Baaghi TV

Author: +9251

  • اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔سینئرصحافی  قدرت اللہ چودھری  وفات پاگئے

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔سینئرصحافی قدرت اللہ چودھری وفات پاگئے

    لاہور:درویش صحافت کا ایک عہد تمام ہوا۔سینئرصحافی قدرت اللہ چودھری وفات پاگئے ،اطلاعات کے مطابق سینئرصحافی،تجزیہ نگار اور گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ پاکستان قدرت اللہ چودھری کرونا وائرس کا شکار ہو کر لاہور میں وفات پا گئے۔

    قدرت اللہ چودھری چند ہفتے قبل کرونا کی عالمی وبا کا شکار ہو کر سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہے، کئی ہفتوں تک بیماری سے لڑنے کے بعدتین نومبر، بروز بدھ کی شام طبعیت زیادہ بگڑنے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    قدرت اللہ چودھری گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک شعبہ صحافت سے منسلک رہے، روزنامہ جنگ، نوائے وقت، دن، مشرق اور پاکستان جیسے مئوقر قومی اخبارات میں ایڈیٹر کے اہم عہدے پر ذمہ داریاں سر انجام دیں، وہ جنگ یونین، لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے کارکن صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے۔

    قدرت اللہ چودھری کی رحلت سے ملکی صحافت کا ایک روشن باب ختم ہو گیا ہے، ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے قدرت اللہ چودھری کی وفات کو اصولی صحافت کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئےگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالی جنت الفردوس میں انہیں اعلی مقام عطاء فرمائیں۔(آمین)

  • وزیراعظم کا خطاب اپوزیشن رہنماؤں نے مسترد کردیا

    وزیراعظم کا خطاب اپوزیشن رہنماؤں نے مسترد کردیا

    لاہور:وزیراعظم کا خطاب اپوزیشن رہنماؤں نے مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوخطاب کے بعد اپوزیشن رہنماوں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعظم کی تقریرکو مسترد کردیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہےکہ وزیراعظم کو جس سوال کا جواب دینا تھا وہ نہیں دیا، پڑوسی ممالک میں تیل کی قیمت زیادہ ہےتو فی کس آمدنی بھی زیادہ ہے۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ قیمتیں کنٹرول کرنےمیں ناکامی ہوتی ہے تو سبسڈی کا اعلان کرتے ہیں، حکومت کے آنے کچھ ہی عرصے بعد قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں،120 ارب روپے کہاں سے آئیں گے، بجٹ خسارہ کرکے پورا کریں گے ؟

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے، ڈبونے والے ملاح خود ہیں،حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو اقتدار میں لانے والے بھی مایوس دکھائی دے رہے ہیں،

    حواس باختہ حکمران صلاحیت سے عاری، سوا تین سال میں محرومیاں اور مایوسیاں بانٹیں، پی ٹی آئی کے اپنے سپورٹرز بھی مایوس اور اس وقت کو کوس رہے ہیں جب حکمران جماعت کا ساتھ دیا، کمرتوڑ مہنگائی، طوفان بے روزگاری، شریعت سے متصادم قانون سازی اور سود پر اربوں ڈالر کے تاریخی قرضے اس حکومت کے 22کروڑ عوام کے لیے تحائف ہیں

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مہنگائی خطاب سے نہیں کارکردگی سےکم ہوگی ، 22 کروڑ عوام ریلیف کے منتظر ہيں، دو کروڑ عوام نہیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تین سال بعد بھی پرانے وعدے اور سنہری خواب دکھا رہے ہیں، وزیراعظم نے اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری اپوزیشن پرنہیں دنیا پر ڈال دی،سبسڈی دینے سے مہنگائی کم ہوتی تو چینی 120 روپےکلو نہ ہوتی۔

    مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ یہ تو سب کو معلوم تھا کہ آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا ہے،اس کے لیے قوم کو بھاشن دینے کی کیا ضرورت تھی؟ ایک پریس ریلیز جاری کردی جاتی کافی تھی،وزیراعظم نے مہنگائی کے سونامی میں ڈوبی قوم پر مہنگائی کا بم گرانے کی "بشارت” دی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےسینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ حکومت نے ایک لحاظ سے تسلیم کرلیا ہے کہ وو مافیاز کے سامنے بے بس ہو چکی ہے، چینی اور آٹا چور مافیا کو ریلیف دے دیا گیا، کوئی نہیں پکڑا گیاسب”انصافیوں“ کوپاکدامنی کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو( نیب) کا اونٹ صرف اپوزیشن کے خیمو ں میں گھستا ہے،حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی، دنیا کے ساتھ موازنہ کرکے اپنی نااہلی کو نہیں چھپایا جاسکتا۔

    سلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو سبسڈی کا مستحق بنا دیا ہے،وزیراعظم اور ان کی ٹیم اب عالمی مہنگائی کی کہانیاں سنانا شروع ہو گئے ہیں،عمران خان کا خطاب غریب عوام کے لئے سبز باغ تھا،

    وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب عوام کو ریلیف کے اعلان کے بجائے زخموں پر نمک پاشی تھا، کیا دوائیوں میں ہونے والے 500 فیصد اضافے پر بھی حکومت سبسڈی دے گی؟ کیا 220 روپے کلو ملنے والی ایل پی جی بھی سستی ملے گی؟حکومت کی نااہلی کے سبب پاکستان کے متوسط طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے، حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔

  • اینٹی کرپشن ویسٹ زون کا گلشن اقبال میں پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ

    اینٹی کرپشن ویسٹ زون کا گلشن اقبال میں پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ

    اینٹی کرپشن ویسٹ زون کا گلشن اقبال میں پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ

    با خبر ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور الدین ہنگورجہ نے انسپکٹر کامران میمن . انسپکٹر امتیاز چنہ . انسپکٹر زمان اعوان . سب انسپکٹر طارق چنہ اور ٹیم کے ہمراہ چھاپہ گلشن اقبال میں واقع پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز کو آپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا ۔
    چھاپہ پلاٹس کی الاٹمنٹ میں گھپلوں کی شکایات پر مارا گیا۔الاٹیز سے پانی کے کنکشن کے نام پر رقم طلب کی جارہی تھی۔اہنٹی کرپشن ٹیم سوسائٹی کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ سوسائٹی آفس پر سہیل نامی شخص آلاٹیز سے اضافی رقم بٹورتا تھا ۔

  • وائےناکامی!متاعِ کارواں جاتارہاکارواں کےدل سے     احساسِ زیاں جاتارہا:دیکھ لیاآپ کااحساس:بلاول بھٹو

    وائےناکامی!متاعِ کارواں جاتارہاکارواں کےدل سے احساسِ زیاں جاتارہا:دیکھ لیاآپ کااحساس:بلاول بھٹو

    لاڑکانہ:وائے ناکامی! متاعِ کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا:دیکھ لیا قوم نے آپ کا احساس:اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکیج مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج پر بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ کچھ خاندان 30 فیصد رعایت سے مستفید ہوں گے، کچھ خاندانوں کو چھ ماہ کے لیے رعایت پر تیل، آٹا اور دالیں ملیں گی۔

     

     

     

    بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت سے دوچار 20 کروڑ افراد کے لیے 30 فیصد رعایت انتہائی کم ہے، 3 سال میں گھی 108 فیصد، آٹا 50 فیصد، گیس 300 فیصد ہوئی ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے پیکیج کو فراڈ پیکیج قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریلیف پیکیج نہیں تکلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، یہ عوام کے لیے تاریخی پیکیج نہیں بلکہ تاریخی دھوکا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا تکلیف پیکیج عوام کے لیے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا، اگلے چھ ماہ مزید مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی بڑھے گی یہ ریلیف پیکیج ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ آٹا، چینی، بجلی، پیٹرول مزید مہنگے ہوں گے یہ آپ کا ریلیف پیکیج ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں پسے عوام کے لیے ‏‏120ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس سے13کروڑلوگ مستفید ہوں گے، 6ماہ تک پیکج کےتحت گھی،آٹا،،دال کی قیمت میں ‏‏30فیصد رعایت میں ملےگا۔

