Baaghi TV

Author: +9251

  • عمان میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا،پاپوا نیوگنی کا عمان کو 130 رنز کا ہدف

    عمان میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا،پاپوا نیوگنی کا عمان کو 130 رنز کا ہدف

    مسقط: عمان میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا،پاپوا نیوگنی کا عمان کو 130 رنز کا ہدف ،اطلاعات کے مطابق عمان میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ثقافتی رنگ بکھر گئے، پہلے میچ میں میزبان ٹیم اور پاپوا نیو گنی آمنے سامنے میدان میں اترے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاپوا نیوگنی نے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ عمان میں شروع ہو گیا، کرکٹ دیوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ٹاس جیتنے پر عمان کے کپتان ذیشان مقصود کا کہنا تھا کہ پچ باؤلرز کیلئے سازگار ہے، سپنرز کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔

    آج ہی امارات کے میدان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تما م کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں، کل ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    پہلے راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان اومان شامل ہیں، دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

    سپر12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

    دوسری طرف دبئی پہنچنے کے بعد ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ کے ارکان کو اکٹھے سرگرمیوں کی اجازت مل گئی۔قومی سکواڈ نے دبئی کے ہوٹل میں 2 گھنٹے سے زائد کا جم سیشن کیا۔

    ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ریکوری کے لئے پول سیشن میں بھی حصہ لیا، ٹیم آج سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی، کل پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ 20 اکتوبرکو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی جبکہ 24اکتوبر کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

  • میں آیا توعلاج کروانےمگرسوچا کہ یہ کام بھی کرجاوں:فرانس میں شہریارآفریدی کی تاویلیں

    میں آیا توعلاج کروانےمگرسوچا کہ یہ کام بھی کرجاوں:فرانس میں شہریارآفریدی کی تاویلیں

    پیرس:میں آیا توعلاج کروانےمگرسوچا کہ یہ کام بھی کرجاوں:فرانس میں شہریارآفریدی کی تاویلیں ،اطلاعات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریارآفریدی کو پیرس ایک تقریب کے دوران عوام کے سخت سوال کا سامنا کرنا پڑ گیا،

    اس حوالے سے سینئر صحافی منصور علی خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پھر سوالات کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ آپ فرانس آئے ہوئے ہیں،آپ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور آپ کا کام ہے کہ بیرون دنیا کو حقائق سے آگاہ کریں،

    منصورعلی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کا کام ہے کہ آواز دنیا تک پہنچائیں، تھنک ٹینکس، حکومتی کمیٹیوں اور سرکاری تنظیموں سے کیوں نہیں ملتے ، مسئلہ ان کے ساتھ زیر بحث کیوں نہیں لاتے؟

    اس سوال کے جواب میں شہر یار آفریدی کا کہناتھاکہ یونس بھائی، میں اتفاق کرتا ہوں، میں علاج کرانے کے لیے آیا ہوں، مجھے مائیگرین ہے، اپنی ٹیم کو بھی کہا ہے کہ ٹائم دے دیں، تاکہ میں علاج کے ساتھ ساتھ کشمیر پرلابنگ بھی کرلوں ،مگریہاں پر ایک ماہ پہلے آپ کو پارلیمانی رہنمائوں سے وقت لینا ہوتا ہے، یہاں کا ماحول مختلف ہے۔

    منصور علی خان کاکہناتھاکہ یہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ یورپ اور امریکہ میں ایک نظام سے چلنا پڑتاہے، اسی طرح ہی ہوتا ہے، آپ پاکستان کے اندر وزیر ہوں گے ، یہ خود وزیرمملکت برائے داخلہ تھے تو کسی بھی تھانے اور جیل میں گھس جاتے تھے اور ساتھ ساتھ فیس بک کیلئے ویڈیوز بنائی جارہی ہوتی تھیں،

    منصور علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ ایسے وزیر ہیں جنہیں میڈیا پر آنا پسند نہیں لیکن ان کو شوق ہے، میگرین ہونا کی بات ہے تو ٹھیک ہے کہ آرام کے لیے وقت چاہیے لیکن وقت لینا ، کوئی لاجک نہیں، آپ بطور وزیر وہاں جارہے ہیں اور آپ کو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ وقت لینا ہے ۔

    منصورعلی خان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ آپ بیمار ہیں اورآپ اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی تنظیم سازی کرنا چاہتے تھے ، ووٹ بینک تیار کرنے گئے تھے ،مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ان لوگوں سے ملنا ضروری ہے جو آواز بن سکتے ہیں، وہاں کی انتظامیہ کو پہلے ہی بتا دیں تاکہ آپ کو وہاں روکا بھی نہ جائے اور وقت ملنے کی وجہ سے شاید کوئی اچھی خوشخبری بھی مل جائے

  • عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ میں محفل میلاد کا انعقاد

    عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ میں محفل میلاد کا انعقاد

    عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔محفل میلاد میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف رضا اعوان، جی ایم آپریشن کرنل (ر) عماد اقبال گل،سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ اور دیگر افسران سمیت تمام ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔محفل میلاد مصطفی ﷺ میں سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں ہدیہ نعت و سیرت طیبہ کے موضوع پر علماء و مشائخ حضرات نے تقاریر بھی کیں۔محفل میلاد کے آغاز پر تلاوت قرآن مجید قاری شہادت علی جبکہ نعت خواں میں مہران علی قادری،محمد طلحہ،پیر سید راشد حسین گیلانی،نقابت اشفاق زائر قادری اور خصوصی خطاب و دعائیہ کلمات قاری اظہر نے ادا کئے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف بیان کرنا بہت بڑا اعزاز اور انعام ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان تو انسان فرشتے بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں اور تا ابد بھیجتے رہیں گے۔اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور امن وسلامتی کی دعا بھی کی گئی۔

  • پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، خرم شیر زمان

    پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار متعلقہ اداروں سے گودام کی منتقلی کیلئے درخواست دی گئی ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ صدر کا علاقہ کاروباری حب ہے، پٹاخوں کے گودام کی موجودگی سے شبہ تھا کہ کوئی بڑا نقصان پیش آسکتا ہے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اداروں کی غفلت اور ناکامی کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، متعلقہ اداروں سے درخواست ہے شہر بھر کے تمام پٹاخوں کے گوداموں کو فوری بند کیا جائے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

    صدر میں لگنے والی آگ کا دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع پٹاخوں کے گودام میں آگ لگی ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر فہد مصطفیٰ کا عمران خان پر طنز

    پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر فہد مصطفیٰ کا عمران خان پر طنز

    اداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے۔

    گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

    اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی ’’وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔۔۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔۔۔‘‘

    ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ’’ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟‘‘ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ’’تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں‘‘۔

  • مریم نوازاگراپنی تقریرخود لکھتی ہیں توپھرسینیٹر   عرفان صدیقی کاکیاکام ہے:سوشل میڈیا پرتبصرے

    مریم نوازاگراپنی تقریرخود لکھتی ہیں توپھرسینیٹر عرفان صدیقی کاکیاکام ہے:سوشل میڈیا پرتبصرے

    لاہور:مریم نوازاگراپنی تقریرخود لکھتی ہیں توپھرسینیٹرعرفان صدیقی کا کیا کام ہے:سوشل میڈیا پرتبصرے ،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پریہ بحث بڑے زوروشور سے جاری ہے کہ مریم نواز نے ایک ایک تصویراتروا کراورہاتھ میں قلم پکڑکریہ کہا ہےکہ وہ خود اپنی تقریر لکھتی ہیں تویہ ایک سوالیہ نشان ہے ،

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پرمریم نوازکوبہت قریب سےجاننے والوں نے مریم نواز کا یہ دعویٰ مسترد کردیا ہے کہ وہ خود تقریر لکھتی ہیں ، سوشل میڈیا پرجہاں مریم نواز کے حوالے سے یہ سوال اٹھایا جارہا ہے تو وہاں مریم نوازکوچاہنے والے بھی بڑے حیران ہیں کہ اس قدرمصروفیات میں ایک صفحہ کا تحریرکرنا بہت مشکل ہوتا ہے ہماری لیڈراتنا کام کیسے کرلیتی ہیں‌

    یہ بحث اس وقت شروع ہوئے جب گزشتہ روز فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہوا جس میں مریم نواز کی جانب سے کی گئی تقریر کو خوب پسند کیا گیا اور صارفین کی جانب سے مریم نواز کی تقریر کو لیکر سوشل میڈیا پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

    مریم نواز کی تقریر کے اس حصے کو بہت پسند کیا جارہا ہے جس میں مریم نوازعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتےہیں کہ ’جمہوری رویہ اپناتے تو ہم ساتھ کھڑے ہوتے، عمران نے اسٹینڈ آئین پر مزید وار کیلئے لیا‘

    امداد حسین نامی ایک ٹوئٹر صارف نے مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں وہ قلم سے کاغذ پر کچھ لکھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

     

     

