Baaghi TV

Author: +9251

  • ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ:بھائی جاں بحق

    ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ:بھائی جاں بحق

    راولپنڈی : ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ:بھائی جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق آج موٹروے پھرایک بارمجرم پیشہ افراد کے ہاتھوں سے خون میں لت پت ہوگیا جب راولپنڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کردی،

    فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق اور ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی کے قریب فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد افضل آفریدی ایم ون پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کررہے تھے، کہ ان پر فائرنگ کردی گئی،

    سجاد افضل کو دو گولیاں لگیں، انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کے چھوٹے بھائی اور پی اے ایس افسر نعمان واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد سینیئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے

    ترجمان کا کہنا تھاکہ ایڈیشنل آئی جی کے چھوٹے بھائی نعمان جاں بحق ہوگئے اور پی اے ایس افسر تھے۔

  • ووٹ کی عزت کرنے والےڈرامے بازیاں بند کریں:عدم اعتماد تولائیں پھردیکھیں گے:بلاول بھٹو

    ووٹ کی عزت کرنے والےڈرامے بازیاں بند کریں:عدم اعتماد تولائیں پھردیکھیں گے:بلاول بھٹو

    رحیم یار خان:ووٹ کی عزت کرنے والےڈرامے بازیاں بند کریں:عدم اعتماد تولائیں پھردیکھیں گے:اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کا کہنا ہے کہ ووٹ کی عزت کرنے والے بزدار اور وفاق کیخلاف عدم اعتماد لیکر آئیں۔

    رحیم یار خان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورعمران خان کی معاشی پالیسی میں واضح فرق ہے، پیپلزپارٹی دورحکومت میں پوری دنیا میں معاشی بحران تھا،

    رحیم یار خان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی حکومت نے معاشی بحران میں عوام کولاوارث نہیں چھوڑا تھا، خان صاحب نے عوام کولاوارث چھوڑدیا، ہم نے اس وقت بے نظیرانکم سپورٹ انقلابی پروگرام شروع کیا

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران جنوبی پنجاب کا لولی پاپ دے رہے ہیں، صوبہ نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کرپشن کو90دن میں ختم کرنا تھا، آپ سب کوعمران خان کے وعدے یاد ہیں، جن کے پاس روزگارتھا ان سے روزگارچھینا گیا۔ ایک ظالم ،کٹھ پتلی سلیکٹڈ نے عوام کوتکلیف میں ڈالا ہے۔

    پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کوجتوا کرثابت کردیا عمران خان کے پاس اکثریت نہیں، افسوس ہمارے دوستوں نے لانگ مارچ نہیں کیا، ملکرکٹھ پتلی حکومت کوبھگاسکتے ہیں، اگرآپ کٹھ پتلی کونہیں بھگانا چاہتے توپھراستعفے ہی دیدیں، دوموقف نہیں ہوسکتے، درمیانی راستہ عوام کو قبول نہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ پنجاب،بلوچستان،سندھ کے عوام پس رہے ہیں، اگرہم عوام کی توقعات پرپورا نہیں اتریں گے تومایوسی والی بات ہوگی، ہم جیالوں کے ساتھ ملکرخان صاحب کوبھگائیں گے۔ جیالے خان کوبھگانے کے لیے تیار ہیں۔

  • انتخابی اصلاحات مسترد :الیکشن کمیشن اوراپوزیشن اتحاد جیت گیا:حکومت ہارگئی

    انتخابی اصلاحات مسترد :الیکشن کمیشن اوراپوزیشن اتحاد جیت گیا:حکومت ہارگئی

    اسلام آباد:انتخابی اصلاحات مسترد :الیکشن کمیشن اوراپوزیشن اتحاد:حکومتی اراکین کوواک آؤٹ کرنا پڑگیا ،اطلاعات کے مطابق انتخابی اصلاحات، حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی۔ انتخابی ا صلاحات سے متعلق ترامیمی بلز مسترد کر دیئے گئے،

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اعتراضات پر جواب د ینے کی اجازت نہ ملنے پر حکومتی اراکین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس سے واک آوٹ کر دیا۔

    چیئرمین تاج حیدر کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا، حکومتی اور الیکشن کمیشن اراکین نے کمیٹی اجلاس سے واک آوٹ کر دیا، اپوزیشن کی یکطرفہ ووٹنگ، انتخابی اصلاحات سے متعلق ترامیمی بلز مسترد کر دیئے۔

