Baaghi TV

Author: +9251

  • ایم کیو ایم پاکستان میں آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

    ایم کیو ایم پاکستان میں آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

    ایم کیو ایم پاکستان میں آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

    ایم کیو ایم پاکستان کا انوکھا کارنامہ ایم کیو ایم پاکستان نے اچانک انٹرا پارٹی الیکشن کروا دئیے
    ایم کیو ایم پاکستان کے اچانک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے خلاف شہر میں بینر لگ گئے۔

    انٹرا پارٹی الیکشن نا منظور بینر پر درج کارکنان کو لیاقت علی خان کی برسی کا پیغام دے کر بہادرآباد مرکز بلوایا گیا ،

    لیاقت علی خان کی برسی کی دعا کہ بعد الیکشن ہوا کارکنان کو بہادرآباد پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کا بتایا گیا کئی کارکنان پریشان ہو گئے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے آپس کے اختلافات کے باعث کئی روز گزر جانے کے بعد بھی اب تک انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔

  • نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

    نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

    ابوظہبی : نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

    نیدرلینڈز کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ نے پہلی وکٹ پر 42 رنز کی شراکت بنائی، مائی براہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد رولف وین ڈر مرو بھی چلتے بنے۔

     

     

    کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے تیسری وکٹ پر 82 رنز کی شراکت بنائی، ایکرمین 35 اور میکس او ڈاوڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    نمیبیا نے 165 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔ نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 66 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی دلوائی ۔ان کے علاوہ کپتان اراسمس نے 32 اور اسٹیفن بارڈ نے 19 رنز بنائے ۔

    واضح رہے کہ نیدر لینڈز 2 میچز میں شکست کے بعد ورلڈکپ کوالیفائرز سے باہر ہوگیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورکپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارت اور عمان میں جاری ہے۔

  • جام کمال کا کمال اپوزیشن اتحاد کے 5 ممبران کا اپوزیشن پرعدم اعتماد:صورت حال دلچسپ اختیارکرگئی

    جام کمال کا کمال اپوزیشن اتحاد کے 5 ممبران کا اپوزیشن پرعدم اعتماد:صورت حال دلچسپ اختیارکرگئی

    کوئٹہ :جام کمال کا کمال اپوزیشن اتحاد کے 5 ممبران کا اپوزیشن پرعدم اعتماد:صورت حال دلچسپ اختیارکرگئی ،اطلاعات کے مطابق جام کمال کیخلاف عدم اعتماد تو پیش کردی گئی ہے مگرحیرانی اس وقت بڑھی جب جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کرنے والے اپوزیشن اتحاد پراپنے ہی ساتھیوں نے عدم اعتماد کرکے اپنے اپ کوقرنطینہ کرلیا ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوان سے 5 ارکان اسمبلی لاپتہ ہیں۔

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے جس میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

    تحریک عدم اعتمادپیش کیے جانے کے بعد خطاب میں بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا کہ ہم سب کو اس ایوان کے تقدس کو بحال کرنا ہے، ایوان سے پانچ اراکین اسمبلی مسنگ اور گرفتارہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانچ اراکین مسنگ ہیں، سب کو آئینی اور جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے اسپیکر سے مسنگ اراکین کو ایوان میں لانے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

    اس سے پہلے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ 36 ممبر شو کر دئیے، 65 کے ایوان میں 40 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ملک سکندر، اسد بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ 65 ارکان کی بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لیے 33 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے

  • گوادر آف روڈ جیپ ریلی 2021اختام پزیر:کئی کامیاب توکئی ناکام ہوکربھی پرعزم

    گوادر آف روڈ جیپ ریلی 2021اختام پزیر:کئی کامیاب توکئی ناکام ہوکربھی پرعزم

    گوادر:گوادر آف روڈ جیپ ریلی 2021اختام پزیر:کئی کامیاب توکئی ناکام ہوکربھی پرعزم ،اطلاعات کے مطابق چوتھی گوادر آف روڑ جیپ ریلی کے سنسنی خیز مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں

    گوادر آف روڈ جیپ ریلی کا240 کلومیٹر محیط ٹریک کے گوادر ،پیشکان ،گنز ،پلیری، نگور کے نیلگوں سمندر کے ساتھ صحرائی علاقے میں 16 اور 17 اکتوبر کو فائنل راؤنڈ میں ریسر ز نے قسمت آزمائی جن میں تین انٹرنیشنل اور دو پاکستانی خواتین ریسر بھی مقابلے میں شامل ہیں

    گوادر جیپ ریلی 14 سے 17 اکتوبر کے درمیان گوادر کے ابھرتے ہوئے معاشی مرکز میں منعقد کی گئی۔ میرین ڈرائیو گوادر پر ایک غیر معمولی افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہونے والا ایونٹ 15 اکتوبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں داخل ہوا۔

    ادھر گوادر سےذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 16 اور 17 اکتوبر جیپوں کے اسٹاک اور ترمیم شدہ زمروں کی اہم تقریبات کے لیے مخصوص تھے۔ پاکستان بھر سے آنے والی مختلف زمروں کی 75 سے زائد جیپوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا جن میں ایران سے 16 بین الاقوامی شرکاء اور 6 خواتین ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

    ریلی کے لیے گوادر اور جیوانی ساحلی پٹی اور مکران کوسٹل ہائی وے کے ساتھ 125 کلومیٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا تھا۔ ریس میں حصہ لینے والے ریسرز نے ٹریک کے معیار کو بہت زیادہ پسند کیااور اسے سنسنی خیز اور چیلنجنگ قرار دیا۔

    اس دوران ایسا مرحلہ بھی آیا کہ گوادر میں آف روڈ جیپ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں منزل پر پہنچتے ہی ایک جیپ الٹ گئی، گاڑی نے کئی قلابازیاں کھائیں۔

     

     

    خوش قسمتی سے دونوں ڈرائیورز کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور قریب موجود شائقین نے انہیں بحفاظت گاڑی سے باہر نکال لیا۔

    اس دوران سول حکومت اور فوج کی طرف سے سیکورٹی اوردیگرانتظامات کو بہت سراہا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس علاقے کے مقامی لوگ ،خاص طور پر کاروباری برادری ایونٹ کے انعقاد اور معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے کاروبار میں کئی گنا اضافے پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے لوگوں کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں ان کے لیے ایک اچھا شگون ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس طرح کی کئی دیگر سرگرمیاں گوادر کی خوبصورتی اور معیشت میں اضافہ کریں گی۔اس موقع پر مہمانوں نے گوادر کے لوگوں کی خوش آئند اور حال ہی میں ہونے والی پیش رفت کی بھی بہت تعریف کی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "گوادر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک بہترین سیاحتی مقام ہے ، لہٰذا کسی بھی سیاح کو اپنی پرسکون خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے”۔

    ریلی کا سب سے دلچسپ حصہ رنگا رنگ اختتامی تقریب تھی جس میں جیتنے والوں کے لیے انعامات اور کئی دیگر ثقافتی شو اور گانے شامل تھے۔ آصف فضل کو ڈرائیوروں میں مجموعی طور پر بہترین انعام دیا گیا آصف فضل چوہدری 125 کلومیٹر ٹریک ایک گھنٹہ 24 منٹ میں طے کیا ۔

    آصف فضل چوہدری رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بھائی ہیں۔

    اختتامی تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور جی او سی 44 سپیشل سیکیورٹی ڈویژن میجر جنرل عنایت حسین کے علاوہ دیگر معززین نے خطاب کیا اورشرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو اگلے سال کی آمد پرخیروعافیت کی دعائیں دیتے ہوئے رخصت کیا ۔

  • جرائم پیشہ عناصر سے ڈٹ کر مقابلہ کرونگا

    جرائم پیشہ عناصر سے ڈٹ کر مقابلہ کرونگا

    وہاڑی
    لڈن
    جرائم پیشہ عناصر سے ڈٹ کر مقابلہ کرونگا اس سے پہلے تھانہ ماچھیوال میں بڑے بڑے بین الصوبائی ڈکیت گینگ اور چوروں کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کیا اب تھانہ لڈن کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی, کوئی مجرم بچ نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے اسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ لڈن وقاص گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ.

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر ایس ایچ او محمد ادریس اور ڈی ایس پی سرکل صدر مظہر حیات ہراج کی زیر قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمیشہ کی طرح اپنا مشن جاری رکھوں گا, اسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ لڈن وقاص گھمن نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی بھی میرا اصل ٹارگٹ ہے کوئی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرونگا, مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں یا پھر علاقہ چھوڑ جائیں ورنہ انہیں کسی قسم کی کوئ رعایت نہیں دی جائے lگی

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح لڈن میں بھی جشن عید میلادالنبی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

    ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح لڈن میں بھی جشن عید میلادالنبی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

    وہاڑی
    لڈن
    مرکزی جلوس ادارہ منہاج الرسول ،جماعت اہل سنت،تحریک لبیک پاکستان ،انجمن طلباءاسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد سے نکالا گیا جسکی قیادت پیر سید ابرارحسین شاہ بخاری،قاری اسماعیل شاہ،حاجی فیاض قاضی،محمد اقبال کملانہ،سعید افضل اور مہر زاکر حسین،قاری وسیم ،قاری شبیر نے کی محکمہ پولیس اور پی کیوآر کے نوجوانوں نے سخت سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے

    انجمن کلاتھ مرچنٹ کی طرف سے چوک قاسم شہید میں ہر سال کی طرح مٹھے دودھ کی سبیل لگائی گئی مضافاتی علاقوں سے نکالی گئی ریلیاں مرکزی جامع مسجد میں جاکر اختتام ہوئی جہاں پر شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں علماء کرام نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیں نماز ظہر ادا کرنے کے بعد لنگر بھی تقسم کیا گیا

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • ن لیگ کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پنڈی میں جاری:حکومت پرلعن طعن

    ن لیگ کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پنڈی میں جاری:حکومت پرلعن طعن

    راولپنڈی: ن لیگ کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پنڈی میں جاری:حکومت پرلعن طعن ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی اور بیروز گاری کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔، مظاہرین نے حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے بعد گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی احتجاجی سیاست شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مہنگائی اور بیروز گاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں ہوا ۔ مظاہرہ کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ، سابق ایم این اے حنیف عباسی ،سردار نسیم اور ملک ابرار کررہے ہیں۔

    احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا کر مری روڈ پہنچ گئے اور مری روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

  • افغانستان میں انسانی بحران،عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

    افغانستان میں انسانی بحران،عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی:افغانستان میں انسانی بحران،عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیٹو سنیئرکمانڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ اسٹیفانو پونتیکورو نے ملاقات کی۔یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں خطے میں امن استحکام اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نیٹو نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، نیٹو نمائندے نے کامیاب انخلاء آپریشنز اور خطے کے استحکام کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، نیٹو نمائندے نے تمام ایشوز پر پاکستان اور افغانستان سے نیٹو ممالک کے روابط و تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

  • بھارت میں‌ مسلمان دشمنی کا کامیاب کاروبار، تحریر: محمد شعیب

    بھارت میں‌ مسلمان دشمنی کا کامیاب کاروبار، تحریر: محمد شعیب

    بھارت میں‌ مسلمان دشمنی کا کامیاب کاروبار، تحریر: محمد شعیب

    آجکل بھارت میں صرف ایک ہی کام اور کاروبار کامیاب ہے ۔ ۔ مسلمان دشمنی کا ۔ قتل وغارت کا اور نفرت کا ۔۔۔

    ۔ شاہ رخ خان کے ساتھ تو جو مودی نے کرنا تھا کر چکا ہے ۔ پر اس وقت بھارت میں ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کے بعد اب عامر خان اور سلمان خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ ۔ بی جے پی کا اگلا ہدف اب یہ دونوں ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز چل رہے ہیں۔ ان تینوں خانوں کا قلع قمع کرنے کے بعد بالی وڈ پر بھی ۔۔۔ شدھ ۔۔۔ ہندوازم کی چھاپ لگ جائے گی ۔ یعنی بالی وڈ پر صرف کپور ، کمار ، دیوگن ، روشن اور سنگھ نام ہی سننے کو ملیں گے ۔ ۔ اس لیے بالی وڈ پر کئی دہائیوں سے راج کرنے والے تینوں خانز سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کا کریئر ٹھپ کرنا بہت ضروری ہے ۔ ۔ اس وقت مودی کا ایجنڈہ نمبرون بھی یہ ہی ہے ۔ کیونکہ اگلے جنرل الیکشن میں اس نے یہ ہی منجن پیچنا ہے کہ میں نے صرف باتیں نہیں کیں بلکہ حقیقی کوشش بھی کی کہ بھارت کی ہر جگہ کو مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں سے پاک کیا جائے ۔ اور بھارت کو ہندو ریاست بنایا جائے ۔ ۔ اس حوالے سے ویسے بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کہہ چکے ہیں کہ بالی ووڈ میں نسل پرستی کا مسئلہ اقربا پروری کے مسئلے سے زیادہ بڑا ہے۔ ۔ میں آپکو بتاوں اس وقت باقاعدہ ایک کمپین کے ذریعے بالی وڈ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کو ابھارا جا رہا ہے ۔ اور یہ تعصب صرف اداکاروں کے خلاف نہیں ۔ بلکہ سنگرز ، ٹیکنیشنز اور دیگر معاملوں میں بھی ہے ۔ آپ مسلمان ہیں تو بالی وڈ میں اب آپ کے لیے کام نہیں ہے ۔

    ۔ نصیر الدین شاہ ، جاوید اختر ، شبانہ اعظمی ، عمران ہاشمی جیسے سٹار بڑے کھل کر اس پر بات بھی کر چکے ہیں اور اگر آپکو یاد ہو ان لوگوں نے بہت سے مسائل کا سامنا صرف اس لیے کیا کہ یہ مسلمان تھے ۔ حالانکہ آپ اور میں سب جانتے ہیں کہ یہ دین پر کتنا عمل کرتے ہیں ۔ یہ صرف نام کے مسلمان ہیں مگر ان کو اچھی جگہ پر گھر کوئی نہیں بیچتا کیونکہ یہ مسلمان ہیں ۔ شبانہ اعظمی اور عمران ہاشمی والا کیس اس کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ سیف علی خان کو تو صرف اس لیے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کانام کیوں تیمور رکھا ۔ پھر شبانہ اعظمی تو ہمیشہ سے ہندوتوا ذہنیت کے نشانے پر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ جو سرکار کے خلاف بولتا ہے اسے غدار وطن قرار دے دیا جاتا ہے۔ ان کی اس ٹویٹ پر مودی ٹولے نے زبردست ہنگامہ برپا کیا تھا ۔خود سوچیں جو سلوک شاہ رخ خان اور انکے بیٹے کے ساتھ کیا جا رہا ہے کیا کسی ہندو سپرسٹار جیسے امیتابھ بچن ، اجے دیوگن ، اکشے کمار وغیرہ کے بچوں کے ساتھ کیا جاسکتا ہے ۔ کیا ان کے بچوں کو بھی بغیر کسی ثبوت کے اتنے دن جیل میں رکھا جا سکتا ہے ۔ حالانکہ شاہ رخ خان practicing muslim نہیں ۔ پر اس کے مذہب کے خانے میں جو مسلمان لکھا جاتا ہے اس نے اس کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ جو سلوک شاہ خان کے بیٹے سے روا رکھا جا رہا ہے اس کے بعد یہ کہنا بہت آسان ہے کہ آریان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ وجہ اس کی صاف ہے ۔ جو شخص کبھی بالی وڈ کا کنگ کہلایا جاتا تھا آج کل اس کی حالت ایک بھکاری جیسی ہوچکی ہے ۔ نہ اس کی کہیں کوئی سنوائی ہو رہی ہے ۔ نہ کوئی اسکو دلاسہ دے رہا ہے ۔ الٹا اس کے خلاف نفرت پیدا کی جارہی ہے ۔ اس کو بھارت اور بالی وڈ پر ایک بدنما دھبا قرار دیا جا رہا ہے ۔ اس کو دہشت گرد ، سمگلر پتہ نہیں کیا کیا بنایا جا رہا ہے ۔

