Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی ایل پی ٹرینڈ:تحریک لبیک کی آواز بن گیا

    ٹی ایل پی ٹرینڈ:تحریک لبیک کی آواز بن گیا

    لاہور:ٹی ایل پی ٹرینڈ:تحریک لبیک کی آواز بن گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے دھرنا جاری ہے اوراس دھرنے نے اس قدر مقبولیت اختیارکرلی ہے کہ یہ ایک باقاعدہ ٹرینڈ بن گیا ہے

    اس ٹرینڈ میں شاخل لوگوں نے اپنے اپنے خیالات اورجزبات کا کھل کراظہارکیا ہے ،تحریک لبیک پاکستان کے کارکن کیاکہتے ہیں ان کے ٹرینڈ سے پتہ چل جائے گا

    https://twitter.com/TLPTrends_Real/status/1450903676340559874?t=8sKVaUC7YhG0nt8IHBcmaA&s=19

     

    کسی کا یہ کہنا تھا کہ :اگر حکومت نے 5 بجے سے پہلے کوئی شرارت کی تو ہم کل شام 5 بجے کا انتظار نہیں کریں گے

    تو کسی نے یہ کہہ دیا:TLP سےکیاگیا معاہدہ جسےنشےمیں دھت ہوکرجنہوں نےکاغذکا ٹکڑا سمجھ لیاتھا اب انکی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،اگر یہ سمجھاجارھا تھا کہ لبیک والےدب گئےہیں یا ڈرگئےتھےتو آپ تمام حکمرانوں کو ابھی مزید سیاسی تجربےکی ضرورت ہے۔لہذا#کل_تک_معاہدہ_پوراکرو نہیں تو اگلا اعلان برداشت نا ہوگا۔

     

    https://twitter.com/UsmanAl95776932/status/1450908569788895238

    ملک یوسف ہنجرا کہتے ہیں کہ :تحریک لبیک پاکستان پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پر امن جماعت بنتی جا رہی ہے سعد حسین رضوی کو گرفتاری سے پہلے بہت کم لوگ جانتے تھے اب پوری دنیا اس کو جانتی ہے وہ امت مسلمہ کا لیڈر بن کر 7ماہ بعد جیل سے باہر آ رہا ہے

     

     

    https://twitter.com/MalikYousafhan1/status/1450735388960641025

    رانا صدیق کہتے ہیں کہ :مرکزی دھرنے میں موجود ہوں تمام احباب ناموس رسالت پر یہرہ دینے کے لیے دھرنے میں پہنچیں انشاءاللہ فرانسیسی سفیر بھی نکلے گا اور امیر محترم سعد رضوی بھی رہا ہونگے

     

    https://twitter.com/noonje6/status/1450718878057779202

  • سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی

    سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی

    ابوظہبی : سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دےکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    بدھ کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
    سری لنکانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

    سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاتھوم نیسنکا 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

    172 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں سری لنکا نے میچ 70 رنز سے اپنے نام کرتے ہوئے اگلے مرحلے سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبر نی 41 اور کرٹس کیمفر 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    سری لنکا کے مہیش ٹھکشانا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرونارتنے اور لہیورا کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔

    ان کے علاوہ آصف علی 32 اور شعیب ملک 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔187 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے وین ڈر ڈوسن نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان ٹمبا باووما نے بھی 46 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد :اسپیکرنے اپنا فیصلہ سنا دیا

    وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد :اسپیکرنے اپنا فیصلہ سنا دیا

    کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد :اسپیکرنے اپنا فیصلہ سنا دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہو گی۔

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہواجس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

    رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کی 65 ارکان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حمایت کی۔

    قرارداد پر بحث کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے پیر 25 اکتوبر کا دن مقرر کردیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو دن 11 بجے ہوگی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ جام کمال کیخلاف عدم اعتماد تو پیش کردی گئی ہے مگرحیرانی اس وقت بڑھی جب جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کرنے والے اپوزیشن اتحاد پراپنے ہی ساتھیوں نے عدم اعتماد کرکے اپنے اپ کوقرنطینہ کرلیا ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوان سے 5 ارکان اسمبلی لاپتہ ہیں۔

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے جس میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

    تحریک عدم اعتمادپیش کیے جانے کے بعد خطاب میں بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا کہ ہم سب کو اس ایوان کے تقدس کو بحال کرنا ہے، ایوان سے پانچ اراکین اسمبلی مسنگ اور گرفتارہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانچ اراکین مسنگ ہیں، سب کو آئینی اور جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے اسپیکر سے مسنگ اراکین کو ایوان میں لانے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

    اس سے پہلے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ 36 ممبر شو کر دئیے، 65 کے ایوان میں 40 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ملک سکندر، اسد بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ 65 ارکان کی بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لیے 33 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے

  • مہاجروں کے پاس اب پاک سر زمین پارٹی کے علاہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے، مصطفی کمال

