Baaghi TV

Author: +9251

  • گرین پریزیڈنسی : ایوان صدر نے بویا وہ کاٹ لیا :دنیا بھی حیران

    گرین پریزیڈنسی : ایوان صدر نے بویا وہ کاٹ لیا :دنیا بھی حیران

    اسلام آباد:گرین پریزیڈنسی : ایوان صدر نے بویا وہ کاٹ لیا :دنیا بھی حیران ،اطلاعات کے مطابق ایوان صدر پاکستان نے دنیا کی پہلی گرین پریزیڈنسی کا اعزاز حاصل کرلیا، منصوبے کے تحت ایوانِ صدر میں 2 سال میں 35 فیصد توانائی کی بچت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایوانِ صدر کو مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل کر دیا گیا، ایوان صدر دنیا کا پہلا صدارتی دفتر ہے جسے مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقلی کاISO 50001 سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ ماحول دوست اقدامات کے اعتراف میں گرین بلڈنگ کونسل کی جانب سے بھی پلاٹینم سرٹیفیکیشن جاری کی گئی ہے۔

    گرین پریزیڈنسی منصوبہ کے تحت ایوانِ صدر میں گزشتہ دو سالوں میں 35فیصد توانائی کی بچت کی گئی جبکہ سال 2022ء تک ایوانِ صدر میں 50 فیصد تک توانائی کی بچت متوقع ہے۔منصوبے کے تحت کلین انرجی کی پیداوار سے مجموعی طور پر قومی خزانے کو 72.5 ملین روپے کی بچت ہوئی۔

    گرین پریزیڈنسی منصوبہ کے تحت ایک میگا واٹ سولرائزیشن پراجیکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ، پورے ایوان صدر میں بجلی بچانے والی جدید لائٹس کی تنصیب کی گئی۔عمارت کے بیرونی حصے پر ہیٹ ریزسٹیو پینٹ جیسے مؤثر اقدامات بھی کئے گئے ، صدر عارف علوی کی جانب سے ایوانِ صدر میں 10 ہزار نئے درخت اگائے گئے ہیں۔

    بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر استعمال میں لانے کیلئے رین واٹر مینجمنٹ شروع کی گئی ہے جبکہ کچرے کی ری سائیکلنگ کیلئے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے قیام کا عمل جاری ہے۔

  • ’بہت ہوگیا، اب قوم گھبرا لے‘:پی ڈی ایم کو تو بہت ہی گھبراہٹ ہورہی ہے: ترجمان پی ڈی ایم

    ’بہت ہوگیا، اب قوم گھبرا لے‘:پی ڈی ایم کو تو بہت ہی گھبراہٹ ہورہی ہے: ترجمان پی ڈی ایم

    اسلام آباد :’بہت ہوگیا، اب قوم گھبرا لے‘:پی ڈی ایم کو تو بہت ہی گھبراہٹ ہورہی ہے: ترجمان پی ڈی ایم ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

    ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عوام کو گھبرانے کا کہہ دیا اور کہا کہ اب بہت ہوگیا ہے قوم کو چاہیے کہ اب وہ گھبرائیں۔سچی بات ہے کہ ہمیں تو شروع دن سے ہی بہت گھبراہٹ ہورہی ہے

    ان کا کہنا تھاکہ قوم اب نہ گھبرائی اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نہ نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا، ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔اُدھر اپوزیشن جماعتوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے۔

    مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم، حکومت نے پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا۔ نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکشین کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسہ تک کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59 پیسے اضافہ کر کے نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے مقرر کر دی گئی۔

    وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 108 روپے 35 پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا، نئی قیمتیں 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔

  • وطن پرجان قربان کرنےوالوں کواہل وطن کی جانیں عزیز:   چولستان میں فری میڈیکل کیمپ ، خدمت انسانیت جاری

    وطن پرجان قربان کرنےوالوں کواہل وطن کی جانیں عزیز: چولستان میں فری میڈیکل کیمپ ، خدمت انسانیت جاری

    راولپنڈی:وطن پرجان قربان کرنے والوں کواہل وطن کی جانیں عزیز:چولستان میں فری میڈیکل کیمپ ، خدمت انسانیت جاری،اطلاعات کےمطابق پاکستان آرمی کے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات ۔ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سر گرم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس سلسلے میں سال 2021 میں اب تک چنن پیر ، چک 75 DNB، چک ,121 DNB کھتری بنگلہ ،دین گڑھ ، چاہ ناگراں، چاہ ملکانہ ، کالا پہاڑ ،احمد پور ایسٹ، منچن آباد اور چشتیاں میں فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے جن میں تقریباً 12000 افراد کو فری طبی سہولیات مہیا کی جا چکی ہیں۔

