Baaghi TV

Author: +9251

  • گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافہ

    گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافہ

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 109 روپے جبکہ 10 لیٹر کے کین پر 1090 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا گیا ہے، اور مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10 لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کا کین 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہے۔

  • کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا  1500 روپے کا ہوگیا، ادارہ شماریات

    کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے کا ہوگیا، ادارہ شماریات

    کراچی :20 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے کا ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق ادارہ شماریاتکراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1500 روپے تک ہے اور کراچی میں یہ تھیلا پنجاب سے 400 روپے تک مہنگا ہے۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں آٹے کے تھیلا 1100 روپے تک ہے جبکہ پنجاب میں آٹا دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سستا ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں 1460 اور سکھر میں آٹے کا تھیلا 1340روپے تک ہے، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1320روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک ہے جبکہ کوئٹہ میں 1380 روپے اورپشاور میں آٹا تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک کا ہے۔

    ادھر یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، کپڑے دھونےکے 2 کلو پاؤڈرکی قیمت میں بھی 10 سے 21 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت 20 روپےتک بڑھ گئی ہے۔

    جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام کریم کی قیمت میں 10 روپے ،کپڑوں کے لیے 500 ملی لیٹر لیکوئڈ بلیچ کی قیمت میں 20 روپے اور ایک لیٹر ٹائلٹ کلینرکی قیمت 41 روپے تک بڑھادی گئی ۔

    مختلف برانڈز کے شیمپوز کی 180 ملی لیٹر قیمت میں 4 روپے،نہانے کے صابن کی 60 گرام قیمت میں 15 روپے ، ہینڈ واش کی 228ملی لیٹر قیمت میں 9 روپے ،شربت کی 800 ملی لیٹر بوتل کی قیمت میں 40 روپے اضافہ ہوگیا۔

    اچارکی 300 گرام قیمت 20 سے 44 روپے تک بڑھا دی گئی ہے ، نوڈلز اور کیڑے مار ادویات ، ڈش واش سمیت متعدد اشیائے ضروریہ بھی مہنگی کردی گئی ہیں ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا اثریوٹیلٹی اسٹورزپربھی پڑاہے

  • میں پھرکہہ رہا ہوں سب ٹھیک ہوگا:ڈی جی آئی ایس آئی کا اعلان بہت جلد متوقع:شیخ رشید

    میں پھرکہہ رہا ہوں سب ٹھیک ہوگا:ڈی جی آئی ایس آئی کا اعلان بہت جلد متوقع:شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات طے ہیں، اعلان اگلے7 دن تک ہوسکتا ہے۔

    ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ احتیاط کے طور پر7 دن کا کہہ رہاہوں، اعلان ایک دو دن میں بھی ہوسکتا ہے، لوگ جلدی گھبرا جاتے ہیں، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج جمعہ ہے اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہوجائےگا، معاملات طے ہوچکے ہیں ، طریقہ کار کا اعلان 7 دن میں ہوجائےگا، ہوسکتا ہےکل اعلان ہو جائے یا پیرکو ہوجائے ، اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہوجائےگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسے معاملات لاتعداد آئے ہیں، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاؤں گا، بعض باتوں کاجواب عمران خان ہی دے سکتے ہیں ، مجھے اندازہ ہے لیکن کیاکرنا ہے فیصلہ عمران خان کا ہوگا، عمران خان نے کہا کہ ان کی باجوہ صاحب سے ملاقات ہوئی اور معاملات طے ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےکہ انہیں ایسی ناکارہ اپوزیشن ملی ہے، حکومت کا چوتھا سال ہے ، اس سال کارکردگی دکھانی ہے ، پانچواں سال تو الیکشن کا ہوتا ہے، پاکستان میں کوئی الیکشن ایسانہیں جس پر دھاندلی کاالزام نہ لگاہو، اپوزیشن سیاسی باتیں کرے، الیکٹرونک ووٹنگ پر آج ہم قانون سازی کردیں، الیکشن کمیشن عمل درآمدکا پابند ہے۔

  • بہت جلد خوشخبری ملے گی :سعودی وزیرخارجہ

    بہت جلد خوشخبری ملے گی :سعودی وزیرخارجہ

    ریاض :بہت جلد خوشخبری ملے گی :سعودی وزیرخارجہ ،اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

    برطانوی اخبار کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے، جدہ میں ایران کو قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پرغور کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم سفارت تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات میں زیادہ پیشرفت نہ ہوسکی۔

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ اپریل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے 4 اجلاس ہوچکے، مذاکرات میں ایران کا رویہ خاصا دوستانہ تھا۔

    ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران سے بڑی تبدیلیوں کا خواہاں ہے، سعودی عرب مذاکرات سے متعلق سنجیدہ ہے، خطے میں پائیدار امن اور استحکام ہمارا نصب العین ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبدالہیان نے کہا تھاکہ ایران سعودی مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں جبکہ سعودی ایران بات چیت کے نتائج ملے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب,بڑے منصوبوں کا اعلان

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب,بڑے منصوبوں کا اعلان

    راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنمنٹ وقارالنسا پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے 132ارب کی لاگت کے371ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے راولپنڈی کیلئے رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے میگا پراجیکٹس شر وع کئے جارہے ہیں اوریہ منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے وقار النسا کالج کواپ گریڈ کر کے وقارالنسا یونیورسٹی کادرجہ دینے کے ساتھ راولپنڈی کے لئے رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے کی بھی منظوری دے دی ہے آج کا دن راولپنڈی کا دن ہے اوراس ضمن میں راولپنڈی کے شہریوں اوراس شہر کے وکیل شیخ رشید احمد اور ارکان اسمبلی مبارکباد پیش کرتاہوں وقارالنساء یونیورسٹی میں پہلے مرحلے میں 4فکلیٹیز قائم کی جائیں گی اور ابتدائی طورپر وقار النساء یونیورسٹی کو1 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،صوبائی و زیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اورپرنسپل گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گرایجویٹ کالج برائے خواتین نے بھی تقریب سے خطاب کیاوزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے 132ارب کی لاگت کے371ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے راولپنڈی کیلئے رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے میگا پراجیکٹس شر وع کئے جارہے ہیں اوریہ منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے راولپنڈی کے عوام نے ہمیشہ وزیراعظم عمران خان پرغیر مشروط اعتماد کا اظہار کیااور یہ محبت یکطرفہ نہیں بلکہ ر اولپنڈی کے مسائل حل کریں گے اورراولپنڈی کو پنجاب کا مثالی شہر بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں وقار النساء یونیورسٹی کا قیام خوش آئند ہے اور خواتین کیلئے تعلیم حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ر اولپنڈی میں خواتین کیلئے اعلی تعلیم کے بہترین مواقع میسر ہیںراولپنڈی ڈویژن میں 60گرلز کالج بیٹیوں کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں دوررس اور دیرپا تبدیلیاں لانے کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں ہم محض بلندوبانگ دعوے کرنے کے قائل نہیں بلکہ کام کر کے دکھاتے ہیں حکومت پنجاب تمام شہروں اور علاقوں کی یکساں ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہے تعلیم اورصحت بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں رواں مالی سال میں صحت کے بجٹ میں مجموعی طور پر124 فیصد،سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 29 فیصداور خاص طور پر ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں 286فیصد اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر21 یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں 6یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں جبکہ9 یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے اوراس طرح صوبے میں مزید6یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 4 یونیورسٹیاں ہیں جبکہ اٹک میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیںپنجاب میں رحمت اللعالمینؐ  سکالرشپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور اب تک ذہین اورنادار طلباء کو 27کروڑ38لاکھ روپے کے 10574سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں جبکہ پیف میں 677 مزید سکالر شپ دیئے جائیں گے حکومت پنجاب اس سال1 ارب روپے کے 29142 رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ دے گی انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، اوکاڑہ یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف چکوال اور بہاؤالدین ذکریایونیورسٹی میں ’’سیرت چیئر‘‘ قائم ہوچکی ہے جس کے تحت محقیقین کو ریسرچ کیلئے معاونت فراہم کی جائے گی عشرہ شان رحمت اللعالمینؐمیں سکول، کالج، یونیورسٹی کے طلبہ سمیت زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کو یقینی بنانے کی کاوش کی گئی ہیں قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سردار،عثمان بزدار کا شکریہ اداکرتا ہوں ،آج میری زندگی کا بڑا اہم دن ہے بڑا پراجیکٹ نالہ لئی 25 دسمبر کو شروع ہوگا ڈاکٹر قدیر نے کہا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پر کام کرناشیخ رشید احمد نے کہاکہ انگریز نے ڈھوک سے لیبر لینی تھی مگر میں نے ان ڈھوک کے لفظ پر تعلیمی ادارہ بنایا اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جس قوم کی بیٹی پرھی لکھی ہے ہم نے 60 تعلیمی ادارے بنائے 79 سالوں میں کسی نے کنٹونمنٹ میں کالج نہیں بنایا تھا ، ڈھوک حسو کے کالج میں 5ہزار بچیاں کالج میں پڑھ رہی ہیں ، ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہے ،سی ایس ایس میں راولپنڈی کے رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے ٹاپ کیا ، ماِں بچہ ہسپتال کا بھی جلد افتتاح کریں گے ، پھر نالہ لئی کا افتتاح کروں گا اس موقع پروزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شیخ رشید احمد کے ہمراہ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تختی کی نقاب کشائی کی ۔

