Baaghi TV

Author: +9251

  • پردے کا نظام شادی کے تحفظ کے لیے ہے: وزیر اعظم کا عالمانہ،فاضلانہ اور عاملانہ خطاب

    پردے کا نظام شادی کے تحفظ کے لیے ہے: وزیر اعظم کا عالمانہ،فاضلانہ اور عاملانہ خطاب

    اسلام آباد:پردے کا نظام شادی کے تحفظ کے لیے ہے: وزیر اعظم کا عالمانہ،فاضلانہ اور عاملانہ خطاب ،اطلاعات کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قومی رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ میں خاندانی نظام تباہ ہو گیا، اسلام کے اندر پردے کا مؤثر نظام شادی کے تحفظ کے لیے ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکس کرائم بڑھ رہا ہے جو بہت بڑا خطرہ ہے، میں جب برطانیہ گیا تو دیکھا کہ ہر 14 شادیوں میں ایک طلاق ہوتی تھی، اس کا سب سے زیادہ اثر معاشرے اور خاندانی نظام پر پڑا۔

    عمران خان نے کہا پردے کا اسلام کے اندر بہت بڑا تاثر ہے، پردے کا نظام شادی کے تحفظ کے لیے ہے، ہمیں اپنے بچوں، نوجوانوں اور خاندانوں کو بچانا ہے۔

    انھوں نے کہا ہالی ووڈ سے بالی ووڈ جانے والا کلچر ہمارے یہاں آتا ہے، جو بہت خطرناک ہے، بچوں کو موبائل فون کے ذریعے ہر چیز تک رسائی ہے، ہم اسے روک نہیں سکتے لیکن اس کلچر سے آگاہی تو دے سکتے ہیں، اس کے لیے ہم ایک اتھارٹی بنا رہے ہیں تاکہ اسکالرز لوگوں کی اصلاح کر سکیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کارٹون بچے کو بہت مختلف کلچر بتا رہا ہوتا ہے جہاں بڑوں کی عزت نہیں ہوتی، بچوں کو کلچر سے روشناس کرانے کے لیے ہم اس طرز پر کارٹونز بنائیں گے، ہمیں ایسے پروگرامز کرنے ہوں گے جو ہمارا کلچر سامنے لے کر آئیں۔

    ان کا کہنا تھا یونیورسٹیز میں اسلامی تاریخ پر ریسرچ اور بحث کرانے کی ضرورت ہے، دین میں کسی قسم کی کوئی زبردستی نہیں ہے مگر ہم نوجوانوں کو راستہ دکھا سکتے ہیں، ہم کم سے کم اپنے بچوں کو صحیح اور غلط راستہ تو بتا سکتے ہیں۔

    معاشرے کے حوالے سے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب تک طاقت ور قانون کے نیچے نہیں آتا معاشرہ ٹھیک نہیں ہو سکتا، ہمیں طاقت ور کو قانون کے نیچے لے کر آنا ہے

  • یہ کیسا وزیراعظم ہےجوہیلی کاپٹرپرسفرکرتا ہے:اس کوکیاخبرکہ عوام پرقیامت گزررہی ہے:مریم نواز

    یہ کیسا وزیراعظم ہےجوہیلی کاپٹرپرسفرکرتا ہے:اس کوکیاخبرکہ عوام پرقیامت گزررہی ہے:مریم نواز

     

    لاہور:یہ کیسا وزیراعظم ہےجوہیلی کاپٹرپرسفرکرتا ہے:اس کوکیاخبرکہ عوام پرقیامت گزررہی ہے اطلاعات کے مطابق   ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کے عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟

     

     

     

     

    ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خودکشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کا حکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے

     

    مریم نواز نے مزید کہا کہ جس کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسا بےحس گونگا، بہرا اور اندھا بھی ہوسکتا ہے؟

     

    مریم نواز نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار  تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والےکو کیا خبرکہ پاکستان کے عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟

    نائب صدر  ن لیگ کا کہنا تھا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے، لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔

     

     

     

     

     

     

     