    مشیرپارلیمانی امورڈاکٹر بابراعوان کو الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر جواب اور ثمینہ ممتاز کو آن لائن وو ٹنگ کا حق نہ ملنے پر حکومت نے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ اپوزیشن ارکان نے یکطرفہ ووٹنگ کرکے چھ ووٹ بلز کی مخالفت میں دئیے۔

    الیکٹرانک ووٹنگ ،سینیٹ الیکشن اوپن کرانے ،بیرون ملک پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق دینے اور ساٹھ روز میں حلف نہ اٹھانے پر سیٹ خالی ہونے سے متعلق ترامیمی بلز مسترد کردیئے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، پتہ نہیں کیسے الیکٹرانک مشین سے متعلق 37 اعتراضات عائد کردیئے، جواب دینا ہوگا الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کی طرف کیوں نہیں جانا چاہتا۔

    ادھر وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک سیاسی جماعت بن گیا ہے جس کے رویے کی وجہ سے قوم کی خواہشات کے باوجود انتخابی اصلاحات میں ترامیم رکی ہوئی ہیں‌

  • بدلتے موسموں کی ڈائری سے تحریر: فضیلت اجالا۔

    بدلتے موسموں کی ڈائری سے تحریر: فضیلت اجالا۔

    آج کتابوں کی الماری سے گرد جھاڑتے جھارٹے اچانک ہی کتابوں میں موجود میری ڈائری نیچے گری اور کئی رتجگوں ،ازیتوں، آنسؤں اور سالوں کے صبر اور محنت سے یادوں پہ ڈالی ہوئی گرد جھڑنے لگی۔ آپ سے بہتر کون جانے گا کہ میں کتابوں کی ،لفظوں کی،استعاروں کی کتنی دیوانی تھی۔

     پانچویں جماعت سے کتابیں اور ناولز پڑھنے کے باوجود  

    آپ میری زندگی کی وہ پہلی اور آخری کتاب جسے میں آنکھوں سے نہیں روح سے پڑھا ہے،جسکے الفاظ میرے دماغ میں نہیں میرے دل میں سمائے اور ایسے سمائے کے پھر آپ کے علاوہ کوئ لفظ بھایا ہی نہیں ۔

    اب میں کتابیں خریدتی ضرور ہوں لیکن پڑھ نہیں پاتی کیوں کہ ہر صفحہ یادوں کی نئی شاہراہ کا روپ دھار لیتا ہے ۔

    پہلے جب کبھی زندگی مشکل لگنے لگتی تھی میں الفاظ کا سہارا لیتی تھی اور دکھ درد،حسرتیں ،خواہشیں سب صفحہ قرطاس پہ اتار دیتی تھی لیکن

    اب۔۔۔۔۔قصہ مختصر اب لفظ مرہم نہیں بنتے ہیں ۔

    ایسا لگتا ہے جیسے الفاظ کا قحط پڑ گیا ہو یا میرے پاس کچھ باقی نا رہا ہو لکھنے کیلیے 

    یا شاید جو میں لکھنا چاہتی ہوں اس کو بیان کرنے کیلیے الفاظ بنے ہی نہیں ۔

    اور پتہ ہے ضبط سے میری آنکھیں لہو رنگ ہو جاتی ہیں جب کوئی پوچھتا ہے کہ کیا درد کو لکھا جا سکتا ہے؟ سوال کرنے والے کیا جانے کہ درد لکھا ہی تو نہیں جاتا یہ تو بس محسوس ہوتا ہے اور جہاں درد ہوں وہاں باقی احساسات کا کوئی وجود نہیں رہتا ۔

    پہلے میری تحریروں میں خوابوں ،رنگوں اور خوشیوں کا عکس جھلکتا تھا لیکن اب میری تحریریں ،مسائل ،معاشرے اور زندگی کی تلخیوں کے گرد گھومتی ہیں ،پڑھنے والے سمجھتے ہیں اب مجھے لکھنے کا شعور آگیا ہے انہیں کیا معلوم کہ پہلے میں جو لکھتی تھی آپ کو مخاطب کر کے لکھتی تھی لیکن 

    اب میں نے خوابوں میں بھی آپ سے کلام کرنا چھوڑ دیا ہے ،پہلےمیرے الفاظ کی رعنائی آپ سے تھی  

