Baaghi TV

Author: +9251

  • برداشت کاجنازہ اٹھ گیا:ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے زخمی

    برداشت کاجنازہ اٹھ گیا:ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے زخمی

    گوجرہ : برداشت کاجنازہ اٹھ گیا:ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے زخمی ،اطلاعات کےمطابق گوجرہ میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گوجرہ کے علاقے قائداعظم روڈ پردکان کےسامنےگاڑی کھڑی کرنےپر اولمپیئن عمران شاہ کا جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ 3 دکان داروں نے اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی پر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    پولیس کے مطابق اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ واقعے کے بعد دکان دار فرارہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ ان مجرموں کی تلاش جاری ہے اورامید کی جاسکتی ہےکہ بہت جلد یہ کریمینل قانون کی گرفت میں‌آجائیں گے

  • سندھ اسمبلی گیٹ کے سامنے نابینا افراد کا دھرنا

    سندھ اسمبلی گیٹ کے سامنے نابینا افراد کا دھرنا

    سندھ اسمبلی گیٹ کے سامنے نابینا افراد کا دھرنا جاری ہے۔ سرکاری نوکریوں میں نظر انداز کرنے کے خلاف نابینا افراد نے روڈ بلاک کردیاہے۔ نابینا افراد نے ملازمتوں کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے سندھ اسمبلی میں جانے کی کوشش کی، مگر ناکامی پر نابینا افراد نے سندھ اسمبلی کے گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔
    نابینا مظاہرین اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے آئے ہیں۔ مظاہرین نے 5 فیصد معذور کوٹہ کے تحت ملازمتیں دینے کا مطالبہ کیا۔
    پولیس نے نابینا افراد کو سندھ اسمبلی کے گیٹ پر روک دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈی سی ساوتھ کی جانب سے مطالبات کے حوالے سے لولی پوپ دیا گیا، جب تک وزیر اعلی سندھ نہیں آئیں گے احتجاج جاری رہے گا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے نابینا افراد کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ہم بھی پڑے لکھے ہیں ہمیں کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے۔ نابینائوں کو سرکاری نوکریوں میں نظرانداز کیوں کیا جارہا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو کل ہم سی ایم ہائوس پر دھرنا دینگے۔

  • عا ئشہ اکرم نےملک وقوم کودھوکہ دیا:اعتماد کونقصان پہنچایا: حمایت کرنے پرمعافی مانگتا ہوں: اقرار الحسن

    عا ئشہ اکرم نےملک وقوم کودھوکہ دیا:اعتماد کونقصان پہنچایا: حمایت کرنے پرمعافی مانگتا ہوں: اقرار الحسن

    لاہور:متنازعہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے معافی مانگ لی ۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا’ میں معافی مانگتا ہوںمیں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودےبازی شروع کردی‘۔

     

     

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا کہ میں معافی کا طلب گار ہوں کہ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے دفاع میں کھڑا ہوا، انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ایسی لڑکی کو بہن کہا اور اُس کے سر پر ہاتھ رکھا جس نے خود کو سرِعام ننگا کرنے والوں کے ساتھ ہی سودے بازی کا سلسلہ شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تو جسم فروش عورتیں بھی نہیں کرتیں۔

    اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ اُس کے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا لیکن اس نے اپنی عزت کی قیمت لگا کر اس سے بھی زیادہ غلط کیا۔ اللہ کی وحدانیت کی قسم اس معاملے میں میری کوئی ضد یا انا نہیں تھی،

     

     

    اقرارالحسن نے پھر کہا کہ لوگوں کی گالیاں کھا کر بھی میں نے صرف اس لئے اس کا ساتھ دیا کیونکہ میں صدقِ دل سے یہ سوچتا تھا کہ اس کا کردار اللہ اور اس کا معاملہ ہے

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا کہ اب تو وہ جھوٹے سچے ملزموں سے پانچ پانچ لاکھ لے کر, اُن سے ڈیل کر کے اُن پر ظلم کرنے جا رہی تھی یہ جانتے ہوئے بھی کہ گرفتار ملزمان میں سے اکثریت غریب لوگوں کی ہے۔

