Baaghi TV

Author: +9251

  • ‏’بھارتی فلموں کی وجہ سے دہلی ریپ کیپیٹل بنا‘‏میں اپنی نسل کوبچانا چاہتا ہوں:آئیں میری مدد کریں:وزیراعظم

    ‏’بھارتی فلموں کی وجہ سے دہلی ریپ کیپیٹل بنا‘‏میں اپنی نسل کوبچانا چاہتا ہوں:آئیں میری مدد کریں:وزیراعظم

    اسلام آباد :‏’بھارتی فلموں کی وجہ سے دہلی ریپ کیپیٹل بنا‘‏میں اپنی نسل کوبچانا چاہتا ہوں:آئیں میری مدد کریں: ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریب کیسز بڑھنے کی ایک بڑی وجہ موبائل فون کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ‏میں جنسی جرائم بڑھنا بڑی شرمناک چیز ہے ہمیں معاشرے کیلئے فکری انقلاب کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں پر سوشل میڈیا کی یلغار ہے آج ‏موبائل کےذریعے بچے کے پاس ایسامواد ہے جو بہت کچھ سیکھاتاہے ہمیں معلوم ہی نہیں کہ سوشل میڈیا کا ‏نیٹ ورک کتنی تیزی سے بڑھ رہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کےبہتر مستقبل کیلئے اسکالرز پر بڑی ذمہ داری ہے اسکالرز اچھے اور برے کی تمیز ‏سکھاتے ہیں، تاریخ پڑھیں تو عالم کا بہت بڑا رتبہ تھا اسکالرز قوم کا قبلہ درست کرتے ہیں،

    وزیراعظم نے کہا کہ مغربی سولائزیشن کو ‏بہت قریب سے دیکھا ہے اسکالرز ایک قوم کے نظریے کاتحفظ کرتے ہیں دانشوروں کی اہمیت کم ہونےسے تہذیب ‏زوال پذیر ہوتی ہے اسکالرز راستہ بھول جائیں تو معاشرے کو نقصان ہوتاہے آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ‏ضرورت ہے افسوس ہوتاہے کہ ہمارے لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا بھی ٹھیک سے پتہ نہیں ہوتا۔

    سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوانوں اور بچوں پر یلغار ہے، آج ایک بچے کے پاس موبائل فون میں ایسا مواد ہے منی اور مثبت دونوں ہے، اس لیے نوجوان نسل کو تعلیم دینے کیلئے سب پر بڑی ذمہ داری ہے۔

    ایک سائٹ کو منفی مواد پر بند کرتے ہیں تو اگلے دن دوسری سائٹ نکل آتی ہے۔ ہم اس کو روک نہیں سکتے لیکن ہم تربیت دے سکتے ہیں کہ انہوں نے اس کو کس طرح ڈیل کرنا ہے۔پاکستان میں بچوں کے جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، جنسی جرائم بڑھنا شرمناک ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آپ جب برے کو برا نہیں کہتے بلکہ اس کو قبول کرلیتے ہیں تو قوم مر جاتی ہے، اگر میں اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملاتا ہوں تو اعتراف کرنے کے مترادف ہے کرپشن کوئی بری چیز نہیں۔

  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

    کراچی : کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ٹھٹھہ اور بدین، سجاول ،چوہڑجمالی ،میرپوربٹھورو ، جاتی اور دیگر ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.8اور گہرائی 17کلومیٹر تھی، زلزلےکامرکز بدین سے 50کلومیٹر دورجنوب مغرب میں تھا، زلزلے کے خوف سے لوگ دکانوں اورگھروں سے باہر نکل آئے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس میں نیو چالی،پاکستان چوک سمیت ملحقہ علاقے شامل تھے۔

    یاد رہے اگست میں کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی سے 72کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ 3 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نےمیرےبیٹےپرگاڑی چڑھادی:تشدد بھی کیا:والد کی پولیس کودرخواست

    سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نےمیرےبیٹےپرگاڑی چڑھادی:تشدد بھی کیا:والد کی پولیس کودرخواست

    اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نےمیرے بیٹےپرگاڑی چڑھادی پھرتشدد بھی کیا:والدکی پولیس کودرخواست: اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر لگنے کے معاملے میں مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی گئی۔

    موٹرسائیکل سوار کے والد محمد الیاس نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کے قریب میرا بیٹا موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی نے میرے بیٹے کی موٹر سائیکل کو ٹکرماری۔

    درخواست گزار کے مطابق سابق چیف جسٹس کے گارڈ نے میرے بیٹے پر تشدد بھی کیا اور سابق چیف جسٹس فرار ہوگئے۔

     

     

     

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حادثے میں میرے بیٹے کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی جس سے میرا بیٹا معذور ہوگیا،

