کراچی کے نجی اسکول میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے محکمہ تعلیم سندھ کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر قائد کے ایک نجی اسکول کے واش روم میں تدریسی عملے کے لیے خفیہ کیمروں کا انکشاف ہونے کے بعد اسکول کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
سندھ کے محکمہ تعلیم کے حکام نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی اور بتایا کہ ان خفیہ کیمروں کی مدد سے نجی اسکول کی خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد متعدد خواتین نے محکمہ تعلیم کو اپنی شکایات درج کروائیں۔ جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی ایک ٹیم نے مذکورہ اسکول کا دورہ کیا اور خواتین کے باتھ روم میں کیمروں کی جگہ کا جائزہ لیا۔
اس دورے کے دوران محکمہ تعلیم سندھ کی ٹیم نے خفیہ کیمرے برآمد کیے۔ بعد ازاں ویجی لینس ٹیم نے کیمروں کی برآمدگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے محکمہ سندھ کو ارسال کر دی ہے۔ خیال رہے کہ خواتین کی ویڈیوز بنانے کے لیے مختلف جگہوں پر خفیہ کیمرے نصب کیے جانے کی اس سے قبل بھی کئی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ قبل ازیں مختلف شہروں میں گیسٹ ہاؤسز میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا تھا۔
Author: +9251
-

کراچی کے نجی اسکول میں خواتین کے باتھ روم سے خفیہ کیمرے برآمد
-

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کرکے عوام کے دل زخمی کردئیے
اسلام آباد:نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کرکے عوام کے دل زخمی کردئیے،اطلاعات کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کی راہ ہموار ہوگئی اور نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 68 پیسے ،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 39 پسیے مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا ۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہونگے۔
اس سے قبل تبدیلی سرکار نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے اچانک قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر بڑھ گئے
-

آرمی چیف سے چینی سفیر،دفاعی اتاشی کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
راولپنڈی: آرمی چیف سے چینی سفیر،دفاعی اتاشی کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا اور بامقصد کوششوں پر زور دیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقت میں کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہےجبکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے تمام مثبت کاوشوں کو یکجا کرنا ہو گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے دفاعی اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے سابقہ دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا۔
-

اسکاٹ لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکربھارت پاکستان اورافغآنستان سے بھی آگے نکل گیا
دبئی :اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیکربھارت پاکستان اورافغآنستان سے بھی آگے نکل گیا،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ 2 میں اپنا رن ریٹ ، پاکستان ،افغانستان اور نیوزی لینڈ سے بہتر کرلیا۔
بھارت کوگروپ 2 میں پاکستان، افغانستان اور نیوزی لینڈ سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے 86 رنز کا ہدف 7.1اوور میں مکمل کرنا تھا جو اس نے با آسانی7 ویں اوور میں مکمل کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔
اسکاٹ لینڈ کی اننگز
اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بیٹسمین کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 85 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،جارج مونسے 24 اور مائیکل لیسک 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی اننگز
بھارت نے 86 رنز کا ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر ساتویں اوور میں مکمل کرلیا جس کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں برقرار ہیں۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 50 اور رہت شرما 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی جبکہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی۔بھارت نے اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 5 نومبر کو کھیلنا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔
-

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ شریف قضائے الٰہی سے وفات پا گئے
لاہور:سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ شریف قضائے الٰہی سے وفات پا گئے،اطلاعات کے مطابق آج شام سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ۔
خواجہ محمد شریف وکلاء کی تحریک کی بنا پر 16 مارچ 2009ء کو ان ججوں کے ہمراہ اپنے عہدے پر بحال ہوئے تھے جن کو 3 نومبر 2007ء کو پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عہدے پر بحالی کے تقریباً ایک ماہ کے اندر انہیں 14 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر 2010ء کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ ہائی کورٹ کے ججوں نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کو الوداع کیا۔
خواجہ شریف نے 1971ء میں وکالت شروع کی اور دو مرتبہ لاہور کی ضلعی بار کے صدر منتخب ہوئے اور ہائی کورٹ کے جج بننے سے پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے بھی فائز رہے۔ وہ لگ بھگ 13 برس تک ہائیکورٹ کا جج رہنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے۔
-

