Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان محمد بن سلمان کے خصوصی مہمان :کپتان کی آمد کی تفصیلات جاری کردیں

    وزیراعظم عمران خان محمد بن سلمان کے خصوصی مہمان :کپتان کی آمد کی تفصیلات جاری کردیں

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان محمد بن سلمان کے خصوصی مہمان :کپتان کی آمد کی تفصیلات جاری کردیں اطلاعات کے مطابق بالآخرکپتان محمد بن سلمان کی بار بار دعوت پرراضی ہوگئے ہیں اوراگلے چند گھنٹوں میں سعودی عرب کےلیے روانہ ہونے والے ہیں ، ادھر سعودی عرب نے اپنے خاص مہمان وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم آفس نےدورہ سعودی عرب کاشیڈول پیش کیا جا چکا ہے ۔ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبر ‏تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

    سعودی عرب میں کپتان کی مصروفیات کے حوالے سے یہ بھی سامنےآیا ہے کہ وزیراعظم مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیوسمٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیرخارجہ اور دیگر وزراء ‏سمیت اعلیٰ سطح کاوفدبھی سعودی عرب ساتھ جارہا ہے

    ادھر اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد ‏وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم انیشیٹو مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے.

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دونوں ممالک ‏سمیت خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا جبکہ وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےبزنس کمیونٹی سے ‏بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ترغیب بھی دیں‌ گے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے پہلے معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ، اس موقع پر انھوں نے ‏کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں ، گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب ‏منصوبہ دنیاکیلئےتحفہ ہے.

  • کہیں روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا،تو کہیں چین میں گیس دھماکے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    کہیں روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا،تو کہیں چین میں گیس دھماکے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    ماسکو:کہیں روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا،تو کہیں چین میں گیس دھماکے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں،،اطلاعات کے مطابق اس وقت جہاں دنیا کے دیگرممالک میں بے چینی ہے وہاں بڑی بڑی طاقتیں بھی اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے سخت پریشان ہیں

    اسی تناظر میں اگردنیا کے آج کے معمولات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آج کے دن روس کے علاقے ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

    روس کے علاقے ریازن میں کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے جبکہ روس کی وزارت ایمرجنسی نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 4 لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    ادھر چین میں بھی دھماکون کے متعلق پریشان کن خبریں آرہی ہیں ، چینی حکام کے مطابق چین میں ریسٹورنٹس کے باہر گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

     

     

    چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے شہر شینیانگ کے ریسٹورنٹ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق دھماکے کی ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم تفتیش جاری ہے

  • قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے چائینہ پاک اکنامک کوریڈور کے وفد کا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد اور فیڈمک کا دورہ

    قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے چائینہ پاک اکنامک کوریڈور کے وفد کا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد اور فیڈمک کا دورہ

    قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے چائینہ پاک اکنامک کوریڈورکے چیئرمین شیر علی ارباب کی قیادت میں کمیٹی کے دیگر ارکان قومی اسمبلی نے فیصل انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک)اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔پارلیمانی کمیٹی کے ارکان علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں لگنے والے ملکی وغیرملکی صنعتی یونٹس میں گئے اورتعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔سی ای او فیڈمک رانا یوسف،سابق صدر چیمبر آف کامرس ضیا علمدار بھی موجود تھے۔اس موقع پر سی پیک پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی کے ارکان کو فیڈمک میں بریفنگ دی گئی۔کمیٹی اراکین نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں تعمیراتی کاموں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین نیشنل اسمبلی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے کہا کہ اکنامک زون کے معاملات بڑی اہمیت کے حامل ہیں جنہیں فوری حل کئے جایا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کوتیزی سے آگے بڑھانا ترجیح ہے۔سی پیک خطے کی معاشی ترقی کے لئے گیم چینجر ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بجلی کی جلد فراہمی کے لئے فیڈرز بڑھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں صنعتی ترقی کا سفر عروج پر ہے اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سی ای او نے بتایا کہ انڈسٹری نہ لگانے پر 22 پلاٹس خالی کرائے گئے ہیں اور آئندہ میٹنگ میں مزید پلاٹس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی جبکہ منسوخ پلاٹس کی فہرست پارلیمانی کمیٹی کو بھی بھجوائی جائے گی۔ڈائریکٹر فیڈمک نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے امور فاسٹ ٹریک پر چلائیں گے۔

