کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی اور دیگر ملزمان سے تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر کی سربراہی میں پولیس کی 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے گزشتہ رات گرفتاری دی جبکہ دیگر ملزمان کو ابھی گرفتار کیا جانا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق اعلی حکام کی ہدایت پر ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کی سربراہی میں پولیس افسران کی 8 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو گرفتار ملزمان سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کرے گی۔ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عارب مہر، ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین، ڈی ایس پی میمن گوٹھ کنور آصف سرفراز، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون یوسف جمال، انسپکٹر انویسٹی گیشن فریدالدین، ایس آئی او سچل مختار پنور اور ایس آئی او شاہ لطیف ٹاون غلام مجتبی باجوہ شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے۔
Author: +9251
-

ناظم جوکھیو قتل، تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر کی سربراہی میں پولیس کی 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی
-

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں وفد کی مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا سے تعزیت
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، راجہ اظہر اوردیگرنے جمعہ کوملیرکے سالار جوکھیو گوٹھ میں مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا سے تعزیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ناظم جوکھیو کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ورثا غم سے نڈھال ہیں یہ ورثا جام عبدالکریم کا نام لے رہے ہیں ورثا چاہتے ہیں جام عبدالکریم کا نام ایف آئی آر میں شامل کیا جائے ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی واقعے پر آگاہ کیا ہے وزیر اعظم اس واقعے پر افسردہ ہیں واقعے کے متعلق گورنر سندھ سے میری بات ہوئی ہے یہ سردار دہشتگرد ہیںیہ لوگ سانپوں سے بھی زیادہ بدتر ہیں، سندھ میں وڈیو بنانے پر لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے ناظم جوکھیو اور ان کے خاندان کی ہمت ہے ۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ مگرمچھ کے آنسو بہانے آئے تھے جب ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم نہیں ہورہا تھا تب وزیراعلی کہاں تھی جب سب کام ہوگیا تو وزراء جاگے ہیں اس جے آئی ٹی سے یہ کیس کام خراب ہوگا نئی جے آئی ٹی ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں بننی چاہیے ایک قاتل تھانے میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا تھا میں سلام پیش کرتا ہوں اس گوٹھ کے سربراہ کو جنہوں نے حق کی راہ پر آواز بلند کی۔
خرم شیر زمان نے کہاکہ ناظم جوکھیو نے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام دیا پیپلزپارٹی ان قاتلوں کی سرپرستی کررہی ہے، سندھ اسمبلی میں قاتل بڑھ رہے ہیں اس واقعے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے چیف جسٹس واقعے پر نوٹس لیں لاڑکانہ کے قتل میں بھی ایک ایم پی اے ملوث ہے محترمہ شہید کے وقت ایسا نہیں ہوتا تھا اب یہ زرداری پارٹی بن چکی ہے جہاں ورثا کو ضرورت ہوگی ہم ساتھ ہیں یہ سیاست کرنے کا واقعہ نہیںغریبوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے بلاول زرداری اور آصف زرداری کی زیرسرپرستی یہ دہشتگردی ہورہی ہے پی ٹی آئی پوری سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ -

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ آمد،
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سالار گوٹھ ملیر ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ناظم جوکھیو کے لواحقین کو حکومت سندھ کی جانب سے مکمل انصاف کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لی ہے اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی آمد پر شہید ناظم جوکھیو کے اہل خانہ نے حکومت سندھ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
-

پنجاب بھرمیں پھرپولیس افسران کودربدرکردیا گیا،ڈی ایس پیزکی باری آگئی
لاہور:پنجاب بھرمیں پھرپولیس افسران کودربدرکردیا گیا،ڈی ایس پیزکی باری آگئی،اطلاعات کے مطابق چند گھنٹوں بعد پھرپنجاب بھر کی پولیس کو دربدر کردیا گیا ہے اوریہ اطلاعات ہیں کہ پنجاب کے 13 ڈی ایس پی کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئےہیں
تقرری تبادلے کےحوالے سے موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کےمطابق افتخار احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساہیوال تعینات جبکہ محمد یوسف کا ڈی ایس پی سٹی ساہیوال تقرر کردیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ضیغم ثناء کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد جبکہ ڈی ایس پی رفاقت علی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے سپرد کردی گئی ہیں
ادھر اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ طاہر عباس کاظمی ایس ڈی پی او گجر خان تعینات جبکہ ڈی ایس پی غلام مہتدہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں

پولیس تبادلوں کی زد میں آنےوالے ڈی ایس پی محمد اعظم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد جبکہ مظہر گوندل کا ایس ڈی پی او بھوانہ چنیوٹ تقررکردیا گیا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس پی ثناء اللہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپردجبکہ ڈی ایس پی عمران عارف سیال اور فاروق احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد کردی گئی ہیں
ادھر ذرائع کے مطابق طارق جمیل ایس ڈی پی او سمبڑیال سیالکوٹ تعینات جبکہ رضوان منظورکا ایس ڈی پی او پسرور سیالکوٹ تقررکردیا گیا ہے
-

مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی
بغداد : مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی،اطلاعات کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ سامنے آنے والے انتخابی نتائج کے خلاف دارالحکومت بغداد میں احتجاج کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے کہا کہ جھڑپوں میں 125 افراد زخمی ہوئے جس میں 27 شہری ہیں اور بقیہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔
ایران کی حمایت یافتہ ہشد الشابی کا سیاسی بازو تصور کی جانے والی جماعت کی گزشتہ انتخابات میں نشستیں کم ہوئی تھیں اور اس جماعت نے ان انتخابات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے فراڈ قرار دیا ہے۔
مظاہرین نے گرین زون تک جانے والے راستے تین اطراف سے بند کردیے تاہم اس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں میں کوئی بھی شخص ہلاک نہیں ہوا لیکن ایران کے حامی کچھ گروپس نے پیغام رسائی کی ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ پر پولیس پر مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
تاہم وزارت صحت کے دعوت کے برعکس ہشد کے طاقتور دھڑے حزب اللہ بریگیڈ نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے دو مظاہرین مارے گئے۔
وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی نے جمعہ کو ہونے والے ان تمام واقعات کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے اور الیکشن کمیشن سمیت عراقی حکومت کے دفاتر کے سبب بے پناہ سیکیورٹی ہوتی ہے۔
10 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں ہشد نے انتخابات میں 329 نشستوں میں سے صرف 15 حاصل کی تھیں البتہ گزشتہ پارلیمنٹ میں وہ 48 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی جس کی بدولت وہ دوسرا بڑا اتحاد بننے میں کامیاب رہے تھے۔
ایران کے بڑے ناقد اور اس مرتبہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 70 سے زائد نشستیں جیتنے والے مقتدیٰ صدر نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں کسی فریق کی حمایت کیے بغیر پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مظاہرین کا تعلق ہشد کے دو دھڑوں حزب اللہ بریگیڈ اور اسیب اہل الحق سے تھا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ بریگیڈ نے اسے 2003 میں صدام حسین کو امریکا کی جانب سے اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد ملک میں ہونے والے بدترین انتخابات قرار دیا تھا۔
-

پی آئی اے میں ایک اور بڑی گرفتاری:ہرطرف ہلچل مچ گئی
اسلام آباد :پی آئی اے میں ایک اور بڑی گرفتاری:ہرطرف ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں انٹرٹینمنٹ منصوبے میں کرپشن کے الزام پر ایک اور بڑی گرفتاری سامنے آئی ہے۔
پی آئی اےکےطیاروں میں آئی پیڈز لگانےکےمعاملہ میں کرپشن پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز کو گرفتار
حکام کے مطابق غیرقانونی اقدام کےنام پر سرکاری خزانےکو3 ارب کانقصان پہنچایا گیا، کیس میں پہلےہی 2 ملزمان گرفتار ہو چکےہیں۔
ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
-

ایل این جی کارگوز سپلائی کیلئے مہنگی ترین بولیاں موصول
اسلام آباد :ایل این جی کارگوز سپلائی کیلئے مہنگی ترین بولیاں موصول ،اطلاعات کے مطابق دو ایل این جی کارگوز سپلائی کیلئے مہنگی ترین بولیاں موصول ہوئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کی ڈلیوری کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 19 سے 20 نومبر کیلئے کم سے کم 29.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 26 سے27 نومبر کیلئے سب سے کم 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بولی موصول ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایل این جی کارگوز کیلئے وائٹل بحرین اور قطر پیٹرولیم کی جانب سے بولیاں دی گئیں۔ذرائع پاکستان ایل این جی ایل کا کہنا ہے ایل این جی کارگوز خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔
-

فروری تک یورپ بھر میں کورونا سےمزید 5 لاکھ اموات کی پیشگوئی
نیویارک : فروری تک یورپ بھر میں کورونا سےمزید 5 لاکھ اموات کی پیشگوئی،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کی فروری تک یورپ بھر میں کورونا سےمزید 5 لاکھ اموات کی پیشگوئی نے ہرطرف خوف وہراس پیدا کردیا ہے
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے فروری تک یورپ بھر میں کورونا کے باعث مزید 5 لاکھ اموات کی پیش گوئی کردی۔
عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی رفتار تشویشناک قراردے دی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ کے53ممالک میں کوروناکیسزپھیلنے کی رفتار انتہائی تشویشناک ہے، کوروناکیسزپھیلنےکی یہی رفتار رہی تو فروری2022 تک مزید 5 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ جرمنی میں دسمبر 2020 کے بعد سب سے زیادہ 33949 کیسز رپورٹ کیے گئے۔
دوسری جانب دنیابھرمیں کوروناکیسز کی تعداد 24 کروڑ 93 لاکھ30ہزار689 ہوگئی جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد50لاکھ44ہزار926 ہوگئی۔
خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں سامنے سامنے آنے والے کورونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچائی تھی اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
-

20 کروڑ روپے سمیت کیش وین لے کر فرار ہونے کی واردات کا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی ؛ 20 کروڑ روپے سمیت کیش وین لے کر فرار ہونے کی واردات کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے آئی آئی چندریگرروڈ پر 20 کروڑ سے زائد کی واردات کے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتارکیا ہے ، ملزم حسین شاہ 9 اگست کو کیش وین لے کر فرارہوا تھا ، واردات میں مجموعی طور پر 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے ، گرفتار کیا گیا مرکزی ملزم کیش وین کی حفاظت پر مامور سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے ، گرفتار ملزم کے قبضے سے فوری طور پر رقم برآمد نہیں ہوئی تاہم پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں سکیورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا تھا ، یہ واردات 9 اگست کو صبح ساڑھے 9 بجے پیش آئی جس کا مقدمہ میٹھا در تھانے میں درج کیا گیا ، شہر قائد میں نجی سکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈز کچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کرفرارہو گیا ، وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی ، ڈرائیور نے وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا تھا ۔
بعد ازاں کراچی میں سکیورٹی کمپنی کے وین ڈرائیور کی جانب سے 20 کروڑ روپے لیکر فرار ہونے کے واقعے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ، جن میں کراچی کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے چوری کے واقعے میں ملوث ملزم ڈرائیور کے پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ پر تھانیدار کے جعلی دستخط کا انکشاف ہوا ، تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کرکے ملزم کو سرٹیفکیٹ دیا ، تھانہ گلستان جوہر سے جاری سرٹیفکیٹ کی جانچ پر سابق تھانیدار لاعلم نکلے۔ -

جلال آباد:افغان طالبان کی گاڑی پر حملہ، 2 جاں بحق اور 3 زخمی
کابل: جلال آباد:افغان طالبان کی گاڑی پر حملہ، 2 جاں بحق اور 3 زخمی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان کی گاڑی کی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان اہلکاروں کی گشت پر مامور گاڑی گزر رہی تھی۔
دھماکے کے نتیجے میں طالبان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے اور تین شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
طالبان کے ایک مقامی کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہیں تاہم اسپتال ذرائع اور عینی شاہدین نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری کی قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش خراسان کی جڑیں کافی مضبوط ہیں اور طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہر دھماکے اور حملے کی ذمہ داری بھی اسی گروپ نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ملٹری اسپتال میں حملے میں طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ سمیت 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