Baaghi TV

Author: +9251

  • ’ویل پلیڈ انڈیا‘ یا ’ویل پیڈ انڈیا‘:بھارتی جیت کوافغان ٹیم کا احسان قراردیا جانے لگا

    ’ویل پلیڈ انڈیا‘ یا ’ویل پیڈ انڈیا‘:بھارتی جیت کوافغان ٹیم کا احسان قراردیا جانے لگا

    نئی دہلی :دبئی ::’ویل پلیڈ انڈیا‘ یا ’ویل پیڈ انڈیا‘:بھارتی جیت کوافغان ٹیم کا احسان قراردیا جانے لگا ،اطلاعات کے مطابق کل رات جب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورافغان کپتان کے درمیان کچھ مشترکہ مفادات کی ویڈیوز اورآڈیوز سامنے آرہی ہیں اس کے بعد کرکٹ شائقین کے دل کی آواز باقاعدہ ایک ٹرینڈ بن چکی ہے

     

     

     

    یہ ٹرینڈ ہے کہ ’ویل پلیڈ انڈیا‘ یا ’ویل پیڈ انڈیا‘: یعنی بھارت نے جو میچ جیتا ہے یہ فکس تھا اور اس میں کارکردگی کم جبکہ افغان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں سے معاملات کے پہلے سے ہی طئے کردہ پلان کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں

     

     

    ادھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں کل بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں اور بھارت کے لیے یہ میچ کرو یا مرو کی سی حیثیت رکھتا تھا۔

     

     

     

    افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 اسکور کیے جو اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 144 رنز ہی بنا سکی اور یوں بھارت کو 66 رنز فتح حاصل ہوئی

    66 رنز سے ملنے والی یہ فتح اس لیے بھی اہم ہے کہ بھارت کو اپنا رن ریٹ مثبت کرنے کے لیے کم از کم 60 رنز سے فتح ضروری تھی۔ بھارت کی اس فتح اور افغان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور باؤلنگ کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر پر ’ویل پیڈ انڈیا‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

     

     

    صارفین نے افغان ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے طنزیہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہیں اداکاری کا بادشاہ قرار دیا۔

     

     

    چوہدری سعید گاڈی نامی صارف نے بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کی عکاسی کچھ اس طرح کی ہے

    کچھ صارفین نے تو افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے جو ویڈیوز شیئر کیں ان میں میچ فکسنگ کی جانب اشارہ کیا گیا۔

     

     

    جبکہ امتیاز احمد نامی صارف نے افغان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی عکاسی کرتی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اور افغان ٹیم پر پابندی کا مطالبہ بھی کردیا۔

  • مقبوضہ وادی میں  بھارتی فورسز کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    سرینگر:مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مزید پانچ ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ایک طرف مقبوضہ علاقے میں امن وسکون اور تعمیر و ترقی کے دعوے کرتے نہیں تھکتی لیکن دوسری طرف یہاں آئے روز فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے سرینگر میں پارٹی دفتر پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ان کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروں نے سرینگر میں کئی مقامات پر کمیونی ہالوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور تمام سڑکوں اور گلی کوچوں میں نئے بنکر تعمیر کیے ہیں جبکہ مزید کی تعمیر کا کا م جاری ہے۔

    ڈاکٹر کمال نے کہا کہ موجودہ سرگرمیوں سے 1990کی یاد تازہ ہو جاتی ہے جب اسی طرح سے فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میںلائی گئی تھی جس کے بعد قتل و غارت اور خونریزی کا ایک بدترین سلسلہ چل پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پہلے ہی لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات ہیں اور اب مزید پانچ ہزار اہلکاروں کی تعیناتی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارت یہاں 1990جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہے ۔

    ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ بھارتی وزرا اور افسر دعویٰ کر رہے ہیں کہ مقبوضہ علاقے میں حالات پر امن ہیں اور لوگ کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں تو پھر یہاں اضافی فورسز اہلکاروںکی تعیناتی کی کیاضرورت ہے۔ انہوں نے کہا یہ تمام اقدامات ایک جابرانہ اور آمرانہ نظام کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے رویے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جموںوکشمیر کے عوا م کے تئیں ہمدر دنہیں۔