    ۔ آج آریان خان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے۔۔ جبکہ چودہ اکتوبر کو انہیں جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ ۔ ناز و نخرے میں پلے بڑھے سٹار کڈ آریان خان جیل میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں ۔ جیل انکے لیے کسی جہنم سے کم نہیں ہے ۔ دوسری جانب بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے باعث ایک بڑے آپریشن میں کامیابی ملی ہے ۔ حالانکہ یہ تھکی ہوئی ایجنسی ابھی تک ایک بھی ایسا ثبوت یہ عدالت میں پیش نہیں کرسکی جس سے آریان خان کو مزید جیل میں رکھا جاسکے ۔ پر وہ کہتے ہیں نا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ۔۔۔ وہ والا معاملہ اس وقت بھارت میں چل رہا ہے ۔ ۔ پھر این سی بی والے یہ بھی کہتے ہیں کہ آریان کی گرفتاری پر ہونے والی تنقید ملک سے منشیات کا صفایا کرنے کے مقصد میں ہمیں کامیاب کرنے اور مضبوط بنانے میں مدد فراہم کررہی ہے۔ اور مذکورہ آپریشن مکمل ہونے پر ہم نے ایک کروڑ کی منشیات برآمد کی ہے۔ یہاں ان سے سوال بنتا ہے کہ ایڈانی جو مودی کا یار غار ہے ۔ اسکی تو 20 ہزار کروڑ کی خالص کوکین پکڑی گئی تھی ۔ وہاں انھوں نے آنکھیں بند کیں ہوئی ہیں یا وہاں ہاتھ ڈالتے ہوئے ان کے پیر کانپتے ہیں ۔ کیونکہ مودی اس ایڈانی کا جہاز ہی اپنی الیکشن کمپین کے دوران استعمال کرتا ہے ۔ پر بی جے پی کا پیٹ ننگا اس کے پیٹی بھائی ہی کر رہے ہیں ۔ سب جانتے ہیں کہ بی جے پی اور شیو سینا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔ یعنی دونوں انتہا پسند جماعتیں ہیں ۔ مگر کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے بدمقابل ہیں تو اس کیس میں شیو سینا مودی کے خلاف کھڑی ہے ۔

    ۔ اب تو ایک قدم مزید آگے بڑھ کر شیو سینا کے رہنما کشور تیواری نے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے آریان خان اور دیگر ملزمان کے بنیادی حقوق کا حوالہ پیش کردیا ہے ۔ اور بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملہ میں گرفتار آریان خان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کی جانی چاہیے۔ پھر منشیات کے معاملہ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے کردار کی بھی تفتیش ہونی چاہئے۔ درخواست میں اس کیس کی عدالت کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ آریان خان نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ایک افسر کے انتقام کا شکار ہے۔ ان کے مطابق یہ دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے کہ کوئی شخص جیل کے اندر کئی دن تک ثبوتوں کے کے بغیر رہتا ہے۔

