Baaghi TV

Author: +9251

  • ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش اور کورونا کی تباہ کاریاں :این سی او سی نے فیصلہ سنادیا

    ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش اور کورونا کی تباہ کاریاں :این سی او سی نے فیصلہ سنادیا

    اسلام آباد: ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش اور کورونا کی تباہ کاریاں :این سی او سی نے فیصلہ سنادیا،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کر دی گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسی نیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاوٴ اور جاری ویکسی نیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ایس او پیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر 21 تک جاری رہے گا۔ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200 سے بڑھا کر 300 کر دیا گیا، آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 300 سےبڑھا کر 500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی۔

    این سی او سی کے مطابق سینیما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا۔ 28 اکتوبر کو این سی او سی میں کے اجلاس میں موجودہ این او پیز پر نظر ثانی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کورونا سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 228 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 771 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 86 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 316، سندھ میں 4 لاکھ 64 ہزار 746، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 501، بلوچستان میں 33 ہزار 108، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 363، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 380 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 98 ہزار 599 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 590 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 94 ہزار 590 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 131 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 228 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 821، سندھ میں 7 ہزار 520، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 673، اسلام آباد میں 936، بلوچستان میں 352، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • گلگت سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    گلگت سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور:گلگت سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی گلگت سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پی کے 610 کی لینڈنگ سے پہلے پرندوں کا غول اچانک سامنے آگیا تاہم اے ٹی آر جہاز کے کپتان نے مہارت کے ساتھ طیارہ بحفاظت لینڈ کروالیا۔

    ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور کو پرندوں کی موجودگی کی شکایت کی۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کپتان کی شکایت کے بعد کنٹرول ٹاور نے رن وے کلیئر کرانے کیلئے برڈ شوٹربھجوا دیے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے مارچ کے مہینے میں پی آئی اے کا طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ اتار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز دوبارہ باحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پر 162 مسافر سوار تھے،مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا، مسافروں کو متبادل جہاز یا پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کے روک تھام کا موثر نظام کا نہ ہونا ایسے واقعات کی سبب بنتا ہے۔ فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

  • کورونا کا قہرختم : مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ

    کورونا کا قہرختم : مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ

    ریاض:کورونا کا قہرختم : مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکین لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    مسجد الحرام کو نمازیوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ باقی دنیا کی طرح سعودی عرب بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر ہوا اور اس دوران مسلمانوں کے لیے مقدس شہر مکہ میں غیر ملکی شہریوں کے لیے عمرے کی ادائیگی پر پابندی رہی۔ پھراس کے بعد فیصلہ ہوا تھا اور پھر سات ماہ بعد سعودی حکام نے غیر ملکی مسلمانوں کو بھی مسجد الحرام میں عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی تھی ۔

    اتوار کو 10 ہزار غیر ملکی عازمین عمرہ کرنے کے لیے یہاں پہنچے۔ مذہبی عقائد کے مطابق مسلمان کسی بھی وقت عمرہ کر سکتے ہیں تاہم حج سال میں صرف ایک مرتبہ حج کے مہینے، یعنی ذولحج، میں ممکن ہوتا ہے۔

    ان غیر ملکی مسلمانوں کو سعودی عرب آمد پر تین روز کے لیے خود ساختہ آئسولیشن (تنہائی) میں رہنا پڑا تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

    اس سے پہلے بھی پچھلے سال تین روز کی آئسولیشن کے بعد انھوں نے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ اس دوران بعض مسلمان عام طور پر خانہ کعبہ کو چھوتے ہیں اور حجرہ اسود کو بوسہ دیتے ہیں لیکن کووڈ 19 کی حفاظتی تدابیر میں اس پر پابندی ہے۔

  • پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    واہنڈوپولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
    گوجرانوالہ: ایس ایچ او تھانہ واہنڈو خرم شہزاد نےانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے ویژن کے مطابق اورسٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا عمل جاری رکھتے ہوئے گوناعور چوکی قاضی کوٹ چوک پر ناکہ لگاکر عمران ولد رزاق کھوکھر بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے 1650گرام چرس برآمد کرلی ۔ ایک اور واقعہ میں حسان اقبال سکنہ سکھا نہ باجوہ کے ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے موقع پر گرفتار کر کے بمعہ پسٹل گرفتار کر کے دونوں ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ واہنڈو خرم شہزاد ریپلک نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوے کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر ملک دشمن ہے جو آنے والی نسلوں کو برباد کر رہے ہیں جو کسی قیمت بھی برداشت نہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ان کا مزید کہنا تھا کے وہ تھانہ واہنڈو میں جرائم کا قلع قمع، کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • ریمبو،عائشہ اکرم کے کارناموں کی ایک اورآڈیو سامنے آگئی،ہوشربا انکشاف

    ریمبو،عائشہ اکرم کے کارناموں کی ایک اورآڈیو سامنے آگئی،ہوشربا انکشاف

    لاہور:گریٹراقبال پارک واقعہ کی ایک اورمبینہ آڈیوسامنے آگئی ،جس میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ ریمبو عائشہ کو مینار پاکستان آنے پر زور دیتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر آڈیو اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ریمبو کی جانب سے عائشہ اکرم کو مبینہ طور پر مینار پاکستان پہنچنے کے لئے کہا جاتا ہے۔

    سامنے آنے والی آڈیو میں ریمبو عائشہ کو گریٹر اقبال پارک میں آنے پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آؤ،آپ کی ویلیو میں اضافہ ہو گا ،آپ کوپتہ چلے گا کہ آپ کسی جگہ پر آئی ہوئی ہو جبکہ وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا، سرکاری سکیورٹی ہو گی۔

