوریہ امکان ہے کہ یہ ٹکراو کسی بڑے احتجاج کی شکل ہی نہ اختیار کرجائے

    ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کے خلاف لاہور کے ٹرانسپوٹرز کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے ٹرانسپورٹرز کی کمر توڑ دی ہے۔ کرائے مزید نہیں بڑھا سکتے لوگوں نے پہلے ہی سفر کرنا کم کر دیا ہے۔

    دوسری طرف مہنگائی سے تباہ حال عوام الناس کا کہنا ہے کہ عوام گھر چلائیں یا گاڑی چلائیں سمجھ نہیں آتا، عوامی سہولت کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے۔

    ادھر عوام الناس کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار نے واقعی سب کچھ تبدیل کردیا،سکون کی جگہ بے سکونی نے لی اور اب تو یہ حال ہے کہ تحریک انصاف نے غریب کو پہلے ہی پیس دیا ہے، قوت خرید ختم ہوگئی ہے۔ حکومت ریلیف دینے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے۔

    مہنگائی سے جہاں عام آدمی متاثر ہے وہاں تاجرحضرات بھی متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے ، تاجروں کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی کسی دور حکومت میں نہیں ہوئی جتنی اس دور میں کی گئی ہے، تاجر ملکی معیشت کا پہیہ ہیں، اگر گاڑی کا پہیہ ہی نہیں چلنے دیں گے تو گاڑی کیسے چلے گی. تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، جس سے گاہگ دکانوں کا رخ نہیں کرے گا اور ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔

    واضح رہے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 6.27روپے اضافے سے 116روپے 53پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.72روپے اضافے سے114.07 روپے ہوگئی ہے۔

  • کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

    کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

    شہر قائد کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف سامنے آیا، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا، جس کے بعد خواتین نے محکمہ تعلیم کو خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی۔

    شکایت پر محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اچانک اسکول کا دورہ کیا اور دورے کے دوران خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے گئے، کیمروں کو واش روم کی دیواروں میں سوئچ بورڈز کی طرح نصب کیا گیا تھا۔

    ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی،خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائی جاتی تھیں۔

  • بھارت میں صحافیوں پر تشدد، 256 قاتلانہ حملے:کشمیرمیں تواس سے بھی بُرا حال

    بھارت میں صحافیوں پر تشدد، 256 قاتلانہ حملے:کشمیرمیں تواس سے بھی بُرا حال

    نئی دہلی ÷ واشنگٹن: بھارت میں صحافیوں پر تشدد، 256 قاتلانہ حملے:کشمیرمیں تواس سے بھی بُرا حال ،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں گزشتہ دو برسوں کے دوران صحافیوں پر تشدد کے 256 واقعات پیش آئے۔

    پولیس پروجیکٹ نامی این جی اونے اپنی اس تحقیق میں مئی سن 2019 سے لے کر رواں برس اگست تک کے واقعات کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں 51، متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران 26، نئی دہلی میں فروری 2020 میں ہونے والے فسادات کے دوران 19 اور کووڈ کے کیسز کی کوریج کے دوران صحافیوں پر تشدد کے 46 واقعات پیش آئے۔

    کسان تحریک کے دوران صحافیوں کے خلاف تشدد کے اب تک 10واقعات پیش آچکے ہیں جبکہ 104 واقعات ملک بھر میں دیگر موضوعات کی کوریج کرتے ہوئے پیش آئے۔ سن 2021 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈکس میں بھارت کو 180 ملکوں کی فہرست میں 142 ویں پوزیشن ہے۔

    ادھر کشمیرمیں بھی گذشتہ برس پانچ اگست کے بھارتی فیصلے کے بعد کشمیری صحافت کو نہ صرف قتل کر دیا گیا بلکہ 300 سے زائد کشمیری صحافیوں اور رپورٹروں کو خاموش کر کے ان پر ایسی دہشت بٹھا دی گئی کہ وہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے میں اعصابی دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔

    درجنوں صحافی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں‌

    ایک رپورٹر کے بقول ’کشمیر حقیقت میں جہنم بن گیا ہے جہاں زندہ رہنا مشکل ہے، رپورٹ کرنا تو دور کی بات ہے۔‘

