Baaghi TV

Author: +9251

  • محبتوں کا نیا سفر:ایمیریٹس کا دبئی اور تل ابیب کے درمیان روزانہ فلائٹس کا اعلان

    محبتوں کا نیا سفر:ایمیریٹس کا دبئی اور تل ابیب کے درمیان روزانہ فلائٹس کا اعلان

    دبئی :محبتوں کا نیا سفر:ایمیریٹس کا دبئی اور تل ابیب کے درمیان روزانہ فلائٹس کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق اماراتی ایئر لائن ’ایمیریٹس‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان روزانہ پروازیں چلانے کا آغاز کر رہی ہے۔

    یہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں تعلقات معمول پر آنے کے بعد اس میں وسعت پیدا ہونے کا تازہ ترین اشارہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی اور دنیا کی بڑی ایئرلائنز میں سے ایک نے کہا کہ نئی سروس، اسرائیل کو عالمی روٹ نیٹ ورک سے کسی رکاوٹ کے بغیر منسلک کردے گی۔

    دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال معاہدے کے بعد سفر کی سستی سہولت فراہم کرنے والی ’فلائی دبئی‘ نے معاہدے کے چند ماہ بعد ہی تل ابیب اور دبئی کے درمیان پہلی کمرشل پرواز کا آغاز کردیا تھا۔

    ابوظبی کی ایئرلائن ’اتحاد‘ اور اسرائیلی ایئرلائن ’آرکیا‘ بھی اب معمول کی پروازوں کی پیش کش کر رہی ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے کروائے جانے والے معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آئے تھے، اس معاہدے نے کئی دہائیوں سے جاری عرب اتفاق رائے کو ختم کیا اور فلسطینیوں اور ان کے حمایتیوں کو مشتعل کیا۔

  • مشہور ترک سیریز ارطغرل کے اداکارکنگیز کوسکن اور نورتین سونمیز کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    مشہور ترک سیریز ارطغرل کے اداکارکنگیز کوسکن اور نورتین سونمیز کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    کراچی:مشہور ترک سیریز ارطغرل کے ستاروں مسٹرکنگیز کوسکن المعروف ترگت الپ اورنورتین سونمیزالمعروف بامسی بے نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود احمدنے انکا استقبال کیا۔

    اداکاروں نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی کے ہمراہ ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یوکی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کی تعریف کی۔

     

     

     

     

    ڈی آئی جی مقصود احمد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایس یو سندھ پولیس میں S.W.A.T ٹیم قائم کی گئی ہے جس میں کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔یہ ٹیم کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

    مہمانوں نے ایس ایس یو کے انتظامی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی طرف سے دی گئی پر تپاک مہمان نوازی پر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

    اداکاروں نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

    بعدازاں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

  • لاہور:موٹر سائیکل پر جانے والی ماں بیٹی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

    لاہور:موٹر سائیکل پر جانے والی ماں بیٹی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

    لاہور:موٹر سائیکل پر جانے والی ماں بیٹی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ماں بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی موٹر سائیکل چلا رہی تھی، ماں پیچھے بیٹھی تھی،حادثے میں دونوں جاں بحق ہوگئیں۔

    ریسکیو ٹیم کے مطابق 14 سالہ عیشا اپنی والدہ شگفتہ بی بی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر کینال روڈ پر شاہکام چوک کی طرف جارہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں دونوں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کو شکست، دونوں ورلڈکپ سے باہر

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کو شکست، دونوں ورلڈکپ سے باہر

    ابو ظہبی:ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کو شکست، دونوں ورلڈکپ سے باہر،اطلاعات کے مطابق سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئے۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    سری لنکا کی اننگز

    سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔سری لنکن بیٹسمینوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شروع اننگز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

    سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا 68 اور نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈوئین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی اننگز

    190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔شیمرون ہٹمیئر نے اپنی ٹیم کو کامیابی کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، وہ 81 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس کے علاوہ نکولس پورن46 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا ڈی سلوا، فر نینڈو اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس جیت کے باوجود سری لنکا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا ۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دبئی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ایونٹ میں مسلسل ناکامیوں سے دوچار بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔

    جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کی اور محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر ٹارگٹ پورا کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہتر کیا بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ اسٹارک اور ہیزل وُڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور صرف 5 اوورز میں 58 رنز اسکور کیے۔ کپتان ایرون فنچ 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 18 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ساتویں اوور کی دوسری ہی گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

