Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا میچ: اسکاٹ لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا میچ: اسکاٹ لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

    مسقط :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا میچ: اسکاٹ لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق عمان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں بنگلادیش کےخلاف اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    مسقط سے ذرائع کے مطابق عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے اور یہاں زیادہ رنز بن سکتے ہیں لیکن رات میں اوس کے باعث ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں۔

    اسکاٹش ٹیم کے کپتان کائل کوٹزر کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے میں بھی خوش ہیں، اگر آپ اچھا ہدف دے دیں تو دوسری اننگز میں زیادہ دباؤ ڈال سکتے ہیں، اوس موجود ہیں لیکن ہمیں اس سے نمٹنا ہوگا۔

    اس سے قبل ہونے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تما م کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں، کل ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    پہلے راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان اومان شامل ہیں، دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

    ادھر مسقط سے ذرائع کے مطابق سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

    دوسری طرف دبئی پہنچنے کے بعد ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ کے ارکان کو اکٹھے سرگرمیوں کی اجازت مل گئی۔قومی سکواڈ نے دبئی کے ہوٹل میں 2 گھنٹے سے زائد کا جم سیشن کیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑیوں نے ریکوری کے لئے پول سیشن میں بھی حصہ لیا، ٹیم آج سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی، کل پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ 20 اکتوبرکو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی جبکہ 24اکتوبر کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

  • مہنگائی ہے لوگوں کوحکومت کے خلاف لانے کا موقع ضائع نہیں کرناچاہیے:شہبازشریف کافضل الرحمن کوفون

    مہنگائی ہے لوگوں کوحکومت کے خلاف لانے کا موقع ضائع نہیں کرناچاہیے:شہبازشریف کافضل الرحمن کوفون

    لاہور:مہنگائی ہے لوگوں کوحکومت کے خلاف لانے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے:شہبازشریف کا فضل الرحمن کو فون ،اطلاعاتکے مطابق ش لیگ کے بانی سربراہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کے قائد محمد نوازشریف سے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مشاورت بھی ہوئی ہے جس میں مہنگائی کے سبب عوام کوحکومت کےخلاف لانے کا موقع ضائع نہ کرنے کا فیصلہ ہوا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ن لیگ کےقائد نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوحکومت کے خلاف اکسانے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پرحکومت پاکستان مخالف قائدین نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پربھی اتفاق کیا

    حکومت پاکستان مخالف قائدین نے اس موقع پر اتفاق کیا کہ ‏قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے ہر صورت نکالنا ہوگا

    اس موقع پر یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ ہوں گے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاپوا نیوگنی میزبان عمان سے 10 وکٹوں سے ہارگیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاپوا نیوگنی میزبان عمان سے 10 وکٹوں سے ہارگیا

    مسقط :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاپوا نیوگنی میزبان عمان سے 10 وکٹوں سے ہارگیا،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،

    ذرائع کے مطابق پاپوا نیوگنی نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، جواب میں عمان نے 130 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    اننگز کے آغاز میں ہی پاپوا نیوگنی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    پاپوا نیوگنی کے اسد والا 56 رنزبناکرنمایاں رہے، انہوں نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

    ان کے علاوہ چارلس امینی نے 37 اور سیسی باؤ نے 13 رنزبنائے جب کہ عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں،کلیم اللہ اور بلال خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    130رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے13اعشاریہ 4اوورز میں حاصل کرلیا،عاقب الیاس50اور جیتندر سنگھ73رنز بناکر ناقابل شکست رہے

     

     

     

    آج ہی امارات کے میدان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تما م کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں،

    مسقط سے ذرائع کے مطابق کل ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    پہلے راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان اومان شامل ہیں، دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

    سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

  • رسول اکرم ؐ نے اخلاق کے ذریعہ دنیا کو فتح کیا، علامہ عبدالخالق فریدی

    رسول اکرم ؐ نے اخلاق کے ذریعہ دنیا کو فتح کیا، علامہ عبدالخالق فریدی

    معروف مذہبی اسکالر علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا کہ رسول اکرم ؐ نے اخلاق کے ذریعہ دنیا کو فتح کیا اور آج بھی دین اسلام کو چار دانگ عالم میں پھیلانے کے لئے اخلاق ہی بڑی تلوار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی کی زیر صدارت بندھانی ہاؤس گارڈن ویسٹ میں اسوہٴ حسنہ کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں علامہ مرتضیٰ خان رحمانی ، یعقوب احمد شیخ ، راجہ حسن بندھانی و دیگر موجود تھے علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا کہ رسول اکرمؐ کا اسوہٴ حسنہ پوری امت کے لئے مشعل راہ ہے آپؐاپنے کام خود کرلیا کرتے تھے ایسی طرح آپؐ نے ساری زندگی سادگی سے گزاری اور مسلمانوں کو بھی سادگی اختیار کرنے کا فرمایا انہوں نے کہا کہ جب تک رسول اکرمؐ کی محبت ہمارے رگ وپے میں سرایت نہ کرجائے ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتاہے۔

  • جھوٹ سُن کرحیرانی ہوتی ہے:آئی ایم ایف سے کوئی مذاکرات ناکام نہیں ہوئے:ترجمان وزارت خزانہ

    جھوٹ سُن کرحیرانی ہوتی ہے:آئی ایم ایف سے کوئی مذاکرات ناکام نہیں ہوئے:ترجمان وزارت خزانہ

    اسلام آباد:بڑے بڑے جھوٹ سُن کرحیرانی ہوتی ہے:آئی ایم ایف سے کوئی مذاکرات ناکام نہیں ہوئے: اطلاعات کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، معاملہ جہاں تھا وہیں ہے، سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم واشنگٹن میں موجود،پیر سے بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔

    ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگا،

    ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھاکہ مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، مذاکرات بلا تعطل پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے جبکہ مذاکرات ختم ہونےکی کوئی حتمی تاریخ نہیں۔

    مزمل اسلم نے مزید کہا کہ آج ڈالر170کاہےاورپٹرول 138کالٹرہے، پہلےحکومت ٹیکسزبہت زیادہ لےرہی تھی آج کم لےرہی ہے جبکہ گندم کےمعاملےمیں سندھ حکومت نےفیصلےنہیں لئے۔

    ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےپاس 12لاکھ ٹن گندم موجود ہےجبکہ عام آدمی کوآٹےمیں 20روپےکاریلیف مل جائےتوبڑی بات ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کل غلط افواہیں پھیلائی گئی، اوگرا نے وزیراعظم کو جو قیمت بڑھانے کا کہا وہی قیمت بڑھائی گئی جبکہ ساری قیمتیں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں بڑھ رہی ہیں۔

    مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول 85 فیصد باہر سے منگوایا جاتا ہے، حکومت نے اس پر ٹیکسز کم کیے جبکہ پاکستان میں خطے کی سب سے کم قیمت ہے۔

