Baaghi TV

Author: +9251

  • ہنگو میں فوجی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، پاک فوج کا جوان وطن پرقربان

    ہنگو میں فوجی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، پاک فوج کا جوان وطن پرقربان

    راولپنڈی :ہنگو میں فوجی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، پاک فوج کا جوان وطن پرقربان ،اطلاعات کے مطابق ہنگو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر اسلام، لائق اور خودکش حملہ آور محب اللہ شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کلایہ بم دھماکے سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے

  • کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کی ایک اور کارروائی عمل میں آئی ہے جس میں کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے دو ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے گلبرگ میں مخالف تنظیم کے کارکن کو قتل کیا اور انچولی میں بھی ایک شخص کو جاں بحق اور دو کو زخمی کیا تھا۔

    واقعے کے بعد ملزم ملتان فرار ہوگیا تھا تاہم وقفے وقفے سے کراچی آتا رہتا تھا، تاکہ دہشت گردی کےلیے افراد کو منظم کرسکے اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھا۔

  • شوکت ترین کو سینیٹر بنوانے کے لیے سینیٹر کی قربانی کی عجب کہانی سامنے آگئی

    شوکت ترین کو سینیٹر بنوانے کے لیے سینیٹر کی قربانی کی عجب کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد:شوکت ترین کو سینیٹر بنوانے کے لیے سینیٹر کی قربانی کی عجب کہانی سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران‌ خان کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک اپنے پیارے سینیٹر کی قربانی دے کر ہی شوکت ترین کو سینیٹر بنوا سکتے ہیں اس حوالے سے ایک عجب کہانی سامنے آئی ہے

    شوکت ترین کو پختونخوا سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے قانونی ماہرین کے مشورے پرکے پی سے ایک سینیٹر کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے

    ذرائع کا بتانا ہے کہ شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنوایا کے لیے وزیراعظم عمران خان نے کے پی سے سینیٹر ایوب آفریدی کی قربانی لے لی ہے ، اوراب شوکت ترین کو سینیٹر بنوا ہی دیا جائے گا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

  • جناب وزیراعظم:12ربیع الاول کےجش پراربوں روپےضائع    :کیااس کاحساب نہیں ہوگا؟اخروی احتساب بیوروبھی ہے

    جناب وزیراعظم:12ربیع الاول کےجش پراربوں روپےضائع :کیااس کاحساب نہیں ہوگا؟اخروی احتساب بیوروبھی ہے

    اسلام آباد:وزیراعظم صاحب:12 ربیع الاول کے جش پرقوم کااربوں روپے ضائع کردیا:کیا اس کا حساب نہیں ہوگا؟ایک اخروی احتساب بیورو بھی ہے ؟ عوام الناس کا سوال ،تفصیلات کے مطابق کل 12 ربیع الاول کے دن کے موقع پروزیراعظم کی طرف سے پرجوش انداز سے اس دن کو منانے کی آڑمیں جس طرح‌ قوم کے اربوں روپے ضائع کیے گئے اس پرایک قابل فہم اورقابل توجہ بحث چل پڑی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اس ملک کے بڑے سنجیدہ لوگوں نے عمران‌خان سے سوال کیا ہے کہ جناب وزیراعظم صاحب آپ نے جو قوم کو حکم دیا ہے کہ اس دن کو بھرپورجزبوں اورمحبتوں سے منائیں ٹھیک ہے لیکن آپ سے ایک سوال ہے

     

     

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت وزیراعظم سے پوچھا جارہا ہےکہ جناب جس طرح اس قوم کا اربوں‌ روپے اس دن کی خوشی منانے کی آڑ میں ضائع کیا گیا کیا یہ قوم ان حالات میں اس بات کی متحمل تھی

     

     

    اسی حوالے سے ہارون الرشید کہتے ہیں کہ جناب آپ کےحکم پر سی ڈی اے اور آئی سی ٹی نے پاکستان کا سب سے بڑا کیک کاٹ کر محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ثبوت دیا ، وزیراعظم صاحب بس یہ دین ہے آپ کی نظر میں جہاں قوم کا پیسا ضائع کرکے ریاست مدینہ کا تصور دیا جارہا ہے ، کچھ تو خوف خدا کریں

    وزیراعظم صاحب یہ تو بتائیں کہ کیا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خوشی منانے کا یہ طریقہ بتایا ہے، وزیراعظم صاحب ذرا یہ تو بتائیں کہ آپ مدینے کی ریاست کی بات کرتے ہیں کہ مدینے کی ریاست میں ساڑھے چودہ سوسال گزرگئے ایسے اس دن کو منایا جاتا ہے جہاں قوم کے اربوں روپے ضائع کیے جاتے ہوں‌

     

     