     

  • زبیرعمرسکتے سے نکل آئے اورآتے ہی وہی بات کردی جس کی توقع تھی

    زبیرعمرسکتے سے نکل آئے اورآتے ہی وہی بات کردی جس کی توقع تھی

    اسلام آباد:زبیرعمرسکتے سے نکل آئے اورآتے ہی وہی بات کردی جس کی توقع تھی،اطلاعات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کا اعلان نہیں کر رہے، عوام میں جا کرحکومت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔

    ایک نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نےمہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے، شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے اندربڑی زبردست تقریرکی۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت بڑے مسائل ہیں،غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، احتجاج کی ڈیڈلائن کوئی نہیں ہے۔ احتجاج کا مقصد پی ٹی وی،پارلیمنٹ کے دروازے توڑنا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کسی سول نافرمانی تحریک کا اعلان نہیں کر رہے، قائد ن لیگ کا بیانیہ پورے پاکستان میں گونج رہا ہے، احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، عوام میں جا کرحکومت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ مہنگائی کی وجہ سے ہرجگہ تباہی ہے۔ معیشت، خارجہ پالیسی، گورننس پر تحفظات ہیں حالات عمران خان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

    سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک دوسرے سے اختلاف رائے ہوتا ہے، بلاول بھٹونے بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی ہماری سٹیج پرنہ آئے لیکن اپنا احتجاج کررہی ہے۔ حکومت کو اتنی آسانی سے چلنے نہیں دیں گے۔ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیا پٹ گیا ہے، لندن سے پہلے شہبازشریف اب اسحاق ڈارکے حق میں فیصلہ آیا ہے، حکومت کو ان فیصلوں کوپڑھنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں، سب جماعتوں کو لیول پلائنگ فیلڈ ملنی چاہیے، تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدارمیں نہیں آئی، جہانگیرترین نے اعتراف کیا پنجاب میں جہازکا استعمال کیا گیا، وزیرخزانہ شوکت ترین اب ایڈوائزرہوگئے ہیں اب ای سی سی میٹنگ چیئرنہیں کرسکتے۔

  • روس ، پاکستان اورچین نے ماسکو میں اہم فیصلے کرلیئے

    روس ، پاکستان اورچین نے ماسکو میں اہم فیصلے کرلیئے

    ماسکو:روس ، پاکستان اورچین نے ماسکو میں اہم فیصلے کرلیئے،اطلاعات کے مطابق ماسکو میں افغانستان کیلئے روس، چین اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں کی ملاقات

    افغانستان کے لیے روس، چین اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں نے ماسکو میں ملاقات کی اور افغانستان کے لیے انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔

    افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق کے مطابق یہ ملاقات ماسکو میں ہوئی جس میں افغانستان کے لیے روس اور چین کے خصوصی نمائندے موجود تھے۔
    محمد صادق کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سکیورٹی خدشات، افغانستان کے لیے انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہےکہ روس کل افغانستان سے متعلق ایک اور مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے جس میں طالبان وفد بھی شرکت کرے گا ۔دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہےکہ روس ابھی طالبان کو باضابطہ تسلیم نہیں کرےگا، روس چاہتا ہےکہ طالبان نے جو وعدے کیے تھے وہ ان پر عمل درآمدکریں۔

  • بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے کراپنا سکوربڑھا لیا

    بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے کراپنا سکوربڑھا لیا

    ابوظہبی: بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے کراپنا سکوربڑھا لیا،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں منگل کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    بنگلادیش کی جانب سے اوپنر محمد نائم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عمان کی جانب سے بلال خان اور فیاض بٹ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔154 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔

    عمان کی جانب سے جتندر سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کاشیپ پراجپاتی نے 21 ، محمد ندیم نے 14 اور کپتان ذیشان مقصود نے 12 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ منگل کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی تھی۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارت اور عمان میں جاری ہے۔

  • تحریک آزادی کشمیر پھر تیز: 10 حریت پسندوں نے بھارتی فوجیوں کا ستیا ناس کردیا،بھارت پرخوف کےسائے

    تحریک آزادی کشمیر پھر تیز: 10 حریت پسندوں نے بھارتی فوجیوں کا ستیا ناس کردیا،بھارت پرخوف کےسائے

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں نے قابض بھارتی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ 9 روز کے دوران بھارتی فوج اور 5 سے 10 حریت پسندوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ حریت پسندوں نے چن چن کر بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنایا لیکن خود دشمن کا ہر جال توڑ کر نکل گئے۔ بھارتی فوج جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کے باوجود حریت پسندوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں کئی روز سے قابض بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مینڈھر کے جنگلات میں جاری طویل جھڑپ میں اب تک بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس کے 2 افسران سمیت 9 فوجی اہلکار جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پونچھ میں جاری جھڑپ مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کے خاتمے کے بعد یہاں ہونے والی سب سے طویل اور قابض بھارتی فوج کیلئے ہلاکت خیز جھڑپ ثابت ہوئی ہے۔ ہزاروں فوجیوں، درجنوں کمانڈوز، کئی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو استعمال میں لانے کے باوجود بھارتی فوج اب تک کسی بھی حریت پسندوں کو مارنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔ جس جگہ یہ جھڑپیں ہور ہی ہیں وہ پانچ سے چھ کلو میٹر پھیلا ایک گھنا جنگل ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹوں میں حریت کی تعداد 5 سے 10 بتائی جا رہی ہے اور حریت پسند بھاری ہتھیاروں سے مسلح اور اعلیٰ تربیت یافتہ معلوم ہوتے ہیں۔ حریت پسندوں کا گروپ نہ صرف قابض بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ ہزاروں فوجیوں کو چکمہ دے کر بآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن میں معاونت کے نام پر خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین تعینات کردیے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوڑی میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن مسلسل 9 ویں روز بھی جاری ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس، این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگرپیراملٹری فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اعلیٰ عہدیدار اور انٹیلی جنس ماہرین مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں میں مدد کیلئے موجود ہیں تاہم اب نیشنل سکیورٹی گارڈز کے نام نہاد انسداد دہشت گردی کے ماہرین بھی کارروائیوں میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے وادی پہنچ گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ حریت پسندوں کے ساتھ قابض بھارتی فوج کی جھڑپ 11 اکتوبر کو شروع ہوئی اور پہلے ہی بار حریت پسندوں نے ایک افسر پانچ قابض بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا تھا پھر 14 اکتوبر کو بمبر گلی کے مقام پر حریت پسندوں نے ایک جے سی او سمیت مزید 4 فوجی ہلاک کو مار ڈالا تھا۔

    جموں میں تعینات قابض بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جہاں آپریشن چل رہا ہے وہ ایک گھنا جنگل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے مذکورہ جگہ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فوج کے ناکام ہونےپر بریفنگ لی ۔

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں میں بھارتی فوج کے ایک اور پولیس کے دو اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی میں تیزی:بھارت نے نیا کھیل شروع کردیا

    مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی میں تیزی:بھارت نے نیا کھیل شروع کردیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی میں تیزی:بھارت نے نیا کھیل شروع کردیا،اطلاعات کے مطابق پچھلے تین ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت پسندوں کی طرف سے بھارتی فوج پرحملوں میں تیزی آگئی ہے اوراطلاعات ہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کوہاتھ سے جاتے ہوئے دیکھ کر اب مقبوضہ کشمیر میں آپریشن میں معاونت کے نام پر خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین تعینات کردیے۔

    کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوڑی میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن مسلسل 9 ویں روز بھی جاری ہے۔

    کے ایم ایس نے بتایا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس، این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگرپیراملٹری فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اعلیٰ عہدیدار اور انٹیلی جنس ماہرین مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں میں مدد کیلئے موجود ہیں تاہم اب نیشنل سکیورٹی گارڈز کے نام نہاد انسداد دہشت گردی کے ماہرین بھی کارروائیوں میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے وادی پہنچ گئے ہیں۔

    دوسری جانب وادی میں سکیورٹی کی آڑ میں جگہ جگہ ناکے اور لوگوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ ضلع پلواما میں چند روز کے دوران 28 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔

  • جام کمال کیخلاف علامتی  تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی

    جام کمال کیخلاف علامتی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی

    کوئٹہ: جام کمال کیخلاف علامتی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی،اطلاعات کے مطابق آج بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اور اپوزیشن ارکان کا عبد القدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا۔ ناراض اراکین نے علامتی طور پر اپنی اکثریت واضح کر دی۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کافی دنوں سے سیاسی بحران چل رہا ہے، بی اے پی اور اتحادی اراکین نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، اجلاس میں 36اراکین شریک ہیں، 2مزید اراکین کل آرہے ہیں، کل 65 کے ایوان میں ہمیں 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری اکثریت واضح ہے۔ جام کمال کے پاس وقت ہے وہ استعفی دے دیں، استعفی نہ دینے کی صورت میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

    پارلیمانی لیڈر جمعیت علمائے اسلام (ف) سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جام کمال فوری مستعفی ہوجائیں۔اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ جام صاحب کی ناکامی کی وجہ لالچ اور قول و فعل میں تضاد ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے استعفی دیں۔

    دوسری طرف جام کمال کا کہنا ہے کہ وہ کل کمال کردکھائیں گے اوراپنی حکومت کو بچا کردکھائیں گے ، جام کمال کے اس دعوے میں کتنی حقیقت ہے اس کا تو کل ہی پتہ چلے گا ، لیکن فی الحال جام کمال کے مخالفین نے آج اپنی اکثریت ثابت کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

  • 15 دن سے پُرامن احتجاج کررہے تھے :کسی حکومتی وزیرنے حال تک نہ پوچھا:21 اکتوبرڈیڈ لائین:قائدین

    15 دن سے پُرامن احتجاج کررہے تھے :کسی حکومتی وزیرنے حال تک نہ پوچھا:21 اکتوبرڈیڈ لائین:قائدین

    لاہور:15 دن سے پُرامن احتجاج کررہے تھے ،کسی حکومتی وزیرنے حال تک نہ پوچھا:21 اکتوبرڈیڈ لائین:قائدین کے خطابات جاری ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے مرکزی قائدین اس وقت چوک یتیم خانہ میں حکومت کے خلاف دھرنے دے کربیٹھے ہیں اورساتھ ہی دو دن کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے

    احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے قائدین کا شکوہ تھا کہ وہ 15 روز سے ملک بھر میں پرامن احتجاج جاری تھے لیکن کسی حکومتی وزیر نے ہم سے رابطہ نھیں کیا

     

     

    اس موقع پراعلان کرتے ہوئے قائدین نے کہاکہ اب بھی ہم حکومت کو 2 دن کا ٹائم دیتے ہیں وہ ٹیبل پر بیٹھ کر ہم سے بات کرے اور ہم سے کئے گئے معاہدے کو من و عن پورا کرے

    تحریک لبیک نے ریلی کے بعد یتیم خانہ چوک پردھرنا دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے پرریلی کے بعد دھرنا دے دیا ہے

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1450481006738300931?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1450481006738300931%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fbaaghitv.com%2Ftehreek-e-labeek-staged-a-sit-in-at-orphanage-chowk-after-the-railly%2F

     

     

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اچانک یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور میں کالعدم تحریک لبیک نے 12 ربیع الاول کےسلسلے میں ایک ریلی نکالی تھی ، جس کے اختتام پرتحریک کی قیادت نے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

    اس فیصلے کےبعد لاہور کی صورت حال انتہائی خراب ہے اورعوام الناس میں اس وقت بہت زیادہ خوف پایا جارہا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بہت جلد یہ دھرنا ملک بھر میں بھی پھیل سکتا ہے

    واضح رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا جسے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا تھا