     

     

    اس فلاح کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے تحصیل ہسپتال فورٹ عباس میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سیلانی انٹرنیشنل ویلفئیر ٹرسٹ کی وساطت سے فری میڈیکل، آئی سرجیکل کیمپ مورخہ 12 سے 17 اکتوبر 2021 تک جاری ہے ۔ اس کیمپ میں غریب اور نادار مریضوں کے لئے امراض چشم کی تشخیص و علاج اور مفت لیزر آئی سرجری کے ذریعے موتیے کا علاج کیا جارہا ہے۔ نیز ،ضرورت مند افراد کو مفت چشمےاور ادویات بھی مہیا کئے جارہے ہیں ۔

     

     

    مورخہ 15 اکتوبر 2021 کو کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ء نے بھی اس آئی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ کور کمانڈر نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو اس کیمپ سے مستفیض کیا جائے ۔

  • لاہوربورڈ نےمیٹرک کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا،بچےکامیاب والدین خوش :تفصیلات گزٹ میں دیکھیں

    لاہوربورڈ نےمیٹرک کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا،بچےکامیاب والدین خوش :تفصیلات گزٹ میں دیکھیں

    لاہور: لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا،بچے کامیاب والدین خوش ،اطلاعات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور اور گوجرانوالہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور مرزا حبیب نے کہا کہ میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 بچوں نے امتحان دیا،2 لاکھ 88 ہزار617 بچوں نےمیٹرک کاامتحان پاس کیا، کامیابی کا تناسب98.58 فیصد رہا۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”428229″ /]

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کردیا گیا،غیر حاضر بچے فیل ہوئے۔میٹرک کا رزلٹ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، دو لاکھ چھ ہزار 349 طلباء میں سے دو لاکھ 4 ہزار 124 طلباء کامیاب قرار پائے،

    لاہور بورڈ ذرائع کے مطابق کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا۔ 60 ہزار 692 طلباء نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار 228 طلباء اے گریڈ میں کامیاب بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلباء اور 44 ہزار 557 طلباء سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

    میٹرک میں 65 ہزار 875 طلباء نے ڈی گریڈ جبکہ 59 ہزار 351 طلباء ای گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ایک لاکھ 25 ہزار 226 طلباء ڈی اور ای گریڈ میں پاس ہوئے ڈی اور ای گریڈ میں کامیاب طلباء کا تناسب 43.38 فیصد رہا۔

    دریں اثناء بہاولپور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، راولپنڈی ، ڈی جی خان اور ساہیوال بورڈ بھی سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (میٹرک) کے سالانہ امتحانات 2021 کا آج اعلان کریں گے

  • چینی کمپنی کا داسو ڈیم حملے میں زخمیوں اورمرنے والوں کے لیے ساڑھے 6 ارب  روپے کا مطالبہ

    چینی کمپنی کا داسو ڈیم حملے میں زخمیوں اورمرنے والوں کے لیے ساڑھے 6 ارب روپے کا مطالبہ

    اسلام آباد:چینی کمپنی کا داسو ڈیم حملے میں زخمیوں اورمرنے والوں کے لیے ساڑھے 6 ارب روپے کا مطالبہ:پیسے ملیں گے توکام کریں گے ،اطلاعات کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پردہشت گردوں کے حملے میں زخمی اورہلاک ہونے والے چینی انجینئرز کے لیے پاکستان سے( 38 ملین ڈالر) ساڑھے 6 ارب روپے معاوضہ مانگا گیا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 14 جولائی 2021 کو تیرہ افراد بشمول نو چینی انجینئرز ، دو مقامی لوگ اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے دو اہلکار ہلاک اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ،دہشت گردوں کے حملے میں اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کو لے جانے والی بس کھائی میں گر گئی۔ یہ دھماکہ خیز مواد سے بھری کار سے ٹکرایا۔

    پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس ایجنسی را ، 4،300 میگاواٹ داسو منصوبے کی سرنگ سائٹ کی تعمیر پر کام کرنے والی چینی ٹیم پر حملے میں براہ راست ملوث تھی۔

    سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر شاہ زیب خان بنگش کے مطابق جولائی میں چینی انجینئرز پر حملے کے بعد سے اس منصوبے میں سول کام تعطل کا شکار ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ چینی شہریوں کو معاوضہ دینے کے معاملے پر اعلیٰ سطح پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ وزارت خارجہ ، وزارت خزانہ ، وزارت داخلہ ، وزارت آبی وسائل اور چینی سفارتخانہ معاوضہ پیکیج کے ساتھ ساتھ منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق متعلقہ وزارتوں کے سکریٹریوں پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی نے ایک اور کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے داسو منصوبے سے منسلک مسائل پر غور کیا ، خاص طور پر چینی حکومت کی طرف سے معاوضے کے حجم کا مطالبہ کیا گیا۔

    کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے ، جس میں تمام متعلقہ وزارتیں شامل ہیں تاکہ چینی سفارتخانے کو بورڈ میں لے کر معاوضے کے پیکیج پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کیونکہ مجوزہ پیکیج کو "غیر معقول” قرار دیا جا رہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تمام وزارتوں کی ذیلی کمیٹی چینی حکومت کی جانب سے مانگے گئے معاوضے کے پیکیج پر غور کرے گی اور اس کا کام مرکزی کمیٹی کے ساتھ شیئر کرے گی جو اس کی منظوری دے گی۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ان مسائل کے باوجود سیکرٹری آبی وسائل پرامید ہیں کہ معاوضے کا مسئلہ ایک دو ہفتوں میں حل ہو جائے گا جس کے بعد سائٹ پر سول کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جس نے سرمائے کی لاگت کا ایک فیصد بطور تحفظ صارفین کے آخری نرخ میں تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی ،لیکن ابھی تک اس کےبارے میں کوئی فیصلہ کن رائے سامنے نہیں آسکی

    یہ بھی یاد رہے کہ چینی فرم چائنا گیژوبا گروپ کارپوریشن ، جس نے داسو منصوبے پر کام معطل کر دیا تھا ، نے پاکستانی حکومت کی درخواست پر کام دوبارہ شروع کرنے اور پاکستانی ورکروں کی چھٹی کرانے کے الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ سب مل کرکام کریں گے

    معتبرذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمپنی نے ابھی تک کام دوبارہ شروع نہیں کیا ہے اور کہہ رہی ہے کہ جب تک معاوضہ پیکیج اور چینی شہریوں کی مزید سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ آگے نہیں بڑھے گی۔

    چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں داسو منصوبے سمیت پن بجلی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسے میں اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے ساتھ ساتھ چائنا گیژوبا گروپ کارپوریشن کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ اگلے 15 دنوں میں اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہو جائے۔

  • جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے

    جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے حکومت سے جادو ٹونے سے متعلق تردیدی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت بہت نازک ہے۔ چیزیں آٹو پر چل رہی ہیں، لوگوں کو خود کو بچانے کے لئے قرآن کی آخری دو سورتوں کا ورد کرنا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ کہ سول اسپتال میں کیا دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ آپ نے کتنے اچھے اسپتال چلا لیے۔ان کا کہنا ہے کیا آپ نے اپنے سیاسی کارکنان کو وہاں بھرتی کرکے اور بیڑا غرق کرنا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے۔پیپلزپارٹی کے تمام اقدامات سے امن خراب ہورہا ہے، یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے ہمیں اندرونی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس سے عام آدمی کی زندگی خراب تر ہوتی جارہی ہے ،عام آدمی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ضرورت ہے کہ سب سر جوڑ کر مسائل کے حل کے لیے بیٹھے ۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے۔دوسری جانب ق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ۔
    عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے ۔وزارت نےجوتجویزبھیجی اس سے دگنا اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔ لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رات بجلی، صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلےکبھی اتنااضافہ نہیں کیا گیا۔

  • جیل میں آریان خان کی بیرک میں چوہے اورکیڑے مکوڑوں سے دوستی کے دنیا بھرمیں چرچے

    جیل میں آریان خان کی بیرک میں چوہے اورکیڑے مکوڑوں سے دوستی کے دنیا بھرمیں چرچے

    :جیل میں آریان خان کی بیرک میں چوہے اورکیڑے مکوڑوں کی دوستیوں کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو یہ دن جیل میں گزارنے پڑرہے ہیں ، جیل میں چوہوں اورکیڑوں مکوڑوں سے ہونے والی آنکھ مچولی کے تذکرے دنیا بھر کے میڈیا میں چھائے ہوئے ہیں‌،

    منشیات کیس میں نامزد آریان خان اب تک اپنی رہائی کے منتظر ہیں تاہم چوہوں اور کیڑوں کی بھرمار، آریان کی جیل کی زندگی سے متعلق انکشافات سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ممبئی کی بڑی جیلوں میں سے ایک آرتھر روڈ جیل جسے ممبئی کی سینٹرل جیل بھی کہا جاتا ہے اس سے متعلق کچھ انکشافات کیے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق آریان خان کی جیل میں گزاری جانے والی زندگی انتہائی کربناک ہے کیونکہ شہزادوں کی طرح اپنے گھر میں رہنے والے آریان کو باتھ روم کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ 1926 میں بننے والی ممبئی کی سینٹرل جیل میں وہی پانی دستیاب ہے جو باتھ روم کے نلکوں میں آتا ہے، جیل کی دیواریں انتہائی گندی ہیں جن میں سے ہر وقت بو آتی رہتی ہے۔

