Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیمیں پنجہ آزمائی کرنے کے لیے تیار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیمیں پنجہ آزمائی کرنے کے لیے تیار

    لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیمیں پنجہ آزمائی کرنے کے لیے تیار ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آج سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

    17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے چار ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

    اتوار 17 اکتوبر کو پہلا میچ پاپوا نیو گنی اور میزبان عمان کے درمیان مسقط میں ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرا میچ بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

    ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیمیں یہ ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے کوشاں ہوں گی۔

    یہ کشمکش اگلے چار ہفتوں تک جاری رہے گی اور15 نومبر کو چیمپئن کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    دوسری طرف پاکستان نے اپنی قومی ٹیم کے لیے قومی پرچم کے سبز رنگ کے ساتھ مسلّمہ جرسی متعارف کروا کرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کوایک نیا حوصلہ دیا ہے

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد گھی اوپن مارکیٹ میں 38 روپے فی کلو مہنگا

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد گھی اوپن مارکیٹ میں 38 روپے فی کلو مہنگا

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعداوپن مارکیٹ میں بھی گھی 38روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا، قیمت 361 روپے سے بڑھ کر 399 روپے کلوتک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان روز بروز بڑھ رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورو نوش، بجلی کیساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
    یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد اوپن مارکیٹ میں گھی و خوردنی تیل مہنگا کر دیا گیا ہے، درجہ دوم کا گھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا ہے، درجہ دوم کا گھی 325 روپے سے مہنگا کرکے 330 روپے کلو کردیا گیا، درجہ دوم کا کونگ آئل 15 روپے لٹر تک مہنگا کیا گیا، درجہ دوم کا خوردنی تیل 325 روپے سے مہنگا کرکے 340 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے درجہ اول کا گھی 38 روپے کلو تک مہنگا کیا گیا، قیمت 361 روپے سے مہنگا ہو کر 399 روپے کلو ہو گئی ہے، خوردنی تیل 48 روپے لٹر تک مہنگا کیا گیا، قیمت 361 روپے سے بڑھا کر 409 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔

  • ڈسٹرکٹ ایسٹ کچھی برادری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    ڈسٹرکٹ ایسٹ کچھی برادری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ پی ایس 102،یوسی 23کچھی پاڑہ شاہ لطیف شادی ہال میں سابقہ جنرل کونسلر علی سمیجوکے فرزند محمداسحاق سمیجو،مبارک مغل، رمضان سمیجو، عمر سمیجو، علی نوازمنگریو، عبداللہ گجر ودیگر سمیت کچھی کمیونٹی کے سینئر شخصیات کی جانب سے ناراض جیالوں کی شمولیت وعزم عہد وفاکے حوالے سے عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند، PS-102کے صدر ریاض بلوچ ایوب عتیق، وہاب ایڈوکیٹ، عبدالحکیم بلوچ، فائق خان، اکرم بلوچ، باب جان، خلیل بلوچ، نوازرند بلوچ، قاسم باراج، وسیم خلیفہ، عرس سمیجو، پیپلزیوتھ پی ایس 102کے صدر وسیم بروہی ودیگر سمیت بڑی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقبال ساند نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جیالوں کو سرفہرست خدمات کو سراہا،ہم اسحاق سمیجواور کچھی برادری کوشمولیت کرنے پر خوش آمدید کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی کل بھی بھٹوزندہ تھاآج بھی بھٹوزندہ ہے کے نعروں کی گونج نے دوردورتک مخالفین کو بے چین کردیا ہے۔ آخر میں محمداسحاق اقبال ساند ودیگر مہمانان گرامی کی آمد پر شکریہ اداکیا اور پاکستان پیپلزپارٹی کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کرتے ہوئے اپنی برادری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

  • عمران خان نے کشمیریوں کے لیے وہ کچھ نہیں کیا جوہم نے کیا:فضل الرحمن

    عمران خان نے کشمیریوں کے لیے وہ کچھ نہیں کیا جوہم نے کیا:فضل الرحمن

    فیصل آباد:عمران خان نے کشمیریوں کے لیے وہ کچھ نہیں کیا جوہم نے کیا:اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے وزیراعظم عمران‌ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو کشمیرکے لیے وہ کرگئے عمران خان نے وہ سب کچھ ضائع کردیا

    فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ احتساب کا ڈرامہ اب ختم ہوچکا ہے، پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم صرف اقتدارحاصل کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا،اب پی ڈی ایم نے تمہارا احتساب شروع کر کے کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ ہم پاکستان کوانصاف کا گہوارا بنائیں گے۔ ہم اداروں کے دشمن نہیں، مستحکم اورطاقت وردیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئین نے ہرادارے کا دائرہ کارمتعین کیا ہے، ہرایک کواپنے دائرے میں رہ کرذمہ داری ادا کرنا ہوگی، پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ اوربااختیارادارہ ہے، آج ملکی معیشت کوتباہ کردیا گیا ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی تحائف چھپانے والے قوم کے چہرے پر بد نما داغ ہیں، انہیں دھونے کیلئے سڑکوں پر آنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سترسال سے دوستی ہے، بیجنگ کے ساتھ دوستی کو شہد سے زیادہ میٹھی سمجھتے ہیں، دوست ملک نے پاکستان میں70ارب ڈالرکی سرمایہ کی، عمران خان نے چین کوبھی ناراض کردیا ہے۔ چین دنیا کی ایک متبادل اقتصادی قوت بننے جارہا ہے، پاکستان پردباؤبڑھ گیا ہے،

    فضل الرحمن نے کہا کہ آج کا حکمران چین کی اقتصادی قوت کو توڑنے کا ایجنڈا لیکر آیا ہے، اگرمعیشت گر جائے تو پھر ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔ افغان جہاد نے سوویت یونین کوزمین بوس کردیا تھا، ایک بارپھردنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت بھارت کے ترازو میں بیٹھا ہوا ہے، بھارت نے کشمیرچھین لیا اورتم کشمیرفروش ہو، تم اپنی قوم سے غداری کر رہے ہو، کس بنیاد پر تمہیں قوم کا نمائندہ کہا جائے، تم کب تک فلانا چور، چور کہتے رہو گے، منفی نعرے کی بنیاد پرتم سیاست کر رہے ہو، تم نے مجھ پربھی الزامات لگائے تھے، تمہیں اندازہ ہوگیا تھا تمہارے لیے میرا ایک مکا ہی کافی ہے

  • گورنر سندھ نے کراچی کو لیاقت علی خان کی جائے شہادت قرار دے دیا

    گورنر سندھ نے کراچی کو لیاقت علی خان کی جائے شہادت قرار دے دیا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے راولپنڈی کے بجائے کراچی کو لیاقت علی خان کی جائے شہادت قرار دیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم و شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی 70ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کے دن ’فرزندِ کراچی‘ لیاقت علی خان کی شہادت کراچی میں ہی ہوئی، لیاقت علی خان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو آگے لے کر چلے۔
    عمران اسماعیل نے کہا کہ لیاقت علی خان کی شہادت ایک افسوسناک واقعہ تھا، ان کی شہادت سے ملک کی سیاست میں تبدیلی آئی، ان کے قتل کے پیچھے جو عناصر تھے وہ نہیں پکڑے گئے۔

  • میرے وزیراعظم صاحب :آپ نے قوم کو رلا کر اپنا وعدہ پورا کر دیا: مریم نواز

    میرے وزیراعظم صاحب :آپ نے قوم کو رلا کر اپنا وعدہ پورا کر دیا: مریم نواز

    فیصل آباد:میرے وزیراعظم صاحب :آپ نے قوم کو رلا کر اپنا وعدہ پورا کر دیا:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا اور وہ یہ کہ اس نے پوری قوم کو رلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے احتجاج کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا ہے، حکومت مخالف اتحاد نے پنجاب میں پہلا جلسہ فیصل آباد میں کیا، جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آج فیصل آباد میں بہت بڑا جلسہ ہے، میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، رانا ثناء اللہ نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھگتا، لیکن آج بھی وہ قائد مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں،