    ۔ پر آپ دیکھ لیجئے گا بھارتی سپریم کورٹ سے بھی شاہ رخ خان کو کوئی انصاف نہیں ملنا ۔ وجہ اسکی یہ ہے ۔ کہ اس ہی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور دیگر معاملوں پر جو فیصلے دیے وہ مسلم اقلیت کے خلاف اور ہندو اکثریت کے حق میں تھے ۔ بھارت میں انصاف مودی اور بی جے پی کے گھر کی لونڈی بن چکا ہے ۔ بھارتی عدالتیں انصاف کرنے سے پہلے کسی بھی ملزم یا مجرم کا مذہب دیکھتی ہیں ۔ اگر تو وہ ہندو ہو تو انصاف مل جاتا ہے اور اگر خدانخواستہ مسلمان ہو تو پھر جیل یا گولی یا پھر کوئی آپ کے ہاتھ پاوں توڑ دے گا ۔ مگر پھر بھی آپکی کوئی سنوائی نہیں ہوگی ۔ اس وقت صرف یوپی میں جیلوں میں قیدیوں میں سے کم از کم 27فیصد مسلمان ہیں۔ مقبوضہ کشمیر جس کو کئی سالوں سے دنیا کی سب سے بری جیل بنادیا گیا ہے۔ CAAکا قانون جس طرح مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پھر آئے دن جو مسلمان بستیوں پر آئے دن ہندو بلوائیوں کے حملے کیے جاتے ہیں ۔ وہ بھی آپکے سامنے ہے ۔سوال یہ ہے کہ بھارت میں جرم صرف مسلمان کرتے ہیں جو جیلیں کچھا کچھ ان سے ہی بھری پڑی ہیں ۔ سچ یہ ہے کہ بھارت میں اس وقت ایک فاشسٹ پارٹی کی حکومت ہے جو مسلمانوں کی نفرت میں اندھی ہوچکی ہے ۔ اب یہ مسلمان چاہے بھارت کے اندر رہتے ہوں یا پھر پاکستان ، افغانستان یا بنگلہ دیش میں رہتے ہوں ۔ بھارت ان سب کو دشمن کی نظر سے یہ دیکھتا ہے ۔ ۔ صرف سیاست اور معیشت ہی نہیں ۔ بھارت کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کھیل اور شوبز میں بھی دیکھائی دیتی ہے ۔ آپ دیکھ لیں پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ آئی پی ایل نہیں کھیلنے دیتے ۔ پاکستانی شوبز اسٹارز پر انھوں نے بالی وڈ کے دروازے بند کیے ہوئے ہیں ۔ ابھی آج کی سن لیں کہ اس نفرت کا عالم یہ ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارتی رہنماؤں نے پاک بھارت میچ کی منسوخی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ۔ بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے انعقاد پر دوبارہ غور کیا جائے کیونکہ دونوں ‏ممالک کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور جب تک تعلقات بہتر نہیں ہوتے میچ کے انعقاد پر غور کرنا چاہیے پاک بھارت بارڈرز پر صورت حال کچھ زیادہ اچھی نہیں اور کافی عرصے سے دونوں جانب تناؤ پایا ‏جاتا ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر پرگت سنگھ نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ‏کے تعلقات خراب ہونے کا سبب بننے والے کسی بھی عمل سے گریز کرنا چاہیے۔ ۔ بہار کے ڈپٹی سی ایم تارکیشور پرساد نے بھی میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تو دیکھ لیں یہ آگ و خون کا کھیل بھارت میں کس حد تک پہنچ چکا ہے ۔ رہی بات شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کی تو مجھے دیکھائی دے رہا ہے کہ جلد بھارت کے اندر ان کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ۔ کیونکہ کسی ہندو راشٹر میں مسلمان سپرسٹار نہیں ہوسکتا چاہے وہ نام کا ہی مسلمان ہو ۔

  • جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش:جانا ٹھہرگیا:مشکل وقت میں اپنے بھی بیگانے ہوگئے

    جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش:جانا ٹھہرگیا:مشکل وقت میں اپنے بھی بیگانے ہوگئے

    کوئٹہ: جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش:جانا ٹھہرگیا:33مخالفت میں کھڑے ہوگئے،اطلاعات کے مطباق بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے اوراطلاعات ہیں کہ 65 کے ایوان میں 33 ارکان نےعدم اعتماد کرتےہوئے جام کمال کوجانے پرمجبور کردیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بی اے پی کے ناراض اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ۔

    اجلاس کی صدارت اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کی اورعبدالقدوس بزنجوہی اپنی ہی پارٹی کے صدر اوراپنے ہی وزیراعلیٰ کوگرانے کے لیے سرگرم عمل تھے ۔ 14 ناراض اراکین کے دستخط سے تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی گئی ۔

    اسپیکر کی جانب سے وزیراعلی کو اپنی اکثریت ثابت کر کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کچھ وقت دیا گیا ہے ۔ جس کے بعد اعلان کردہ تاریخ پر ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔

    اس سے پہلے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ 36 ممبر شو کر دئیے، 65 کے ایوان میں 40 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ملک سکندر، اسد بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ 65 ارکان کی بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لیے 33 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے۔