    جیل کے باتھ روم کے لاک بھی نہیں ہیں جب کہ باتھ روم کے باہر بھی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں جس کے باعث اپنی باری آنے پر ہی کوئی بھی ملزم اندر جاتا ہے۔

    کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس جیل میں چوہوں اور چھوٹے موٹے کیڑوں کی بھرمار ہے جب کہ قیدیوں کی کوئی رازداری نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پارٹی سے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ان دنوں جیل میں ہیں۔

  • فائیوسٹارہوٹل میں خفیہ کیمروں سےجوڑوں کی”مخصوص”     اورقابل اعتراض  حرکتیں وائرل:ملزم گرفتار

    فائیوسٹارہوٹل میں خفیہ کیمروں سےجوڑوں کی”مخصوص” اورقابل اعتراض حرکتیں وائرل:ملزم گرفتار

    سئیول :فائیوسٹارہوٹل میں خفیہ کیمروں سے جوڑوں کی”مخصوص”اورقابل اعتراض حرکتیں وائرل:ملزم بھی پکڑلیے گئے ،اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی پولیس نے ایک ہوٹل کے تمام کمروں میں خفیہ کیمرے نصب کرنے اور وہاں پر آنے والے مہمانوں بالخصوص جوڑوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ گروپ خفیہ کیمروں کی مدد سے بنائی گئی عریاں تصاویر اور ویڈیوز کو ان مہمانوں کو دکھا کر انہیں بلیک میل کرنے اور ان سے پیسے بٹورنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق سیول میٹروپولیٹن پولیس کے سائبرکرائم یونٹ کے ایک عہدیدار سیون سانگ ہیوک نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے تصاویر کھینچیں اور کچھ مہمانوں کو ان کی اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی بلیک میلنگ ناکام ہو گئی ہے۔

    سیول نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ مشتبہ افراد نے دارالحکومت سیول کے قریب یانگ پیونگ کے ہوٹل میں کیمرے کیسے لگائے؟ایک مقامی اخبار نے اطلاع دی کہ ملزمان نے ہوٹل کے ایک ملازم کو رشوت دی کہ وہ ہر کمرے میں کمپیوٹر اسکرینوں پر چھوٹے کیمرے لگائے۔ یہ کام ہوٹل کے کمروں کی صفائی کے دوران کرایا گیا۔رواں ماہ کے شروع میں ملزمان کی گرفتاریوں کے بعد یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزمان پر فرد جرم عاید کی گئی ہے یا نہیں۔

    قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا نے حالیہ برسوں میں ایسے مجرموں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کی ہے جنہوں نے ہوٹلوں، باتھ روموں اور دیگر جگہوں پر جنسی فوٹیج یا عریاں مناظر کی عکس بندی اور غیر قانونی ویب سائٹس کے ذریعے فوٹیج پھیلانے کے لیے چھوٹے کیمرے نصب کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ سنہ 2018 میں ہزاروں خواتین نے سیول میں مارچ کیا تاکہ پوشیدہ کیمرے کی تصاویر کے پھیلا سے نمٹنے کے لیے مضبوط حکومتی کارروائی کا مطالبہ کیا جا سکے۔ اس کے بارے میں ان کے بقول خواتین کو مسلسل پریشانی کا سامنا ہے

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن:احتیاط نہ برتی گئی تولوگ بھوکے مریں گے:ماہرین کاانتباہ

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن:احتیاط نہ برتی گئی تولوگ بھوکے مریں گے:ماہرین کاانتباہ

    اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن:احتیاط نہ برتی گئی تولوگ بھوکے مریں گے:ماہرین کاانتباہ ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن منایا جارہاہے، جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف تقریبات و سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے

    عالمی خوراک کے مسئلے سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور بھوک، ناقص غذا اور غربت کے خلاف جدوجہد میں اتحاد کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف تقریبات و سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