    مریم نواز نے کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کا انتقال ہوا اوروہ پاکستان تک نہیں آ سکے۔ نواز شریف کے شیر جھکے نہ بکے۔ قائد ن لیگ کے مخالفین کو اللہ تعالیٰ نے عبرت کا نشانہ بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے میرے والد کو سرخرو اور مخالف کو نامراد کر دیا۔ نواز شریف تمہارے بغیر عوام رل گئے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا جب چینی ،آٹا مہنگا ہو جائے تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے۔ کہتے تھے چینی مہنگی ہو تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے۔ نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے اور آج 120 روپے کلو ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہوتی ہے، پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیا تاریخ کی بلند سطح پر ہیں، ن لیگ کے دور میں پٹرول فی لٹر 70 روپے اور آج 138 روپے ہے۔ ہمارے دور میں بجلی 10 روپے اور آج 20 روپے فی یونٹ ہے۔ مہنگائی کر کے ان کو سکون نہیں ملا، یہ بے حس لوگ ہیں۔ جان بوجھ کر ایل این جی مہنگی کی گئی

  • حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائیگی،سعید غنی کا دعویٰ

    حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائیگی،سعید غنی کا دعویٰ

    صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت پٹرول کی قیمتیں 250 سی300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی، حکومت ڈالرکی قیمت بھی 250 پر لیکر جائے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک پرمسلط کی گئی حکومت کی سزاعوام اٹھا رہی ہے۔ یہ ایسی منحوس حکومت ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہورہی ہیں اورمہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
    انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 140ڈالرفی بیرل سے اوپرگئیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے کم رکھیں۔سعید غنی نے کہاکہ بدقسمتی سیکراچی کی پہچان اسکی روشنیاں اور تعلیم و ترقی نہیں رہی، کراچی شہرکی پہچان دہشتگردی بن گئی، اب شہر قائد میں امن وامان قائم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

  • جماعت اسلامی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مارچ ہو گا

    جماعت اسلامی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مارچ ہو گا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور ظالمانہ اضافے ، کھانے پینے کی اشیاء و دیگر ضرویات زندگی کی قیمتوں میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت اتوار 17اکتوبر کو شام 4بجے بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈ پر ایک زبردست ’’عوامی احتجاجی مارچ‘‘ منعقد کیا جائے گا ۔
    مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ۔ سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن کے سامنے سجدہ ریز ہونے اور عوام پر روزانہ مہنگائی کے کوڑے برسانے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں ۔

  • محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ بھرتی کی پالیسی میں مزید نرمی کا فیصلہ کرلیا

    محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ بھرتی کی پالیسی میں مزید نرمی کا فیصلہ کرلیا

    محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ بھرتی کے مایوس کن نتائج کے بعد پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں نئی پالیسی سامنے آگئی ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ بھرتی ٹیسٹ کے مایوس کن نتائج کے بعد بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
    محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے تجاویز تیار کرلیں ہیں، جن کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
    محکمہ تعلیم سندھ نے تجویز دی ہے کہ اساتذہ بھرتی کے معاملے میں ہر مضمون مین 45 فیصد نمبر لازمی کی شرط ختم کردی جائے۔محکمہ تعلیم سندھ نے تجویز دی کہ خواتین کو پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی اور ان کے پاسنگ مارکس کی حد 40 اسکور تک جا سکتی ہے۔تجویز دی گئی کہ مرد اساتذہ کے لیے پاسنگ مارکس 55 ہی ہوں گے، نرمی کے باوجود آسامی ہوئی تو نمبروں میں مزید رعایت دی جاسکتی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تجاویز کی منظوری کے بعد بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

  • باجوڑ‎ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے تعاون سے ایک اور سکول کا افتتاح

    باجوڑ‎ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے تعاون سے ایک اور سکول کا افتتاح

    باجوڑ:باجوڑ‎ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے تعاون سے ایک اور سکول کا افتتاح ،اطلاعات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ نارتھ کے تعاون سے باجوڑ کی تحصیل ناواگئی کے گاوں بابڑہ چارمنگ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کا افتتاخ کیا گیا –

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر سکول کی عمارت میں لیب، سولر پینلز ، اسٹاف روم سمیت تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں –

    تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان نے سکول کا افتتاخ کیا – اس موقع پرعلاقہ کے مشران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھیں –

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور فرنٹیئر کور اور پاک فوج کی ترقیاتی منصوبوں اور کاوشوں کو سراہا-علاقہ کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا ان منصوبوں کی تکمیل پر شکریہ ادا کیا۔