    موٹرسوار کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کروادی ،کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کے، قریب میرا بیٹا موٹرسائیکل سے گزر رہا تھا،

    درخواست گزار محمد الیاس عباسی نے کہاکہ اس حادثے میں میرے بیٹے کو بہت زیادہ چوٹیں آئیں ، لہٰذا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،

  • خواہشِ زیست، محمد نعیم شہزاد

    خواہشِ زیست، محمد نعیم شہزاد

    خواہشِ زیست (غزل)
    محمد نعیم شہزاد

    ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
    میرے مہرباں دیکھ کیا چاہتا ہوں

    مشقت، ریاضت جو برسوں سے کاٹی
    الٰہی! صبر کا مزہ چاہتا ہوں

    تھکایا بہت ہے زمانے نے مجھ کو
    میں شورش سے تیری پناہ چاہتا ہوں

    بھری بزم میں حال دل کہہ سنایا
    دو عالم میں بس میں تجھے چاہتا ہوں

    مریض عشق ہوں اے ساقی سنو تو
    میں زخمی جگر کی دوا چاہتا ہوں

    ہجر کا نہ ہو شائبہ کوئی جس میں
    مری جاں میں ایسا نبھا چاہتا ہوں

    طرحی مشاعرہ کیا ہے؟

    یہ ایک شعری اصطلاح ہے جس سے مراد گرانا، دور کرنا، بنیاد ڈالنا، طرح دینا (ٹالنا) اور اصطلاحاً ’’گفتگو میں مدد دینا‘‘ ہے۔
    طرح، مصرعۂ طرح اور طرحی نشست سب مشاعرے کی روایت سے متعلق اصطلاحیں ہیں۔ کسی محفلِ مشاعرہ میں شعرا کو خاص زمین میں شعر گوئی کے لیے پابند کیا جاتا ہے۔ اسے طرح، مصرعۂ طرح یا طرحی مصرعہ کہتے ہیں۔ گویا اس مشاعرے میں شعرا اپنی آزادی سے زمین (ردیف، قافیہ، بحر) کا انتخاب نہیں کرسکتے۔ وہ پہلے سے دیے گئے مصرعے کے نظامِ ردیف و قافیہ بحر کے مطابق غزلیں لکھیں گے۔ مثلاً یہ کہ
    دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے
    غالبؔ کا مصرعہ، طرح کے طور پر دیا جائے، تو شعرا پر یہ پابندی ہوگی کہ وہ ’’ہُوا‘‘ کو قافیہ اور ’’کیا ہے‘‘ کو ردیف بنا کر شعر گوئی کریں اور اسی مصرعے کی بحر کو بنیاد بنائیں۔ مشاعرہ، جس میں مصرعہ طرح دیا جائے، اسے طرحی مشاعرہ یا طرحی نشست کہتے ہیں۔
    (پروفیسر انور جمال کی تصنیف ’’ادبی اصطلاحات‘‘ مطبوعہ ’’نیشنل بُک فاؤنڈیشن‘‘، صفحہ نمبر 127 سے انتخاب)

    @UstaadGe

  • ٹی 20 ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی :ٹی 20 ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دبئی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ایونٹ میں مسلسل ناکامیوں سے دوچار بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔

    جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کی اور محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر ٹارگٹ پورا کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہتر کیا بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ اسٹارک اور ہیزل وُڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور صرف 5 اوورز میں 58 رنز اسکور کیے۔ کپتان ایرون فنچ 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 18 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ساتویں اوور کی دوسری ہی گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

    آسٹریلیا نے 82 گیندوں قبل ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی۔پانچ وکٹیں لینے والے اسپنر ایڈم زامپا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    خیال رہےکہ آسٹریلیا کے 4 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام میچز میں شکست ہوئی ہے۔

    آج ہونے والے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا مدمقابل ہوں گی۔

  • بنگلادیشی بیٹنگ لائن پھرناکام، پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی:آسٹریلیا کی جیت یقینی ہوگئی

    بنگلادیشی بیٹنگ لائن پھرناکام، پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی:آسٹریلیا کی جیت یقینی ہوگئی

    دبئی :بنگلادیشی بیٹنگ لائن پھرناکام، پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی:آسٹریلیا کی جیت یقینی ہوگئی،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    دبئی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 15 اوورز میں 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

     

    بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    خیال رہےکہ آسٹریلیا کے تین میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام چاروں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

    آج ہونے والے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا مدمقابل ہوں گی۔

  • نبی کریمﷺ پوری انسانیت کیلئےسراپا رحمت ہیں:سیرت البنیﷺ پرعمل پیرا ہونے میں کامیابی ہے:وزیراعظم

