Baaghi TV

Author: +9251

  • احسن اقبال کی نوازشریف کے وفادارساتھی ناصربٹ نے احسن انداز میں "ٹھکائی”کردی

    احسن اقبال کی نوازشریف کے وفادارساتھی ناصربٹ نے احسن انداز میں "ٹھکائی”کردی

    لندن:احسن اقبال کی نوازشریف کے وفادارساتھی ناصربٹ نے احسن انداز میں "ٹھکائی”کردی،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما کو اس وقت سخت ہزیمت اورتذلیل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے واقعی ارسطو بننے کی بائی پاس کوشش کی

    ذرائع کےمطابق یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب احسن اقبال نے ایک سینئر مبصربننے کی کوشش کی جس پرنوازشریف کے معتمد ساتھی اورانتہائی وفادارساتھی ناصر بٹ نے "بیستی” کرکے دنیا بھرمیں پیغام دے دیا کہ آئندہ ارسطوبننے کی کوشش نہ کرنا

    ادھر اس حوالے سے جو صورت حال سامنے آئی ہے اس کے مطابق احسن اقبال نے کچھ اس طرح تبصرہ کیا کہ قائد نواز شریف نے ماسک پہنا ہوا جبکہ ان کے گرد تمام لوگ نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک کے بغیر ہیں-

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ کسی کی کیمرے میں تصویر سے قائد کی صحت بہت زیادہ اہم ہے- امید ہے یہ اشخاص SOPs کا خیال کریں گے-

     

    https://twitter.com/nasirbuttuk/status/1449308991033679872?t=Z3yLSk2lwceVanEQo0Dmmg&s=19

    اس فلسفیانہ تنقید پرناصربٹ نے زبردست جواب دیا اوریہ ثابت کیا کہ "کہانیاں”سناکرارسطونہیں بنا جاسکتا ، احسن اقبال کی طرف سے نوازشریف کے ساتھیوں پرجوتنقید کی گئی اس پر ناصربٹ فرماتے ہیں کہ

    لندن میں اب کرونا کے لئے کوئی SOPs مقرر نہیں۔ٹویٹ کرنے کا اتنا شوق ہے تو اردگرد لوگوں سے پہلے اپنا نام بتایئں آپ کون ہیں

    اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پرناصربٹ کے جواب کودرست قراردیا جارہا ہے اورکہا جارہا ہےکہ وہ لوگ جو ہر وقت نواز شریف کے ساتھ رہتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ کس طرح احتیاط برتنی ہے یا جوشخص نارروال میں بیٹھا ہے اوردنیا بھر کومفت مشورے دے رہا ہے اس کو پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے؟

  • آزاد خالصتان تحریک کے کارکن نے ہندودہشت گردوں  پرگاڑی چڑھا کر14 کچل دیئے

    آزاد خالصتان تحریک کے کارکن نے ہندودہشت گردوں پرگاڑی چڑھا کر14 کچل دیئے

    دہلی :آزاد خالصتان تحریک کے کارکن نے ہندودہشت گردوں پرگاڑی چڑھا کر14 کچل دیئے ،اطلاعات کے مطابق دہلی میں اس وقت حالات خراب ہوگئے جب میں ار ار ایس کی ریلی میں آزادخالصتان تحریک کے کارکن مرسنگھ سردار نے گاڑی سے 14ہندو دہشت گردوں کو پوری طرح کچل دیا

    آج دہلی میں سک ہندو دہشت گردRRSوالو کو خاص نشانہ بنایا گیا تو دوسری طرف بھارت میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں اورآزاد خالصتان کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1449430205886500865

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارتی حکومت کی ہدایت پر آرایس ایس کے غنڈے پورے ملک میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور سکھوں پر حملے کررہے ہیں‌جس کی وجہ سے بھارت میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ اگریہی صورتحال رہی تو پھرہوسکتا ہے کہ یہ جھڑپیں ایک بغاوت کی شکل ہی اختیارکرلیں جس سے بھارت کی سلامتی کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں

  • مہنگائی پر قابو پانے کیلئے افغان طالبان نے حیران کن کام کردکھایا

    مہنگائی پر قابو پانے کیلئے افغان طالبان نے حیران کن کام کردکھایا

    کابل :مہنگائی پر قابو پانے کیلئے افغان طالبان نے حیران کن کام کردکھایا ،اطلاعات کے مطابق امارت اسلامیہ افغاستان نے مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اشیا خورد ونوش پر ٹیکس معاف کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو بڑی سہولیات دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان افغان طالبان اور نائب ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عوامی سہولت کےلیے تاجروں کو قیمتوں میں چالیس فیصد کمی لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کےلیے افغان حکومت کی جانب سے اشیاء خورد و نوش پر ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔

    امارت اسلامیہ کے احکامات کی روشنی میں افغانستان میں آٹا، گھی، لوبیا، چاول، چینی سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

  • ٹی ایل پی نے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    ٹی ایل پی نے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    لاہور: ٹی ایل پی نے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کرلی ،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی طرف یہ اعلان کیا گیا ہے کہ تحریک نے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ کو ٹی ایل پی کے ہیکرز نے ہیک کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی نے میٹرک کا رزلٹ ہی ہیک کردیا 3 لاکھ سے زائد طلباء اپنے رزلٹ کی تلاش میں خوار ہوگئے۔ بیشتر طالبعلموں کے نام پر سعد رضوی کو رہا کرو کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی ہے ، پندرہ منٹ میں ویب سائٹ کو ٹھیک کرلیا جائے گا۔

    دوسری طرف حکام نے اس بات پرغورشروع کردیا ہے کہ کیا یہ سائبردہشت گردی ایکٹ میں تو نہیں،حکام کو یہ بھی ڈر ہے کہ اگرکالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ایسا کردکھایا ہے تویہ بلاشبہ ایک چیلنج ہے

  • پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قائم علی شاہ

    پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قائم علی شاہ

    سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ نے باغ جناح جلسہ گاہ میں آمد کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔
    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ سانحہ کارساز میں کارکنان پیٹھ دکھا کر بھاگے نہیں جیسے حکومت نے کیا۔ 18 اکتوبر 2007 کو سانحے کے بعد بھی حکومت نے مدد نہیں کی۔ ہمارے کارکنان میدان میں تھے اور انہوں نے ہی قربانی دی۔
    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں 50 سال ہو چکے ہیں پر 18 اکتوبر 2007 جیسا بڑا اجتماع آج تک نہیں دیکھا۔
    سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کسی کی پرواہ ہی نہیں، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ مر رہے ہیں۔

  • سعودی عرب کا مسجدالحرام اور مسجد نبوی مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

    سعودی عرب کا مسجدالحرام اور مسجد نبوی مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

    ریاض :سعودی عرب کا مسجدالحرام اور مسجد نبوی مکمل طور پر کھولنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعدمسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 17 اکتوبر سے معمول کے مطابق بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا اعلان کردیا۔

    سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کو 17 اکتوبر سے مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مکمل گنجائش کے مطابق اجازت دی جائے گی اور اس کے ساتھ ملک بھر میں دیگر پابندیوں پربھی نرمی کی جائے گی۔

    سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خادمین حرمین شریفین نے ان فیصلوں کی منظوری دی اور وزارت داخلہ اس کا اعلان کردیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام وہ عبادت گزار اور زائرین جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں انہیں مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات میں آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ماسک پہننا اور عمرہ ٹیکنگ ایپ کا استعمال کرنا ہوگا۔

    سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں اتوار سے کووڈ-19 کی پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی اور ویکسین لگوانے والے افراد کو چند مقامات پر ماسک پہننے سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    سعودی عرب میں تقریباً19 ماہ بعد مقدس مقامات کو عوام کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سعودی عرب نے ابتدائی طور پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی نمازِ عشا کے ایک گھنٹے بعد سے نمازِ فجر سے ایک گھنٹہ قبل تک روزانہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں 21 مارچ کو سعودی عرب کے حکام نے کورونا وائرس کے باعث جمعہ اور پانچوں وقت کی نماز میں مسجدوں میں تعداد کم کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے مسجد نبوی سمیت دیگر مساجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے بند کردیے تھے۔

    بتایا گیا تھا کہ ’40 سال میں پہلی مرتبہ عمرے کو روک دیا گیا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں تمام مساجد نماز کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں’۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ‘حکام کی جانب سے تازہ احکامات سامنے آنے کے بعد مسجد نبویؐ کے دروازے نمازیوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں، تاہم ان کی اجازت پر کم تعداد میں نمازیوں کو کمپاؤنڈ تک جانے دیا گیا’۔

    سعودی حکومت نے 2020 میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کا اعتکاف معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    حکومت نے 30 مئی 2020 کو مسجد نبوی کو عوام کے لیے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن تعداد محدود رکھی گئی تھی۔