    معروف اینکر پرسن نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ اُس کے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا لیکن اس نے اپنی عزت کی قیمت لگا کر اس سے بھی زیادہ غلط کیا۔ اللہ کی وحدانیت کی قسم اس معاملے میں میری کوئی ضد یا انا نہیں تھی۔

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے مجھ سے کبھی بھی کوئی اچھا کام لیا ہے تو اس کام کے صدقے مجھے معاف کر دیں۔ مجھ سے ظالم اور مظلوم میں فرق کرنے میں بڑی بھول ہوئی۔

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا کہ میں نے صرف اس لئے اس کا ساتھ دیا کیونکہ میں صدقِ دل سے یہ سوچتا تھا کہ اس کا کردار اللہ اور اس کا معاملہ ہے لیکن اب تو وہ جھوٹے سچے ملزموں سے پانچ پانچ لاکھ لے کراُن سے ڈیل کر کے اُن پر ظلم کرنے جا رہی تھی یہ جانتے ہوئے بھی کہ گرفتار کئے گئے افراد میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے چند دن قبل ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہورکو درخواست دی تھی کہ ملزم عامر سہیل عرف ریمبو مجھے ہراساں اور بلیک میل ک رہا ہے جس کے بعد ریمبو کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کی تحویل میں ریمبو کا ویڈیو پیغام بھی منظرعام پر آیا تھا جس میں اس نے عائشہ اکرم پر ملزمان سے رقم مانگنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

  • آٹھ ربیع الاول کو یوم شہادت حضرت امام حسن عسکریؓ کی مناسبت سے کراچی میں چپ تعزیہ کے دو جلوس کل جمعہ 15 اکتوبر کو برآمد ہونگے

    آٹھ ربیع الاول کو یوم شہادت حضرت امام حسن عسکریؓ کی مناسبت سے کراچی میں چپ تعزیہ کے دو جلوس کل جمعہ 15 اکتوبر کو برآمد ہونگے

    آٹھ ربیع الاول کو یوم شہادت حضرت امام حسن عسکریؓ کی مناسبت سے کراچی میں چپ تعزیہ کے دو جلوس کل جمعہ 15 اکتوبرکوبرآمد ہونگے۔ پہلا جلوس کراچی میں شہادت امام حسن عسکری کی مناسبت سے نشتر پارک سے صبح7بجے اور قصر مسیب رضویہ سوسائٹی سے بعد نماز ظہرین برآمد ہونگے۔نشتر پارک اور قصر مسیب رضویہ سوسائٹی سے نکلنے والے الوداعی چپ تعزیئے کے جلوسوں کی قیادت بوتراب اسکاوٹس کریگی۔
    کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے جمعہ 8 ربیع الاول کو نشترپارک میں چپ تعزیہ کی مرکزی مجلس منعقد ہوگی اورچپ تعزیہ کا جلوس نشتر پارک سے صبح 8 بجے برآمد ہوکر روایتی راستوں ، پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادار سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ پر اختتام پذیرہوگا۔
    دوسرا جلوس بعد نمازجمعہ قصرمسیب رضویہ سے برآمد ہوکر لسبیلہ، پرانا لیاقت آباد، جیل روڈ سے ہوتا ہوا رات دس بجے کے قریب امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کواٹرز پر اختتام پذیر ہوگا۔چپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جلوس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ جلوس کے روٹ ،گزر گاہوں اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    پولیس کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی جلوس کے ساتھ گزر گاہ پر موجود رہے گی۔ بلند عمارتوں پر اسنائپر شوٹرز تعینات ہونگے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جلوس سے قبل روٹ کی سویپنگ کریں گی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

  • ایک مرتبہ پھرقومی ٹی 20کپ کا تاج خیبر پختونخوا نےسر پر سج گیا

    ایک مرتبہ پھرقومی ٹی 20کپ کا تاج خیبر پختونخوا نےسر پر سج گیا

    لاہور: ایک مرتبہ پھرقومی ٹی 20کپ کا تاج خیبر پختونخوا نےسر پر سج گیا ،اطلاعات کے مطابق دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے قومی ٹی 20کپ کا تاج ایک مرتبہ پھر سر پر سجا لیا۔