    آسٹریلیا نے 82 گیندوں قبل ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی۔پانچ وکٹیں لینے والے اسپنر ایڈم زامپا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    خیال رہےکہ آسٹریلیا کے 4 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام میچز میں شکست ہوئی ہے۔

  • لاڑکانہ: پی پی چیئرمین بلاول بھٹوکی دیوالی کی رنگین تقریب میں شرکت

    لاڑکانہ: پی پی چیئرمین بلاول بھٹوکی دیوالی کی رنگین تقریب میں شرکت

    لاڑکانہ :لاڑکانہ: پی پی چیئرمین بلاول بھٹوکی دیوالی کی رنگین تقریب میں شرکت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو دھرم شالہ میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کی۔

     

    لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے افراد کو مبارک باد دی۔اس موقع پربلاول بھٹو کے ہمراہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر دھرم پال پوہنوانی، نول راکٹیار، ہریش کمار، ڈاکٹر سدام چند، اجیت کمار، نانک رام بجاج، ڈاکٹر ولی رام، جے گل و دیگر نے استقبال کیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ رمیش لال، گیان چند اسرانی، مکیش کمار چاولہ، ڈاکٹر لال چند اکرانی، سید ناصر شاہ، عاجز دھامرا، جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، اعجاز جاکھرانی نے شرکت کی

    دیگرشرکت کرنے والوں میں اعجاز لغاری، گھنور خان اسران، شفقت سومرو، منصور شاہانی، کلپنا دیوی، ڈاکٹر سنسدام چند، جھنور لال، دلیپ کمار، سردار پرلاش سنگھ، مول چند ودیگر بھی ہندو دھرم شالہ میں ہونے والی دیوالی کی تقریب میں موجود تھے۔

  • شاہ سلمان کا بلوچستان میں سردی سے متاثرہ عوام کے لیے سعودی عرب سے امدادی پیکیج آگیا

    شاہ سلمان کا بلوچستان میں سردی سے متاثرہ عوام کے لیے سعودی عرب سے امدادی پیکیج آگیا

    کوئٹہ :بلوچستان میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم ۔ اطلاعات کے مطابق کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔

    اس پیکج کے تحت بلوچستان کے 10 اضلاع میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا جاہے گا جبکہ ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں کے علاوہ بکا خیل کیمپ کے 2100 شمالی وزیرستان IDPs میں بھی ریلیف پیکیج تقسیم کیا جاہے گا ۔

    پیکیج میں 58000 رضائیاں اور 29000 کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں ۔

    کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جاہے گا جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال سن 2020 میں بھی شاہ سلمان کی طرف سے پاکستان میں سردی سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف پیکج آیا تھا

    سعودی عرب سے پاکستان کے سردی سے متاثرہ عوام کے لیے امدادی پیکیج جاری کردیا گیا، سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے 1 لاکھ 50 ہزار مستحقین کی مدد کے لیے سامان بھیجا تھا ۔

    سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے مستحق افراد کے لیے 180 ٹن وزنی امدادی پیکیج کے 30 ہزار تھیلوں میں سے ہر ایک میں 2 کمبل، جرابوں کے 5 جوڑے، دستانے اور ٹوپیاں موجود تھیں‌۔

    ریلیف مرکز کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی طرف سے بھیجا گیا امدادی پیکیج پاکستان کے تمام صوبوں میں ہدایات کے مطابق تقسیم کیاگیا جس سے سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف ملا۔

    پاکستانی حکام نے سعودی عرب سے آنے والا امدادی پیکیج وصول کر لیا۔ حکومت کی طرف سے سردیوں کے موسم میں سعودی فرماں روا کی طرف سے آنے والی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا گیا۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسینیشن تیزی سے جاری:حالات بہت بہترہیں:این سی او سی

    پاکستان میں کورونا ویکسینیشن تیزی سے جاری:حالات بہت بہترہیں:این سی او سی

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا ویکسینیشن تیزی سے جاری:حالات بہت بہترہیں:اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسی نیشن پربھرپور اطمینان ‏کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجرجنرل ‏ظفر، چیئرمین این ڈی ایم اے، وزیراعظم معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔

    این سی او سی اجلاس میں ملک میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم پر غور کیا گیا اور شرکاء کو بریفنگ میں ‏بتایا گیا کہ ملک میں 10کروڑ 80لاکھ سےزائدلوگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ ‏

    ملک بھر ویکسی نیشن کی بلند شرح آزادکشمیر میں 59فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ پنجاب میں52فیصد، کے پی ‏میں 48فیصد اور سند ھ میں 40 فیصد ہے۔

    ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی کمرترین سطح 17فیصد بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان میں ‏کورونا ویکسی نیشن کی شرح54فیصد رہی۔

    اعلامیہ کے مطابق این سی اوسی نے بھرپورانسداد کورونا ویکسی نیشن چلانے پر صوبوں کی تعریف کرتے ہوئے ‏کوروناسے متعلق پابندیوں اور نمز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ‏

    این سی اوسی نے مساجد میں کورونا پابندیوں پرعملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مساجد میں ایس اوپیز ‏پر سختی سے عمل درآمد کرانے پر زور دیا گیا۔

  • ڈائر یکٹر جنرل احساس کفالت پروگرام  پنجاب ریجن لاہور فضیلت نعیم  کا اچانک دورہ

    ڈائر یکٹر جنرل احساس کفالت پروگرام پنجاب ریجن لاہور فضیلت نعیم کا اچانک دورہ

    ڈائر یکٹر جنرل احساس کفالت پروگرام پنجاب ریجن لاہور فضیلت نعیم نے پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کا اچانک دورہ کیا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام میں كرپٹ لوگوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے احساس پروگرام میں سفارشیوں اور ٹاوٹوں کا داخلہ بند کردیا ہے صحافیوں کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام میں بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے خواتین زیادہ تر ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور خواتین سے پیسے بٹورنے والوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی احساس کفالت پروگرام میں ٹائیگر فورس کی تعیناتی کا اختیار اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے پاس ہے احساس کفالت پروگرام میں موجود خواتین نے ڈائر یکٹر جنرل کو سفارشیوں اور ٹاوٹوں کے متعلق شکایات کے انبار لگا دئے جس پر ڈی جی نے خواتین کو شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی دوسری جانب ڈی جی نے ٹائیگر فورس کے دفتر کا وزٹ کیا اور وہاں پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ چونیاں میں احساس پروگرام کو فعال کردیا گیا اور پھولنگر میں ایک دو روز تک بحال کردیا جائے گا
    کیمرہ ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • ‏شوکت خانم ہسپتال سے ایک اور تعیناتی:اظفراحسن کی بورڈ آف انوسٹمنٹ کےچئیرمین تعیناتی:سوالات اُٹھ گئے

    ‏شوکت خانم ہسپتال سے ایک اور تعیناتی:اظفراحسن کی بورڈ آف انوسٹمنٹ کےچئیرمین تعیناتی:سوالات اُٹھ گئے

    لاہور:‏شوکت خانم ہسپتال سے ایک اور تعیناتی:اظفراحسن بورڈ آف انوسٹمنٹ کےچئیرمین تعینات ا،طلاعات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن اظفراحسن کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کےچئیرمین کی حیثیت سے منظوری دے دی گئی ہے

    اس سے پہلے شوکت خانم ہسپتال کے سابق چیف ایگزیگٹو فیصل سلطان مشیر صحت ہیں۔

    ہسپتال کےبورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل احسان مانی چئیرمین پی سی بی رہے اور نوشیروان برکی پالیسی بورڈ کے پی کےچئیرمین ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے محمد اظفراحسن کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

    اجلاس میں کابینہ نے محمد اظفراحسن کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

    اظفر احسن انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے رکن اور مارکیٹنگ ایسو سی ایشن پاکستان کے نائب صدر ہیں۔

    سال 2019 میں کینیڈا پاکستان بزنس کونسل نے ٹورنٹو میں ہونے والے سالانہ پروگرام میں محمد اظفر احسن کی خدمات کو سراہتے ہوئے گلوبل ریچ آؤٹ ایوارڈ سے نوازا جبکہ آرگنائزر پاکستانی انٹر پینورز نارتھ امریکا نے سال 2014 میں انٹر پینور ایوارڈ سے نوازا تھا۔

  • بالآخر:تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹانے کی ابتدائی سمری منظور

    بالآخر:تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹانے کی ابتدائی سمری منظور

    لاہور:تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹانے کی ابتدائی سمری منظور،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی ابتدائی سمری کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دیدی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک لبیک کو کالعدم ختم کرانے سے متعلق صوبائی کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دیدیا۔ محکمہ سروسز کیبنٹ ونگ نے تمام وزرا کو منظوری کیلئے سمری بھجوادی۔ محکمہ سروسز کی جانب سے وزراکو بھجوائی گئی۔

    اس سے قبل کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان اجلاس میں 100 مزید کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تنظیم کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی، 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

    ذرائع حکومتی کمیٹی کے مطابق اجلاس کی سربراہی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب راؤ سردار اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کئے گئے، کالعدم تنظیم کے متعدد افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ہے