  • پی ایم اے منڈی بہاؤالدین کے صدر ڈاکٹر طارق چدھڑ کی صاحبزادی نے ریکارڈ قائم کر دیا

    پی ایم اے منڈی بہاؤالدین کے صدر ڈاکٹر طارق چدھڑ کی صاحبزادی نے ریکارڈ قائم کر دیا


    پی ایم اے منڈی بہاؤالدین کے صدر ڈاکٹر طارق چدھڑ کی صاحبزادی نے ریکارڈ قائم کر دیا

  • میں اپنی قوم کے نونہالوں کو برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتا:وزیراعظم عمران خان کا فحش ویب سائٹس  بند کرنے کا حکم

    میں اپنی قوم کے نونہالوں کو برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتا:وزیراعظم عمران خان کا فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم

    اسلام آباد :میں اپنی قوم کے نونہالوں کو برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتا:وزیراعظم عمران خان کا فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب بہت ہوگیا ، میں اپنی قوم کے بچوں ، جوانوں اور نسل نوکوبرباد ہوتے نہیں دیکھ سکتا ،وزیراعظم نے اس موقع پر پی ٹی اے حکام کوایسی ہدایات جاری کردیں کہ اہل پاکستان کے دل خوشی سے پھولے نہ سمائے ،وزیراعظم نے آج حکم کل کے اجلاس کی روشنی میں دیا

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےنسل نو کوتباہ کاریوں سے بچانے کے لیے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے۔

    اطلاعات کے مطابق اس سے پہلے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس بھی ہوا۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن ، چیئرمین نیاٹیل راشد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کل کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور تھری/ فور جی انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی۔

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جا سکے۔

    ذرائع کےمطابق کل کے فیصلے کی روشنی میں آج وزیراعظم نےمزید کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ مواد کی ترسیل کے نیٹ ورکس خاص طور پر کلاؤڈ فئیر، انٹرنیٹ ٹریفک کے کل شئیر کا 2.1 فیصد رکھتے ہیں۔انہیں فحش مواد پیش کرنے کی شکایات ہیں۔دیگر سی ڈی این اپنی پالیسیوں کے مطابق فحش مواد پیش نہیں کرتے۔

    وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز/سی ڈی اینز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی این، خاص طور پر کلاؤڈ فئیر کے ذریعے فحش مواد کو روکا جا سکے۔پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی استعداد کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے

    اس موقع پر یہ بھی وزیراعظم کو بتایا گیا کہ فحش ویب سائٹس کے کچھ عالمی اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا بیس کے ساتھ انضمام کرکے انہیں یو آر ایل اور ڈومین کی سطح پر بلاک کیا جا سکے۔ مزید برآں ، اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی اے اس منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کر رہا ہے جس کا نفاذ دو ماہ کی مدت میں ممکن ہو سکے گا۔

    دوسری طرف وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد والدین ، اساتذہ اورہرپاکستانی اب نہ صرف خوش ہے بلکہ عمران خان کودعائیں دینے لگے ہیں کہ یہ پہلا وزیراعظم ہے جس نے اس قوم کا درد محسوس کیا ہے واقعی عملی طورپرثآبت کیا ہے کہ وہ اس قوم کےلیے کچھ کرنا چاہیے ہیں‌

  • پاک بھارت میچ دکھانے کیلئےبڑی بڑی اسکرینیں،دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں

    پاک بھارت میچ دکھانے کیلئےبڑی بڑی اسکرینیں،دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں

    کراچی :پاک بھارت میچ دکھانے کیلئےبڑی بڑی اسکرینیں،دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے پاک بھارت کرکٹ میچ کا وقت آرہا ہے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے دلوں کی دھڑکیں تیز سےتیز ترہوتی جارہی ہیں ،