    قذافی سٹیڈیم لاہور میں سنٹرل پنجاب اور خیبر پختونخواکے مابین فیصلہ کن معرکہ ہوا جس میں کے پی کی ٹیم نے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فتح اپنے نام کی۔

    ایونٹ کے فائنل میچ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 148رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی،احمد شہزاد نےسب سے زیادہ 44رنز بنائے جبکہ کامران اکمل 42اور قاسم اکرم20سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،محمد عمران اور افتخار احمد نے 3،3وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ارشد اقبال نے 2،عمران خان اور خالد عثمان نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

    149رنز کا ہدف خیبر پختونخوا کی ٹیم نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر 17اوورز میں 152رنز بنا کر حاصل کرکے کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کیا،کپتان افتخار احمد نے ناقابل شکست 45رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ کامران غلام37اور عادل امین 25سکور بناکر نمایاں رہے۔

    دوچھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 19گیندوں پر 45رنز بنانے اور میچ میں 3وکٹیں حاصل کرنے پر کپتان افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ  کی تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری

    فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری

    فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری ہیں جن میں عشقان رسول شرکت کرکے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔یہ بات ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین اور صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ سے گفتگو میں بتائی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات میں شرکت کے لئے ذمہ داریاں تفویض کی ہیں اور صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن ضلع فیصل آباد اور صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر کالونیز وکلچر میاں خیال احمد کاسترو کو ضلع چنیوٹ اور صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی ضلع جھنگ کے لئے مقرر ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے صوبائی وزراء کو بارہ ربیع الاول تک کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیااور بتایا کہ سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیز میں حسن قرات،نعت وتقاریر کے مقابلے جاری جبکہ سیرت النبی کانفرنسز کے انعقاد کے ساتھ محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔صوبائی وزراء نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کرنا باعث ثواب اوراعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم دوجہانوں کے لئے باعث رحمت بن کرآئے جن کا یوم ولادت وباسعادت بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے اور اس بار حکومت نے عشرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو نبی آخرالزمان کی زندگی کے پہلوؤں سے آگاہی دی جاسکے اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکرکامیابی حاصل کرسکیں۔

  • شہری اور دیہاتی زندگی میں سکون:تحریر: محمد کامران

    شہری اور دیہاتی زندگی میں سکون:تحریر: محمد کامران

    یہ حقیقت ہے کہ دیہی اور شہری زندگی میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔ دیہات میں ہر طرح کی قدرتی اور خالص غذائیں ہوتی ہیں۔ جو شہری عوام کو کہاں نصیب۔

    دیہات میں صبح سویرے اٹھنا،چڑیوں کی چہچہاہٹ،لسی کو بلونے کی آواز کھیتوں کے اس پار سورج کا ابھرنے کا منظر یہ سب مزے صرف دیہات میں لئے جاتے ہیں جبکہ شہری عوام اکثریت جن کی ٹائمنگ مختلف یا دفتری اوقات دیر سے شروع ہوتے وہ سویرے اٹھنے کی زحمت کم ہی کرتے کجا اس خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔

    جہاں یہ ساری قدرتی خوشیاں شہریوں کو نصیب نہیں ہوتیں وہاں شہری زندگی میں آپکو ہر طرح کی سہولیات ملیں گیں، بچوں کے مند پسند اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے علاوہ ایک آئیڈیل اور آسان زندگی گزارنے کے مواقع ملتے ہیں جو دیہات میں رہ کر حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

    یہی وجہ ہے کہ طلبا بھی اچھے اور معیاری کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنا بزنس یا جاب حاصل کر لیتے ہیں جو انکا زریعہ معاش بن جاتا ہے جبکہ دیہات میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہت کم مواقع ملتے ہیں۔ انٹرمیڈییٹ کی اگر کسی جگہ کلاسز ہیں بھی تو اتنی معیاری تعلیم نہیں ہوتی کہ آگے چل کر یونیورسٹی میں دوسرے طلبا کے ساتھ مقابلہ کر سکے۔