این اے75دھاندلی کیس:پولیس،ضلعی انتظامیہ,محکمہ تعلیم سمیت سب مجرم:کوئی بھی ایماندارنہیں:الیکشن کمیشن
سیالکوٹ : این اے75 دھاندلی کیس: پولیس، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم،سب مجرم :کوئی بھی ایماندار نہیں:الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر عجیب فیصلہ سنا دیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی کے معاملے پر پنجاب پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم کو ذمہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ پولیس حکام کے خلاف ادارہ جاتی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی آر او اور آر او کو نااہل قرار دیا گیا۔ ڈی آر او اور آر او انتظامی طورپر کمزور نظر آئے۔ سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا نام بھی رپورٹ میں شامل ہے۔ 20 پولنگ سٹیشنز پر پولیس افسران انتخابی عمل کی خرابی کےمرتکب قرار دیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے متعدد پولنگ اسٹیشنز کےنتائج بدلے۔ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرکی کالز کا ڈیٹا بھی انکوائری رپورٹ کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ این اے 75 میں 2018ء کے الیکشن کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سیّد افتخار الحسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو شکست دی تھی۔ یہ سیٹ سیّد افتخار الحسن کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے سیّد افتخار الحسن کی بیٹی سیّدہ نوشین افتخار کو میدان میں اُتارا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی تھے۔ الیکشن کے رزلٹ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج میں غیرضروری تاخیر اور عملے کے لاپتا ہونے پر 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردو بدل کے خدشے کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے متعلقہ افسران کو غیرحتمی نتیجہ کے اعلان سے روک دیا تھا۔
ای سی پی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ این اے 75 سیالکوٹ کے نتائج غیرضروری تاخیر سے موصول ہوئے اور اس دوران متعدد مرتبہ پریزائڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش بھی کی گئی مگر رابطہ نہ ہوسکا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 75 نے آگاہ کیا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد و بدل کا شبہ ہے، لہٰذا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیرحتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔
اس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں گیا جہاں پر عدالت عظمیٰ نے فیصلے برقرار رکھتے ہوئے این اے 75 میں مکمل الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ۔
اس الیکشن میں مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کو ہرا دیا تھا۔ فاتح امیدوار نے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد جبکہ رنر اپ امیدوار نے 93 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔
-

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد نمیبیا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا۔
شارجہ :نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد نمیبیا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی ۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 43 رنز پر دونوں کیوی اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔
New Zealand edge closer to the semis 📈#T20WorldCup | #NZvNAM | https://t.co/Jkn8Z7ProZ pic.twitter.com/lM6BHLrLa2
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 5, 2021
نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے ابتدائی اوورز میں کافی سست بیٹنگ کی اور ایک موقع پر اس کی 14 اوور میں 87 رنز پر چار وکٹیں گر گئیں۔تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور گلین فلپس نے سہارا دیا اور آخری6 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔جمی نیشم نے 23 گیندوں پر 35 اور گلین فلپس نے 21 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر پہلے 10 اوورز میں 62 رنز بنائے جب کہ آخری چار اوورز میں 67 رنز اسکور کیے جو کہ اس ورلڈکپ میں آخری چار اوورز میں کیا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔
نمیبیا کی اننگز
نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نےمقررہ 20 اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔نمیبیا کے بیٹسمین کیویز بولرز کے سامنے کچھ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے، مائیکل وین 25 اور زین گرین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، جمی نیشم اور ایش سوڈھی کے حصے میں ایک ،ایک وکٹ آئی۔
نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے افغانستان سے آخری مقابلہ کھیلنا ہے ۔
ادھر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔
Here's how the teams line up for #INDvSCO 🏏
Varun Chakravarthy replaces Shardul Thakur for India, while Scotland are unchanged.#INDvSCO live 👉 https://t.co/a1zqqz5V4P | #T20WorldCup pic.twitter.com/TRndBkRnKA
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 5, 2021
بھارت 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں چوتھے جبکہ اسکاٹ لینڈ مسلسل 3 میچز میں شکست کی وجہ سے آخری نمبر پر پے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔
-

