درجنوں مسافروں میں کرونا کی تشخیص، سعودی عرب اور عراق سے آنے والے مسافروں کو کراچی پہنچتے ہی اسپتال منتقل کر دیا گیا- تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور عراق سے آنے والے 19 مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ سے سعودی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں سے 18 کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
اسی طرح عراق سے آنے والی پرواز میں سوار ایک مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق عراق اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں میں سے مجموعی طور پر 19 کو کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ کرونا پازیٹیو مسافروں کو ایئرپورٹ سے سیدھا سندھ گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اُن کا ایک ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ این سی او سی نے اربعین کے لیے عراق جانے والے مسافروں کے حوالے سے ایس او پیز جاری کیے، جس کے تحت انہیں پاکستان پہنچنے کے بعد ایک روز قرنطینہ لازمی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہوگئی ، ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 106 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 584 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جہاں ملک بھر میں مزید767 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی۔
Author: +9251
-

سعودی عرب اور عراق سے آنے والے مسافر کراچی پہنچتے ہی اسپتال منتقل
-

تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ
مظفرآباد :تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس وزیراعظم آزادکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کی زیرصدارت ہوا جس میں آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے حوالے حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔اجلاس میں آزادکشمیر کےتمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تازہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں عشرہ رحمت لعالمین کے حوالے سے پروگرامات منعقد کرنےکا فیصلہ بھی ہوا اور وزیراعظم عمران خان کے رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کے فیصلےکی حمایت کی گئی۔
24 اکتوبر کو یوم تاسیس بھرپورانداز میں منانےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے، بلدیاتی انتخابات کےتحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ -

آصفہ کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائشگاہ جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت
اسلام آباد:آصفہ کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائشگاہ جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائشگاہ جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اسلام آباد میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائشگاہ پہنچیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔۔
ادھراطلاعات کے مطابق ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پرپاکستان اوردنیا بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری و ساری ہے
-

سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی سفارش
کراچی:سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی سفارش ،اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی اور گلوبل نیبرہڈ فارمیڈیا انوویشنز کے مابین مفاہتمی یادداشت پر ستخط کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے معاہدے پر دستخط کئے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر سوشل میڈیا کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا معلومات کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ضرورت اس امر کی ہے کہ اب جامعات سوشل میڈیا کو بھی اپنے نصاب کا حصہ بنائیں کیونکہ یہ انڈسٹری ترقی کا سفر طے کرتے ہوئے اب کئی ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے‘۔
معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں میڈیا سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس کی مدد سے جامعہ کے طلبہ کو میڈیا کے ماحول اور تکنیکی پہلو پر آگاہی اور تربیت فراہم کی جائے گی۔
اس اقدام سے معاشرے کے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کی کوشش میں مدد ملے گی۔ میڈیا کلب کے قیام کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کو میڈیا ٹولز کے موثر استعمال پر تربیت دی جائے گی جبکہ یونیورسٹی میں 10 سیشن پر محیط تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی طلبہ اور اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔
-

زندہ نومولود چوری کرکے مردہ بچی دیدی
لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں خاتون نے مبینہ طور پر اسپتال سے نومولود چوری کرکے والد کو مردہ بچی دیدی۔
اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون نے مبینہ طور پر نومولود زندہ بچی چوری کرکے والد کو مردہ بچی دے دی۔
بچی کے والد واحد بخش کا کہنا ہے کہ کل اہلیہ کو اسپتال لایا تھا جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا تھا، وارڈ میں موجود خاتون کو بچی کا خیال رکھنے کا کہہ کر گیا تھا۔
واحد بخش کا کہنا تھا کہ چلڈرن اسپتال واپس آیا تو بچی اور خاتون وہاں سے غائب تھی۔بچی کے والد کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر خاتون نے بچی کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔
نومولود کے والد کا کہنا ہے کہ مردہ بچی میری نہیں ہے بچی کی لاش آٹھ دن پرانی ہے اور میری بیٹی ایک دن کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نومولود کے لاپتا ہونے پر لواحقین نے احتجاج کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اور بچی کے والدین سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی اسپتال سے خاتون نومولود بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگئی تھی، بعدازاں پولیس نے خاتون گرفتار کرکے نومولود کو والدین کے حوالے کردیا تھا۔
-

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد مارا گیا
میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد مارا گیا،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد کو مار ڈالا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ کے بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ معلومات پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔
-

سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں دینے سے پہلے ابھی نندن سے پوچھ لیں:پاکستان کا سخت ردعمل
اسلام آباد:سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں دینے سے پہلے ابھی نندن سے پوچھ لیں:اطلاعات کےمطابق بھارت کی طرف سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیوں پرپاکستان نے سخت ردعمل دیا ہے،
ادھرپاکستان کا سخت ردعملپاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے سرجیکل سٹرائیکس کے بیان کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کا بیان آر ایس ایس نظریہ کی عکاسی اور سیاسی مصلحت کو ظاہر کرتا ہے،
بھارتی وزیر داخلہ کا بیان پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیان بھارت میں اقلیتوں سے روا سلوک سے توجہ ہٹانے کی بھی کوشش ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار2019 میں بالاکوٹ بھارتی غلط فہمی کا بھرپور جواب اسکی مثال ہے، بھارتی فوج کا طیارہ مار گرانا اور پائلٹ کو پکڑنا پاکستان فوج کی ہمہ وقت تیاریوں کا ثبوت ہے۔
-

عبدالقدیرخان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور
اسلام آباد:عبدالقدیرخان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان مرحوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی مشترکہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی گئی، یہ قرار داد وزیر مملکت علی محمد خان نے قراردادپیش کیں۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے۔ قومی اسمبلی کا ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ عبد القدیر خان نے پاکستان اور عالم اسلام کو دفاع کو مضبوط کیا،
قومی اسمبلی میں منظورہونےوالی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ایوان ڈاکٹر صاحب کی خدمات کو سرکاری نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔
قرار داد کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات قومی نقصان ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نامساعد حالات میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کترے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان محسن پاکستان تھے، قائداعظمؒ نے ملک بنا کر دیا، ڈاکٹر عبدالقدیر نے دفاع کو ناقابل تسخیربنانے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہا کہ کوئی شک نہیں ڈاکٹرعبدالقدیرپاکستان کے محسن تھے۔
-

شیخ رشید نے وزیراعظم اورفوج کے درمیان معاملات کوکھول کررکھ دیا
اسلام آباد :شیخ رشید نے وزیراعظم اورفوج کے درمیان معاملات کوکھول کررکھ دیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق وزیراعظم نے بتایا ہے کہ سب چیزیں طے ہوگئی ہیں، ہماری اور فوج کی بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی تعیناتی کے لیے وزیراعظم نے انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی،
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، فوج کا اپنا طریقہ کارہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بتایا ہےکہ سب چیزیں باہمی طور پر طے ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ،عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جوٹھیک ہوجائےگی، انہوں نے مزیدکہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق ابہام دور ہوگیا ہے۔
-

سب ٹھیک ہے:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لے لیا
اسلام آباد :سب ٹھیک ہے:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لے لیا،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ،عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جوٹھیک ہوجائےگی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق ابہام دور ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملات مکمل طور پر طے پا چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہوزیراعظم نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں،وزیراعظم نےکہا فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پراسس شروع ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدی ہوگی اور تقرری کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا۔