    سب سے اہم اور ضروری علاج و معالجہ کے لیے شہر میں ہر سہولت موجود ہے جبکہ گاوں میں یہ چیزیں بہت مشکل سے مینیج ہوتیں ہیں۔ اگر کوئی زیادہ بیمار ہو جاتا ہے تو کئی گھنٹے لگا کر شہر کے ہسپتال میں لایا جاتا ہے۔ کچھ مریض تو ایسے ہوتے ہیں جو صرف بروقت نہ لانے کی وجہ سے دم توڑ دیتے ہیں جو حقیقتا افسوس کن ہے۔ تاہم دیہات میں انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رہتا ہے جو شہر میں رہتے ممکن نہیں ہوتا۔

    دیہات میں دھواں ،شور شرابہ،گاڑیوں کے چیخنے کی آواز ہارن کی صورت ،یہ سب نہیں ہوتا۔وہاں شہر جیسی اگرچہ سہولیات تو نہیں ہوتیں مگر سکون ہوتا ہے۔جبکہ شہروں میں ان تمام آسائشوں کی بہتات تو ہوتی ہے مگر سکون نہیں ہوتا۔وہاں چوپال کے نیچے ایک چارپائی پے بیٹھ کے جو حالات حاضرہ پہ گفتگو وہ بھلا شہروں میں کہاں ۔شہری زندگی کے اپنے فوائد ہیں۔وہ تمام آسائشیں شہروں میں موجود جس کے لئے دیہات میں رہنے والے خواہیش کرتے ہیں۔

    یا شاید یہ انسان کی متنوع فطرت کی وجہ کہ جو اسے حاصل اس کی قدر نہیں اور جو حاصل نہیں اس کے پیچھے بھاگ کر اپنی جوانی،اپنا سکون ختم کرنا ہوتا ہے ۔

    میرے نزدیک دونوں رہنے کے طریقے اپنی اپنی جگہ درست ہیں بس انسان قناعت کرنا سیکھ لے ۔دیہات میں سالہا سال دشمنیاں لوگ پال کے رکھتے ،اور جیسے موقع ملتا کسی کے گھر کا چراغ بجھا دیتے ،یہ سلسلہ پشتوں چلتا رہتا ہے ۔غیرت کے نام پہ کئ زندگیاں اجاڑ دی جاتی ہیں ۔

    سو ہر جگہ کا اپنا لطف اپنا مزہ شہری دیہاتی زندگی کا کوئ موازنہ نہیں،بس قناعت کرنا سیکھ جائیں.

     

     

     

    شہری اور دیہاتی زندگی میں سکون:تحریر: محمد کامران
    @kamran_Pti

  • جماعت اسلامی پی پی 55کے زیر اہتمام اذان ،حمدو نعت و کلام اقبال

    جماعت اسلامی پی پی 55کے زیر اہتمام اذان ،حمدو نعت و کلام اقبال

    گوجرانوالہ :جماعت اسلامی پی پی 55کے زیر اہتمام جامع مسجد شرقی کھیالی میں اذان ،حمدو نعت و کلام اقبال ٹاپ 10ٹیلنٹ ایوارڈ کے فائنل مقابلے کے ونر بچوں میں امیر جماعت اسلامی PP-55حاجی فیض الحق قریشی ،مولانا ضیاء الرحمن قاسمی ،سینئر سیاسی راہنما مسلم لیگ و صدر PP-55چوہدری تنویر احمد،چوہدری مدثر چیمہ ،حافظ ثاقب مسعود ہاشمی صدر اتحاد العلماء PP-55،سیاسی راہنما PTIارشان شاہ ،ناظم دفترقدرت اللہ قریشی ودیگر بچوں میں نقد انعامات اور ایوارڈتقسیم کررہے ہیں اس موقع پر مہمانوں نے اس پروگرام میں بچوں کی پرسوز آواز میں حمد و نعت اذان کلام اقبال کو سن کر بہت خوش ہوا اس موقع پر انہوں کہا کہ ایسے مقابلے ہرمدرسوں میں ہونے چائیں تاکہ طالب علموں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کر سکیںمزید انہوں نے کہا کہ حافظ ثاقب مسعود نے مختلف سکولوں مدرسوں سے ایسے بچے تلاش کرکے مقابلہ کروا کر ایک مثل قائم کی ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اس طرح کے مقابلوں سے ان بچوںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی سلاحیت پیدا ہوگئی ۔اور آئندہ یہی بچے بڑے بڑے مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کرکے ملک اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کریں گے۔