    وزیراعظم سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ جناب آپ کے حکم پرجس طرح سرکاری خزانے کے منہ کھول دیئے گئے اورجس کا قوم کئی سالوں تک بوجھ برداشت کرے گی کیا یہ ہی بس محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انداز ہے

    اکثربڑے بڑے ناموں نے تو یہاں‌ تک وزیراعظم سے سوال پوچھا لیا کہ جناب اسلام توفضول خرچی اورایسے رسوم رواج کوختم کرنے کے لیے آیا لیکن آپ نے پھر سے اس کو رواج دے دیا کیا آپ کو یہ علم ہے یہ کام اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ثابت نہیں

    کسی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جناب ٹھیک ہے کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو اس قدرعاشق رسول ہیں کہ اس گئے گزرے دور میں ایک بار پھرسرکاری سطح پرسیرت البنی پراس مہینے میں ساری سرگرمیوں کو منتج کرنے کا حکم دیا ہے اس سے پہلے کسی وزیراعظم کو یہ توفیق نہ ہوئی

    بعض نے تو یہاں‌ تک کہہ دی اکہ جناب وزیراعظم صاحب عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمیں یہ بھی درس دیتا ہے کہ جو اللہ کے رسول نے کیا وہ دین ہے اور جو نہیں کیا وہ دین نہیں ہے پھر آپ جیسے ایک ذی شعور وزیراعظم کو شریعت کے اصولوں کے مطابق اس دن کو منانا چاہیے تھا

    کسی نے یہ تک کہہ دیاکہ جناب آپ نے اس قوم کے اربوں روپے اس دن کے جشن منانے کی آڑ میں ضائع کردیئے ، آپ نے یہاں ایک قومی احتساب بیورو بناکر اپنے مخالفین کی فضول خرجیوں اورسرکاری خزانے سے لوٹ مارکے نام پران کوپابند سلاسل کیا ہے

     

     

    جناب اس سے آگے ایک اور یوم احتساب ہے وہاں بھی ایک احتساب بیورو ہے جوہر انسان کی حرکات وسکنات کو مانیٹر کررہا ہے ، وہاں بھی آپ سے پوچھا جائے گا کہ جناب وزیراعظم صاحب ذرا یہ تو بتادیں کہ آپ نے جو اس دن کو جشن منانے کی آڑ میں اربوں روپے ضائع کیے ،آپ کو کس نے ایسا کرنے کا کہا تھا

    کیا اللہ کے رسول کا یہ عمل تھا ، کیا یہ میرے رسول کے ساتھیوں یعنی صحابہ کرام کا یہ عمل تھا ، کیا قران وحدیث سے اس کی کوئی مثال ملتی ہے

     

     

    یہاں تو قومی مجرموں کو بچانے کے لیے پیسے بھی کام کرجاتے ہیں ، بڑے بڑے عہدوں لالچ بھی نیب جج کواس بات پرمجبور کردیئے ہیں کہ وہ ایک نامی گرامی "پاپی”مجرم کومعصوم عن الخطا قراردے دے یا پھر دیگرعدالتوں کے ججز اپنے اوراپنی اولاد کے مستقبل کی خاطر مجرموں کو بے گناہ قرار دے کر مفادات حاصل کرلے لیکن وہ اخروی احتساب بیورو ایسا بیورو ہوگا کہ وہاں نہ تو کوئی سفارش کام آئے گی اورنہ کوئی جج یا جرنیل احتساب عدالتوں سے باعزت بری کروا کراپنی نوکری کو پکا کرسکے گا وہاں ایک ذات کی حکمرانی ہوگی جس کو نہ تو میڈیا بلیک میل کرسکے گا اور نہ ہی عہدوں اور مال واسباب کے لالچ ہوگا اس لیے ایسا کام کرنے سے پہلے یہ ضرورت کنفرم کرلیں کہ کیا جوعمل میں کررہاہوں اس پرمہرنبوت ہے یا نہیں

    بعض نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ جس نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی امت کو واش روم میں جانے اور بیٹھنے سے لیکر تخت وتاج سبھالنے اور امورمملکت چلانے کا ہرگُر سکھایا ہے ، اس ذات نے اس دن کے حوالے سے کیوں ایسے احکامات نہیں دیئے جن کوہم خواہ مخواہ اختیار کررہے ہیں ذرا غور ضرور کرنا

  • کچرے کا ڈھیر علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے، راجہ اظہر

    کچرے کا ڈھیر علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے، راجہ اظہر

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ کچرے کا ڈھیر علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کنٹونمنٹ اسٹیشن کمانڈر کو خط لکھا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ قیوم آباد سیکٹر سی کی مین شاہراہ پر کچرا کنڈی ختم کی جائے، کچرے کا ڈھیر علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سی ای او کنٹونمنٹ کلفٹن کو بھی معاملے پر خط لکھا گیا، سی ای او کی جانب سے خط کا جواب موصول نہ ہونا افسوسناک ہے۔

    راجہ اظہر نے کہا کہ کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، گندگی اور کچرے کے ڈھیر ختم نہ کیے گئے تو ڈینگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں میرے خط کے بعد اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

  • پروازوں کی اچانک منسوخی پر پی آئی اے سمیت چار ایئرلائنز کو نوٹس

    پروازوں کی اچانک منسوخی پر پی آئی اے سمیت چار ایئرلائنز کو نوٹس

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی اچانک منسوخی کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، سرین ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
    منگل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی پر مسافروں کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات سامنے آئیں۔
    سول ایوی ایشن کے مطابق یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر تک مجموعی طور پر 1145 پروازوں میں سے 383 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
    قومی ایئرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئیں۔
    اسی طرح سرین ایئرلائن نے 117، ایئر بلیو نے 86 اور ایئر سیال نے 50 پروازیں منسوخ کیں۔
    سی اے اے نے پروازوں کی منسوخی سے متعلق ضابطہ اخلاق کی وضاحت بھی کی ہے۔
    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل اور چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ایئرلائن آپریٹرز متعلقہ دفتر کو حلف نامہ پیش کریں گے۔
    یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیڈول اندرون ملک پروازیں باقاعدگی اور پابندی وقت کے ساتھ بالترتیب 90 اور 80 فیصد کے ساتھ چلائی جائیں۔
    تکنیکی وجوہات یا مجبوری کی صورت میں اندرون ملک پروازوں کی منسوخی کی اجازت سی اےاے سے طلب کی جائے۔
    سی اے اے کی جانب سے کمپنیز کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ایئرلائن آپریٹرز عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

  • آصفہ بھٹو کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائشگاہ سے تصویر وائرل

    آصفہ بھٹو کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائشگاہ سے تصویر وائرل

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی رہائش گاہ پر لی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    گزشتہ دنوں آصفہ بھٹو زرداری ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اُن کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرنے کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچیں جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

    تصویر میں آصفہ بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    آصفہ بھٹو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ 14 اکتوبر 2021 کو محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش گاہ پر اُن کی بیٹیوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرنے پہنچیں .

    اُنہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ درجات کے لیے دُعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ دنوں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

  • آصفہ بھٹو نے کراچی جلسے کی تصاویر شیئر کردیں

    آصفہ بھٹو نے کراچی جلسے کی تصاویر شیئر کردیں

    سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کراچی جلسے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    انہوں نے بھائی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے تصویر شیئر کی، ایک اور تصویر میں جلسے کے شرکاء بھی دکھائے گئے۔

    تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’سلام شہدائے کارساز‘

    باغ جناح کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں منعقدہ جلسے کے آغاز سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپنی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے تھے۔

    جلسہ گاہ میں گہما گہمی عروج پر رہی، بڑی تعداد میں موجود کارکنان انتہائی پرجوش تھےجنہوں نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا۔

  • پاکستانی روپے کی بے قدری جاری:روپے کے مقابلے میں‌ غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت بڑھ گئی

    پاکستانی روپے کی بے قدری جاری:روپے کے مقابلے میں‌ غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت بڑھ گئی

    لاہور : پاکستانی روپے کی بے قدری جاری:روپے کے مقابلے میں‌ غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت بڑھ گئی تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 173.00سے بڑھ کر 174.50 پر پہنچ گئی جبکہ دیگر مملاک کی کرنسیوں میں بھی اضافہ ہوا-

    اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈز 236.50 سے 239.50، یورو کی قدر 199.50 سے 202.50 ، سعودی ریال کی قیمت50 .45 سے 46.30 تک پہنچ گئی-

    جبکہ درہم کی قیمت میں 49.30 سے 50.50 ، کینیڈین ڈالر 137.50سے 140.50 تک بڑھ گئی ، آسٹریلین ڈالر کی قیمت 127.00 سے50 .129 ہو گئی لیرا چائنہ کی کرنسی اور تھائی کرنسی میں اضافہ ہوا-

    جبکہ گولڈ کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی پر تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 200 روپے ہوگیہ جبکہ پر اونس 1763 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 420 ہو گئی-

    واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    جبکہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا تھا چند دن قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • بلاول بھٹو کی ماضی کی تصویر وائرل

    بلاول بھٹو کی ماضی کی تصویر وائرل

    وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ماضی میں دورۂ فیضان مدینہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

    سعید غنی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’چیئرمین بلاول بھٹو کی دورۂ فیضان مدینہ میں لی گئی تصویر

    سعید غنی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کو جہاں ہزاروں صارفین نے لائک کیا وہیں بلاول بھٹو نے خود بھی لائک کیا۔

    بلاول سے فیضان مدینہ میں اُس وقت دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کے نائب یعقوب عطاری اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