Baaghi TV

Author: +9251

  • پی سی بی نے ہال آف فیم میں نئے چہرے شامل کرکے تاریخ دہرا دی

    پی سی بی نے ہال آف فیم میں نئے چہرے شامل کرکے تاریخ دہرا دی

    لاہور: پی سی بی نے ہال آف فیم میں نئے چہرے شامل کرکے تاریخ دہرا دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہال آف فیم کے نئے ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پی سی بی نے گزشتہ سال آئی سی سی طرز کا ہال آف فیم متعارف کروایا تھا، پی سی بی نے گزشتہ سال ہال آف فیم میں 6 سابق کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا۔ادھر اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہال آف فیم میں 2 نئے ممبران کو شامل کیا ہے۔

     

     

    سابق کپتان قومی ٹیم فضل محمود کو بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے، فضل محمود نے 1952 سے 1962 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 139 وکٹیں حاصل کیں۔

     

     

    پی سی بی ہال آف فیم کے لیے دوسرا نام لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا ہے جنہوں نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 اور 104 ون ڈے میچز میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میاندار اور ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیاتھا، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔

  • اسلامی جمعیت طلبہ کا چارسدہ کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا مطالبہ

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ نے چارسدہ کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس ضمن میں اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز کے ناظم محمد اشفاق نے اپنے ایک اخباری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چارسدہ کالج میں گیارہویں اور بی ایس کلاسز میں فی الفور سیکنڈ شفٹ شروع کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چارسدہ کالج میں بی ایس کے کل 600 سیٹس ہے جس کیلئے امسال 5 ہزار کے قریب آن لائن اپلائی ہوئی ہیں، جبکہ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے بھی 200 سیٹوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے اپلائی کیا ہے۔ جبکہ کالج میں طلباء کے لئے محدود سٹیں ہونے کے وجہ زیادہ تر طلباء داخلے سے رہ جاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں سابق پرنسپل پروفیسر عبدالجبار نے کالج میں سیکنڈ شفٹ کے ساتھ ساتھ کالج میں طلباء کے لئے محتص انٹرمیڈیٹ و بی ایس سیٹوں میں اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ پرنسپل نے آتے ہی وہ اضافہ ختم کیا جس سے طلباء بہت متاثر ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلی تعلیم نے صوبے کے 6 کالجز میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں چارسدہ سے کوئی بھی کالج شامل نہیں ہے، جبکہ چارسدہ کی کل آبادی 16 لاکھ کی قریب ہے۔ جبکہ امسال 17 ہزار طلباء نے چارسدہ کے محتلف سرکاری ونجی سکولوں سے میٹرک کے امتحانات دئیے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چارسدہ کالج چونکہ چارسدہ کی واحد بڑا اور پوسٹ گریجویٹ کالج ہے جس میں چارسدہ کے مضافات سے متوسط طبقے کے طلباء و طالبات داخلہ لینے کے متلاشی ہوتے ہیں جبکہ سیٹوں میں کمی کے باعث زیادہ تر طلباء کو داخلے نہیں ملتے جس کے وجہ سے وہ آگے اعلی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اور مزید تعلیم حاصل کرنا چھوڑتے ہیں۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لیے جیل جانے کی خوشخبری ؟

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لیے جیل جانے کی خوشخبری ؟

    اسلام آباد:انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کوجیل جانے کی خوشخبری سنادی گئی ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں سال 35 لاکھ گوشوارے وصول کرنے کا ہدف مکمل نہ کرسکا۔جس کی وجہ سے ایسی دھمکی دے دی کہ سننے والے خوفزدہ ہوگئے

    ایف بی آرکی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ گزشتہ روز 15 اکتوبرکو ختم ہوچکی جس میں توسیع نہیں کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آرنے رواں سال 35 لاکھ گوشوارے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جو مکمل نہ ہوسکا۔جو کہ ایک بہت بڑا نقصان ہے

    ترجمان ایف بی آر کے مطابق 15 اکتوبرتک 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کیے گئے اور گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48.6 ارب روپے اکٹھا ہوا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گوشواروں کے ساتھ ٹیکس میں 64 فیصد اضافہ حاصل ہوا جب کہ پچھلےسال آخری تاریخ 8 دسمبرتک 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے تھے اور ان کے ساتھ 29.6 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔

    ترجمان کے مطابق اب ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کو ہزار روپے یومیہ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو 2 سال تک قیدکی سزادی جاسکتی ہے۔

  • لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی تقریب نے چارچاند لگا دیئے

    لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی تقریب نے چارچاند لگا دیئے

    لاہور: لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی تقریب نے چارچاند لگا دیئے ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارت میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے اور قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

     

     

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی جرسی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں عوام سے یہ کہا گیا ہے کہ اگر آپ اپنی آفیشل شرٹ خریدنا چاہتے ہیں تو دیے گئے لنک کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔

  • پہلی مرتبہ پاکستان میں‌ نادرا پالیسی میں بڑی تبدیلی’عورت کیلیے شوہر یا والد کا نام‘؛

    پہلی مرتبہ پاکستان میں‌ نادرا پالیسی میں بڑی تبدیلی’عورت کیلیے شوہر یا والد کا نام‘؛

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے شادی کے بعد عورت کی ‏مرضی ہے شوہر کا نام لکھوائے یا والدکا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے ‏عورتوں کی رجسٹریشن کیلئےخواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیاگیا ہے تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