  • رحمان ملک کا وزیراعظم عمران  خان اورصدر فیٹف کو خط:اہم مندرجات سامنے آگئے

    رحمان ملک کا وزیراعظم عمران خان اورصدر فیٹف کو خط:اہم مندرجات سامنے آگئے

    اسلام آباد:رحمان ملک کا وزیراعظم عمران خان کو خط:خط کے اہم مندرجات سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ فیٹف کے امتیازی سلوک کیخلاف پاکستان عالمی عدالت انصاف میں جائے،

    سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان اور صدر فیٹف کو خط لکھتے ہوئے کچھ اہم گزارشات بھی پیش کی ہیں

    رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہےکہ پاکستان فیٹف کے امتیازی سلوک کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے، وزیراعظم وزارت قانون و خارجہ کو فیٹف کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کی احکامات جاری کریں،

    رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیٹف کی جانب سے پاکستان کو مسلسل نشانہ بنانے پر پوری قوم کو انتہائی تشویش ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف کیوجہ سے نہ صرف پاکستانی معیشت بلکہ بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے،

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ جون 2018 سے فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے،ہر اجلاس میں فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے، کچھ دشمن ممالک فیٹف کو مذموم مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں،

    رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان نے فیٹف کے 88 فیصد سے زیادہ مطالبات پر تعمیل کیا ہوا ہے، عدم تعمیل کے باوجود دوسرے کئی ممالک کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے، امریکہ کا 22.5%، فرانس 25%، اسرائیل 12.5%، اور جاپان کا 27.5% عدم تعمیل ہے،

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ بھارت فیٹف کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے،پاکستان کو یہ جاننے کا حق ہے کہ پاکستان کے خلاف یہ امتیازی سلوک کیوں ہے، امریکہ کو بطور شکایت کنندہ کیسے قبول کیا جا سکتا ہے جو خود 22.5 فیصد فیٹف کی تعمیل نہیں کر رہا ہے، امتیازی سلوک کیخلاف پاکستان کو جارحانہ پالیسی اختیار کرنا چائیے،

  • پولیس اہلکار نے محکمے اور یونیفارم کی عزت مٹی میں ملادی

    پولیس اہلکار نے محکمے اور یونیفارم کی عزت مٹی میں ملادی

    پولیس اہلکار نے محکمے اور یونیفارم کی عزت مٹی میں ملادی

    ذرائع کے مطابق کورٹ پولیس اہلکار کی نشے میں دھت سڑک پر لیٹنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ گلشن اقبال میں بدمست اہلکار شراب کے ہمراہ مٹی میں لیٹا رہا۔ اور گذرنے والے شہری اپنے موبائل فون سے ویڈیوز بناتے رہے ۔ بد مست پولیس اہلکار سینکڑوں افراد کے بیچ مزے سے آنکھیں بند کر کے سرور میں لیٹا رہا۔
    کورٹ پولیس کا اہلکار شراب پیتے پیتے اس مقام پر آ کر لیٹا تھا اور نشے میں اتنا دھت تھا کہ اس میں اٹھنے کی سکت بھی نہ تھی ۔نشے میں دھت اہلکار کا نام ذیشان بیگ ہے ۔ گلشن اقبال پولیس نے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے اور
    باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

  • افغانستان کو 66رنز سے شکست دے کر بھارت کی ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح

    افغانستان کو 66رنز سے شکست دے کر بھارت کی ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح

    دبئی :افغانستان کو 66رنز سے شکست دے کر بھارت کی ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح ،اطلاعات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    بھارت کے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، کریم جنت 42 اور کپتان محمد نبی 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز امیں بیٹنگ کی اور ابتدائی 10اوورز میں کوئی بھی وکٹ نہ گرنے دی۔

    روہت شرما اور لوکیش راہل نے پاور پلے میں عمدہ کھیل پیش کیا اور 100 رنز سے زائد کی شراکت قائم کرتے ہوئے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔

    روہت شرما نے فارم میں واپس آتے ہوئے 37 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جبکہ لوکیش راہل نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی اسکور کی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد روہت شرما کور میں کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے تاہم آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 74رنز بنائے۔