    مہاجروں کے پاس اب پاک سر زمین پارٹی کے علاہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے، مصطفی کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں نے حقوق کی جدوجہد میں تمام تجربات کرکے دیکھ لیے، مہاجروں کے پاس اب پاک سر زمین پارٹی کے علاہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ ڈیموگرافی کے لحاظ سے مہاجر شہری سندھ کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں لحاظہ مہاجروں کو بڑے اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے تمام قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا جس کا سب سے زیادہ فائدہ خود مہاجروں کو ہوگا۔
    ماضی گواہ ہے کہ اس شہر میں ایم کیو ایم نے وزارتوں، ذاتی مفادات کی خاطر مہاجروں کو سوچیں سمجھیں سازش کے تحت پختونوں، سندھیوں، پنجابیوں اور بلوچوں سے لڑوایا نتیجتا سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجر تباہ و برباد ہو گئے۔
    ہزاروں مہاجر نوجوان شہید ہوگئے، ہزاروں بچے یتیم ہوگئے، خاندان کے خاندان اجڑ گئے اور شہدا قبرستان آباد ہوگئے۔ اس طرز سیاست سے مہاجروں کو صرف موت، تنہائی اور تمام دیگر قومیتوں کی نفرت کے علاہ کچھ نا ملا جبکہ مہاجروں کو دیگر قومیتوں سے لڑوانے والوں کو حصول اقتدار اور دوام اقتدار کی خاطر جب مہاجروں کی ازلی دشمن(پیپلزپارٹی) سے ہاتھ ملانے کی ضرورت پڑی تو فقط ایک فون کال پر پیپلز پارٹی کیساتھ ایسے شیر و شکر ہوکر گلے ملے کہ ناصرف بھائی بھائی ہوگئے بلکہ ساتھ جینے مرنے کی قسمیں تک کھا کر پیپلز پارٹی کیساتھ اقتدار میں شراکت دار ہوگئے۔

    آج اس شہر کراچی پہ جو پیپلز پارٹی کا ناجائز قبضہ ہے اس کی شروعات 2008 میں آصف زرداری کی نائن زیرو کے دورے سے ہوئی اور ایم کیو ایم مہاجروں کے تمام حقوق کو پس پشت ڈال کر وزارتوں اور گورنرشپ کے مزے کی خاطر پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں نا صرف شریک ہوگئی بلکہ اپنے ہاتھوں سے پاکستان کی معاشی شہ رگ اور مہاجروں کی زندگی کراچی کو پیپلزپارٹی کے حوالے کردیا اور کبھی کوئی مزاحمت نہیں کی۔

    پاک سر زمین پارٹی مہاجروں کو انکے کھوئے ہوئے حقوق واپس دلوائے گی لیکن حقوق دلوانے کے نام ہر ہم پختونوں، سندھیوں، پنجابیوں اور بلوچوں کو مہاجروں کا دشمن نہیں بنائیں گے، بلکہ ہم تمام قومیتوں کے بھی حقوق کے علمبردار بنیں گے۔ لیڈر کام قوم کی راہ میں کانٹے بچھانا نہیں ہوتا، لیڈر کا کام قوم کی راہ سے کانٹے چننا ہوتا ہے۔ ظلم کسی پر بھی ہو، ہم ظالم کا ہاتھ روکیں گے۔
    مظلوم کوئی بھی ہو پی ایس پی اسکے ساتھ پوری طاقت کیساتھ کھڑی ہوگی۔ موجودہ ایم کیو ایم اپنا کردار، عمل اور مہاجروں کی عزت کو بہت پہلے بیچ چکی ہے۔ اپنی حرام کی کمائی کو بچانے کے لیے، اپنی بے حساب کرپشن کی وجہ سے جیلوں سے بچنے کے خاطر، حکومتی مراعات اور پروٹوکول کو طول دینے کی خاطر اور ذاتی فائدے کے لیے ایم کیو ایم آج بھی زخم خوردہ مہاجروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

  • ورلڈکپ وارم اپ میچ : جنوبی افریقا کے ہاتھوں‌ پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

    ورلڈکپ وارم اپ میچ : جنوبی افریقا کے ہاتھوں‌ پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

    ابوظہبی :ورلڈکپ وارم اپ میچ : جنوبی افریقا کے ہاتھوں‌ پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔

    ان کے علاوہ آصف علی 32 اور شعیب ملک 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔187 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے وین ڈر ڈوسن نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان ٹمبا باووما نے بھی 46 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ادھر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دےکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بدھ کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    سری لنکانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاتھوم نیسنکا 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    172 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں سری لنکا نے میچ 70 رنز سے اپنے نام کرتے ہوئے اگلے مرحلے سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبر نی 41 اور کرٹس کیمفر 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    سری لنکا کے مہیش ٹھکشانا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرونارتنے اور لہیورا کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک

    خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک

    پشاور: خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور ریجن کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان کے دہشت گرد بڑی کارروائی کے غرض سے علاقہ تھانہ شاہ پور میں موجود ہیں۔

    مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کے سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے علاقہ شاہپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

    اسی دوران پولیس پارٹی نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو مار ڈالا، 3 دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

    ادھر آج بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث پاک فوج کا ایک اور سپاہی شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا نام محمد قیصر ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا نام وقاص ہے اور اس کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے

  • دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ:پاک فوج کا جوان وطن پر قربان

    دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ:پاک فوج کا جوان وطن پر قربان

    کیچ: دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ:پاک فوج کا جوان وطن پر قربان ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث پاک فوج کا ایک اور سپاہی شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا نام محمد قیصر ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا نام وقاص ہے اور اس کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع:امن عامہ کوخراب کرنے والوں کوگرفتارکرنے کا حکم

    ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع:امن عامہ کوخراب کرنے والوں کوگرفتارکرنے کا حکم

    لاہور:ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع:امن عامہ کوخراب کرنے والوں کوگرفتارکرنے کا حکم،اطلاعات کے مطابق اس وقت لاہور پھرمیدان جنگ بنتا ہوئے نظرآرہا ہے اوراب تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ امن عامہ کوتہہ تیغ کرنے والے ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس کریک ڈاون کے نتیجے میں اب تک بڑی تعداد گرفتار ہو چکی ہے اوریہ بھی سننے کو ملا ہےکہ اس کے علاوہ ایک لسٹ تیار ہو چکی ہے جس میں ایسے عناصر کی نشاندہی کی گئی ہےجوٹی ایل پی کے پلیٹ فارم سے تشدد کوہوا دینے کی منصوبہ بندی کررہے تھے

    دوسری طرف تحریک کے چند ذمہ داروں کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا میں 70 کارکنوں کا گرفتار کر لیا گیا ہے

    ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق انہیں حالات کے پیش نظرلاہور کے داخلی راستے پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہوں سمیت شاہدرہ چوک اور لاہور کے داخلی راستے پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچ گئے

    ادھر ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے ریلی کے بعد یتیم خانہ چوک پردھرنے کو آج دوسرا دن ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے پرریلی کے بعد دھرنا دیا ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اچانک یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور میں کالعدم تحریک لبیک نے 12 ربیع الاول کےسلسلے میں ایک ریلی نکالی تھی ، جس کے اختتام پرتحریک کی قیادت نے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

    اس فیصلے کےبعد لاہور کی صورت حال انتہائی خراب ہے اورعوام الناس میں اس وقت بہت زیادہ خوف پایا جارہا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بہت جلد یہ دھرنا ملک بھر میں بھی پھیل سکتا ہے

    واضح رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا جسے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا تھا

    یاد رہے لاہور میں جاری ٹی ایل پی کا احتجاجی دھرنے میں مرکزی قائدین نے حکومت کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے کل شام تک کا ٹائم دیا ہے

  • عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا انسانی ہمدردی کے تحت اعلی کارنامہ

    عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا انسانی ہمدردی کے تحت اعلی کارنامہ

    گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر معمولی مختلف جرائم میں قید، جرمانوں کی عدم ادائیگی اور سزا مکمل کرنے والے 6 قیدیوں کاایک لاکھ سے زائد جرمانہ عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی طرف سے ادا کیا گیا۔

    سنٹرل جیل گوجرانوالہ حکام نے جرمانہ ادا کرنے والے قیدیوں کی رہائی کا پروانہ جاری کیا۔

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے رہا ہونے والے قیدیوں میں رہائی کے پروانے جیل سپرٹنڈنٹ چودھری اصغر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران حسین، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل ارسلان عارف کے ہمراہ حوالے کئے۔
    رہا ہونے والے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کہا کہ وہ قانون کا احترام اور لوگوں کے حقوق کی پاسداری کریں تاکہ انہیں دوبارہ ایسی سزائوں اور قید کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • تحریک لبیک کا دھرنا : لاہور کے داخلی راستے پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچ گئے

    تحریک لبیک کا دھرنا : لاہور کے داخلی راستے پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچ گئے

    لاہور:تحریک لبیک کا دھرنا : لاہور کے داخلی راستے پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہوں سمیت شاہدرہ چوک اور لاہور کے داخلی راستے پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچ گئے

    ادھر ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے ریلی کے بعد یتیم خانہ چوک پردھرنے کو آج دوسرا دن ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے پرریلی کے بعد دھرنا دیا ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اچانک یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور میں کالعدم تحریک لبیک نے 12 ربیع الاول کےسلسلے میں ایک ریلی نکالی تھی ، جس کے اختتام پرتحریک کی قیادت نے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

    اس فیصلے کےبعد لاہور کی صورت حال انتہائی خراب ہے اورعوام الناس میں اس وقت بہت زیادہ خوف پایا جارہا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بہت جلد یہ دھرنا ملک بھر میں بھی پھیل سکتا ہے

    واضح رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا جسے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا تھا

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1450481006738300931?t=3BkvHmPFg0uO3qAaNiYp-A&s=19

     

    یاد رہے لاہور میں جاری ٹی ایل پی کا احتجاجی دھرنے میں مرکزی قائدین نے حکومت کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے کل شام تک کا ٹائم دیا ہے