    اخباروں اور رسالوں پر پانچ اگست سے پہلے ہی شب خون مارا گیا تھا جب چند اخبار مالکان کو تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پوچھ گچھ کے لیے دہلی بلایا۔ اس کے فوراً بعد ان اخباروں کی خبروں کی شکل و صورت ہی بدل گئی۔ ہر خبر اور ہر مضمون دہلی حکومت کے اہلکاروں کی نظروں سے گزرنے کے بعد ہی اخبار میں شائع کرنا ضروری بن گیا، یہاں تک کہ تحریک آزادی یا اس سے منسلک قیادت کے بیانات اور خبریں سرے سے غائب کر دی گئیں۔

    پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرنے کے بعد گھروں سے باہر نکلنا محال بن گیا، اخبار چھاپنا یا خبر پہنچانا ہر صحافی کے لیے ایک خواب بن کے رہ گیا ہے۔

    بھارت کے چند صحافیوں کو حکومت کی پسندیدہ رپورٹنگ کے لیے کشمیر بلایا گیا اور ان کو سیٹلائیٹ فون دستیاب کر دیے گئے تھے جبکہ ایک قومی چینل سے وابستہ کشمیری رپورٹر کو جو چند روز کے بعد کسی طرح زمینی صورت حال بتانے میں کامیاب ہوگیا تھا گھر بیٹھنے کا مشورہ دیا گیا۔

    عالمی میڈیا سے وابستہ بعض صحافیوں نے تقریباً ایک ہفتے کے بعد سرکاری اہلکاروں سے فون کی سہولت مانگنے کی جرت کی تو ان کو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا حکم ملا۔ عالمی چینلوں کے شور اور ہنگامے کے بعد بعض رپورٹروں کو سرکاری دفاتر سے رپورٹ فائل کرنے کی اجازت مل گئی لیکن حالات کی صحیح عکاسی کرنے پر جیسے ایمرجنسی نافذ ہوگئی اور ہر رپورٹ کو سرکاری نظریں گھورتی رہیں۔

    بیشتر رپورٹر دہلی چلے گئے جہاں سے وہ عالمی میڈیا کے لیے چند حقیقی رپورٹس بھیجنے میں کامیاب رہے جبکہ بعض صحافیوں نے سری نگر ائیرپورٹ سے پین ڈرایو میں رپورٹیں لوڈ کر کے مسافروں کے ہاتھ بھیجیں جس کا پتہ چلتے ہی ائیرپورٹ پر مسافروں کے فون کی جانچ شروع کردی جاتی ہے اوریوں اب تو پورے ہندوستان میں خفیہ ایجنیساں صحافیوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں اور ان کی زندگیاں اجیرن کردی گئی ہیں

    لیکن عالمی ضمیر کو ابھی تک تالے لگے ہوئے ہیں ، عالمی ضمیر کو اس وقت دلی دکھ پہنچتا ہے جب پاکستان کے بائیں بازوکے صحافیوں پرمشکل آتی ہے تو عالمی ضمیر ہل کررہ جاتا ہے

  • سرگودھا : اے سی عمردراز گوندل کا چینی زخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا : اے سی عمردراز گوندل کا چینی زخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چینی مہنگی بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر متعدد گودام اور دوکانوں کو سیل کردیا اور ان پر بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے پر 50 کلوگرام کے 500 گٹو چینی قبضے میں لے لی گئی ہے اور 4 سٹورز کو سیل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے سی سرگودھا عمر دراز گوندل کا کہنا تھا کہ تحصیل سرگودھا میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے اور سرگودھا میں چینی 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے
    ۔ ذخیرہ اندوزی اور اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے التماس ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

  • لاشوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ بےنقاب: تہلکہ خیز انکشافات

    لاشوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ بےنقاب: تہلکہ خیز انکشافات

    لندن:لاشوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ بےنقاب: تہلکہ خیز انکشافات ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں دو خواتین کا قتل اور اسپتالوں کے مردہ خانوں میں کئی لاشوں سے زیادتی کرنے والا شخص الیکٹریشن نکلا، تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس دو خواتین کو قتل اور 100 کے قریب لڑکیوں کی لاشوں سے زیادتی کرنے والے ملزم ڈیوڈ فلر تک پہنچ گئی، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب شخص کو بہت مشکل سے تلاش کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لیے تقریباً 2 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ کی۔

    خیال رہے کہ 67 سالہ ڈیوڈ فلر کو 1987 میں قتل ہونے والی دو خواتین کے کیس میں ڈی این اے کی مدد سے گزشتہ برس دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم پر مقدمہ چلا تو حیران کن انکشافات سامنے آئے۔