    صارف نے ٹوئٹ میں مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ میڈم کیا آپ اپنی تقریر خود لکھتی ہیں؟

    ٹوئٹر صارف نے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے مزید کہا کہ اگر یہ تقاریر آپ خود لکھتی ہیں تو خدا کی قسم کمال لکھتی ہیں، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

    امداد حسین کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ وہ اپنی تقاریر کا ایک ایک لفظ خود تحریر کرتی ہیں۔

    دوسری طرف وہ حلقے اورلیگی کارکنان جون لیگ میں بیانیے کے اختراع اورپھراسے بیان کرنے کے ڈھنگوں سے واقف ہیں انہوں نے بڑا خوبصورت تبصرہ کیا ہے اورکہا ہے کہ میڈیم زیادہ تو نہیں مگربہرکیف اتنا ضرورجانتے ہیں کہ آپ نے اپنے دعوے میں مبالغہ آرائی سے کام لیا ہے

    بعض صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگرمریم نوازخود تقریر لکھتی ہیں توپھرنوازشریف کی تقریریں لکھنے والے عرفان صدیقی کیا کرتے ہیں ، ان کا اب تک ایسا کوئی کارنامہ نہیں آیا

    بعض صارفین کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ ہاں مریم نواز واقعی تقریر لکھ لیتی ہیں لیکن عرفان صدیقی کی لکھی ہوئی تقریر کو دیکھ کرکاپی کرتی ہیں

  • کراچی کے مرکز صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی

    کراچی کے مرکز صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی

    صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب گودام میں آگ لگ گئی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کی مصروف ترین مارکیٹ ایمپریس مارکیٹ صدر کے قریب واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

    فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ بس اڈے سے متصل پٹاخوں کے گودام میں لگی، جس کے باعث وقتاً فوقتاً چھوٹے چھوٹے دھماکے ہوتے رہے جس سے قریبی عمارتوں کے رہائشی خوفزدہ ہوگئے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر فوری قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، آتشزدگی سے اب تک گاڑی اور ٹرک کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اتوار کے روز مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے رش کم تھا اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

  • باغ جناح کراچی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ، کارکنوں کی آمد

    باغ جناح کراچی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ، کارکنوں کی آمد

    پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کی برسی کی مناسبت سے باغ جناح میں جلسہ عام کررہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی18 اکتوبر 2007 کو کارساز میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کی برسی کی مناسبت سے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام کررہی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرمزار قائد کے اطراف والی تمام سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    جلسے میں نہ صرف کراچی بلکہ اندرون سندھ سے بھی کارکنوں کی آمد جاری ہے، جلسے میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں جاری مہنگائی اورمعاشی بدحالی کے خلاف پیپلزپارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

  • فیصل آباد میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی

    فیصل آباد میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی

    فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرکے 17 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک 202 جھمرہ روڈ پر رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت پر ناجائز پختہ بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جس پراسسٹنٹ کمشنر نے نائب تحصیلدار محمد سعید اور پولیس کے ہمرا موقع پر پہنچ کر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز بلڈنگ کو اپنی نگرانی میں بھاری مشینری سے واگزار کرالیا۔واگزار کرائی گئی اراضی 20 لاکھ فی مرلہ اور مجموعی رقبہ کی کل مالیت 17 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اورمافیاکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

  • آئی ایم ایف نہیں مانتا توآپ بھی ڈٹ جائیں:ہاں کچھ قیمتیں ضرور کم کریں:شہبازشریف کا حکومت کومشورہ

    آئی ایم ایف نہیں مانتا توآپ بھی ڈٹ جائیں:ہاں کچھ قیمتیں ضرور کم کریں:شہبازشریف کا حکومت کومشورہ

    لاہور:آئی ایم ایف نہیں مانتا توآپ بھی ڈٹ جائیں:ہاں کچھ قیمتیں ضرور کم کریں:شہبازشریف کا حکومت کومشورہ اطلاعات کے مطابق ش لیگ کے سربراہ ن لیگ کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے ،حکومت نے مہنگائی پہلے کردی، اب آئی ایم ایف کے دباومیں نہ آئے بلکہ کچھ قیمتیں کم کرکے عوام کوریلیف دے

    اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟ تین سال آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری اور عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا اور نتیجہ صفر نکلا۔

    وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے جتنی دلچسپی لی، شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کِہ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا، تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس، پٹرول آٹا اور چینی کی قیمت اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ہوئے۔ قوم کو بتایا جائے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، ان پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے اور آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا کے نعرہ لگاتے تھے۔