  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قرار دادوں کے مطابق حل کرے، کشمیری مندوب

    اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قرار دادوں کے مطابق حل کرے، کشمیری مندوب

    نیویارک :ایک کشمیری خاتون مندوب نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرے جس میں کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مندوب مزدلفہ احمد نے سماجی، ثقافتی اور انسانی مسا ئل کے حوالے سے قائم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کو بتایاکہ کشمیری نوجوانوں کی آواز کے طور پرمیں عالمی برادری سے آگے آنے اور اپنا موثر کردار ادا کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہاکشمیر کا خطہ کئی دہائیوں سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کی زد میں ہے ،کشمیریوں کو زبردستی ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔

    مزدلفہ احمد نے کہا کہ بھارت نے 5اگست2019کے بعد تیرہ ہزار کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کشمیریوں کاپہلا اور سب سے اہم ہدف سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل ہے ۔ انہوںنے زور دیکر کہا کہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دیا جائے۔

  • پیسہ قبرستانوں پر نہیں مندروں پر خرچ کررہے ہیں:مودی کے وفادار یارنے سچ بول دیا

    پیسہ قبرستانوں پر نہیں مندروں پر خرچ کررہے ہیں:مودی کے وفادار یارنے سچ بول دیا

    ایودھیا:پیسہ قبرستانوں پر نہیں مندروں پر خرچ کررہے ہیں:مودی کے وفادار یارنے سچ بول دیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنمایوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اتر پردیش کی سابقہ حکومتیں عوام کا پیسہ مسلمانوں کے قبرستانوں پر خرچ کرتی تھیں لیکن ان کی بی جے پی حکومت فنڈز مندروں کی اپ گریڈیشن کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے رام کتھا پارک میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ریاست کا پیسہ قبرستانوں کے لیے زمین پر خرچ کیا جاتا تھاجبکہ آج مندروں کو اپ گریڈ کرنے اور نئے سرے سے بنانے پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر جاری ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے اتر پردیش میں 500 مندروں اور دیگر مذہبی مقامات کو نئی شکل دینے کے لیے متعدد دیگر منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان میں سے 300 سے زائد مقامات پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ پر کام اگلے دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دیوالی  پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دیوالی پر پیغام

    کراچی : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دیوالی پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے ۔ دیوالی کا پیغام یہ ہے کہ برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اٹل ارادے اور جہدِ مسلسل کے ہاتھوں شکست ہی اس کا مقدر ہے ۔ ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہی پی پی پی کا فلسفہ ہے ۔ قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے اقلیتی برادری کی بھبود کے لیئے اقدام اٹھائے ۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کی آئندہ حکومت ملک میں اقلیتوں کی ترقی، ان کے حقوق کے تحفظ کے لیئے مزید اقدام اٹھائے گی ۔ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیئے بھی اقدام اٹھائے گی ۔
    بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ ہندو برادری آج دیوالی پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں مانگیں ۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

