Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلیٰ جام کمال اچانک وزیراعظم کے پاس پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ جام کمال اچانک وزیراعظم کے پاس پہنچ گئے

    اسلام آباد :وزیراعلیٰ جام کمال اچانک وزیراعظم کے پاس پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےلیے ان کےپاس پہنچ گئے ،

    اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد انشااللہ ناکام سے دوچار ہوگی، تین چار دنوں میں ووٹنگ ہوگی۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیاسی صورت حال سےآگاہ کیا اور ناراض رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

    انہوں نے ملاقات سے متعلق بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کی ترقی اور سسٹم کی بہتری پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

    تحریک عدم اعتماد سے متلعلق جام کمال خان نے کہا کہ میرے خلاف لائی جانے والے تحریک عدم اعتماد انشااللہ بری طرح ناکام ہوگی، مخالفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اگلے آنے والے تین چار دنوں میں ووٹنگ ہوگی، ووٹنگ ہونا اچھی بات ہے، اس سے معاملہ واضح ہوجائے گا۔

    جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ کب ہوگی اس کی تاریخ نہیں بتا سکتا یہ گورنر کی صوابدید پر مبنی ہے، استعفے کی بات ہی نہیں وہ ہم کیوں دیں گے؟

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پہلے ہی تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

    تحریک عدم اعتماد میں اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ جام کمال کی خراب کارکردگی پرانہیں وزیراعلیٰ کےعہدے سے ہٹایا جائے اور ایوان کی اکثریت کے حامل رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے۔

  • جیل میں نہیں رہ سکتا،پھانسی دے دیں یا معافی دےدیں:مرکزی ملزم ظاہر جعفر: فرد جرم عائد

    جیل میں نہیں رہ سکتا،پھانسی دے دیں یا معافی دےدیں:مرکزی ملزم ظاہر جعفر: فرد جرم عائد

    اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر ، والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت جعفر سمیت تمام ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی، ظاہر جعفر نے کہا جیل میں نہیں رہ سکتا،پھانسی دے دیں یا معافی دےدیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم ظاہر جعفر ، والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت جعفر سمیت تمام ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا۔

    دوران سماعت ملزمان عصمت آدم ، ذاکر جعفر ، طاہر ظہور کے وکلا نے عدالت میں دلائل دئیے، ملزم ظاہر جعفر نے مکالمے میں کہا یہ میرا وکیل نہیں ہے مجھے بولنے کا موقع دیا جائے ، جس پر وکیل رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ میں ملزم ذاکر جعفر کا وکیل ہوں۔

    ملزم ظاہر جعفر نے بیان میں کہا میں ایک فون کال کرنا چاہتا ہوں مجھے اجازت دیں ، میں اس کیس کو مضبوط کرنے کے لیے کال کرنا چاہتا ہوں ،جس پر وکیل رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے شواہدناکافی ہیں۔

    عدالت نے ملزم کے وکیل رضوان عباسی سے سوال کیا شریک ملزم کون ہے ؟ جس پر ملزم ظاہر جعفر نے الزام عائد کیا کہ میرے ساتھ کھڑے ملزمان نے اس کو مارا ہے، آپ چارج لگا رہے ہیں یا نہیں۔

    ظاہرجعفر نے اعتراف کیا کہ میرے ہاتھ سے ہواتھا ہاں میں مانتا ہوں ، مجھے سزا دینی ہے یا معافی دینی ہے میرے ساتھ کیاکریں گے ، جج صاحب یہ میں نے کیا تھا ، پسٹل میرے باپ کا ہے ، م مجھے گھر میں قید کر دیں ،جیل میں مارتے ہیں ، جیل میں نہیں رہ سکتا،پھانسی دے دیں یا معافی دےدیں ، ہم لڑے تھے میری غلطی تھی وہ بھی غصے میں تھی۔

    مرکزی ملزم نے نور مقدم کے والد سے مکالمے میں کہا کہ میں اور آپ کی بیٹی پیار کرتے تھے ، 3سال ہم تعلق میں رہے ہیں، میری زندگی آپکےہاتھ میں ہے آپ بچاسکتےہیں ، آپ میری زندگی لینا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

  • فحش مواد کی تشہیرکرنے والے گرفتاری کے لیے تیارہوجائیں :نوٹیفکیشن جاری

    فحش مواد کی تشہیرکرنے والے گرفتاری کے لیے تیارہوجائیں :نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: فحش مواد کی تشہیرکرنے والے گرفتاری کے لیے تیارہوجائیں :نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کےمطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ رولز میں پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی تاہم اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت جرم ہوگا۔

    وفاقی وزیر کے مطابق پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے درمیان رابطوں کے لیے رولز اہم کردار ادا کریں گے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔

    امین الحق نے بتایا کہ رولز کے تحت انتہا پسندی، دہشتگردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پرپابندی ہوگی، اس سلسلے میں سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ مواد، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کرنے سے متعلق مواد پرپابندی ہوگی۔

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا مزید کہا کہ سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے جبکہ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد سوشل میڈیا اداروں پرجلد ازجلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہوگا جبکہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کے لیے اپنا مجاز افسر مقرر کریں گی۔

  • پی آئی اے نے افغان حکام کےغیرمناسب رویے سے تنگ آکر کابل آپریشن معطل کر دیا

    پی آئی اے نے افغان حکام کےغیرمناسب رویے سے تنگ آکر کابل آپریشن معطل کر دیا

    کابل: پی آئی اے نے افغان حکام کےغیرمناسب رویے سے تنگ آکر کابل آپریشن معطل کر دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے طالبان کے غیر مناسب رویے کے باعث افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔

    برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کابل کے لیے اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان افغان حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے جاری کردہ اس اعلان کے سامنے آیا ہے۔

    افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( اے سی سی اے)کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ائیر لائنز ٹکٹ کی قیمتیں 15 اگست 2021 سے پہلے والے ریٹ پر رکھیں، بصورت دیگر ان کا آپریشن بند کر دیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ائیر لائن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان حکام کے سخت سلوک کے باعث آج سے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔

    افغان حکومت کے نائب ترجمان ذبیح اللہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے اور کام ائیر سے اپنے ٹکٹوں کی قیمت 15 اگست سے پہلے والی کرنے کا کہا گیا ہے۔

    دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی اے نے پی آئی اے اور افغانستان کی کام ائیر سے کہا تھا کہ اسلام آباد سے کابل کے فضائی ٹکٹ کی قیمتیں طالبان کی حکومت آنے سے پہلے والی رکھی جائیں۔

  • 12 سالہ بچہ چار کمسن دوستوں کے ساتھ گاڑی لے کر نکل پڑا،دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی

    12 سالہ بچہ چار کمسن دوستوں کے ساتھ گاڑی لے کر نکل پڑا،دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی

    پولیس ملازمین کے بچوں نے ٹریفک پولیس مہم کو دھجیاں اڑا دیں۔پولیس افسر کے 12 سالہ بچے نے کار دوڑانا شروع کر دی۔اس حوالے سے ایک شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے جس میں گاڑی کے اندر کمسن بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے اور حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ اس گاڑی کے ڈرائیو کی اپنی عمر بھی 12 سال ہے۔
    خود کو پولیس افسر کا بیٹا بتانے والا 12 سالہ بچہ ملیر میمن گوٹھ سے کار دوڑاتا ہوا ملیر ماڈل کالونی تک پہنچ گیا۔کمسن کار ڈرائیور ہائبرڈ کار کو اسپورٹس کار سمجھ کر دوڑا رہا تھا کہ سڑک پر موجود دوسری کار سے جا ٹکرایا۔خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو چوٹ آئی۔شہری نے گاڑی کو روک کر چیک کیا تو ڈرائیور کمسن بچہ نکلا جو فوری طور پر رونے لگ گیا اور ہاتھ جوڑنے شروع کر دئیے۔
    شہری نے بچے سے سوال کیا کہ آپ کس کی اجازت سے گاڑی لے کر نکلے۔تو بچے نے روتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے ابو پولیس میں ہیں اور والدین کی اجازت سے گاڑی لے کر نکلا ہوں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں 12 سالہ ڈرائیور کے علاوہ چار اور بچے بھی موجودہ ہیں جن کی عمریں 3 سال سے لے کر 14 سال کے درمیان ہیں۔گاڑی میں موجود بچوں میں سے ایک نے اسکول یونیفارم بھی پہن رکھا ہے۔
    گاڑی کو روکنے والے شہری نے حفاظتی اور قانونی کارروائی کے لیے 15 پر اطلاع دی اور بچوں کو پولیس کے حوالے کیا۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کی جانب دوبارہ بچوں کو گاڑی نہ دیجنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جس کے بعد بچوں کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا ہے۔تاہم ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔صارفین نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو گاڑی دینے والے والدین کے خلاف ایکشن لیا جائے کیونکہ اس عمل سے کئی لوگوں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

  • بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نےسینئرجرنیلوں کی زیادتیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

    بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نےسینئرجرنیلوں کی زیادتیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

    نئی دہلی :بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نےسینئرجرنیلوں کی زیادتیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں جن کے خودکشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون افسر کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور وہ تین ماہ کی ٹریننگ کے لیے جے پور آئی تھیں۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پراہم موضوع پربحث ہورہی ہے ، کئی ساتھی افسران کاکہنا ہے کہ اس خاتون کرنل نے اپنے سینئرافسران کے رویے سے تنگ آکرخود کشی ہے ، اوراس کے واضح ثبوت بھی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین فوجیوں کے ساتھ بھارتی فوج میں اچھا سلوک نہیں کیا جاتا

    پولیس کے مطابق خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی شادی بھی کرنل سے ہوئی تھی اور ان کے اپنے شوہر سے طلاق کے معاملات چل رہے تھے۔

    پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ خاتون نے گھریلو تنازعات کے باعث خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے پاس سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا تاہم ان کے پاس سے ان کے والد کا ایک پرانا خط ملا ہے جب کہ خاتون کے والد خود بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی خواتین فوجی خود کرچکی ہیں اوراپنی خودکشی کا ذمہ دارسینئرفوجی جرنیلوں کو قراردیا ہے

  • پی آئی اے کا احترام 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں کمی کا اعلان

    پی آئی اے کا احترام 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں کمی کا اعلان

    کراچی:پی آئی اے کا احترام 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں کمی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی فضائی کمپنی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنا دی۔

    12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج (جمعرات) سے 12 ربیع الاول تک 6 روز کے لیے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی۔

    خیال رہے ملک بھر میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سال پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری طور پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی تھی۔ لاہور سے کراچی 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کر دیا گیاتھا ۔

    تفصیلات کےمطابق قومی انٹر نیشنل ائیر لائن( پی آئی اے) کی جانب سےاندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کردی گئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کروادیا،لاہور سے کراچی 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کر دیا،لاہور سے کراچی دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا گیا۔

    35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا،پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے،ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے، پی آئی اے لاہور کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، کرایوں میں کمی غیر معینہ مدت تک رہے گی۔جس کی مدت 31 اکتوبرکوختم ہورہی ہے

  • سب ٹھیک ہوجائے گا: DGISIکی تقرری جلد ہوگی،سب ایک پیج پرہیں: فواد چوہدری

    سب ٹھیک ہوجائے گا: DGISIکی تقرری جلد ہوگی،سب ایک پیج پرہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد:اللہ کی رحمت سے سب ٹھیک ہوجائے گا: DGISIکی تقرری جلد ہوگی،سب ایک پیج پرہیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد ہوگی جب کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔

     

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہوچکا ہے، اب کہا جارہا ہےکہ وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیےانٹرویو کریں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

    دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالات الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں، ہر بندہ ہر گھنٹے کے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات ٹوئسٹ کرلیتا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔

    انہوں نےکہا کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

  • عمران خان صورتحال تو کیا اپنے سیاستدان مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں، آصف زرداری

    عمران خان صورتحال تو کیا اپنے سیاستدان مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں، آصف زرداری

    سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کیا صورتحال سنبھالیں گے انہوں نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل ہے، آرمی چیف کی مدت میں توسیح کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے، مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ صورتحال کیا سنبھالیں گے، انہوں نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔
    ایک اور سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • کراچی میں دہشتگردی کے کیس میں محسن داوڑ، منظور پشتین اشتہاری قرار

    کراچی میں دہشتگردی کے کیس میں محسن داوڑ، منظور پشتین اشتہاری قرار

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے میں محسن داوڑ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
    کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
    عدالت نے محسن داوڑ سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ مفرور قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں محمد شفیع، ہدایت اللہ پشین اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔
    عدالت میں مفرور ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ چاروں مفرور ملزمان کے نام پر کوئی جائیداد نہیں ہے۔ رپورٹ مختیار کار سب ڈویژن کراچی، بلدیہ ٹاؤن، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔
    پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔ کیس میں علی وزیر گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