Baaghi TV

Author: +9251

  • اسکاٹ لینڈ میں خواتین پرمردوں کی طرف سے جنسی حملوں میں اضافہ

    اسکاٹ لینڈ میں خواتین پرمردوں کی طرف سے جنسی حملوں میں اضافہ

    اسکاٹ لینڈ : اسکاٹ لینڈ میں خواتین پرمردوں کی طرف سے جنسی حملوں میں اضافہ ہوچکا ہے اوراس حوالے سے حکام نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہےکہ اگر اس معاملے پرقابونہ پایا گیا تو پھرکسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی

    اس حوالے سے ریپ کرائسس سکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں خواتین کے ساتھ مردوں کے ناقص رویے کو فعال طور پر چیلنج کرنے کی ضرورت ہے۔

    ریپ کا بحران سکاٹ لینڈ: ‘ہمیں خواتین کے ساتھ مردوں کے ناقص رویے کو فعال طور پر چیلنج کرنے کی ضرورت ہے’بند کریں

    ریپ کرائسس سکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خواتین کے ساتھ کچھ مردوں کے ناقص رویے کو چیلنج کرنا چاہیے۔

    چیریٹی کے چیف ایگزیکٹو سینڈی برینڈلے نے بی بی سی سکاٹ لینڈ کے سنڈے شو کو بتایا کہ زیادتی کے جرم کے لیے سزا کی کم شرح کا مطلب ہے کہ ثقافتی تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ غلط فہمیوں کو چیلنج کرسکیں۔

    ہمیں ایک ایسا کلچر بنانے کی ضرورت ہے جہاں اس رویے کو چیلنج کیا جا رہا ہو اور اسے برداشت نہ کیا جائے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک بھارت جوڑی نے پہلے ہی میچ میں عمان کوفتح دلا دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک بھارت جوڑی نے پہلے ہی میچ میں عمان کوفتح دلا دی

    مسقط :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک بھارت جوڑی نے پہلے ہی میچ میں عمان کوفتح دلا دی ،اطلاعات کےمطابق آج کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستان اور بھارت میں پیدا ہونے والے دو کرکٹرز نے مل کر عمان کو فتح دلا دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں عمان نے پاپوا نیوگنی کا 130 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    5 ستمبر 1992 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے 29 سالہ عاقب الیاس سلہری نے اوپننگ کرتے ہوئے 43گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    پاکستان سے عمان جاکر بسنے والے عاقب الیاس کا ساتھ نبھایا بھارت کے شہر لدھیانہ سے آنے والے جتیندر سنگھ نے، انہوں نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    دونوں نے مل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

    فتح کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر بتادیا کہ کھیل مختلف ملکوں میں بسنے والوں کو یکجا کرنے کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔

    یاد رہےکہ پہلے عمان نے اپنا میچ جیتا ہے اور اب ٹی20ورلڈ کپ کے میلے کا آغاز آج عمان سے ہوگیا جس کے دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6رنز سے زیر کرلیا۔

    عمان کے دارالحکومت مسقط کے سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا دوسرا میچ کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے کرس گریوز نے سب سے زیادہ 45رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج منسے29اور مارک واٹ 22سکور بناکر نمایاں بیٹسمین رہے،مہدی حسن نے 3،شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    141رنز کا ہدف بنگلہ دیش کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی،مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ 38رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمود اللہ 23اور شکیب الحسن 20رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،

    سکاٹ لینڈ کے بریڈ وہیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ کرس گریوز نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔کرس گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس میچ میں پاکستان کے احسن رضا اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل براف امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ سری لنکا کے رنجن مدوگالے نے میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں

  • ٹی20ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں‌ سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6رنز سے ہرادیا

    ٹی20ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں‌ سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6رنز سے ہرادیا

    مسقط:ٹی20ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں‌ سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6رنز سے زیر کرلیا ،اطلاعات کے مطابق ٹی20ورلڈ کپ کے میلے کا آغاز آج عمان سے ہوگیا جس کے دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6رنز سے زیر کرلیا۔

    عمان کے دارالحکومت مسقط کے سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا دوسرا میچ کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے کرس گریوز نے سب سے زیادہ 45رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج منسے29اور مارک واٹ 22سکور بناکر نمایاں بیٹسمین رہے،مہدی حسن نے 3،شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    141رنز کا ہدف بنگلہ دیش کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی،مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ 38رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمود اللہ 23اور شکیب الحسن 20رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،

    سکاٹ لینڈ کے بریڈ وہیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ کرس گریوز نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