  • 18 اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا، نثار کھوڑو

    18 اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا، نثار کھوڑو

    پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا تھا۔
    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو باغ جناح جلسہ گاہ میں آمد کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 18 اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا۔
    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پہلے ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر اور بعد میں بینظیر بھٹو کو ہم سے چھینا گیا، اس وقت کے ڈکٹیٹر نے سوچا ان کے لیڈرز کو ختم کریں گے تو پارٹی ختم ہو گی لیکن پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے۔
    پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو جلا وطنی ختم کر کے 18 اکتوبر کو پہنچیں تو کارساز پر دھماکہ کیا گیا۔ اس وقت کی حکومت اور وزیراعلیٰ نے کہا یہ 12 بجے تو باغ جناح میں جلسہ نہیں ہوتا، ٹھیک اسی وقت کارساز پر دھماکہ ہوا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سانحے کو بھلا نہیں سکتے بلکہ 18 اکتوبر کو مناتے ہیں۔
    نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس گرائونڈ میں تین جلسے کر چکے ہیں۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں جلسے کیے ہیں۔ 12 ربیع الاول کے باعث ہم جلسہ 18 کے بجائے 17 اکتوبر کو کر رہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

    بلاول بھٹو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

    یڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب یادگار شہداء کارساز پہنچے ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ، شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی اور جیالے شہداء کی یاد میں پودے لگائے۔
    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن شہید بی بی اور اسکے شہید جیالوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہے ، اٹھارہ اکتوبر کے شہید جیالوں کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی ، بی بی شہید کے جیالوں نے جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیے۔
    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہید بی بی کا لخت جگر بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہے ، بلاول بھٹو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، وہ دن دور نہیں جب شہید بی بی کا بیٹا ہمارا چیئرمین بلاول بھٹو اس ملک کا وزیراعظم ہوگا۔

  • گورنرسندھ کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا، مرتضی وہاب

    گورنرسندھ کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا، مرتضی وہاب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب عمران خان گھر جائیں گے، گورنر صاحب معاشی سمجھ بوجھ اور تاریخ سے بھی دور ہیں، گورنر کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا۔کراچی کے فریئر ہال کے سبزہ زار پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو جکڑ رکھا ہے اور حکمرانوں کو معیشت کا پتہ ہے نہ ہی تاریخ کا پتا ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو اگر ریلیف دیا ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر کوئی رو رہا ہے، کوئی ایک چیز بتائیں جس کی قیمت میں کمی آئی ہو۔مرتضی وہاب نے کہا کہ خان صاحب آپ کے ارسطو جو باتیں کرتے تھے اس میں سے کسی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاق نے انوائرمنٹ فرینڈلی پروجیکٹ کا قلع قمع کر دیا گیا ہے، شمسی توانائی کے پروجیکٹس چلنے دیں تو سستی بجلی عام آدمی کو مل جائے گی، لیکن ان کے مفادات کچھ اور ہیں، یہ اپنے اے ٹی ایمز بھرنا چاہتے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے زیادتی کا شکار لڑکی کو جرگہ کرانے کا مشورہ دے دیا

    سندھ حکومت نے زیادتی کا شکار لڑکی کو جرگہ کرانے کا مشورہ دے دیا

    سندھ حکومت نے زیادتی کا شکار لڑکی کو جرگہ کرانے کا مشورہ دے دیا۔رپورٹ کے مطابق پنوعاقل میں سکول کی طالبات کے ساتھ زیادتی کے بعد نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت میں شامل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن شمیم ممتاز نے متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے کی بجائے وڈیروں کو علاقے کا باپ قرار دے کر جرگہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
    رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے انصاف میں دیر ہوتی ہے اس لیے بہتر ہے دونوں فریقین آپس میں بیٹھ کر صلح کرلیں۔وڈیرہ گاؤں کا باپ ہوتا ہے انہیں دعوت دیتی ہوں کہ وہ معاملے کا فیصلہ کروائیں سندھ حکومت ان کے ساتھ ہوگی۔

    سندھ حکومت کے عہدیدار کی جانب سے اس بیان کے بعد بچی کے ورثہ میں مایوسی پھیل گئی ہے جبکہ سول سوسائٹی نے معاملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے وڈیروں کی معرفت معاملات حل کرانے کے بیان کو وکلاء اور سول سوسائٹی توہین عدالت قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنو عاقل میں چودہ سالہ بچے کو 4 ماہ بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ور تیس سے زائد ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔
    تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزم سمیت 30 ملزمان کے نمونے حاصل کر کے انہیں تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجا، جس میں سے ایک گرفتار شخص شفیق جتوئی کا ڈی این اے میچ ہوگیا۔یاد رہے کہ چار ماہ قبل سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے رہائشی بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور زیادتی کے بعد قتل کا دعوی کیا تھا۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا تو میڈیکل میں بھی زیادتی ثابت ہوئی۔