    اس دن کو منانے کا مقصد خوراک کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کی جانب توجہ مبذول کرانا انہیں روکنے یا نمٹنے کے لئے اقدامات تشکیل دینا ہے تاکہ غذائی تحفظ، انسانی صحت، اقتصادی ترقی، زراعت، منڈیوں تک رسائی، سیاحت اور پائیدار ترقی یقینی بنائی جا سکے۔ محفوظ خوراک کی پیداوار اور اس کا استعمال نہ صرف انسانوں بلکہ کرہ ارض اور معیشت کے لئے فوری اور طویل مدتی بنیاد پر فائدہ مند ہے۔

    دنیا بھر میں ہر سال 1.3 ارب ٹن کھانا ضائع ہوتا ہے، جس کی مالیت ایک کھرب امریکی ڈالرز بنتی ہے۔ اس ضائع شدہ غذا کا روزانہ کے حساب سے تخمینہ لگایا جائے، تو مجموعی طور پر سیر شکم دنیا، یومیہ 35 لاکھ ٹن خوراک ضائع کر رہی ہے، جس کی مالیت کا یومیہ تخمینہ 2 ارب 73 کروڑ امریکی ڈالرز یعنی 4 کھرب 47 ارب پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ ہے۔

    اگر سمجھنے کی غرض سے یہ تصور کیا جائے کہ دنیا بھر کا سال بھر کا کھانا دنیا میں کسی ایک جگہ پر جمع کرنا ممکن ہو، تو وہ یقیناً اس کرۂ ارض پر اتنی جگہ گھیرے گا، کہ دنیا کے نقشے پر کسی ملک کی طرح نظر آنے لگے، اور اگر ضائع شدہ کھانا ایک ملک ہو تو، امریکا اور چین کے بعد، دنیا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہو ۔

    اقوامِ متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 900 ملین ٹن سے زیادہ کھانے کی اشیا ضائع کر دی جاتی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ماحول سے متعلق پروگرام کے فوڈ ویسٹ انڈیکس یعنی کھانے کی اشیاء ضائع کرنے کی فہرست میں یہ بتایا گیا ہے کہ دکانوں، گھروں اور رہیسٹورانٹ میں موجود 17 فیصد کھانا کوڑے دان میں جاتا ہے۔ اس میں سے 60 فیصد شرح گھروں میں ضائع کیے گئے کھانے کی ہے۔

    ہر سال 923 ملین ٹن ضائع کیے جانے والے کھانے کو کم از کم چالیس ٹن کے 23 ملین ٹرکوں میں بھرا جا سکتا ہے، یہ اتنے زیادہ ٹرک ہیں کہ انھیں زمین کے گرد سات مرتبہ کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ ایک طرف تو کروڑوں ٹن کھانا ضائع ہوتا ہے لیکن دوسری جانب صرف سنہ 2019 میں 690 ملین لوگ بھوک سے بری طرح متاثر ہوئے۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں بھوکے افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    اقوامِ متحدہ کے انوائرومنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر اینگر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ تمام ملک کھانا ضائع کرنے کے مسئلے سے نہ صرف نمٹنے کا وعدہ کریں بلکہ سنہ 2030 تک اس شرح کو آدھا کر دیا جائے۔ اگر ہم ماحول میں تبدیلی، آلودگی اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو حکومتوں اور شہریوں کو کھانا ضآئع کرنے کے مسئلے سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

  • 7من چرس پکڑی گئی:گاڑی کس کی استعمال ہوئی؟خبرنے ہلچل مچادی

    7من چرس پکڑی گئی:گاڑی کس کی استعمال ہوئی؟خبرنے ہلچل مچادی

    کراچی :بلوچستان سے کراچی لائی جانے والی 7من چرس پکڑی گئی، برآمد چرس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائدہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7من چرس پکڑ لی ، ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے بتایا کہ
    چرس بلوچستان سےکراچی لائی جارہی تھی۔

    قمرجسکانی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران چرس گاڑی سے برآمدہوئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، برآمد چرس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائدہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ 280 کلو چرس 248 پیکٹس میں موجود تھی، منشیات گاڑی کوڈی اسمبل کرکےچھپائی گئی تھی۔

    یاد رہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا ، ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے چاند ماہ پہلے خفیہ اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے علاقے کے کمانڈر کو چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد علاقے میں گشت کو بڑھادیا گیا۔

     

     

     

    اس دوران گشت پارٹی نے پسنی کے علاقے شیری شیپ میں مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر اس کا پیچھا کیاجس پر اسمگلرز فرار ہوگئے اور اپنے پیچھے 9 اونٹ، جن پر اعلی معیار کی کروڑوں مالیت کی چرس لدی تھی ، چھوڑ گئے۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات کو بیرون ملک اسمگل کیے جانے کا خدشہ تھا، قبضے میں لی گئی چرس کی بین الاقومی مارکیٹ میں مالیت 5 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