  • اسلام آباد :قائداعظم یونی ورسٹی کے باہر منشیات فروخت ہوتی ہیں، وائس چانسلر کا انکشاف

    اسلام آباد :قائداعظم یونی ورسٹی کے باہر منشیات فروخت ہوتی ہیں، وائس چانسلر کا انکشاف

    اسلام آباد: قائداعظم یونی ورسٹی کے باہر منشیات فروخت ہوتی ہیں، وائس چانسلر کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق قائداعظم یونی ورسٹی کے وائس چانسلر نے انکشاف کیا ہےکہ یونی ورسٹی کے باہر کچھ ہٹس میں منشیات فروخت ہوتی ہے ، بعض ہٹس مالکان بھی منشیات بیچنے میں ملوث ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول میں اسلام آباد کی قائداعظم یونی ورسٹی کے وائس چانسلر نے یونی ورسٹی کے باہر ہٹس میں منشیات فروخت ہونےکا انکشاف کیا اور بتایا کہ یونی ورسٹی کی 700 ایکڑ زمین پر بھی قبضہ ہے۔

    اس موقع پر وزیر اینٹی نارکوٹکس اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ جس ملک میں چینی ، آٹا، دال نہیں مل رہی وہاں اینٹی نارکوٹکس کو کیا ترجیح ملےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی بحالی سینٹر نہیں ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 ماہ مانگے تھے مگر ایک بھی بحالی سینٹر نہ بنا۔
    انہوں نے بتایا کہ نئے قانون میں بھنگ اور چرس جیسی منشیات پر سزائیں بڑھادی ہیں ۔

  • امریکہ:پاکستانی جوڑا حادثے کا شکار:ایک نوجوان جانبحق ساتھی خاتون شدید زخمی

    امریکہ:پاکستانی جوڑا حادثے کا شکار:ایک نوجوان جانبحق ساتھی خاتون شدید زخمی

    نیویارک :امریکہ:پاکستانی جوڑا حادثے کا شکار:ایک نوجوان جانبحق ساتھی خاتون شدید زخمی ،اطلاعات کے مطابق منگل کی رات 75 ویں سٹریٹ (ہائی وے 50) کے شمال میں انٹر اسٹیٹ 94 پر ایک ایس یو وی اور ایک سیمی کے حادثے کے بعد ایک شخص ہلاک اور زخمی ہونے والی ایک خاتون کو ملواکی ایریا ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    کینوشا کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ کیتھ فونک کے مطابق حادثہ رات 8 بجے سے پہلے پیش آیا، جب ایس یو وی نے انٹر اسٹیٹ 94 کے 7100 بلاک میں بظاہر ایک رکے ہوئے سیم کو مارا۔

    فائر ڈپارٹمنٹ کیپٹن ڈین ٹلٹن کے مطابق ، کینوشا فائر ڈیپارٹمنٹ کے ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو کینوشا ریجنل ایئرپورٹ پر فائر اسٹیشن نمبر 7 ، 9700 52 ویں سینٹ پر قائم لینڈنگ زون میں منتقل کیا۔ ایک فلائٹ برائے زندگی ایمرجنسی میڈیکل ہیلی کاپٹر نے زخمی موٹر سوار کو واوٹوسا کے فروڈٹرٹ ہسپتال پہنچایا۔ زخمی موٹرسائیکل کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

    ادھر بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ جانبحق ہونے والا پاکستانی فوجی افسر کا بیٹا ہے