    ادھر اطلاعات ہیں کہ بارہ ربیع الاوّل پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔ بڑے جلوسوں کے راستوں کو بم سکواڈ کے مدد سے کلیئر کیا گیا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے۔

    بارہ ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ پر339 اجتماعات، ریلیاں، محافل شیڈول تھیں، 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوسوں، ریلیوں اور محافل کی سکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے۔ 11 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز اور 83 ایس ایچ اوز نے فرائض انجام دیئے۔ 419 اے ایس آئیز اور 5 ہزار سے زائد کانسٹیبلز تعینات کیے گئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افسران عید میلادالنبیؐ تقریبات کے حوالے سے منتظمین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام پروگرامز کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ آج سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مبارک دن ہے، اس حوالے سے سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں، مساجد میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، نذرو نیاز اورلنگر کی تقسیم بھی جاری ہے، جگہ جگہ سبز پرچم لگے ہیں ، مختلف مقامات پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈل رکھے گئے ہیں۔

    مساجد، اہم عمارتوں، گلیوں اور محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ، شہر بھر میں12 ربیع الاول کے حوالے سے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    ملک بھر میں آج جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے، دن کے آغاز پر صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پرپاک فوج کے جوانوں نےاللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، تقریب کےاختتام پرپاک فوج کی جانب سےملکی سلامتی کے لیےخصوصی دعا بھی کی گئی۔

    جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس اور ریلیوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

  • فرانس کا سفیر نکالو:ورنہ :  تحریک لبیک نے ریلی کے بعد یتیم خانہ چوک پر دھرنا دے دیا

    فرانس کا سفیر نکالو:ورنہ : تحریک لبیک نے ریلی کے بعد یتیم خانہ چوک پر دھرنا دے دیا

    لاہور: فرانس کا سفیر نکالو:ورنہ ۔تحریک لبیک نے ریلی کے بعد یتیم خانہ چوک پردھرنا دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے پرریلی کے بعد دھرنا دے دیا ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اچانک یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور میں کالعدم تحریک لبیک نے 12 ربیع الاول کےسلسلے میں ایک ریلی نکالی تھی ، جس کے اختتام پرتحریک کی قیادت نے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

    اس فیصلے کےبعد لاہور کی صورت حال انتہائی خراب ہے اورعوام الناس میں اس وقت بہت زیادہ خوف پایا جارہا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بہت جلد یہ دھرنا ملک بھر میں بھی پھیل سکتا ہے

    واضح رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا جسے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا تھا

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1450481006738300931?t=3BkvHmPFg0uO3qAaNiYp-A&s=19

     

    ادھر اطلاعات ہیں کہ بارہ ربیع الاوّل پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔ بڑے جلوسوں کے راستوں کو بم سکواڈ کے مدد سے کلیئر کیا گیا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے۔

    بارہ ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ پر339 اجتماعات، ریلیاں، محافل شیڈول تھیں، 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوسوں، ریلیوں اور محافل کی سکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے۔ 11 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز اور 83 ایس ایچ اوز نے فرائض انجام دیئے۔ 419 اے ایس آئیز اور 5 ہزار سے زائد کانسٹیبلز تعینات کیے گئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افسران عید میلادالنبیؐ تقریبات کے حوالے سے منتظمین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام پروگرامز کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ آج سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مبارک دن ہے، اس حوالے سے سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں، مساجد میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، نذرو نیاز اورلنگر کی تقسیم بھی جاری ہے، جگہ جگہ سبز پرچم لگے ہیں ، مختلف مقامات پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈل رکھے گئے ہیں۔

    مساجد، اہم عمارتوں، گلیوں اور محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ، شہر بھر میں12 ربیع الاول کے حوالے سے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    ملک بھر میں آج جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے، دن کے آغاز پر صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پرپاک فوج کے جوانوں نےاللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، تقریب کےاختتام پرپاک فوج کی جانب سےملکی سلامتی کے لیےخصوصی دعا بھی کی گئی۔

    جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس اور ریلیوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