Baaghi TV

Author: +9251

  • خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی

    خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی

    کراچی میں خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی، بچی کی لاش آٹھ دن پرانی ہونے کا انکشاف- تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں خاتون نے مبینہ طور پر اسپتال سے نومولود چوری کرکے والد کو مردہ بچی دیدی۔ نجی ٹٰی وی کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون نے مبینہ طور پر نومولود زندہ بچی چوری کرکے والد کو مردہ بچی دے دی۔
    بچی کے والد واحد بخش کا کہنا ہے کہ کل اہلیہ کو اسپتال لایا تھا جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا تھا، وارڈ میں موجود خاتون کو بچی کا خیال رکھنے کا کہہ کر گیا تھا۔ واحد بخش کا کہنا تھا کہ چلڈرن اسپتال واپس آیا تو بچی اور خاتون وہاں سے غائب تھی۔
    بچی کے والد کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر خاتون نے بچی کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔

    نومولود کے والد کا کہنا ہے کہ مردہ بچی میری نہیں ہے بچی کی لاش آٹھ دن پرانی ہے اور میری بیٹی ایک دن کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نومولود کے لاپتا ہونے پر لواحقین نے احتجاج کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اور بچی کے والدین سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی اسپتال سے خاتون نومولود بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگئی تھی، بعدازاں پولیس نے خاتون گرفتار کرکے نومولود کو والدین کے حوالے کردیا .

  • کراچی میں فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھنے والی خاتون فیشن ڈیزاینر نے اپنے برانڈ” ماحن”کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا

    کراچی میں فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھنے والی خاتون فیشن ڈیزاینر نے اپنے برانڈ” ماحن”کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا

    تفصیلات کے مطابق فیشن انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ملٹی برانڈ اسٹور "دی ڈیزائنر لیگ” میں ماحن نے اپنے برانڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ملٹی برانڈ اسٹور میں ان فیشن ڈیزائنر ز کی تخلیقات رکھی گئی ہیں جو دنیائے فیشن میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھتے ہیں۔
    دی ڈیزائنر لیگ میں ایک ہی چھت تلے مختلف ڈیزائنرز کے شاہکار رکھے گئے ہیں جس میں جدید تراش خراش کے ملبوسات، عبایا اور دیدہ زیب زیورات شامل ہیں۔۔ماحن برانڈ کا افتتاح پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر تسنیم صدف نے کیا۔۔اس موقع پر تسنیم صدف نے کہا کہ پاکستان کے ڈیزائنر ز نہایت با صلاحیت ہیں ضرورت صرف انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہے۔۔دی ڈیزائنر لیگ ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو یہ پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔۔اسٹور کی روح رواں افشاں ذیشان نے کہا کہ ایک ہی چھت تلے مختلف برانڈز کو اکھٹا کرنے کا مقصد ان خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے جو وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کچھ منفرد خریداری کرنے کاشوق رکھتی ہیں۔۔افتتاحی تقریب میں فیشن انڈسٹری کے نامور ستاروں اور بلاگرز نے شرکت کی۔

  • مزار قائد اجتماعی زیادتی کے مقدمے کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیاجائے ،گورنر سندھ

    مزار قائد اجتماعی زیادتی کے مقدمے کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیاجائے ،گورنر سندھ

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2008 مزار قائد اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔
    ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو علیحدہ علیحدہ خطوط میں کہا ہے کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ سپریم اعلیٰ عدالتوں کے متعدد فیصلوں سے مطابقت نہیں رکھتا ۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین ملک کی کل آبادی کا 54فیصد ہے اس فیصلہ سے ان میں عدم تحفظ کا احساس مذید بڑھ گیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی جانب سے اس فیصلہ پر شدیدتحفظات ہیں اور اس سلسلے میں سماجی حلقوں نے مجھ سے رابطہ بھی کیا ہے۔ گورنر سندھ نے صوبائی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیشن کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کے لئے قانون کے مطابق اقدامات کرے۔

  • لاہورایئرپورٹ پرٹیک آف کے دوران غیرملکی طیارے کے ٹائر پھٹ‌ گئے

    لاہورایئرپورٹ پرٹیک آف کے دوران غیرملکی طیارے کے ٹائر پھٹ‌ گئے

    لاہور:ایئرپورٹ پرٹیک آف کے دوران غیرملکی طیارے کے ٹائر پھٹ‌ گئے ایئرپورٹ کے رن وے پر غیرملکی کارگو طیارہ خوش قسمتی سے حادثے میں بال بال بچ گیا۔

    اطلاعات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے کے اڑان بھرنے (ٹیک آف) کے دوران رن وے پر چائروں ٹائر پھٹے، جس پر کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی (ایمرجنسی) بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر ہی روک لیا۔

    رپورٹ کے مطابق کارگو طیارہ علامہ اقبال ایئرپورٹ سے بحرین جارہا تھا، جو حادثے سے بال بال محفوظ رہا۔

    طیارے کے رکنے کے بعد کنٹرول ٹاور نے ائیرپورٹ رن بند ہونے پر دیگر پروازوں کو بھی روک لیا، جبکہ ٹائر پھٹتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں ہنگامی اقدامات کے لیے رن وے پر پہنچی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق نجی کوریئر کمپنی کے کارگو جہاز 512 کو حج ٹرمینل کے سامنے کھڑا کیا جارہا ہے۔