    ‏کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں تمام وزرا، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔
    محکمہ ثقافت کے وزیر سید سردار شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موہن جو دڑو 1922 میں دریافت ہوا‏ ۔ 1942 میں آفیشل رپورٹ میں اس کا نام موہن جو دڑو درج کیا گیا ۔ 1939 میں ایک بک شائع ہوئی جس میں موہن جو دڑو لکھا گیا ۔ 1960 میں اس کا نام موئن جو دڑو لکھا گیا ۔ موہن جو دڑو 25 قبل مسیح کا شہر ہے ۔
    علاوہ ازیں ڈاکٹر عذرا، اسماعیل راہو اور سردار شاہ پر سب کمیٹی قائم‏ ہوئی ۔ یہ کمیٹی ماہرین سے مل کر نام پر تبادلہ خیال کرے گی اور کابینہ کو ریفر کریگی ۔
    مشیر زراعت منظور وسان نے سندھ کا بینہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 21-2020 میں گندم کی قیمت 2000 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی تھی‏ ۔ 21-2020 میں وفاقی حکومت نے 1800 فی کلو 40 کلوگرام مقرر کی تھی ۔ محکمہ زراعت نے 21-2020 میں گندم کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی ۔
    کابینہ اراکین نے کہا کہ کھاد اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ کابینہ نے محکمہ زراعت کو تمام اسٹیک ہولڈزسے گندم کی قیمت پر مشاورت کرنے کی ہدایت کی‏ ۔
    گنے کی کریشنگ پر مشیر زراعت منظور وسان کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گنے ل کی کریشنگ سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور 30 جون کو ختم ہوتی ہے ۔ کابینہ نے زیادہ سے زیادہ تاخیر 15 نومبر سے کریشنگ شروع کرنے کی تجویز دی ۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ وہ ایکٹ میں بھی ترامیم کریں‏
    19-2018 میں 182 روپے فی 40 کلوگرام قیمت تھی۔

    20-2019 میں 192 روپے فی 40 کلوگرام قیمت تھی۔

    21-2020 میں 202 روپے فی 40 کلوگرام قیمت تھی۔

    کابینہ نے گنے کی قیمت 250 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

  • واقعی:بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    واقعی:بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    دبئی :واقعی:بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت اور افغانستان کے درمیان ابوظبی میں ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا میچ جاری ہے، بھارت نے افغانستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے کا ٹرینڈ بن گیا، ٹویٹر صارفین نے افغان ٹیم کو ناقص کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

     

    ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کی ناقص کارکردگی سے میچ فکسنگ عیاں ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم جان بوجھ کر خراب کھیل رہی ہے۔

     

    افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے جب بولرز کی پٹائی شروع کی تو ٹوئٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔

     

    https://twitter.com/MiND_GamR/status/1455915603169054720?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455915603169054720%7Ctwgr%5Ehb_2_7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2F589403-2%2F

    واضح رہے کہ بھارت نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس نے بقیہ 2 میچز اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے کھیلنے ہیں۔

     

    https://twitter.com/Abdullahd10s/status/1455913952051929097?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455913952051929097%7Ctwgr%5Ehb_2_7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2F589403-2%2F

  • سوشل سیکورٹی ہسپتالوں اورڈسپنسریزمیں ادویات ناپید:مریض پریشان:افسران کوبددعائیں دینے لگے

    سوشل سیکورٹی ہسپتالوں اورڈسپنسریزمیں ادویات ناپید:مریض پریشان:افسران کوبددعائیں دینے لگے

    لاہور:سوشل سیکورٹی ہسپتالوں اورڈسپنسریز میں ادویات ناپید:مریض پریشان:افسران کوبددعائیں دینے لگے،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں سوشل سیکورٹی کے زیرانتظام ہسپتالوں اورڈسپنسریز میں ادویات کی شدید قلت کی مصدقہ اطلاعات ہیں ، ادویات کی قلت کی وجہ سے مریض پریشان حال اورافسران کو بددعائیں دینے پرمجبورہوگئے ہیں‌

    اس حوالے سے لاہور اورگردونواح میں جب اطلاعات کی تصدیق کے لیے سوشل ڈسپنسریز کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ افسران بالا کی "آنیان تے جانیاں” ہروقت ہوتی رہتی ہیں لیکن افسران بالا بے بس عوام کی تکالیف سے بالکل لا پرواہ دکھائی دیتےہیں‌

    اس سلسلے میں لاہور کی مختلف ڈسپنریز کا جائزہ بھی لیا گیا جہاں ادویات کا فقدان ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈسپنسریز کو ملنے والی ایک مہینے کی ادویات سے بمشکل 10 سے پندہ دن گزرتے ہیں اورپھرمریض دوائیوں سے محروم ہوجاتے ہیں اورادھرادھربے بسی کے عالم میں مارے مارے پھرتے ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکام نے کروڑوں روپے کیمروں کی تنصیب اوردیگرغیرضروری اشیا کے تصرف میں ضائع کردیئے ہیں لیکن مریضوں کو دوائی دینے کے لیے ان کے پاس شاید بجٹ کی کمی ہے