  • ناکارہ اور نکمی وفاقی حکومت نے غریب کو جیتے جی مار دیا ہے، شبیر انصاری

    ناکارہ اور نکمی وفاقی حکومت نے غریب کو جیتے جی مار دیا ہے، شبیر انصاری

    پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کے نائب صدرو سابقہ رکن قومی اسمبلی شبیر حسن انصاری نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو ظلم کی انتہا ء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نہ جانے کس ایجنڈے پر اور کس کے اشاروں پر عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہی ہے، مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے جو مہنگائی کا طوفان بر پاکردیا ہے وہ تبدیلی کے سونامی کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ غریب طبقہ آٹا، دال، چاول ، چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ غریب انسان کے لیئے ایک خواب بن گئی ہیں، بین الاقوامی منڈی میں مہنگائی ہونے کا بہانہ بنا کر موجودہ حکمران اپنی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ ہونے والے مسائل عوام سے چھپانا چاہتے ہیں ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی بھی نہیں بڑھی ہیں جتنی پاکستان میں بڑھائی جارہی ہیں، تین سال سے زائد ہوگئے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام کو سوائے مہنگائی، بیروزگاری ، مشکلات، آسرے اور تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، پی ٹی آئی والوں کے لیئے تو نا اہل لفظ بہت ہی چھوٹا ہے یہ لوگ تو بین الاقوامی طرز کے ناکارہ اور نکمے لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کی کرنسی کی قدر اتنی کم ہوگئی ہے کہ بنگلادیش اور افغانستان جیسے ممالک بھی ہم سے آگے ہیں عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں جو ملک وقوم کو آئی ایم ایف کی ڈیمانڈز اور فرمائشوں کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں، آخر کب تک یہ ناکارہ لوگ عوام کا خون چوسیں گے جب تک یہ حکومت رہے گی غریب دو وقت کی روٹی کے لیئے پریشان اور بے حال ہی رہے گا اس وقت پٹرول پورے خطے میں سب سے مہنگا پاکستان میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جتنے ٹیکسز اس وقت ایک عام انسان سے لیئے جارہے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی اور اس کے باوجود لوگ مہنگی بجلی، گیس، آٹا ، پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ خرید رہے ہیں اب تو عوام بھی یہی کہتی ہے کہ عمران خان اپنے نئے پاکستان کے ساتھ یہاں سے چلے جائیں اور ان کو میاں نوازشریف کے اس پرانے پاکستان میں جینے دیں جہاں چیزیں سستی اور خوشحالی تھی۔

  • وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف متعلقہ حکام کوکارروائی کا حکم دے دیا۔

    اتوارکو جاری بیان میں وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے کہاکہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے، عوام نے نہیں،کرایوں میں اضافہ کسی ٹرانسپورٹرز کو نہیں کرنے دیں گے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کریں۔

    صوبائی وزیرنے کہاکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 90 روپے تک ہونی چاہیے مگر حکومت بنی گالا کے کچن کا خرچہ بھی عوام کے جیب سے نکال کررہی ہے، دنیا میں اتنی کہیں بھی مہنگائی نہیں جنتی نئے پاکستان میں ہے۔

    اویس شاہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پہلے ایمپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو سے چل رہی ہے،مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں،بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئے روزحکومت عوام کو مہنگائی کی سوئیاںِ لگارہی ہے، اب وقت آگیاہے کہ عوام بھی اس حکومت کو بنی گالا جاکر ایک سوئِی لگائے۔ صوبائی وزیر نے حکومت سے سوال کیا کہ عوام سے لیا جانے والا ٹیکس کہاں جارہا ہے، آئی ایم ایف سے لیا قرضہ کہاں خرچ ہورہا ہے، حکومت جواب دے۔

  • گلشنِ اقبال میں مبینہ مقابلہ، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گلشنِ اقبال میں مبینہ مقابلہ، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 3 میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    گرفتار زخمی ملزم ساجد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان میں سلیم اور عاطف شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ملزمان شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور اہلکاروں سے مقابلے کے بعد گرفتار کر لیے گئے۔

  • اعتماد کا انویسمنٹ اور بدگمانی کا وائرس تحریر:حمزہ بن شکیل

    ہم لوگوں کو بدگمانی سے بچنے کی نصحت تو کرتے ہیں لیکن کیا کبھی ہم نے غور کیا کہ معاشرے میں بدگمانی کی وبا پھیلانے والے عناصر کون سے ہیں ؟