    چیئرمین نادرا نے کہا کہ جیکب آباد میں 5000 خواتین کی نادرا رجسٹریشن کر لی گئی جس پر سوشل ورکر خاتون ‏کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ہم ترجیح بنیاد پر اقلیتی برادری کی رجسٹریشن کر رہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نادرا میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کریں گے، 262چارج شیٹ ہوچکےہیں اور 107 ‏ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

    انہوں نے تاکید کی کہ بچوں کوبھی نادرامیں رجسٹرڈکرائیں، 20سال عمر کے بعد کرائیں گے تو مختلف پہلوؤں ‏سے تحقیق ہوتی ہے، سینٹرز پر معذور افراد کےلیےخصوصی انتظامات کریں گے پہلا شناختی کار ڈفری دیا جاتا ‏ہے کوئی فیس وصول کرے تو شکایت کریں۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑے بڑے طاقتورملکوں کوکنگال کردیا

    عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑے بڑے طاقتورملکوں کوکنگال کردیا

    لندن : عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ،اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔جس کی وجہ سے بڑے بڑے معاشی طور پرطاقتور ملک بھی اس وقت سخت مشکلات سے دوچار ہیں ، اب تو مبصرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ان ملکوں کا ستیا ناس کرکے رکھ دیا ہے

    برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے، یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات ہیں جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی گیس اور کوئلے کے بجائے تیل اور ڈیزل استعمال کرنے کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • کارکردگی کو بہترکرنےکے لیے ایف آئی اے میں‌ بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

    کارکردگی کو بہترکرنےکے لیے ایف آئی اے میں‌ بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

    اسلام آباد: کارکردگی کو بہترکرنےکے لیے ایف آئی اے میں‌ بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں تعینات 100 انسپیکٹرز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیے۔

    ایف آئی اے کی طرف سے جاری کئے اعدادوشمار کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ملک بھر میں تعینات افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق انسپیکٹرز کے بین الصوبائی تبادلے کیے گیے ہیں۔

    سندھ، پنجاب، خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں تعینات انسپیکٹرز کے تبادلے کیے گیے ہیں، علاوہ ازیں افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ اور نارتھ اور سائبر کرائم،سی سی ڈبلیو اور ایف آئی اے انٹرپول رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”428058″ /]

     

    احکامات کے مطابق ضرری محکمانہ کارروائی کے بعد عمل درآمد رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے سندھ کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گل پلازہ کے قریب ایروز کمپلیکس میں چھاپہ مار کر حوالہ، ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران اپنے گھر سے حوالہ نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

    ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران گھر سے 19 ہزار 800 امریکی ڈالرز، 22 لاکھ روپے، 15 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور دو موبائل فونز برآمد کیے، جن سے چین میں موجود شخص کو ٹی ٹی کے حوالے سے پیغامات بھیجے گیے تھے۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر سے چھوٹا حوالہ سیٹ اپ چلا رہا ہے اور اپنے سوار(رائیڈر) علی اصغر کو مختلف پارٹیوں کو حوالہ کی ادائیگی وصول کرنے اور پہنچانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ کیلئےکمنٹری پینل کا اعلان

    ٹی 20 ورلڈکپ کیلئےکمنٹری پینل کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ستاروں سے سجے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی، جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کمنٹری باکس کا رخ کریں گے۔

    جمعے کو جاری آئی سی سی کی کمنٹری فہرست میں پاکستان سے واحد نام بازید خان کا ہے۔

    اس موقع پر آئی سی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں کم از کم 35 کیمروں سے کوریج ہوگی ، شائقین کو مختلف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، بال ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ اس بار بیٹ ٹریکنگ کا بھی سافٹ ویئر استعمال ہوگا۔

    کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران دو سو ملکوں میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد گھنٹوں کی نشریات پہنچائی جائے گی جس میں کرکٹ فینز ایکشن سے بھرپور میچز انجوائے کرسکیں گے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کمنٹری پینل میں بازید خان ، ڈیرن سیمی، ڈیل اسٹین ، شین واٹسن ناصر حسین ، ہرشا بھوگلے، این بشپ، نتالی جرمانوس ، سنیل گواسکر، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول، رسل آرنلڈ، انجم چوپڑا، مرلی کارتک، اطہر علی خان، ایم مانگوا، پریسٹن مومسن، ڈینی موریسن، نیل او برائن، مارک نکولس اور ایلن ولکنس شامل ہیں۔

  • سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک پہننےکی پابندی کے حوالے سے اہم اعلان ہوگیا

    سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک پہننےکی پابندی کے حوالے سے اہم اعلان ہوگیا

    ریاض :سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک پہننےکی پابندی کے حوالے سے اہم اعلان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نےکورونا وائرس کی ویکسینیشن مکمل کروانے والے افراد کو حرمین شریفین میں داخلےکی اجازت دینےکا اعلان کیا ہے۔

    سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگوانے والے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں حاضری دے سکیں گے تاہم نمازیوں اور زائرین کو پورے وقت ماسک پہننا ہوگا۔

    کورونا کی مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد ریسٹورنٹس اور سنیما ہالز جاسکیں گے اور انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی بھی اجازت ہوگی ،حکومت سماجی فاصلے سے متعلق پابندیاں ختم کردے گی۔سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی پر17 اکتوبر سےکورونا پابندیوں میں نرمی ہوگی۔