    اس میچ میں پاکستان کے احسن رضا اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل براف امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ سری لنکا کے رنجن مدوگالے نے میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں۔

  • قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے، ناصر حسین شاہ

    قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے، ناصر حسین شاہ

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس ملک اور قوم کو بچانے ہم آرہے ہیں، اب بھٹو بولے گا۔

    اسلام آباد ہم آرہے ہیں ۔۔۔ اس ملک اور قوم کو بچانے ۔ انشااللہ

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا، مہنگائی، وعدہ خلافی، جھوٹ، بے حِسی اور مسلسل پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی آگ جس سے پوری قوم جھلس چُکی ہے۔

    یہ تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے ۔۔ قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا ۔۔

    مہنگائی ، وعدہ خلافی ، جھوٹ ، بے حِسی اور مسلسل پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی آگ جس سے پوری قوم جھلس چُکی ہے ۔۔۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری  بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری بھی باغِ جناح جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں کامیاب جلسہ کرنے پر جیالوں کو سلام پیش کیا اور جلسے میں شرکت پر اہلِ کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    آصف علی زرداری کی جانب سے شاندار اجتماع میں کار ساز کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے جو وعدے کیئے وہ پورے کیئے جائیں گے۔

    لاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نیب کیسز کا سامنا کر رہے ہیں اور خورشید شاہ دو سال سے نیب کی قید میں ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک میں ان کا دیا ہوا قانون نافذ کروں گا اور ملک کو ترقی دلائوں گا۔

  • عمران خان اور طیب اردوان ساتھ ساتھ ،کپتان کی طرح ترک صدر نے امریکہ کوکھری کھری سنادیں

    عمران خان اور طیب اردوان ساتھ ساتھ ،کپتان کی طرح ترک صدر نے امریکہ کوکھری کھری سنادیں

    انقرہ :عمران خان اور طیب اردوان ساتھ ساتھ ،کپتان کی طرح ترک صدر نے امریکہ کوکھری کھری سنادیں،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ امریکا نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں ادائیگی کے بدلے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے تاہم ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں اپنی سرمایہ کاری کی واپسی چاہتا ہے۔

    استنبول ائیرپورٹ پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے اردوان نےکہا کہ ترکی نے امریکا کے ایف 35 پروگرام کے 1.4 ارب ڈالرکی ادائیگی کی تھی،جس کے بدلے امریکا نے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔

    خیال رہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے 2019 میں ترکی کو نیٹو کے ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے الگ کردیا تھا۔

    گزشتہ ماہ خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ترکی نےامریکا سے 40 ایف 16 طیارے اور 80 ماڈرنائزیشن کِٹ خریدنے کی درخواست کی ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ترکی کے امریکہ کے سامنے اکڑجانے سے امریکہ سخٹ ناراض ہے اورترکی کے ساتھ براہ راست جنگ کی بجائے ڈالر کے ساتھ معاشی طورپرکمزورکررہاہے،جیسا کہ پاکستان اب ڈالرکے حملوں میں بار بار نقصان اٹھارہاہے

  • پی پی کے جلسے نہیں خاندانی مافیا کی لانچنگ سرمنی ہوتی ہے، حلیم عادل شیخ

    پی پی کے جلسے نہیں خاندانی مافیا کی لانچنگ سرمنی ہوتی ہے، حلیم عادل شیخ

    پوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی پی کے جلسے نہیں خاندانی مافیا کی لانچنگ سرمنی ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پی پی کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی پی کے جلسے نہیں خاندانی مافیا کی لانچنگ سرمنی ہوتی ہے، کراچی کی عوام نے جعلی وصیت پارٹی کو ہمیشہ کی طرح رد کردیا، شہید بھٹو کے نام کے علاوہ پی پی کے پاس کوئی کارکردگی نہیں، کرپٹ سورمے اکٹھے ہوکر تیرا غم میرا غم قصیدہ پڑھ رہے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دو سو روپے دے کر سندھ بھر سے سرکاری ملازمین کو جمع کیا گیا، جعلی چیئرمین نوحہ بھٹو کے نواسے سے شروع ہوکر عمران خان تک ختم ہوتا ہے، فرزند زرداری سندھ کی عوام کو 13 سالہ کارکردگی بھی بتائیں، بلاول بتائیں سندھ کے 8900 ارب کس کے اکاؤنٹ میں گئے؟