  • میری نوجوان نسل کو سیرت طیبہ کے رہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے: وزیراعظم

    میری نوجوان نسل کو سیرت طیبہ کے رہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے: وزیراعظم

    اسلام آباد: میری نوجوان نسل کو سیرت طیبہ کے رہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے: اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو ریاست مدینہ اور سیرت طیبہ کے رہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے۔

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وزیر اعظم سے ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے ملاقات کی، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال ملک میں 12ربیع الاول بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، نوجوان نسل کو ریاست مدینہ اور سیرت طیبہ کے راہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے۔

    حضور ﷺ نے ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف، فلاح و بہبود اور میرٹ کی حکمرانی پر رکھی۔ آپ ﷺ نے لوگوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں نوجوان نسل جنسی جرائم اور منشیات جیسی برائیوں سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ نوجوانوں کو ان اخلاقی برائیوں سے بچانے کے لیے سیرت طیبہ کے سنہری اصولوں کی روشنی میں ان کی کردار سازی بہت ضروری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مقصد کے حصول کے لیے حکومت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی ہے، سیرت طیبہ پر اعلی شہرت کے حامل سکالرز نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے رہنمائی کریں گے، اتھارٹی تحقیق کرکے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ بتائے گی۔

  • چرچ میں برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے

    چرچ میں برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے

    لندن : چرچ میں برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس میں کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس پر ایک چرچ کے مین دروازے پر حملہ کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق 69 سالہ ڈیوڈ ایمس پر حملہ آور نے چاقو سے متعدد وار کیے جس کے بعد انہیں جائے وقوعہ پر ہی فوری طبی امداد دی گئی تاہم وہ شدید زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکے اور وہیں چل بسے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ اس نے قتل کے الزام میں ایک 25 سالہ نوجوان کوگرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے چاقو میں برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • نماز پڑھنے جانے والے شخص کو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

    نماز پڑھنے جانے والے شخص کو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر الیون ای مسلم ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 60سالہ توقیر احمد ولد آفتاب احمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اس اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور موقع معائنے کے بعدلاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کی ، اس حوالے سے ایس ایچ اوندیم احمد نے بتایا کہ مقتول کی مسلم ٹاون میں گلی کے اندر ایک رشتے دار کے گھر سے متصل دکان تھی ،عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول مغرب کی نماز پڑھنے جارہے تھے کہ گلی کے اندر موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر توقیر نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مقتول توقیر احمد سرجانی ٹاون کے رہائشی تھے۔

    علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملزمان غیر مقامی تھے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔

  • ایشیا کرکٹ کپ 2023کی میزبانی کون کرے گا:نام سامنے آگیا

    ایشیا کرکٹ کپ 2023کی میزبانی کون کرے گا:نام سامنے آگیا

    لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 2023کی میزبانی کون کرے گا:نام سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو 2023ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی مل گئی ہے۔

    دبئی میں آج ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی بھی ملاقات ہوئی جبکہ گنگولی نے راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی۔


    2022 کے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیدی گئی ہے جو کہ ٹی 20فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے ۔ایشین کرکٹ ٹیمیں 2023میں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی جبکہ یہ فیصلہ دبئی میں اے سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہےکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی آج وطن واپسی شیڈول ہے، رمیز راجہ نے اماراتی ، بنگلا دیشی اور سری لنکن کرکٹ حکام سے بھی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں کی ہیں۔

  • 3 تلوار کے قریب آئل کمپنی کا آئل سے بھرا ٹینکر خراب

    3 تلوار کے قریب آئل کمپنی کا آئل سے بھرا ٹینکر خراب

    3 تلوار کے قریب آئل کمپنی کا آئل سے بھرا ٹینکر خراب ہوگیا، خراب ٹینکر سے ڈیزل بہنے لگا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن تین توار کے قریب ڈیزل سے بھرا ٹینکر خراب ہوگیا اس دوران ٹینکر سے ڈیزل بہنے لگا۔ ایس ایس پی ساو ٴتھ غلام نبی کیریو کے مطابق آئل ٹینکر کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹادیا گیا ، آئل ٹینکر خراب ہونے کے باعث کلفٹن 3 تلوار جانے والی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا تھا۔دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک شاہراہ پر لانے پر ڈرائیور کا چالان کردیا گیا ہے ۔