Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکا سے میچ میں ویسٹ انڈیزکوہار بھی اورپھرجرمانہ بھی:آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا

    سری لنکا سے میچ میں ویسٹ انڈیزکوہار بھی اورپھرجرمانہ بھی:آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا

    دبئی :سری لنکا سے میچ میں ویسٹ انڈیزکوہار بھی اورپھرجرمانہ بھی:آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلور اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز پر جرمانہ کردیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا جو سری لنکا نے جیت لیا اور اس طرح ویسٹ انڈیز ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

    گزشتہ روز میچ ہار کر ویسٹ انڈیز کی جہاں سیمی فائنل تک رسائی ختم ہوئی وہیں اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کیے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    یاد رہے کہ کل سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئے۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    سری لنکا کی اننگز

    سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔سری لنکن بیٹسمینوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شروع اننگز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

    سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا 68 اور نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈوئین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی اننگز

    190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔شیمرون ہٹمیئر نے اپنی ٹیم کو کامیابی کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، وہ 81 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس کے علاوہ نکولس پورن46 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا ڈی سلوا، فر نینڈو اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس جیت کے باوجود سری لنکا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملیر کے آچر سالار گاؤں پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملیر کے آچر سالار گاؤں پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملیر کے آچر سالار گاؤں پہنچ گئے

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ صوبائی وزرا، سعید غنی، امتیاز شیخ، ساجد جوکھیو، ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا سے ملاقات اور تعزیت کی ۔
    وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ورثا کی مرضی کی ایف آئی آر درکروائی جائے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا سے مکمل تفصیلات لیں اور کہا کہ
    ناظم جوکھیو کے ورثا کو انصاف دلایا جائے گا ۔

  • بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

    بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

    کراچی : بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

    اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران گلف ائیر کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر رحمن نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف عملے نے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔ پکڑے گئے منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

  • سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے دبئی جانے کے لیے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔سندھ حکومت نے دبئی ایکسپو کیلئے شرجیل میمن کو فوکل پرسن مقررکردیا ہے۔شرجیل میمن کے وکیل نے بتایا کہ انھیں 15 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کرنی ہے۔

    اس سلسلے میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

    عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اورایف آئی اے کو8 نومبر کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ نیب اور دیگر فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ان کے وکیل نے بتایا کہ شرجیل میمن دبئی ایکسپومیں سندھ حکومت کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ 29ستمبر کو سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرنے کا مطالبہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرنے کا مطالبہ

    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ایسا دمادم مست قلندر ہوگا کہ حکومت سنبھل نہیں پائے گی۔
    انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت حالیہ 8 روپے سے زائد پیٹرول میں اضافے کے عوام دشمن فیصلے کو فوری واپس لیکر قیمتوں میں کمی لائے۔
    شازیہ مری نے کہا کہ عوام تیار رہیں، پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف جلد اپنے اگلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی، عوام کو اس نالائق عمران خان نے ریلیف کے نام پر ہمیشہ تکلیف دی اور اب انکا حساب کا وقت آچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں اور ہم نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے جو کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے اب یہ ثابت بھی ہوچکا ہے۔ شازیہ مری نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کو حکمرانوں کی چوری سے مشروط کرنے والے عمران خان بتائیں کہ کیا موجودہ اضافہ ان کی چوری کا اعتراف ہے ۔

  • کراچی میں لیاری سے افغان گینگ کے 2 ڈکیت گرفتار

    کراچی میں لیاری سے افغان گینگ کے 2 ڈکیت گرفتار

    کراچی میں لیاری سے افغان گینگ کے 2 ڈکیت گرفتار

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے افغان گینگ کے 2 ڈکیت گرفتار کر لیئے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلا کوٹ سے افغان گینگ کے 2 ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیئے گئے ہیں۔

    پولیس کو یہ ملزمان لیاری کی دکانوں میں ڈکیتیوں اور تالے کاٹ کر لوٹ مار کرنے میں مطلوب تھے۔گرفتار ڈاکو سعید اور اسماعیل کے قبضے سے 1 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کچھ ماہ قبل ایزی لوڈ کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی اور لوٹ مار میں بھی ملوث ہیں۔ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دکانوں کا تالا توڑ کر بھی وارداتیں کیا کرتے تھے۔

  • دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات

    دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات

    کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت کے تعین کے سلسلہ میں دودھ کی پیداواری لاگت کا جائزہ لینے کے لئے کاسٹ اسسمنٹ کمیٹیCost assessment committee قائم کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیر گنور لغاری کمیٹی کے کنوینر ہونگے ۔ کمیٹی کے ارکان میںاسسٹنٹ کمشنر بیورو آف سپلائی اینڈ پراسسز، لائیو اسٹاک کا نمائندہ، صارفین تنظیموں کا نمائندہ شامل ہوں گے ۔
    کمیٹی پیداواری لاگت کا تجزیہ کرے گی جس میں جانور کی قیمت مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹیشن اور جانور کے خوراک کے اخراجات شامل ہوں گے کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ دودھ کی ہول سیل ، آڑھتی (مڈل مین) اور ریٹیل کی فی لیڑ قیمت تعین بھی کرے۔
    کمیٹی کو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے دریں اثنا جمعرات کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اپنے دفتر میں ڈیری فارمز کے نمائندوں سے ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی II جواد مظفر، تمام ڈپٹی کمشنرز بیورو آف سپلائی کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے ڈ یری فارمرز کے جن نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ان میں شوکت مختار مبشر قدیر اور سکندر ناگوری شامل تھے ڈیری فارمرز ایسو سی ایشنز کے نمائندوںنے کمشنر کو دودھ کی پیداواری لاگت کے سلسلہ میں اپنی اپنی جانب سے بنائی جانے والی تفصیلات پیش کیں۔

  • کراچی میں 3 بہنوں کو اغوا کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

    کراچی میں 3 بہنوں کو اغوا کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

    کراچی میں 3 بہنوں کو اغوا کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، متاثرہ لڑکیوں میں ایک لڑکی کی 2 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے تعلق رکھنے والی 3 بہنوں کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی 2 لڑکیاں سگی بہنیں ہیں جبکہ تیسری لڑکی ان کی کزن ہے۔ تینوں لڑکیوں کی عمریں 15 سال، 16 سال اور 18 سال بتائی گئی ہے، جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ایک لڑکی کی 2 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ 18 سالہ لڑکی کی 2 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی طلاق بھی ہو چکی ہے ۔
    پولیس کے مطابق انہیں 2 روز قبل شکایت موصول ہوئی کہ عزیز آباد کے علاقے سے 3 لڑکیوں کو گھر کے سامنے سے اغوا کر لیا گیا، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

    بعد ازاں تینوں لڑکیوں کو مبینہ اغوا کار ان کے گھر کے سامنے ہی پھینک کر فرار ہو گئے، تینوں لڑکیوں کو حالت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں لڑکیوں کو طبی امداد کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ایک لڑکی نے انکشاف کیا کہ انہیں اغوا کےبعد نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
    پولیس کے مطابق تینوں لڑکیوں کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کے بعد واضح ہو گا کہ آیا انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں۔ تھانہ عزیز آباد کے ایس ایچ او کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ کی جانب سے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تعاون نہیں کیا جا رہا۔ واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

  • کراچی میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں پی پی پی کا ایم پی اے گرفتار

    کراچی میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں پی پی پی کا ایم پی اے گرفتار

    کراچی: ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس گہرام کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میمن گوٹھ میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ملزم پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ایم پی اے جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں پہنچ کر خود گرفتاری دی۔

    کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی غربی نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

    دوسری جانب پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی اے جام اویس کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

    عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقدمے میں گرفتار مزید دو ملزمان حیدر اور میر علی بھی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے، ملزمان حیدر اور میر علی فارم ہاؤس کے ملازم ہیں، جہاں مبینہ طور پر ناظم جوکھیو کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

  • کراچی۔ ‏قیوم آباد پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 6 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی۔ ‏قیوم آباد پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 6 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی۔ ‏قیوم آباد پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 6 سالہ بچی جاں بحق

    سندھ پولیس نے قیوم آباد میں شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بچی کے قتل کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقہ مکین بھی شدید خوف کا شکار ہوئے۔ والدہ کے مطابق گلی میں جاتے ہوئے افراد نے ہوائی فائرنگ کی، تیسری منزل پر موجود گھرکی کھڑکی میں3سے4گولیاں لگیں، جن میں سے ایک گولی 7 سالہ سعدیہ نامی بچی کے سر پر بھی لگی۔
    اہل خانہ سعدیہ کو تشویشناک حالت میں لے کر جناح اسپتال پہنچے ، جہاں ڈاکٹرز نے اُسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر خون زیادہ بہہ جانے اور سر میں گولی لگنے سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔
    مزید پڑھیں: شادی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بچی جاں بحق

    ڈیفنس تھانے کے ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو بھائیوں نعمان اورارسلان سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار ملزم معین موقع سے فرار ہوگیا تھا، جسے ڈیفنس پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کرلیا۔
    پولیس کے مطابق فرار ملزم معین سولجر بازار تھانے میں تعینات ہے  اور وہ گرفتار ہونے والے افراد کو سگا بھائی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کزن کی شادی تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔
    ایس ایچ او ڈیفنس اشرف جوگی نے بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے جاں بحق ہونے والی کمسن سعدیہ کے والد حنیف کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 890 سال 2021 درج کرکے مرکزی ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ مقدمہ زیر دفعات 324/34کے تحت درج کیا تھا جو اب بچی کے انتقال کے بعد 302میں تبدیل ہوگا