    نبی کریمﷺ پوری انسانیت کیلئےسراپا رحمت ہیں:سیرت البنیﷺ پرعمل پیرا ہونے میں کامیابی ہے:وزیراعظم

    اسلام آباد:وزنبی کریمﷺ پوری انسانیت کیلئےسراپا رحمت ہیں:سیرت البنیﷺ پرعمل پیرا ہونے میں کامیابی ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ پوری انسانیت کیلئے سراپا رحمت ہیں، عدل و انصاف سمیت ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مسلم ملکوں کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ قانون کی حکمرانی، عوام کی فلاح و بہبود اور علم کے حصول پر خصوصی توجہ ریاست مدینہ کی بنیاد بنے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نبی آخرالزمانﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد اسوہ حسنہ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنا ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی مسلم دنیا کو اسلامو فوبیا سمیت دیگر عصری چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ہوگی۔

  • اللہ کےحضوردعائیں کریں،اللہ کومنظورہواتو ان شااللہ  ورلڈکپ جیت جائیں گے:محمد رضوان

    اللہ کےحضوردعائیں کریں،اللہ کومنظورہواتو ان شااللہ ورلڈکپ جیت جائیں گے:محمد رضوان

    دبئی :بس اللہ کے حضور دعائیں کریں،اللہ کومنظورہوا توان شااللہ ورلڈکپ جیت جائیں گے:اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    محمد رضوان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔

    قومی کرکٹر نے عوام سے پاکستانی ٹیم کیلئے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔

    یاد رہے کہ محمد رضوان پہلے بھی اپنے چاہنے والوں کواس بات کا درس دیتے آئے ہیں‌ کہ جیت ، ہار،عزت اورذلت سب کا مالک ہمارا رب ہے اس لیے ہمیں کوشش کے ساتھ ساتھ اپنے رب سے امید رکھنی چاہیے

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ کی مرضی کے سوا کچھ نہیں اورجس حال میں ہمیں اللہ رکھیں ہمیں اس پرراضی ہوجانا چاہیے پھر اللہ بھی ہم پرراضی ہوجائیں گے اورہمارے لیے راستے آسان ہوجائیں گے

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک اور موقع پرمحمد رضوان یہ بھی نصیحت کرچکے ہیں کہ جب جیت جائیں توخوشی کا اظہارکرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ سب کچھ اللہ کی توفیق سے ہوا اورایسا کوئی کام یا انداز نہ اپنائیں جس سے تکبر یا بڑی شئے ہونے کا تصور پیدا ہوا ،کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے اللہ ہم سے ناراض ہوجائیں

     

     

    واضح رہے کہ پاکستان 2 نومبر کو ہونے والے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جب کہ اب پاکستان 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔

  • ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    *ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 589 ایمرجنسیز میں 656 متاثرین کو ریسیکو اور ابتدائی طبی امداد دی گئ*

    پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کا ماہانہ اجلاس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور انجئنیر سلطان محمود کی قیادت میں ریسیکو آفس پھولنگر میں منعقد ہوا جسکی صدارت ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر تحصیل پتوکی میڈم رابعہ خلیل اور اسٹیشن کوآرڈینٹیر محمد اعجاز نے کی۔ میڈم رابعہ خلیل نے میڈیا نمائیندگان کو بتایا کہ ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کو ماہ اکتوبر میں ٹوٹل (589) ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔جن میں (387) روڈ ایکسیڈنٹ (137) میڈیکل ایمرجنسیز (07) آگ لگنے کے واقعات (21) لڑائی جھگڑے کے واقعات کے علاوہ دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ میڈم رابعہ خلیل نے بتایا کہ ریسیکو1122 نے 7 منٹ کے ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھا اور (589) ایمرجنسیز میں (656) لوگوں کو ریسیکو کیا۔جن میں دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا اسکے علاوہ ریسیکو1122 نے ڈاکٹرز کی طرف سے ریفر ہونے والے (45) مریضوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔
    کیمرہ مین ٹیم کے مہر بشارت صدیقی باغی ٹی قصور

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول تبدیل،نیاشیڈول جاری

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول تبدیل،نیاشیڈول جاری

    اسلام آباد:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول تبدیل،نیاشیڈول جاری،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا۔

    اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے ایک سماعت کے دوران 4 نومبر سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی الیکشن کمیشن کوہدایت کی تھی

    الیشکن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق امیدوار اب 10 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے اور کاغذات کی جانچ پڑتال 12سے 14نومبر تک ہو گی۔

    الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کیلئے اپیلیں 15 سے 17 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی جبکہ ایپلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 19 نومبر تک دے گا۔

    الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے اور خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 19 دسمبر کو ہی ہو گی۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں 15 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