    رن بند ہونے کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی نجی کمپنی کی پرواز 406 کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 305 کی روانگی بھی روک دی گئی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رن وے بند ہونے سے مزید پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ کارن وے دو گھنٹے گزر جانے کے بعد تاحال کلیئ رنہ ہوسکا، جس کی وجہ سے قطرایئرکی دوحہ سے آنے لاہور آنے والی پرواز 8808 کو لینڈنگ سے روک دیاگیا ہے،

    اطلاعات ہیں کہ کنٹرولر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پائلٹ طیارے کو پھول نگر کے اوپر گھماتا رہا جبکہ کراچی سے جانے والی پرواز 145 کو بھی لینڈنگ سے روک دیا گیا، جس کے بعد کپتان نے جہاز کا رخ اوکاڑہ کی طرف موڑ لیا۔

  • کمشنر کراچی کی عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

    کمشنر کراچی کی عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

    کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جمعرات کو عبد اللہ شاہ غازی کے مزر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر انھوں نے مزار پر اللہ تعالی کے حضور ملک اور عوام کی خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے دعا کی ۔

  • قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا

    قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا

    ومی ایئرلائن پی آئی اے نے ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں پر 12 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
    پی آئی اے حکام کے مطابق جمعرات سے سے 12 ربیع الاول تک اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

  • کراچی پولیس کا ایک عجیب کارنامہ سامنے آگیا

    کراچی پولیس کا ایک عجیب کارنامہ سامنے آگیا

    کراچی پولیس کا ایک عجیب کارنامہ سامنے آیا ہے،کراچی پولیس نشے کے عادی 100 سے زائد افرد کو سجاول میں چھوڑکررفوچکرہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی ایک ٹیم ہیروئن کے عادی سو سے زائد نشیئوں کو ایک بس میں بھر کر رات کے اندھیرے میں سندھ کے شہر سجاول میں درگاہ شاہ عقیق پر چھوڑ کر رفو چکر ہو گئی۔
    ادھر نشئی افراد کو درگاہ شاہ عقیق پر چھوڑے جانے کی خبروں پر سجاول پولیس میں کھلبلی مچ گئی، خبر ملتے ہی مقامی پولیس حرکت میں آ گئی۔ذرائع کے مطابق سجاول کے نواحی علاقے چوہڑ جمالی میں صبح ہوتے ہی شہریوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیلا، جب انھوں نے متعدد نشیئوں کا ایک ہجوم دیکھا۔ بہت سارے نشئی افراد نے جب ایک ساتھ مختلف علاقوں کا رخ کیا، تو پاگلوں کی طرح شہر کے بیچ میں تماشا بن گئے۔
    معلوم ہوا ہے کہ کراچی پولیس نے تنگ آ کر نشئی افراد کو سجاول میں چوہر جمالی میں چھوڑا، نشئی افراد نے اس حوالے سے کہا کہ اگر انھیں واپس کراچی نہیں بھیجا گیا تو وہ یہاں بڑا تماشا کریں گے۔ایوب گوٹھ نیو کراچی کے ایک نشئی نے بتایا کہ تقریبا دو سو افراد کو پکڑا گیا تھا، پولیس اہل کاروں نے بتایا کہ بڑے صاحب آ رہے ہیں، تھانے کی صفائی کرنی ہے، اس کے بعد چھوڑ دیں گے، مجھے گہری نیند سے اٹھایا گیا، لیکن پھر ہمیں یہاں لا کر چھوڑ دیا۔
    مقامی شہریوں نے آئی جی سندھ سے کراچی پولیس کے اس عجیب رویے کے خلاف فوری نوٹس لے کر ان افراد کو واپس لے جانے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف اعلی سطح پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری طرف سجاول پولیس نے چوہڑ جمالی درگاہ شاہ عقیق و دیگر علاقوں میں چھاپے مارے، اور متعدد نشیئوں کو پکڑ لیا، سجاول پولیس ان کو پکڑ کر واپس کراچی روانہ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

  • ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا: آرمی چیف

    ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا: آرمی چیف

    راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ساختہ جدید ترین ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت دیکھی، آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے سٹرٹیجک ویپن سسٹم پر بریفنگ دی۔ اس مو قع پر چین کے سینیئرحکام بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سسٹم کی شمولیت سے ملک کی فضائی سرحدی ایئر ڈیفنس نظام مزید مربوط ہو جائے گا، نظام جہاز، کروز میزائل اور 100 کلومیٹر، حدنگاہ سے آگے بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے وطن کے دفاع کے لیے ایئر ڈیفنس کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے،

    پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس مثالی تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا۔

  • نیب ٹیم سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام

    نیب ٹیم سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام

    قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
    نیب ٹیم نے سراج درانی کو گرفتار کرنے کے لیے کل ہی ان کے گھر پر چھاپا مارا لیکن نیب کی ٹیم تاحال سراج درانی کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور رہائشگاہ کے باہر مین گیٹ اور عقبی گیٹ پر موجود ہے۔سراج درانی کے گارڈز اور پی پی پی کارکنوں نے نیب کے افسران کو ان کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ گیٹ کے باہر بھی سراج درانی کے کارکن موجود ہیں۔

  • معروف کمپنی کے بورے میں غیر معیاری سیمنٹ پیک کرنیوالے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    معروف کمپنی کے بورے میں غیر معیاری سیمنٹ پیک کرنیوالے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان معروف کمپنی کے بورے میں غیر معیاری سیمنٹ پیک کرتے تھے۔
    سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر معیاری سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹرک برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان ناقص سیمنٹ کو مشہور سیمنٹ کمپنی کے نام سے پیک کرتے تھے۔سیمنٹ کمپنی کے ماہرین نے تھانے میں برآمد شدہ سیمنٹ کو کمپنی کا سیمنٹ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