    معاملہ یہ ہے کہ ہر انسان میں اعتماد کرنے کی صلاحیت ایک خاص مقدار میں خالق کائنات نے ودیعت کی ہے ۔ اعتماد ہمارا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے ، جب کسی پر ہم اپنے اعتماد کا سرمایہ انویسٹ کرتے ہیں تو ہم امید کرتے ہیں کہ وہ سامنے والا ہمارے اعتماد کا بدلہ اپنے حسن کردار سے دے گا، سامنے والا جب اپنے حسن کردار سے ہمارے اعتماد کو وقار بخشتا ہے، ہمارے بھروسے پر کھرا اترتا ہے تو ہمارا اعتماد کا سرمایہ بڑھتا ہے، لوگوں پر بھروسہ کرنے کا ظرف وسیع ہوتا ہے۔

    لیکن اگر جس پر بھروسہ کیا وہ بدکردار نکل گیا، تو اعتماد کرنے کی ہماری قوت کمزور پڑ جاتی ہے، دھوکہ کھایا ہوا شخص کسی پر بھروسہ کرنے کے قابل نہیں رہ جاتا ہے، ایسے شخص کو حسن ظن کی تلقین تو کی جاسکتی ہے لیکن جس شخص کو زندگی کے تجربے نے صرف دھوکے باز لوگ دیے ہوں محض تلقین اس کے اندر اعتماد کرنے کا ظرف پیدا نہیں کرسکتی۔

    لہذا بدگمانی پھیلانے میں سب سے مؤثر کردار ان دھوکے باز لوگوں کا ہے جو لوگوں کا اعتماد توڑتے ہیں۔ اپنی زبانوں سے لوگوں کا بھروسہ جیتتے ہیں اور اپنے کردار سے ان کو دغا دے جاتے ہیں، ایک دھوکے باز انسان اپنی زندگی میں اپنے غلیظ کردار سے سیکڑوں لوگوں کو بدگمانی کے جراثیم سے متاثر کردیتا ہے۔
    اس لیے غدار صرف اس شخص کا مجرم نہیں ہوتا جس کا سرمایہ اعتماد اس نے لوٹ لیا ہے اور اس کو اب کسی پر اعتماد کے لائق نہیں چھوڑا، وہ معاشرے کے ان تمام نیک کردار لوگوں کا بھی مجرم ہوتا ہے جو قابل اعتماد تھے لیکن اس غدار کی پھیلائی بدگمانی نے معاشرے سے ان نیک کردار لوگوں کا اعتبار بھی ختم کردیا ہے۔ اس طرح یہ نفاق صفت دھوکے باز پوری قوم کے مجرم ہوتے ہیں۔ اور انکا جرم بدگمانی سے بھی بڑا ہے۔

    زبان اور کردار میں فرق منافقت ہے ، حدیث میں بتایا گیا ہے کہ منافق کی علامت ہے کہ وعدہ کرکے وعدہ خلافی کرتا ہے،بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور امانت دی جائے تو خیانت کرتا ہے۔
    ذرا غور کریں! جس معاشرے میں منافقین کی کثرت ہو اس معاشرے میں کسی کو ہر کسی سے حسن ظن کی تلقین کرنا کوئی سمجھداری کی بات ہے؟ بلکہ ہر کسی پر اندھا اعتماد بے وقوفی ہے۔

    اک عمر ہم کسی پہ بھروسا کیے رہے
    پھر عمر بھر کسی پہ بھروسا نہیں کیا

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کرلیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کرلیا

    حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کیا تو وہاں بھی انہیں مایوسی ہوئی۔

    دکانداروں نے کہاکہ شہری سائیکل چلائیں اپنا خرچہ بچائیں اور صحت بھی اچھی بنائیں۔

    دوسری جانب کچھ خریدار سائیکل بھی مہنگی ہونے پر مایوس ہوگئے۔پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر پیٹرول پرائس کا ہیش ٹیگ بھی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہریوں کی جانب سے میمز بناکر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بار بار کیوں پیٹرول مہنگا کرتے ہیں ایک ہی مرتبہ پانچ سو کا لیٹر کردیں۔