    مریض جب ان ڈسپنسریز کا رخ کرتے ہیں اور جب ان کو دوائی نہیں ملتی تووہ افسران کی ان پالیسیوں سے تنگ آکران کےلیے بددعائیں دینے پرمجبور ہورہے ہیں‌

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک تو ادویات بہت کم ملتی ہیں جن سے بمشکل 10 سے پندرہ دن گزرتے ہیں دوسرا یہ انکشاف ہوا ہے کہ عام سی چند گولیاں اور کچھ ایسے ہی ملتی جلتی ادویات ہیں جن سے ہرقسم کے مریض کوٹرخایاجاتا ہے

    مریضوں نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ ان ڈسپنسریز میں مریضوں کے لیے وافر ادویات ہونی چاہیں تاکہ ان کوعلاج معالجے کےلیے کسی دوسری جگہ نہ جاناپڑے

  • گلاسکو میں عالمی کانفرنس کے موقع پر نریندرمودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    گلاسکو میں عالمی کانفرنس کے موقع پر نریندرمودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    لندن:گلاسکو میں عالمی کانفرنس کے موقع پر نریندرمودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کے خلاف سیکڑوں کشمیریوں، پاکستانیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے جارج اسکوائر گلاسگو پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرہ تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ کی کال پر کیاگیااور بیلی حنیف راجہ نے اس کی قیادت کی۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”کشمیری آزادی چاہتے ہیں“، ” کشمیر میں نسل کشی بند کرو“، ”کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرو“، ”تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو“اور ”کشمیر میں قتل عام بند کرو“جیسے نعرے درج تھے۔

    صدر تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ بیلی حنیف راجہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں مودی کی شرکت کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مودی کو انسانیت کے خلاف جرائم پر دنیا سے الگ تھلگ کیا جائے اور بھارت پر اس وقت تک معاشی پابندیاں عائد کی جائیں جب تک بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔

    تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اس موقع پر کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت نازیوں کی طرح ہندوتوا کے نظریے پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی نسل کشی میں مودی کے ملوث ہونے کی وجہ سے ان پر ایک دہائی تک یورپ اور امریکہ میں داخلے پر پابندی تھی۔

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی مودی نے مسلمانوں پر مظالم ڈھانا بند نہیں کیااورمقبوضہ جموںوکشمیر میں پہلے اس کی خصو صی حیثیت ختم کردی اورپھرکشمیریوں کو شہید ، گرفتاراور نظربند کردیا ۔ پورے مقبوضہ جموںوکشمیر کو فوجی محاصرے میں لے کر ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

  • ازبکستان سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا طورخم اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

    ازبکستان سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا طورخم اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

    راولپنڈی: ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف نے طورخم اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے۔ وفد کو پاک، افغان سرحدی انتظام، باڑ کی تنصیب پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا ہے ۔۔ مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور رزاق داود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے وفد کو پاک، افغان سرحدی انتظام، باڑ کی تنصیب پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے بارڈر ٹرمینل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا اور ازبک وفد نے انسداد دہشتگردی، قبائلی اضلاع کی سماجی معاشی ترقی کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے وفد نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا بھی دورہ کیا ۔ وفد کو پی ایم اے کے تربیتی امور، کھیلوں کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دفاعی اور تربیتی تعلقات میں فروغ پر غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے دوطرفہ فوجی تعاون، تربیتی امور میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    ازبکستان وفد کا کہنا تھا کہ مستقبل کی فوجی قیادت کی اعلی معیار کی تربیت قابل ستائش ہے،اکیڈمی میں بین الاقوامی کیڈٹس کو بہترین تربیتی ماحول کی فراہمی قابل قدر ہے۔