Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا ویکسی نیشن، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلیے فارم جاری

    کورونا ویکسی نیشن، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلیے فارم جاری

    این سی او سی کے فیصلے کے تحت 12سال اور اس سے زائد کی عمرکے بچوں کوکوروناکی حفاظتی ویکسین لگانے کے لیے سندھ حکومت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے اسکولوں کو طلباکی رجسٹریشن اور ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی کے لیے فارم جاری کردیے۔
    ریجنل ڈیزیز سرویئلنس اینڈ رسپانس یونٹ کی جانب سے اسکولوں کے ذریعے والدین کو بھیجے گئے اس فارمز کے ذریعے والدین سے حلف نامہ پر کروایا جارہا ہے جس میں ویکسین لگنے کی صورت میں کسی بھی ممکنہ ری ایکشن کی ذمے داری والدین پر ہی عائد ہوگی۔
    حلف نامہ میں یہ شق بھی پر کروائی جارہی ہے کہ بچے کو ویکسین لگنے کے بعد کسی قسم کے مضر اثرات ظاہر ہونے پر والدین فوری طور پر حکام کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے۔
    رجسٹریشن فارم میں طالب علم کے مکمل کوائف اسکول یا کالج کا نام، گھر کا پتہ، والدین کے شناختی کارڈ نمبر اگر پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تو اس کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے، اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے طلباکی ویکسین کے لیے رجسٹریشن فارمز بھجوائے جانے پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    رجسٹریشن فارم میں تمام کوائف پر کروانے کے بعد ویکسین لگانے پر رضامندی اور انکار کا آپشن دیاگیا ہے تاہم ویکسین لگوانے پر رضامندی نہ ہونے کی صورت میں بھی تمام کوائف ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو ارسال کرنا ہوں گے، والدین کے مطابق یہ رجسٹریشن فارمز ان بچوں سے بھی بھروائے جارہے ہیں جن کی عمریں 12سال سے کم ہیں۔
    والدین نے ویکسین لگانے کے لیے حلف نامہ کی شقوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ویکسین بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے تو بچوں کی جان کو کیوں خطرے میں ڈالا جارہا ہے جب تک بین الاقوامی سطح پر بچوں میں اس ویکسین کی افادیت ثابت نہ ہوجائے اور حکومت خود ویکسین لگنے کی صورت میں نتائج کی ذمے داری نہ لے بچوں کو ویکسین لگانے پر مجبور نہ کیا جائے۔

  • ریحانہ لغاری کی ایران-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے وفد کی سندھ اسمبلی میں ملاقات۔

    ریحانہ لغاری کی ایران-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے وفد کی سندھ اسمبلی میں ملاقات۔

    کراچی::ریحانہ لغاری کی ایران-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے وفد کی سندھ اسمبلی میں ملاقات۔ ،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی ایران-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے وفد کی سندھ اسمبلی میں ملاقات کرکے اہم معاملات پرسیر حاصل گفتگو کی

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایران-پاکستان فرینڈشپ گروپ اراکین اسمبلی ایران اورسرمایہ کاروں پرمشتمل تھا جس کی قیادت مسٹر احمد عامر عابدی فرحانی، چیئرمین آف دی ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ کررہے تھے۔

    اس وفدمیں مسٹرحسن نورین قونصل جنرل ایران ،مسٹر محسن پیر ہادی ممبر آف ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ ، مسٹر مالک فضلی ممبر آف ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ، اسماعیل حسین زئی ممبر آف ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ، الہام آزاد ممبر آف ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ، علی مظفر ایسپرٹ آف دی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل افیئرس اور مسٹر ہادی گلریز اکنامک اتاشی شامل تھے۔

    وفدکوڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی جانب سے سندھ اسمبلی کی تاریخ اورکاروائی پربریفنگ دی گئی۔

    ریحانہ لغاری کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی عمارت تاریخی ہے اورقیام پاکستان میں اس کا نمایا کرداررہاہے۔

    ریحانہ لغاری نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزیدبہترکرنے کی ضرورت ہے۔ پارلیمانی وفودکے تبادلہ و دورے اس ضمن میں فائدہ مندثابت ہوسکتے ہیں۔

    مسٹر احمد عامر عابدی فرحانی چیئرمین آف دی ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ کہ پاکستان ہمارابرادرملک ہے،دونوں ملک مذہبی و ثقافتی روایات کی بدولت بہت قریب ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان 3ملین ڈالرکی تجارت ہے،اس کومزیدبڑھانے کی ضرورت ہے۔

    مسٹر احمد عامر عابدی فرحانی چیئرمین آف دی ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ کا کہنا تھا کہ کراچی:: ایران پاکستان کی حکومت ساتھ مل کر کچھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے جارہا ہے جس میں پارلیمانی وفودکے تبادلہ بھی شامل ہے۔ احمدعامرعابدی کے ساتھ وفدمیں شامل اراکین کوسندھ کی ثقافت اجرک اورٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا۔

  • مچھلیاں انسانیت کے استعمال کے لئے قدرت کی طرف سے برکت ہے:وفاقی سیکرٹری بحری امور

    مچھلیاں انسانیت کے استعمال کے لئے قدرت کی طرف سے برکت ہے:وفاقی سیکرٹری بحری امور

    اسلام آباد:مچھلیاں انسانیت کے استعمال کے لئے قدرت کی طرف سے برکت ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی سیکرٹری بحری امور رضوان احمد کی چیئرمین انفوفش کے ہمراہ ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ (ٹی اے بی) کے 34 ویں ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قدرت کی نعمتوں کی قدر کرنے کی نصیحت کی

    وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مچھلیاں انسانیت کے استعمال کے لئے قدرت کی طرف سے برکت ہے،دونوں رہنماؤں نے مچھلیوں کے وافر وسائل کی اہمیت پر روشنی ڈالی

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (ایف اے او) کے مطابق مچھلی کے عالمی ذخائر کا تقریبا 90 فیصد یا تو مکمل طور پر مچھلیوں سے لیس ہے یا زیادہ مچھلیاں پکڑی جاتی ہیں

    1987 سے یہ ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو ایشیا ء بحرالکاہل کے خطے اور اس سے آگے کوالالمپور، ملائیشیا میں اپنے صدر دفتر سے ماہی گیری کی صنعت کو مارکیٹنگ معلومات اور تکنیکی مشاورتی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اس وقت بارہ ممالک انفوفش کے رکن ہیں جن میں بنگلہ دیش، کمبوڈیا، فجی، ایران، ملائیشیا، مالدیپ، پاکستان، پاپوا نیو گنی، فلپائن، جزائر سلیمان، سری لنکا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ اس کی سرگرمیوں میں خریداروں اور فروخت کنندگان کو اکٹھا کرنا شامل ہے،

    موجودہ اور طویل مدتی مارکیٹنگ معلومات کی اشاعت اور تکنیکی مشاورتی اور خصوصی خدمات کا آپریشن۔ نمائشوں، کانفرنسوں، ورکشاپس، سیمیناروں اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے علاوہ انفوفش ماہی گیری کے تمام پہلوؤں یعنی فصل کی کٹائی سے پہلے، فصل کی کٹائی اور فصل کے بعد کے بارے میں مشاورت کا کام کرتا ہے۔

    چیئرمین انفوفش نے انفوفش کے فورم سے ماہی گیری کے شعبے کی ترقی میں رکن ممالک کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ خطے کو انفوفش سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے گا جس کے نتیجے میں بالآخر خطے میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی ہوگی۔

    ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں 11 ممالک (پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، فلپائن، بنگلہ دیش، فجی، ملائیشیا، مالدیپ، سالمن آئی لینڈ اور پاپوا نیو گنی) نے مبصرین (ورلڈ فش سینٹر، این اے سی اے اور ایف اے او) کے ہمراہ شرکت کی۔

  • پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے پہلے عمران خان نے تاویل پیش کردی

    پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے پہلے عمران خان نے تاویل پیش کردی

    اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے پہلے عمران خان نے تاویل پیش کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی طرف سے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پھرسےمہنگی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اوگراکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ اوگراکی پٹرولیم مصنوعات 10 روپےفی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسےفی لٹراضافے کی تجویز زیر غور ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ نئی قیمتوں کااطلاق وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےبعد ہو گا۔ پٹرولیم لیوی اورسیلزٹیکس کم کرکےعوام کوریلیف فراہم کیاجاسکتاہے

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کہا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

    عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔

    اس سے قبل پندرہ روز قبل 30 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8.82 روپے تک اضافہ کیا تھا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا جسکے بعد پٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا، ڈیزل کی قیمت 122 روپے 4 پیسے ہو گئی تھی۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 99 روپے 51 پیسے قیمت ہو گئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 2 پیسے بڑھا دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے ہو گئی تھی۔

  • چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

    چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد:چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ہے