    ادھرابوظہبی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹکراونے اہل کراچی کواور بھی جزباتی کردیا ہے ، اسی لیے تو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے شہر میں اسکرینیں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ آج 40 سال بعد کے ایم سی لیاقت آباد سپرمارکیٹ ٹھیک کرنے جارہی ہے اور انشا اللہ جلد ہی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا جائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ روز وسیم اختر کو دیکھتا ہوں وہ میرے لیے بیانات دیتے ہیں، جب خود موصوف تھے تو کچھ اور کہتے تھے آج کچھ اور کہتے ہیں، لوگ اختیارات وسائل کی بات کرتے تھے، وسائل وہی ہیں بس نیت تبدیل ہوئی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔

  • امریکا کے خواب چکنا چور ہوگئے:خلامیں بیٹھ کرجنگ کرنےکا بڑا منصوبہ ناکام

    امریکا کے خواب چکنا چور ہوگئے:خلامیں بیٹھ کرجنگ کرنےکا بڑا منصوبہ ناکام

    واشنگٹن: امریکا کے خواب چکنا چور ہوگئے:خلامیں بیٹھ کرجنگ کرنےکا بڑا منصوبہ ناکام ،اطلاعات کے مطابق امریکا کے ہائپر سانک میزائل پروگرام کو دھچکا لگا ہے۔ امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز خلا سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے والے ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہوگیا۔

    چین اور روس کے ساتھ سپر سانک میزائل پروگرام کی دوڑ میں امریکا کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق خلائی راکٹ ہائپر سانک میزائل کو خلا میں لے جانے میں ناکام رہا۔ امریکی حکام تجربے کی ناکامی کا جائزہ لے رہیں۔

    برطانوی میڈیا نے 5 روز قبل چین کے ہائپر سپرسانک میزائل تجربے کا دعویٰ کیا تھا، جس کی چین نے تردید کر دی تھی۔ ہائپر سانک گلائڈ وہیکل میزائل مدار میں چکر لگا کر زمین پر ہدف کی طرف آتا ہے اور دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیتا ہے۔

    چین نے حال ہی میں ہائپرسونک میزائل کے تجربے سے متعلق رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے خلائی جہاز کا تجربہ کیا تھا تاکہ دوبارہ استعمال کے قابل ٹیکنالوجیز کا ٹرائل کیا جاسکے۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی جریدے ’فنانشل ٹائمز’ نے رپورٹ کیا تھا کہ بیجنگ نے اگست میں جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کیا تھا جس نے ’لو اوربٹ‘ میں دنیا کے گرد چکر لگایا اور اپنے ہدف سے کچھ دور جاگرا۔

    جریدے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائپرسونک میزائل لانگ مارچ راکٹ کے ذریعے چلایا گیا اور اس کا تجربہ خفیہ رکھا گیا۔

    تاہم چین نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشق دوبارہ استعمال کے قابل ٹیکنالوجی کی تھی جس سے خلائی جہاز کے لانچنگ اخراجات کم کر سکتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستانی فنکاروں نے پاک بھارت میچ میں کامیابی کے لیے دعائیں شروع کردیں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستانی فنکاروں نے پاک بھارت میچ میں کامیابی کے لیے دعائیں شروع کردیں

    لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستانی فنکاروں نے پاک بھارت میچ میں کامیابی کے لیے دعائیں شروع کردیں،اطلاعات کےمطابق ایک طرف صحرائے عرب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ ہورہے ہیں اورساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی بازگشت نے دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کوبے چین کررکھا ہے

    کروڑوں پاکستانیوں کی طرف پاکستانی فنکاروں ، اداکاروں اورشوبز سے وابستہ افراد کے دل بھی دھڑکنے شروع ہوگئے ہیں ، یہ دل قدرتی طورپراس وقت اپنی معمول کی حرکات وسکنات بھول چکے ہیں اوراب دل میں بس یہ ہی ایک دعا ہےکہ اے میرے اللہ میرے وطن کوکامیابیاں عطافرما