    تحقیقات کے دوران یہ بھی پتا چلا کہ اس نے 9 سالہ بچی کی لاش سے بھی زیادتی کی۔ کرمنل ریکارڈ ہونے کے باوجود ڈیوڈ فلر کو اسپتال کے ہر حصے میں جانے کی اجازت تھی۔

    ملزم نے کئی اسپتالوں میں الیکٹریشن کا کام کیا، اس کے موبائل سے ہزاروں غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

  • پنجاب میں تبادلوں کےساتھ ہی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان حرکت میں‌ آگئے

    پنجاب میں تبادلوں کےساتھ ہی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان حرکت میں‌ آگئے

    لاہور:آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان بھی حرکت میں‌ آگئے،اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے عوام تک معلومات کی بروقت ترسیل اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کردیا۔

    سینٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب،ساجد کیانی نے آئی جی پنجاب کو سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

    اس حوالے سے ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ٹوئیٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر آنے والے عوامی مسائل پر متعلقہ رینج یا ضلع سے فوری ایکشن کروایا جاتا ہے اورتمام ریجنز، اضلاع اور یونٹس کے پی آر اوز کی ورکنگ کو جدید سسٹم کے ذریعے باہمی منسلک کردیا گیا ہے۔

    افتتاح کے موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا میں متعین سٹاف عوام کی جانب سے بھجوانے والے تمام مسائل کے بلا تاخیر حل کویقینی بنائیں،شہریوں کی آگاہی کیلئے ہر ضلع میں عوامی فلاح کے پراجیکٹس کی تشہیر پربطور خاص فوکس کیا جائے،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آر اوز کو جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کپیسٹی بلڈنگ کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور اے آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    ادھر کل پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔غلام محمود ڈوگر کی ‏جگہ فیاض دیو کو سی سی پی اولاہور اور احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا ہے۔

    شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور غلام محمود ڈوگر کوایڈیشنل آئی جی لاجسٹک ‏مقرر کیا گیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی شاہدحنیف کو پراونشل ہائی وےپولیس کا سربراہ لگا دیاگیا۔ منیر احمد شیخ ڈی آئی جی پولیس ‏وی آئی پی سکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور، اشفاق احمد آرپی اور اولپنڈی، بلال ظفرشیخ ڈی پی او حافظ آباد تعینات ‏کیا گیا ہے جب کہ ڈی پی حافظ آباد محمدمعصوم کوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکےاحکامات جاری کیے گئے ‏ہیں۔

    کیپٹن(ر) بلال افتخارکوڈی پی اوچنیوٹ لگا دیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیرکو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ ‏کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ عمر سعید ملک کوڈی پی او سیالکوٹ لگایا گیا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کر کے ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا ‏ہے۔ مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور، محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور، ڈی پی اوقصور عمران ‏کشور ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    کیپٹن(ر)منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب جب کہ سیدندیم عباس ڈی پی اوخانیوال،علی وسیم ڈی پی او ‏ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت :امریکا کی ڈوبتی معیشت کو سنبھالا

    سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت :امریکا کی ڈوبتی معیشت کو سنبھالا

    ریاض :واشنگٹن ::سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت :امریکا کی ڈوبتی معیشت کو سنبھالا،اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری دیدی گئی ہے جو فضا سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی منظوری 26 اکتوبر کو دی گئی تھی جب کہ اس نظام کے تحت ڈرون حملوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

    دوسری طرف معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اس ڈیل کے ذریعے کورونا وبا کی وجہ سے تباہ حال اپنی معیشت کو سنبھالا دیا ہے اورامریکہ کے پاس یہ بہترین حل ہے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کی منظوری کی تصدیق کی ہے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کسی خلیجی ملک سے اب تک ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید 280 AIM-120C میزائل کے فروخت کی منظوری دی گئی ہے جس کی مالیت 650 ملین ڈالر ہے۔

    پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی محکمہ خارجہ نے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

    پینٹاگون کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور دوست ممالک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے ذریعے اس کی قومی سلامتی میں بھی معاون ہوگی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ یمن جنگ میں جارحانہ آپریشنز میں سعودی عرب کی مدد ختم کردیں گے جو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق بھی ہے۔

    گزشتہ برس سعودی عرب پر سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے باعث امریکا نے اس معاہدے کے تحت میزائل کی فروخت کا فیصلہ کیا تھا، یہ معاہدہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار ڈرون اور میزائلوں سے سعودی شہریوں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