    اطلاعات کے مطابق اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کوریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

    چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کاامن ، جمہوریت اور خوشحالی کے راستے پر سفر قابل تحسین ہے،چند دہائیوں کے قلیل عرصے میں کوریانے خود کو تکنیکی لحاظ سے ترقی یافتہ معیشت میں تبدیل کر دیا ہے،

    صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جس میں باہمی تعاون کے سیاسی ، اقتصادی ، سائنسی ، دفاعی ، ثقافتی اور دیگر شعبے شامل ہیں،

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالیہ بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے 16000 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت وطن پہنچایا،

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی درخواست پرپاکستان نے 392 کورین باشندوں کو بحفاظت کابل سے نکال لیا ہے،دونوں رہنماوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ مفادات کے حوالے سےباہمی تعاون اور باہمی تفہیم کو مزید بڑھانے پر زور دیا،

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پچھلے دو سالوں میں کورین کمپنیوں نے پاکستان میں اپنی موجودگی اور مارکیٹ شیئر میں بتدریج اضافہ کیا ہے،پاکستان اور کوریا کے درمیان 1.122 بلین امریکی ڈالر کی موجودہ باہمی تجارت دونوں ممالک کی صلاحیت سے بہت کم ہے،

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،تجارت کے فروغ کیلئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا،220 ملین آبادی پرمشتمل ملک پاکستان ،افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے منسلک ہے جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر کیلئےسرمایہ کاری کے لحاظ سے اہم ملک ہے،

    صادق سنجرانی نےایگزیم بینک کی جانب سے اسلام آباد میں 88.80 ملین ڈالرز کی لاگت سے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر پر کام شروع کرنے پر جنوبی کوریا کےتعاون کو سراہا،

    صادق سنجرانی نے کہاکہ ملاقات میں جنوبی کوریا کی جانب سےپاکستان میں سام سنگ موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی

    پاکستان کوریا کے ساتھ تجارت کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،کوریاکوسی پیک منصوبوں اورعلاقائی روابط بڑھانے کیلئےخصوصی اقتصادی زونز میں بھی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہیے،

    چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے پارلیمانوں کو قریب لانے اور پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے مابین وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا

    چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہناتھاکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سطح پر بھی وفود کےتبادلوں کاخیرمقدم کرتا ہے،پاکستان میں گندھارا تہذیب کے تحفظ اور بحالی کیلئے کوریا کی کوششیں قابل تحسین ہیں،

  • افغان طالبان کی حکومت تسلیم نہیں کرسکتے، ترک وزیر خارجہ نے بیان دیکرمایوس کردیا

    افغان طالبان کی حکومت تسلیم نہیں کرسکتے، ترک وزیر خارجہ نے بیان دیکرمایوس کردیا

    انقرہ : افغان طالبان کی حکومت تسلیم نہیں کرسکتے، ترک وزیر خارجہ نے بیان دیکرمایوس کردیا ،اطلاعات کے مطابق ترکی نے کہا ہےکہ وہ افغانستان کے انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کے لیے تیار ہے لیکن ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

    اطلاعات کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو نے آج انقرہ میں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بتایا ہے، در حقیقت انھیں تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ تعلقات دو مختلف چیزیں ہیں، افغانستان کے انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

    ترک وزیرخارجہ نےکہا کہ افغان ہم منصب کو بتایا ہےکہ کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی اور خواتین کو ملازمتوں پر واپس آنے کی اجازت دیں۔

    دوسری جانب افغان وزیر خارجہ کی جانب سے مذاکرات کے بعد فوری طور پرکوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

  • دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں کیا فیصلےہوئے تفصیلات آگئیں‌

    دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں کیا فیصلےہوئے تفصیلات آگئیں‌

    دبئی :دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں کیا فیصلےہوئے تفصیلات آگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس میں فیصلے ہوئے

    اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے اوراس حوالے سے اہم مشاورت ہوئی

    اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین میں سندھ کے ثقافتی ورثے کو اُجاگر کیا جائے گا۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں صوبے میں جاری اہم منصوبوں کی بھی نمائش کی جائے گی۔ اجلاس میں دبئی ایکسپو 2020 میں سندھ صوبے کی شرکت کے حوالے سے آگاہی

    صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان پویلین میں دسمبر میں سندھ صوبے کی نمائش ہوگی۔دسمبر میں سندھی ثقافت ڈی کے موقع پر دبئی ایکسپو میں پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

    سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں آرٹ، فوک موسیقی، ڈجیٹل پریزنٹیشن، ڈاکیومینٹری اور ورکشاپ ہونگے۔

    معاون خصوصی قاسم نوید کا کہنا تھا کہ کلائیمیٹ، اسپیس, دیہی شہری ترقی، ٹریول کنیکٹوٹی، ایگریکلچر، پانی اور صحت جیسے موضوعات پر ایونٹ ہونگے۔

    سید قاسم نوید کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو کے زریعے سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے حکومت سندھ نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمیٹی میں صوبائی وزیر ثقافت اور معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ بھی شامل ہیں۔

  • افغانستان:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر بھتیجے سمیت ہلاک

    افغانستان:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر بھتیجے سمیت ہلاک

    کابل:افغانستان:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر بھتیجے سمیت ہلاک،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر بھتیجے سمیت ہلاک ہوگئے ہیں اوراس وقت صورت حال بہت کشیدہ ہے

    مقامی حکام کے مطابق افغان صوبے غور میں فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی دوپہر ضلع دولت یار میں اس وقت پیش آیا جب احد خان اپنے گھر واپس جارہے تھے۔

    مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں سابق سینیٹر احد خان اور ان کے بھتیجے ہلاک ہوگئے ۔مقامی حکام کے مطابق احد خان سابق افغان حکومت میں سینیٹر اور صوبائی کونسل کے رکن تھے۔

    یاد رہےکہ چند دن پہلے افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا سے ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کنڑ اسپتال کی انتظامیہ نے 11 زخمیوں کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں 4 طالبان اراکین اور 7شہری شامل تھے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

  • پنجاب گروپ آف کالجز پھر بازی لے گیا،84طلبہ کے 1100نمبرز

    پنجاب گروپ آف کالجز پھر بازی لے گیا،84طلبہ کے 1100نمبرز

    لاہور: پنجاب گروپ آف کالجز پھر بازی لے گیا،84طلبہ کے 1100نمبرز،اطلاعات کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز نے شاندار روایت برقرا رکھی اور پنجاب کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ایک بار پھر بازی لے گیا جس کے مطابق 84 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کئے جبکہ پوزیشن ہولڈر طلبہ نے کریڈٹ پنجاب گروپ آف کالجز کو دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے پنجاب گروپ آف کالجز کی ٹاپ پوزیشن لینے کی روایت برقرار رہی ،طلبہ نے پنجاب کے انٹرمیڈیٹ نتائج میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے اور84طلبہ نے 100فیصد نمبر حاصل کرلئے،لاہور بورڈ میں پنجاب گروپ کے 27 طلبہ نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر لئے جبکہ گوجرنوالہ بورڈ میں 8طلبہ نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

    فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں پی جی سی کے 14طلبہ نے سو فیصد نمبر لے کر والدین کا نام روشن کیا، ملتان بورڈ میں بھی پنجاب گروپ آف کالجز سب سے آگے رہااور 21 طلبہ نے پورے نمبر لئے جبکہ ساہیوال بورڈ میں بھی پی جی سی کے 5طلبہ نےگیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کئے ۔

    بہاولپور بورڈ میں پنجاب کالجز کے 7طلبہ نے توقعات پر پورا اترتے ہوئے سو فیصد نمبر لئے ، راولپنڈی اور سرگودھا بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے ایک ایک طالب علم نے 100فیصد نمبر حاصل کئے۔

    پنجاب گروپ آف کالجز نے آزادکشمیر کے امتحانات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی،میرپور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پوزیشنز کا اعلان کیا تو پنجاب گروپ آف کالجز کی اریج یاسین نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی اورگیارہ سو میں سے ایک ہزار اٹھانوے نمبر لئے جبکہ طلبہ نے کامیابی کا کریڈٹ پنجاب گروپ آف کالجز کو دیا۔

    آزادکشمیر انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ میں ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی پارسہ ذوالفقاراورھاشم بن ولید نے 1100 میں سے 1100نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    کشمیر ماڈل کالج میرپور کے حیدر اقبال نے بھی 1100نمبر سے بورڈ ٹاپ کیا جبکہ 12طلبہ و طالبات نے 1098نمبر حاصل کرکےدوسری پوزیشن حاصل کی، 26 طلبہ و طالبات نے 1096نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔

    کامیاب امیدواران کو حکومتی پروموشن پالیسی کے تحت پاس قرار دیاگیا جبکہ پنجاب کالج کی اریج یٰسین نے 1098 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    بہاولپوربورڈ:
    پنجاب گروپ آف کالجز بہاولپور نے اہم اعزاز حاصل کرلیا جس کے مطابق پہلی تین پوزیشن پر 8 امیدوار کامیاب ہوگئے ۔پنجاب کالج کی عائشہ عباس 1100 نمبر لیکر پہلی پوزیشن پررہیں جبکہ امہ زینب،امیزہ فاطمہ،ایمن،اریبہ نور اور سمیہ احمد 1098نمبر لیکر دوسری پوزیشن پر رہیں۔

    دعا صغیر اور عاطیقہ رسول 1096 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

    فیصل آباد بورڈ:

    دوسری جانب تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 11 ہزار 547 امیدواروں نے شرکت کی اور ایک لاکھ 9 ہزار 970 کامیاب ہوئے۔

    امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98 اعشاریہ 59 فیصد رہا،امیدوار تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر رزلٹ معلوم کرسکیں گے،امیدوار 800240 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کرکے بھی رزلٹ معلوم کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں سال کورونا کی وجہ سے پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا گیا اور کورونا کے باعث تمام بچوں کو پاس کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ صرف امتحانات میں غیر حاضر طلبہ کو ہی فیل کیا گیا ہے۔

    سرگودھا بورڈ:

    سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں 57418 امیدوارں نے حصہ لیا اور حکومتی پالیسی کے تحت 55974پاس ہوئے ہیں جبکہ نتیجے کا تناسب 97.49 فیصد رہا۔

    چیئر پرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے ایک سادہ تقریب میں نتیجے کا با ضابطہ اعلان کیا،تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس ، کنٹرولز امتحان مہر محمد حسین لک بھی موجود تھے۔

    گوجرانوالہ بورڈ:

    گوجرانوالہ میں انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی طور پر 150353امیدواروں نے حصہ لیا تھا، 148560امیدوار کامیاب قرار پائے، شرح تناسب 98.81فیصد رہی۔

    چئیرمین بورڈ گوجرانوالہ نے کہا کہ کورونا پالیسی کے تحت تمام امیدوار کامیاب قرار پائے، صرف غیر حاضر امیدوار فیل ہوئے ہیں۔

    ملتان بورڈ:

    تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ کے پارٹ سیکنڈ کمبائنڈ بارہویں جماعت کے نتیجہ کا اعلان کیا جس کے مطابق پاس ہونے والے طلباء و طالبات کی کامیابی کا تناسب 98فیصد رہا،83 ہزار 22 طلباء نے داخلہ بھجوایاتھا جبکہ 81 ہزار 621 طلباء و طالبات نے شرکت کی اور80 ہزار 507 طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے۔

    چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق 48 بچے ایسے ہیں جن کے نمبرز 11 سو ہیں، جو طلباء امتحان میں غیر حاضر رہے انہیں فیل کیا گیا ہے۔

    لاہور بورڈ:

    چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب کے مطابق ایک لاکھ 90 ہزارطلبہ کےامتحانات لیےگئے، امتحانات کےدوران کوروناایس اوپیزکاخاص خیال رکھاگیا،غیرحاضرطلبہ کاسپیشل امتحان 27 نومبر کو لیاجائے گا، جوبچےپاسنگ نمبروں سےمطمئن نہیں وہ سپیشل امتحان دے سکتے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کےنتائج ویب سائٹ پرجاری کر دیئے گئےہیں۔

    ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا تھا کہ 98.71 فیصدبچے کامیاب رہے، گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق پوزیشنز شیئر نہیں کررہے ،40 فیصد سلیبس سے امتحان لیا جبکہ بچوں نے زیادہ نمبر لیے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2 فیصد فیل بچوں کو سپیشل امتحان کی اجازت دی جائے گی ، طلبہ اپنارولنمبر 80029 پرایس ایم ایس کرکےنتائج جان سکتے ہیں جبکہ نمبرزپر جن طلبہ کو مسئلہ ہے وہ 15 روزمیں درخواست دے سکتے ہیں۔

  • کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    سندھ حکومت نے 8 ربیع الاول 15 اکتوبر کو چُپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے سات بڑے شہروں حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، خیرپور، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں آٹھ ربیع الاول کو ایک روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 15 اکتوبر کو سندھ کے مختلف شہروں میں چُپ تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین، بچوں، معمر حضرات اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