     

     

    ادھراس حوالے سے پاکستان کے ایک معروف فنکار شوبز کی دنیا کے ممتازستارے عدنان صدیقی کی دعاوں پرمشتمل ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ،جس میں وہ صحافی کی طرف سے سوال پوچھنے پرجس قدر جزباتی ہوتے ہیں وہ ویڈیو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے

    عدنان صدیقی اس مواقع پرفورا رب ذوالجلال کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا لیتے ہیں اوردرد دل سے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اے میرے اللہ میرے وطن کے ان شاہینوں کوکامیاب کرنا

    عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ اے میرے اللہ پاکستان کھلاڑی اپنا بلا گیند کولگائیں تو وہ چھکے بن جائیں ، میرے بولر گیند پھینکیں تو بھارت کی وکٹوں کا نشانہ خطا نہ ہو اوروکٹیں گرتی ہی جائیں اورپھریہ اطلاع ملے کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے

    عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ اے اللہ توبہتر جانتا ہے کہ پاک بھارت میچ جب ہوتا ہے تویہ دوقوموں کے نظریات کا مقابلہ ہوتا ہے میرے رب میرے وطن کو کامیاب کرنا

  • بھارت میں خواتین ، بچیوں اوربے بسوں پرظلم جاری،پاکستان میں احتجاج جاری

    بھارت میں خواتین ، بچیوں اوربے بسوں پرظلم جاری،پاکستان میں احتجاج جاری

    لکھنو:بھارت میں خواتین ، بچیوں اوربے بسوں پرظلم جاری،پاکستان میں احتجاج جاری،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک بارپھرخواتین ، بجیوں اوردیگربے بس طبقات پرہندودہشت گردوں اورانتہا پسندوں کی طرف سے ظلم وتشدد جاری ہے اورپاکستان میں احتجاج جاری ہے کسی کو کوئی پرواہ تک نہیں‌

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ویسے تو بھارت بھر میں روزانہ سیکڑوں ایسے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں جہاں خواتین اورخاص کرچھوٹی بچیوں پربہت زیادہ تشدد کیا جاتا ہے اوراس تشدد کے پیچھے مودی کے تربیت یافتہ انتہا پسند ہندودہشت گرد ہیں‌

     

     

    باغی ٹی وی کو ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں لکھنو کے کاکاری علاقہ میں ایک چھوٹی بچی کو درخت کے ساتھ باندھ کرتشدد کا کا نشانہ بنایا جارہاہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ بجی جو کی اپنے گھر کے قریب ہی ایک دوکان سے گھر کے لیے کچھ خریدنے کےلیے جارہی تھی کہ راستے میں اس بچی کوپکڑ کردرخت کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے

    ادھر پاکستان میں سوشل میڈیا پراس حوالے سے ایک نوحہ کناں ہے ، اکثرپاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ بھارت میں نوازشریف کے یارغار مودی کے تربیت یافتہ خواتین اور بچیوں پرتشدد کررہے ہیں نہ تو نوازشریف نےاپنے تعلقات کا استعمال کرکے مودی کہا کہ وہ ان تنہا پسدوں کوتشدد سے روکے اور نہ ہی کسی دوسری سیاسی جماعت نے مودی کے تربیت یافتہ ہندوانتہا پسندوں کے اس عمل کی مذمت کی ہے

    بڑی تعداد میں پاکستانیوں کایہ بھی کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کردکھ ہوا ہے کہ اس ملک کے بھارت نوازسیاستدانوں کےساتھ ساتھ پاکستان کے چند بڑے بڑے میڈیا گروپس بھی بھارت کی مذمت نہیں کررہے

    صارفین کا کہنا ہےکہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں پاکستان میں حکومت کے خلاف توڑپھوڑ اورپرتشدد احتجاج میں مصروف ہیں لیکن ان کی طرف سے مودی اورمودی کے تربیت یافتہ اتنہا پسندوں‌کی مذمت کا نہ کیا جانا بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے