Baaghi TV

Author: +9251

  • ایم کیو ایم پاکستان کا اعتراض وزیراعظم نے جائزقراردیا

    ایم کیو ایم پاکستان کا اعتراض وزیراعظم نے جائزقراردیا

    کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کا اعتراض وزیراعظم نے جائزقراردیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں نہ لینے پر وفاقی حکومت پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی اصلاحات، سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر اعتماد میں نہ لینے پر وفاقی حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ تمام اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومت کی حالیہ پالیسیوں پر کارکنان کو اعتماد میں لینے کے لیے جنرل ورکرز اجلاس طلب کرنے اور عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق بہادر آباد سے متصل پارک میں کل جنرل ورکرز کا اجلاس کیا جائے گا جس میں سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر اُن کی رائے لی جائے گی اور پھر مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا۔

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے انتخابی اصلاحات میں اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر ایم کیو ایم کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مین الحق کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہیں، حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہمیں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر میں ہمیں اعتماد پر لیں

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے شکوے کو جائز قرار دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • افغان شہریوں کے انخلا اور منتقلی کی ذمہ داری سابق خاتون سفارتکار کے سپرد

    افغان شہریوں کے انخلا اور منتقلی کی ذمہ داری سابق خاتون سفارتکار کے سپرد

    واشنگٹن:افغان شہریوں کے انخلا اور منتقلی کی ذمہ داری سابق خاتون سفارتکار کے سپرد کردی ،اطلاعات کے مطا بق امریکا نے افغان شہریوں کے انخلا اور بیرون ملک منتقلی کی ذمہ داری سابق خاتون سفارتکار اے الزبتھ جونس کے سپر کردی۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کے روز سابق خاتون سفارتکار اے الزبتھ جونس کو افغان شہریوں کے انخلا اور بیرون ملک منتقلی کی ذمہ داری سونپ دیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سابق ڈپٹی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان اے الزبتھ جونس افغان شہریوں کے انخلا اور امریکا منتقلی کے تمام معاملات دیکھیں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں سابق امریکی سفیر جان باس کو اگست میں کابل بھیجا گیا تھا تاکہ طالبان کے قبضے کے بعد امریکی سفارتی عملے کی بحفاظت منتقلی کو یقینی بنایا جائے ۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب فائنل میں پہنچ گئے

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب فائنل میں پہنچ گئے

    راولپنڈی:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب فائنل میں پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔ منگل کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    اطلاعات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے خیبر پختونخوا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے ۔ ذیشان ملک نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 جبکہ ناصر نواز 27 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کے پی نے 157 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    صاحبزادہ فرحان 53 اور محمد افتخار نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔ اس کے علاوہ دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو باآسانی7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سندھ نے سینٹرل پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے ۔

    خرم منظور 34 اور شرجیل خان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرم نے 3 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔ سینٹرل پنجاب نے 142 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کامران اکمل نے 51 اور احمد شہزاد 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا

  • وزیر اعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات

    وزیر اعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بارہ ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف اسکالرز، مذہبی علما و مشائخ کو مدعو کیا جائے گا۔

    ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے خطاب کی درخواست کی جسے انہوں نے منظور کیا، وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس عشرہ کو نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور تعلیمات کو صوبے بھر میں اجاگر کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی جائیں۔

  • پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے نے پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم فہد نے لڑکی کی ویڈیوز بنائی اور بعد میں اشرف حسین کو دیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتارہونیوالوں میں پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم بھی شامل ہیں۔
    ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم نے بتایا کہ ملزم فہد پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کررہا تھا، متاثرہ لڑکی یونیورسٹی پروفیسر کے پارٹنرکی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم فہد نے لڑکی کی ویڈیوز بنائی اور بعد میں اشرف حسین کو دیں ، ملزم اشرف نے طالبہ کی ویڈیو پروفیسر کو بھی دکھائی تھی۔ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کو ویڈیوز سے بلیک میل کرنیوالے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا ، ملزم جنید لڑکی کی ویڈیوز وائرل کررہا تھا۔بینک میں کام کرنیوالی لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ساتھی ملازم ندیم کو بھی گرفتار ہوگیا ہے ، ملزم ساتھی لڑکی کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرکے بلیک میل کررہا تھا جبکہ ٹنڈو آدم سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

  • آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان ٹک ٹاکر نکلے

    آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان ٹک ٹاکر نکلے

    کراچی میں آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان ٹک ٹاکر نکلے۔پولیس نے آن لائن سروس کے رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، بائیک رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گروہ 6رکنی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں آن لائن سروس کے رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
    آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل کے معاملے پر ڈکیت گینگ کا اہم کردار ٹک ٹاکر یاور یونس نکلا۔ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے بتایا کہ بائیک رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گروہ 6رکنی ہے ، قتل میں ملوث کامران،عمرفاروق اوریوسف کوگرفتارکیاگیا، مقتول عمران پر گولی چلانے والا ملزم کامران تھا۔ قمرجسکانی کے مطابق ملزمان کے مطابق ان کویادہی نہیں وہ کتنی وارداتیں کرچکے ہیں، ملزمان ٹک ٹاکریاورکی مددسے وارداتیں انجام دیتے تھے ، گینگ کو واردات کے لیے اسلحہ اور موٹرسائیکل یاور دیتا تھا۔
    یس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ یاورکوبدلے میں ڈکیتی میں سی2حصے ملتے تھے، سچل ڈکیتی میں 3موٹرسائیکلوں پر5 ملزمان تھے، کامران پیچھے بیٹھا تھا اور عمرفاروق موٹرسائیکل چلارہاتھا جبکہ بیک اپ پرعابداشرف اورعمران تھے۔ انہوں نے کہاکہ یاور کا کردار صرف سہولت کاری کا تھا، ملزم کامران نے موبائل دیرسے دینے پرعمران کوگولی ماری، کامران کے مطابق وہ پستول کابٹ ماررہاتھاکہ گولی چل گئی۔قمرجسکانی کے مطابق ملزمان سکندرگوٹھ اوراطراف کے رہائشی ہیں، ملزمان سے مقتول عمران کا فون اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو پیش آیا جب ملزمان نے موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت پر رائیڈر کو قتل کیا تھا۔

  • صوبائی وزیر اور وزیر اعلی کے خصوصی معاونین کا شرمیلا فاروقی سے اظہار تعزیت

    صوبائی وزیر اور وزیر اعلی کے خصوصی معاونین کا شرمیلا فاروقی سے اظہار تعزیت

    صوبائی برائے وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاعباس شاہ ، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈاکٹر کھٹو مل جیون اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے ہیومین رائٹس سریندر ولاسائی نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    اپنے تعزیتی بیانات میں صوبائی وزیر سید ضیاء عباس شاہ، معاونین خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون اور سریندر ولاسائی نے دعا کی کہ باری تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور شرمیلا فاروقی سمیت ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کے نواسے ، بختاوربھٹو کے ننھے بھٹو کی تصویروائرل ہوگئی

    سابق صدر آصف علی زرداری کے نواسے ، بختاوربھٹو کے ننھے بھٹو کی تصویروائرل ہوگئی

    کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کے نواسے ، بختاوربھٹو کے ننھے بھٹو کی تصویروائرل ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق آج اس وقت سوشل میڈیا پراچانک ایک وائرل تصویرنے دیکھنے والوں کو خوش کردیاجب بلاول بھٹو کے بھانجے ، آصف علی زرداری کے نواسے بختاور بھٹو کے ننھے بھٹو کی تصویر وائرل ہوگئی

    یاد رہےکہ کل جب یہ خبر وائرل ہوئی کہ مرحوم سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختار بھٹو بھی ماں بن گئیں ۔مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ۔

    بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ وہ آفیشلی ماموں بن گئے جبکہ آصفہ بھٹو نے کہا کہ وہ آفیشلی خالہ بن گئیں ۔

    واضح رہے کہ بختا ور بھٹو کی شادی 29جنوری 2021کو محمود چوہدری سے ہوئی تو جو بزنس مین محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جن کا تعلق پرانے لاہور سے ہے لیکن سنہ 1973 میں وہ متحدہ عرب امارت منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کی بنیاد رکھی۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار رنج و غم

    بلاول بھٹو زرداری کا عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار رنج و غم

    عثمان فاروقی کے انتقال کی اطلاع باعثِ صدمہ ہے،مرحوم کی ملک و قوم کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی ۔ اس بات کا اظہار بلاول بھٹو نے عثمان فاروقی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔
    بلاول بھٹو زرداری نے عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار رنج و غم کیا ہے ۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے پارٹی ایم پی اے شرمیلا فاروقی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔
    بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عثمان فاروقی کے انتقال کی اطلاع باعثِ صدمہ ہے،مرحوم کی ملک و قوم کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے،بلاول بھٹو زرداری نے تمام سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

  • ڈیری کیٹل فارمرز کا دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ

    ڈیری کیٹل فارمرز کا دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ

    ڈیری کیٹل فارمرز نے دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی فی لیٹر قیمت کا نیا تخمینہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تخمینے کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے۔اس سلسلے میں ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو قیمتوں پر نظر ثانی کے لیے ایک خط لکھ دیا ہے۔
    صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمرگجر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کمشنر کراچی قیمتوں کے سلسلے میں نیا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کرتے۔انھوں نے کہا ڈیری فارمرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے، پچھلے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری نقصان میں نظر آ رہے ہیں، جب کہ قیمتیں بڑھانے کے لیے فارمرز کا دبائو بڑھ رہا ہے۔شاکر گجر نے کہاکہ اگر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں از خود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