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ، جعلی وصیت اور جعلی پرچی سے لے کر جعلی جلسے پی پی کی حقیقت ہے، سندھ کی عوام ٹھگس آف جیالاز کو پہچان چکی ہے، سندھ کی عوام کا پیسہ ڈکار کر جلسے کرنے والے عوام کو مہنگائی پر بھاشن دے رہے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں موجود استحصالی نظام اور موروثی سیاست دفن کرنے جارہے ہیں، سندھ کی باشعور عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔

  • آج یونیورسٹی آف کرپشن کا نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے ، خرم شیر زمان

    آج یونیورسٹی آف کرپشن کا نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے ، خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آج یونیورسٹی آف کرپشن کا نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے بلاول زرداری کے جلسے سےخطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا جلسہ اور لکی ایرانی سرکس میں کوئی فرق نہیں ، ٹرسٹی بلاول زرداری نے کرپشن کی نت نئی پالیسیاں پیش کیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول کی باتیں کروڑوں کی اور دکان سڑے ہوئے پکوڑوں کی ہے ، سندھ کی عوام نے 13 سالوں میں تباہی و بربادی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا ، پی پی کے جلسے میں شہداء کے ذکر سے زیادہ عمران خان کا ذکر تھا ، 2 سال کا بچہ بھی بتاسکتا ہے کہ سندھ میں کرپشن کا بانی کون ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول کا کراچی جلسہ عام کے بجائے جلسہ بدنام ثابت ہوچکا ہے ، پرچی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ، بلاول زرداری عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی اور وزیر اعظم کی جدوجہد کا جائزہ لیا کریں۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ پی پی کی سیاست ان کی ذات کے گرد گردش کرتی ہے

  • "آجاوخان جی تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”وزیراعظم عمران خان کوپھردورہ سعودی عرب کی دعوت:کپتان مان گئے

    "آجاوخان جی تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”وزیراعظم عمران خان کوپھردورہ سعودی عرب کی دعوت:کپتان مان گئے

    اسلام آباد :”آجاوخان جی تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”وزیراعظم عمران خان کوپھردورہ سعودی عرب کی دعوت:کپتان مان گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےکانفرنس میں شرکت ‏کی دعوت دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر 24 اکتوبر کو دورے پر جائیں گے، وزیراعظم کومڈل ‏ایسٹ گرین انیشی ایٹومیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا متوقع دورہ 3 روزہ ہو گا۔وزیراعظم کو سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان ‏نےکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ولی عہدکی طرف سےدورے کی دعوت سعودی سفیرنےوزیراعظم کو ‏پہنچائی تھی۔

    موسمیاتئ تحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے میں عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت میں مملکت کے اہم کردار کی بنیاد پر دارالحکومت ریاض میں 23 سے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا جو25 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔

    اس ضمن میں سعودی عرب نے دعوت نامے کئی عالمی سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ مدعو ممالک کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کئی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم ، ماحولیاتی میدان کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے اداروں کے سربراہان کو ارسال کردیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں پر منصوبہ بندیوں پر ہم خیال ہے۔

    یہ قابل ذکرہے کہ سبز سعودی عرب اور سبز مشرق وسطیٰ کے اقدامات کا ہدف خطے میں 50 ارب درخت لگانا اور کاربن کے اخراج کو عالمی شراکت کے 10 فیصد سے زیادہ کم کرنا ہے، تاکہ ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے میں مدد دی جاسکے اور زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 141 رنز کا آسان ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 141 رنز کا آسان ہدف

    مسقط :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 141 رنز کا آسان ہدف ، اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔

    عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    اس سے پہلے اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ۔52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس کے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے اور یہاں زیادہ رنز بن سکتے ہیں لیکن رات میں اوس کے باعث ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں۔

    اسکاٹش ٹیم کے کپتان کائل کوٹزر کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے میں بھی خوش ہیں، اگر آپ اچھا ہدف دے دیں تو دوسری اننگز میں زیادہ دباؤ ڈال سکتے ہیں، اوس موجود ہیں لیکن ہمیں اس سے نمٹنا ہوگا۔

    اس سے قبل ہونے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    پہلے راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان اومان شامل ہیں، دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

    سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

    دوسری طرف دبئی پہنچنے کے بعد ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ کے ارکان کو اکٹھے سرگرمیوں کی اجازت مل گئی۔قومی سکواڈ نے دبئی کے ہوٹل میں 2 گھنٹے سے زائد کا جم سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے ریکوری کے لئے پول سیشن میں بھی حصہ لیا،

    ٹیم آج سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی، کل پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ 20 اکتوبرکو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی جبکہ 24اکتوبر کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