بھارت کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ:قسمت کا فیصلہ ہوسکتا ہے
دبئی :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔
بھارت 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں چوتھے جبکہ اسکاٹ لینڈ مسلسل 3 میچز میں شکست کی وجہ سے آخری نمبر پر پے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی ۔
نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد نمیبیا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا۔
ادھر دوسری طرف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 43 رنز پر دونوں کیوی اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے ابتدائی اوورز میں کافی سست بیٹنگ کی اور ایک موقع پر اس کی 14 اوور میں 87 رنز پر چار وکٹیں گر گئیں۔
تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور گلین فلپس نے سہارا دیا اور آخری6 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔جمی نیشم نے 23 گیندوں پر 35 اور گلین فلپس نے 21 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر پہلے 10 اوورز میں 62 رنز بنائے جب کہ آخری چار اوورز میں 67 رنز اسکور کیے جو کہ اس ورلڈکپ میں آخری چار اوورز میں کیا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل بھارت نے آخری چار اوورز میں افغانستان کے خلاف 65 رنز بنائے تھے۔
نمیبیا کی اننگز
نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نےمقررہ 20 اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔نمیبیا کے بیٹسمین کیویز بولرز کے سامنے کچھ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے، مائیکل وین 25 اور زین گرین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، جمی نیشم اور ایش سوڈھی کے حصے میں ایک ،ایک وکٹ آئی۔
نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے افغانستان سے آخری مقابلہ کھیلنا ہے ۔
-

جَآءَالْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا:سکھ کاقبول اسلام،مضبوط ہوا اسلام :،انتہائی خوشی ہوئی:مبشرلقمان
لاہور:وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا:کوئٹہ میں ایک سکھ کا قبول اسلام،انتہائی خوشی ہوئی:اطلاعات کےمطابق سینیئر صحافی ، تجزیہ نگار مبشرلقمان نے کوئٹہ میں ایک سکھ کے قبول اسلام پربہت ہی زبردست تجزیہ کیا ہے
مبشرلقمان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکوئٹہ میں اسلام قبول کرنے والے سکھ کا منظرپیش کرکے ایمان والوں کے دلوں کوسکون بخشا
Alhamdolillah https://t.co/C8YPDZ2cZ0
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) November 5, 2021
سینیئر صحافی پہلے اس واقعہ کو بیان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ”آج نماز جمعہ کے بعد مرکز تقوی کوئٹہ میں ایک سکھ نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا”
آگے چل کر مبشرلقمان کہتے ہیں کہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ” مولانا رانا محمد اشفاق نے کلمہ پڑھایا ااورانہوں نے مزید لکھا کہ اس نومسلم نے یہ عہد کیا ہے کہ ” آئندہ اسلام پرہی ساری زندگی گزاروں گا
اس کے بعد مبشرلقمان اس ایمان افروز واقعہ پرجوتبصرہ اور تجزیہ کرتے ہیں وہ بھی شاندار اور قابل فخر ہے وہ اس واقعہ کو بیان کرنے کے بعد لکھتے ہیں”الحمدللہ”
-

سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش سمیت 4 ملزمان گرفتار
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، دومنشیات فروشوں سمیت چارملزمان گرفتار، شراب 320 لٹر و ناجائز اسلحہ برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زشاہد اقبال اور طاہر محمود ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان جواد سرفراز سے شراب200لٹر، عبدالرحمان سے شراب120لٹر، فاروق احمد سے رائفل444بوراور امجد محمود سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