    آڈیو میں ریمبو کہتا ہے کہ آپ نے فراک پہن کر آنا ہے جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ میری آپ نے جو پہلے عزت بنائی ہے اسکا مجھے پتہ ہے ، میں 14 اگست کی مناسبت سےکپڑے پہن کر آؤں گی۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں عائشہ اکرم نےمرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے، عائشہ سے زیادتی ہوئی ،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے جبکہ پلان کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • 19 اکتوبرکو12 ربیع الاوّل کے بابرکت دن کی چھُٹّی کا اعلان

    19 اکتوبرکو12 ربیع الاوّل کے بابرکت دن کی چھُٹّی کا اعلان

    اسلام آباد: 19 اکتوبرکو12 ربیع الاوّل کے بابرکت دن کی چھُٹّی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہےکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

    سندھ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کے حوالے سے پریس کانفرنس پنجاب میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کا سلسلہ جاری ہے

    پنجاب کی جیلو ں میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران قیدیوں اور سٹاف کیلئے پریزن پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

    مرکزی رحمت اللعالمینؐ کانفرنس، عالمی مشائخ علماء کانفرنس، انٹرنیشنل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا جائے گا۔صوبائی سطح پر نعتیہ مشاعرہ اور مقابلہ حسن نعت اور دیگر تقاریب منعقد ہوں گی

  • روہنگیائی مسلمانوں کے لیے بنگلہ دیشی جزیرہ جیل بن گیا

    روہنگیائی مسلمانوں کے لیے بنگلہ دیشی جزیرہ جیل بن گیا

    ڈھاکہ :روہنگیائی مسلمانوں کے لیے بنگلہ دیشی جزیرہ جیل بن گیا ،اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے دور دراز جزیرے میں پناہ گزیں روہنگیائی مسلمانوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی ایک کاپی لیک ہوئی ہے جس میں جزیرے کو روہنگیائی مہاجرین کی ایک جیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے.

    الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے معاہدے میں روہنگیائی مسلمانوں کیلئے بنگلہ دیش میں آزادانہ نقل و حرکت کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

    لیک کاپی ظاہر کرتی ہے کہ معاہدہ میں اس بات کی کوئی ضمانت موجود نہیں کہ روہنگیائی مہاجرین بنگلہ دیش میں آزادانہ طور پر نقل و حرکت کرسکتے ہیں.

    بنگلہ دیش کی حکومت نے روہنگیائی مہاجرین کے احتجاج اور انسانی حقوق تنظیموں کی مخالفت کے باوجود تقریبا 19،000 پناہ گزینوں کو میانمار کے سرحدی کیمپوں سے بھاسان چار جزیرے پر منتقل کر دیا ہے. انسانی حقوق رپورٹس میں اس جزیرے کو ایک جیل سے تشبیہ دی ہے.

  • سائٹ کراچی صنعتی ایریامیں گیس پریشر صفر پیداواری سرگرمیاں رک گئیں صنعتکار سراپا احتجاج

    سائٹ کراچی صنعتی ایریامیں گیس پریشر صفر پیداواری سرگرمیاں رک گئیں صنعتکار سراپا احتجاج

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید نے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ میں صنعتوں کوطلب کے مطابق گیس کی فراہمی نہ ہونے اور گیس پریشر مسلسل صفر ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے ایس سی جی سی کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ سائٹ ایریا کی صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ پیداواری عمل بلارکاوٹ جاری رکھا جاسکے اور برآمدی آرڈرز بغیر کسی رکاوٹ مکمل کرکے بروقت شپمنٹ ممکن ہوسکے۔
    ایک بیان میں سائٹ کے صدر نے کہا کہ گیس پریشر صفر ہونے سے صنعتیں چلانا ناممکن ہو گیا ہے بلکہ پیداوار رک گئی ہے اور وقت پر برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی ممکن نہیں رہا ۔

    کراچی کے دیگر صنعتی علاقوں کی نسبت سائٹ صنعتی ایریا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اگر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس فراہم نہیں کی گئی تو پیداواری سرگرمیاں معطل ہونے کی صورت میں برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ ہے جس سے ملک کی مجموعی برآمدات اور معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ غیر ملکی خریداروں کا پاکستانی برآمدکنندگان پر اعتمار متاثر ہوگااورخدشہ ہے کہ پاکستان نئے برآمدی آرڈرز سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتا ہے نیز بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا۔

    عبدالرشید نے اس امر پر مایوسی کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے گیس نرخ میں اضافے اور تمام تر وعدوں کے باوجود گیس پریشر صفر ہونا انتہائی تشویشناک ہے جو زرمبادلہ کمانے والے برآمدی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی دعوے کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر تمام شعبوں کے مقابلے میں صنعتوں کو اولین ترجیح دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی صنعتوں کو ہنگامی بنیادوں پر مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرے تاکہ صنعتوں کا پیداواری عمل بلارکاوٹ جاری رکھا جاسکے اور برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل ممکن ہوسکے۔

  • وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ ہوگیا

    وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہوجائے گی، حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، شوکت ترین بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دینگے، اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے۔ وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

    یاد رہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کےلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، آئین کے مطابق 6 ماہ دوران رکن پارلیمنٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہے۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، ضرورت پڑنے پر حماد اظہر کو دوبارہ وفاقی وزیر کا عارضی عہدہ دیا جا سکتا ہے، 16اکتوبر کو شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کر سکیں گے، ای سی سی سمیت دیگر کابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے

  • خاوند یا والد; شادی کے بعد اپنی مرضی کا شناختی کارڈ پر نام لکھوائیں

    خاوند یا والد; شادی کے بعد اپنی مرضی کا شناختی کارڈ پر نام لکھوائیں

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں والد کا نام لکھوائے یا خاوند کا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آ گیا ہے۔

    شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہئیے۔ چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔
    طارق ملک نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں، بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، اگر بیس سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق کی جاتی ہے۔