Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران میں غیر قانونی تارکین وطن  کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

    ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

    اسلام آباد: ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد نے بہت بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتارکرلیا ہے

    ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کا کہنا ہےکہ ایران میں موجود انسانی سمگلرز کو گرفتار اور تین پاکستانی نوجوانوں کو بغیر تاوان کی ادائیگی کے بازیاب کرا لیا گیا. بھتہ کے لئے پاکستان سے لوگوں کو ایران لے جا کر ان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو ان کے گھر والوں کو بھجوائی جاتی تھی.

    ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کہتے ہیں کہ والد کی درخواست پر انسداد انسانی سمگلرز سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات اور سب انسپکٹر زبیر کمال نے فوراً کاروائی کی.تاج نامی سہولت کار کو گرفتار کرکے اہم معلومات حاصل کی گئیں اور فوری ایرانی حکام سے share کی گئیں.

    بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایرانی حکام کو تفتیش میں حاصل مزید اہم معلومات فراہم کی جارہی ہیں.

  • وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی مکمل حمایت کرتے ھیں:تحریک انصآف بلوچستان

    وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی مکمل حمایت کرتے ھیں:تحریک انصآف بلوچستان

    کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی مکمل حمایت کرتے ھیں:تحریک انصآف بلوچستان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما ، سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ پاکستان تحریک انصاف وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی مکمل حمایت کرتی ھے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون اور مکمل حمایت کی ہدایت کی ھے وزیر اعظم کی پالیسی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے شانہ بشانہ ھے صوبے کی ترقی و تعمیر کے لئیے موجودہ حکومت کے تمام مثبت اقدامات قابل تعریف ھے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند نے جب سے محکمہ تعلیم کا قلمدان سنبھالا ھے محکمے میں روز بروز بہتری آرہی ھے محکمے سے کرپشن اور کمیشن ختم کرنے کا کریڈٹ بھی سردار یار محمد رند کو جاتا ھے سردار یار محمد رند کے تعلیم دوست وژن کی وجہ سے بلوچستان میں محکمہ تعلیم کا معیار بلند ھوا ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت اپنا دور اقتدار مکمل کریں گی پی ڈی ایم سمیت اپوزیشن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے

  • جام کمال خان کا کمال کارنامہ: تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی

    جام کمال خان کا کمال کارنامہ: تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی

    کوئٹہ : جام کمال خان کا کمال کارنامہ: تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی

    ادھر کوئٹہ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے گرلز کیڈٹ کالج کو جلد از جلد فعال کرنے کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دے دی

    وزیراعلی نے گرلز کیڈٹ کالج کےلئے 130 آسامیوں کی بھی منظوری دے دی

    جام کمال خان کا اس موقع پرکہنا تھا کہ انشاللہ گرلز کیڈٹ کالج تربت میں کلاسز کا آغاز 2022 میں کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبات کے لیے جدید اور پیشہ ور تعلیم کے لیے تربت میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا قیام سنگ میل ثابت ہوگا۔

    جام کمال خان کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

  • ہرنائی کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے:سب ٹھیک ہوجائے گا:ترجمان بلوچستان حکومت

    ہرنائی کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے:سب ٹھیک ہوجائے گا:ترجمان بلوچستان حکومت

    کوئٹہ : ہرنائی کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے:سب ٹھیک ہوجائے گا:ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا ہے کہ ہرنائی میں اب تک سات مرتبہ آفٹر شاکس آ چکے ہیں

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہرنائی کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے,

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کچھ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم آج فیصل آباد میں تماشا کرے گی,
    پی ڈی ایم کی استعداد کم ہوتی جا رہی ہے, سینیٹ کے معاملات میں اپوزیشن کو شکست ہوئی,

    لیاقت شاہوانی نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم بلوچستان میں اب جام کمال کے خلاف سازشیں کر رہی ہے,بی این پی کی حکومتوں کو دو مرتبہ سازشوں کو ہٹایا گیا آج سازشوں کا حصہ بننے پر سردار اخترجواب دیں,

    لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے بی اے پی کے ناراض ارکان کو استعمال کر رہی ہے, ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کو اب انڈائریکٹ ناکامی ہو گی,

    لیاقت شاہوانی نے کہاکہ بی اے پی کے ناراض ارکان پی ڈی ایم کی گرینڈ ڈیزائن کی سازش نہیں سمجھ رہی,

  • ماڈل کورٹس کی کامیابیوں کاسفرجاری:جلد انصآف کا وعدہ بھی پورا

    ماڈل کورٹس کی کامیابیوں کاسفرجاری:جلد انصآف کا وعدہ بھی پورا

    اسلام آباد :ماڈل کورٹس کی کامیابیوں کاسفرجاری:جلد انصآف کا وعدہ بھی پورا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا اور لاک ڈاؤن کے باوجود ماڈل کورٹس کے ججز پر عزم، جلد اور فوری انصاف کی فراہمی میں گامزن ہے

    ذرائع کے مطابق یکم اپریل 2019 سے بتدریج قائم ہونے والی ماڈل کورٹس نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

    یکم اکتوبر 2021 تا 15 اکتوبر 2021 کے دوران پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے 2509 مقدمات کا فیصلہ کرتے ھوئے 4690 گواھان کے بیانات قلمبند کیے۔

    ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 125 اور منشیات کے 455 مقدمات کےفیصلے کیے اور 3171 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

    اس دوران پنجاب میں قتل کے 35 اور منشیات کے 126, خیبر پختونخوا میں قتل کے 31 منشیات کے 155, سندھ میں قتل کے 54 منشیات کے 168 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 5 منشیات کے 6 مقدمات کے فیصلے ہوۓ۔

    8 مجرمان کو سزائے موت 20 مجرمان کو عمر قید جبکہ دیگر 129 مجرمان کو 450 سال، 2 ماہ، 5 دن قید اور 23839206 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی.

    اس دوران ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 1199 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواستہاے نگرانی کے فیصلے کر دیے۔

    ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 730 مقدمات کے فیصلے اور 1519 گواہان کے بیانات قلمبند کیے.186 مجرمان کو 86 سال 8 ماہ 1 دن قید اور 3078198 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

  • نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔وزیر خارجہ کا  سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

    نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔وزیر خارجہ کا سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

    ملتان: نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔وزیر خارجہ کا سیرت النبی کانفرنس سے خطاب ،اطلاعات کےاطلاعات کے مطابق ملتان میں عشرہ شان رحمتہ اللعالمین،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے کی نصیحت کی

    اس موقع پروزیرخارجہ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ؐ کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

    شاہ محمودنے کہا کہ صبر و تحمل‘برداشت‘رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے۔

    وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ آقائے دو جہاں کے رہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہیں۔ رسول اکرم ﷺکی ذات اقدس حق کا پیغام ہےجس کی روشنی میں ہم آگے بڑھیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات پورے معاشرے کے لئے عملی نمونہ ہیں:ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے.

    سیرتِ النبی کانفرنس میں درودوسلام کا نذرانہ اور ملک وقوم کیلئے دعا بھی کی گئی

    اس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں ،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،اراکین اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ سی پی او منیر مسعود مارتھ،ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی،سلیم لابر سمیت اراکین اسمبلی شریک ہوئے

  • سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے، یوتھ رہنماؤں کا مطالبہ

    سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے، یوتھ رہنماؤں کا مطالبہ

    اسلام آباد : کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور قائد حریت سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کی جبکہ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کی، آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، نائب صدر پلوشہ سعید،سیکرٹری اطلاعات نوید احمد سمیت 40 سے زائد طلبہ و یوتھ تنظیمات کے مرکزی قائدین شریک تھے۔
    سابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سید علی گیلانی دونوں پاکستان کی محبت سے سرشار تھے، دونوں شخصیات کو پاکستانی قوم اور نوجوان سلام پیش کرتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کے دلوں میں بسنے والی یہ دونوں شخصیات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، صدر کشمیر یوتھ الائنس اور دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندارابی کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک شخصیت نہیں بلکہ نظریے کا نام ہیں اور و ہ مقبوضہ کشمیر میں الحاق پاکستان کی سب سے بڑی آواز تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن اور ہیرو ہیں، دونوں عظیم قائدین نے ہمیشہ پاکستان سے وفا کی،سیکرٹری جنرل رضی طاہر، نائب صدر پلوشہ سعید کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی زندگی سے نوجوانوں کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، جدوجہد اور وطن کیلئے کچھ کرنے کاجذبہ ان کی زندگی کا ماحصل ہے،سید علی گیلانی نے کشمیر کے جوانوں کو ظالم کے سامنے ڈٹنے کا پیغام دیا،انہوں نے پوری زندگی جہد مسلسل جاری رکھی،سردار عثمان علی خان، شہیر سیالوی، عبید قریشی، بلال ربانی و دیگر مقررین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، پوری پاکستانی قوم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مشکور ہے، اس موقع پر نوجوانوں نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام پر تعلیمی ادارے بنائیں جائیں،دونوں شخصیات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں سردار عتیق علی خان صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ، بلال ربانی صدر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، عبید عباسی صدر مسلم طلبہ محاذ، عبید قریشی، صدر یوتھ پارلیمنٹ، کاشف ظہیر کمبوہ صدر گلوبل یوتھ آرگنائزیشن، صدر ملی یوتھ ونگ راولپنڈی حافظ ثناء اللہ، ڈاکٹر نائلہ، چیئرپرسن فخر پاکستان، شہیر حیدر سیالوی صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، سجاد احمد مہرچیئرمین پاکستان تحریک شعور، صغیر اسد، چیئرمین نیشنل یوتھ، ڈاکٹر فیض اچکزئی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،آمنہ مسعود جنجوعہ، کنیزرفیق، ڈاکٹر غزالہ، احتشام الحق ڈپٹی سیکرٹری نیشنل پریس کلب، عمارالطاف ستی، چیئرمین سٹوڈنٹس موومنٹ، عامر رضا ایڈووکیٹ پازیٹو پاکستان فاونڈیشن،ڈاکٹر عبداللہ خلیل،ڈاکٹر عامر زادہ، آصف سیف، عمر ہمدانی، خنیس الرحمٰن، و دیگر نے شرکت کی۔ عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے ڈاکٹر مجاہد گیلانی دعا کروا رہے ہیں

    سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے ڈاکٹر مجاہد گیلانی دعا کروا رہے ہیں, سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان بھی موجود ہیں

    کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ شرکاء نے آخر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔

  • ایس ایچ او کے لیے کم از کم کتنی تعلیم ہونی چاہیے:قانون سازی کررہےہیں:وفاقی وزیرقانون

    ایس ایچ او کے لیے کم از کم کتنی تعلیم ہونی چاہیے:قانون سازی کررہےہیں:وفاقی وزیرقانون

    اسلام آباد :ایس ایچ او کے لیے کم از کم کتنی تعلیم ہونی چاہیے:قانون سازی کررہےہیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کیلئے کم از کم بی اے پاس ہونے کی قانون سازی کررہے ہیں۔

    کراچی میں تقریب سے خطاب میں فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ ملکیت کے قانون پر بل لائے تو وکلانے مخالفت کی کہ کیسزکم ہوجائیں گے، چاہے جتنی بھی مخالفت ہو پرواہ نہیں، کوئی کچھ بھی کرلے حق اور سچ کا ساتھ نہیں چھوڑيں گے۔

    وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ فوجداری نظام عدل میں اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، اصلاحات کے بعد9 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ ہوسکے گا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھاکہ پورے عدالتی نظام کا مرکز انگریزی زبان میں ہے، قانون سازی کررہے ہیں کہ ایس ایچ او کم از کم بی اےپاس ہو۔

    وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں فارنزک کی اہمیت پر بھی کام کیا جائے گا، پولیس زبردستی مار دھاڑ کرکے 161 کا بیان ریکارڈ کردیتی ہے۔