    لوکیش راہل نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چوکوں سے مزین 69 رنز کی اننگز کھیلی لیکن گلبدین نے ان کی وکٹیں بکھیر کر افغانستان کو دوسری کامیابی دلا دی۔

    اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے باوجود پانڈیا اور پنت نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اختتامی اوورز میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔

    بھارت نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے جو اب تک اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

    دونوں نے کھلاڑیوں نے 21 گیندوں پر 63 رنز کی ساجھے داری قائم کی، پانڈیا نے 13 گیندوں پر 35 جبکہ پنت نے 13 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

    افغانستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اسکور ابھی 13 تک ہی پہنچا تھا کہ بھارت کو پہلی کامیابی مل گئی اور شامی نے محمد شہزاد کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو چھکا مارنے کی کوشش میں حضرت اللہ زازئی کیچ ہو گئے۔

    رحمٰن اللہ گرباز نے دو چھکوں کی مدد سے 19رنز بنائے لیکن رویندرا جدیجا نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ 59 کے مجموعے پر گلبدین نائب بھی 18رنز بنا کر روی چندرن ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

    نجیب اللہ زدران بھی صرف 11 رنز بنا سکے اور ایشون نے انہیں آؤٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی۔

    پانچ وکٹین گرنے کے بعد محمد نبی کا ساتھ دینے کریم جنت آئے اور دونوں نے 47رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی، نبی 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ راشد خان کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

    افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    افغانستان: محمد نبی (کپتان) حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، رحمٰن اللہ، شرف الدین اشرف، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، حامد حسن۔

    بھارت: ویرات کوہلی(کپتان)،روہت شرما، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شردُل ٹھاکر، روی چندرن ایشون، محمد شامی، جسپریت بمراہ ۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرادیا

    ٹی 20 ورلڈکپ: سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرادیا

    دبئی :ٹی 20 ورلڈکپ: سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرادیا ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

     

     

     

     

     

     

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کیویز ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔

     

     

     

     

     

    جواب میں اسکاٹش ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

     

     

     

    کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گلین فلپس نے 33 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اسکاٹ لینڈ کے براڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو جب کہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

     

    ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا ، مائیکل لیسک 42 اور میتھیو کراس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

     

     

    اسکاٹش ٹیم 173 رنز کے ہدف کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔

     

     

    میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

     

     

    اسکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جارک مونسے، کیلم میکلیوڈ، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لائسک، کرس گریویز مارک واٹ، جوش ڈیوی، سیفیان شریف، بریڈ وہیل

    نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے۔

     

     

    ورلڈ کپ میں دونوں گروپس کے پوائنٹس کی موجودہ صورتحال یہ ہے۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا ۔ 200 لیٹر شراب برآمد

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا ۔ 200 لیٹر شراب برآمد

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 200لٹر شراب برآمد ۔

    سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سبھروال کالونی ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد ندیم کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 200لٹر شراب برآمدکرکے اسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • خطےمیں تیزی سےبدلتی جیو اسٹراٹیجک صورتحال:    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب

    خطےمیں تیزی سےبدلتی جیو اسٹراٹیجک صورتحال: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب

    اسلام آباد:خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی جیواسٹراٹیجک صورتحال:قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب ،اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیا کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی صورت حال اورافغانستان کے حوالے سے عالمی برادری کے خیالات کے تناظر میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق اعلی عسکری حکام افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دینگے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

    اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں 8 نومبر11 بجے صبح قومی اسمبلی ہال میں ہو گا، اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کے اجلاس بلانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    وفاقی وزراء پرویز خٹک، اعجاز احمد شاہ، علی امین گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگر وزراء بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم کے مشیر بابراعوان اور معید یوسف بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی، صدر آزاد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے تمام ممبران بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پاکستان تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، متحدہ مجلس عمل سے مولانا اسعد محمود اور مسلم لیگ ق سے چودھری طارق بشیر چیمہ، بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

    گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر اعظم خان بھی مدعو کر لیے گئے ہیں۔ سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں مدعو کر لیے گئے ہیں۔