    میرے الفاظ کی روح تھے آپ لیکن اب مجھے اپنے لکھے تمام لفظ بے جان کٹھ پتلیاں لگتے ہیں ۔

    کون کہتا ہے وقت مرہم ہوتا ہے ؟ آج کئی سال گزرنے کے بعد میری ڈائری کی اک جھلک مجھے واپس اسی موڑ پہ لے آئی ہے تو ثابت ہوا کہ وقت گزرنے کے ساتھ زخم مندمل نہیں گہرے ہوتے جاتے کیونکہ 

    کچھ زخموں کے لئے شاید وقت کے پاس بھی مرہم نہیں خنجر ہوتا ھے ۔

    میری ڈائری کے صفحات کی بوسیدگی چیخ چیخ کر بتاتی ہے کہ اس پہ لکھے الفاظ زندگی سے محروم ہو چکے ہیں ۔ہاں لیکن وہ آخری صفحہ جس میں اب بھی زندگی کروٹ لیتی دکھائی دیتی ہے جس پہ میں وہ آپکی سالگرہ والی رات لکھی ہے،اور ہر وہ لمحہ جس میں آپ میرے سنگ مسکرائے تھے ،اور وہ آپ کے ہمراہ جامعہ سے گھر تک کے سفر کے اک اک قدم کی داستاں رقم ہے اس سانس لیتے آخری صفحے پہ ۔

    وہ چہرہ وہ باتیں وہ یادیں آج بھی میری ڈائری کے تاریک اوراق پہ بکھریں پڑے ہیں ۔

    کسی کو الفت ہوتی ہے محبت ہوتی ہے ،انس ہوتا ہے مجھے یہ سب نہیں تھا مجھے تو عادت ہے ،عقیدت ہے اور بھلا کبھی عادتیں اور عقیدتیں بھی تبدیل ہوتی ہیں ؟

    ہاں وقت کے ساتھ ساتھ ہم درد سہنا سیکھ جاتے ہیں یا شاید تکلیف کی شدت وہی رہتی ہے بس اظہار کا طریقہ بدل لیتی ہے ، پہلے میں ساری ساری رات سارا دن رو کے گزار دیتی تھی اب روتی نہیں ہوں تو وہی درد مائیگرین بن کے راتوں کی نیندیں چرائے رکھتا ہے۔

    گزرے لمحات کا تذکرہ میرے لیے بلکل ایسا ہی ہے جیسے کسی مرنے والے کے سامنے زندگی کی دلکشی اور رعنائیوں کی باتیں کی جائیں ۔

    میری زات بلکل ایسے ہوگئی ہے جسے کوئ اپنے ہی سائے کی تلاش میں بھٹک رہا ہو۔ یاد ہے وہ تصویر جس میں آپ میرے ساتھ نہیں تھے لیکن دور کھڑے آپکا سایہ چپکے سے میں نے اپنے سنگ باندھ لیا تھا ،بس اسی سائے کی تلاش میں ہوں۔

    اور کون کہتا ہے کہ درد دینے والے کیلیے دل سے بدعا ہی نکلتی ہے؟ میرے تو آج بھی ہاتھ بارگاہ الہی میں اٹھتے ہیں تو پہلے سوال آپکی خوشیوں اور سکون کا ہوتا ہے ،اپنی زات کو ہمیشہ آپ کے بعد رکھا ہے میں نے بس نام لکھتے ہوئے اپنے نام کے آگے لکھا آپ کا نام مجھے اچھا لگتا ہے ،اور اسی لیے میں کبھی اپنا پورا نام نہیں لکھتی ہمیشہ آدھا لکھتی ہوں۔

    کچھ عادتیں اور رشتے ایسے ہوتے ہیں جنکی قید میں انسان ہمیشہ رہتا ہے اور موت کے ساتھ ہی اس قید سے رہائی پاتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کے لحد کے سینے میں بھی میرا دل آپ کے نام پہ ضرور دھڑکے گا ۔

    کہ جسم فانی ھے تو کیا روح تو امر ہے نا ۔

    اور پڑھنے والے کیا جانے کہ لفظ ، محبت ، عقیدت یہ سب صرف لڑکا لڑکی کے مخصوص رشتے کیلیے نہیں ہوتے ،رشتہ کوئی بھی ہوسکتا ہے 

    Twitter ID @PatrioticUjii

  • لوگ پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہوکر پی پی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں

    لوگ پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہوکر پی پی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں

    پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند جوگیزئی کی شمولیتی پریس کانفرنس

    نا اہل حکومت نے عوام کو ہر فورم پر نظرانداز کر دیا ہے، الیکشن سے پہلے جو وعدے عوام کے ساتھ کئے وہ کاغذی کارروائی تک محدود رہ گئے ہیں۔

    لاکھوں نوجوانوں کو تین سال کی حکومت میں بے روزگار دیا گیا ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ کا نام دیکر دنیا میں شرم کے باعث سر جھکا دیا ہے،

    سربلند جوگیزئی نے کانفرنس میں کہا لوگ پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہوکر پی پی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں،

    پیپلزپارٹی نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ جن لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا ان کی بحالی کے لئے عدالت سے رجوع کرینگے،

    میں تمام شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ،ہم پارٹی کے کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے،

    نصیب اللہ موسیٰ خیل کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر نوجوانوں کو ساتھ لیکر جماعت چلائی ہے،عمران خان کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے وہ جھوٹ پر مبنی تھے،

    تحریک انصاف کا بلوچستان میں کوئی ڈھانچہ موجود نہیں ہے ورکرز کو نظر انداز کیا جارہا ہے،

    ہم باقاعدہ طورپر پاکستان تحریک انصاف سے مستفی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

  • عدالت کا اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ :صبا قمراور گلوکاربلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    عدالت کا اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ :صبا قمراور گلوکاربلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    لاہور:عدالت کا دودن میں دوسرا فیصلہ: اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

    دو روز قبل عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

    عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے 30 ہزار روپے کے شورٹی بانڈز جمع کرانے پر ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ عدالت نے دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے اداروں کو اپنی حدود میں کھل کر کھیلنے کا موقع دیا ہے

    پاکستان تحریک انصاف نے اداروں کو اپنی حدود میں کھل کر کھیلنے کا موقع دیا ہے

    پاکستان تحریک انصاف نے اداروں کو اپنی حدود میں کھل کر کھیلنے کا موقع دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنی بیان میں کہا بزدار حکومت اداروں کی خود مختاری کے ذریعے گورننس میں بہتری لا رہی ہے۔

    گزشتہ دور میں بلاوجہ سیاسی مداخلت سے اداروں کی تباہی سب دیکھ چکے۔ سیاسی چھیڑ چھاڑ سے آزاد محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن نے بلا امتیاز کارروائیوں سے کرپشن کے ناسور کو قابو کیا ہے۔ ماضی کے برعکس بلا تخصیص کاروائیوں سے محکمہ اینٹی کرپشن پر عوام کا اعتماد بڑھا۔

    2018 سے 2021 تک اینٹی کرپشن پنجاب نے مجموعی طور پر 227.33 ارب روپے کی ریکوریاں کیں۔ 196.65 ارب روپے کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔

    اس میں 24 ارب روپے کی قیمتی سرکاری زمین 43 ن لیگی ممبران، وُزرا اور مشیروں کے پاس تھی۔

    ن لیگی "بیچاروں” نے سرکاری اراضی پر پلازے، سینما گھر، پٹرول پمپ وغیرہ بنا رکھے تھے۔

    28.3 ارب روپے بالواسطہ اور 2.38 ارب روپے براہ راست قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔

    یہ رقم سرکاری محصولات، ڈویلپمنٹ چارجز، نقشہ جات کی فیس وغیرہ کی مد میں حاصل ہوئی۔

    ابھی تک محکمہ اینٹی کرپشن تقریباً 557194 کنال سرکاری زمین واگزار کرا چکی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا اوقاف کی 95026 کنال زمین میں سے 24920 کنال واگزار کرائی گئی۔ فیاض الحسن چوہان

    اس قیمتی سرماری اراضی کی مالیت 5152.184 ملین روپے بنتی ہے۔محکمہ جنگلات کی 5997 ایکڑ زمین پر بیٹھے قبضہ گروپس کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

    اینٹی کرپشن کی کرپٹ سرکاری اہلکاروں کے خلاف جاری مہم "چائے پانی” بھی کامیابی سے جاری ہے۔ گریڈ 1 تا 19 کے 675 افسران و اہلکاروں کو گرفتار، 10.85 ملین روپے کی ریکوریاں کی گئیں۔ فیاض الحسن چوہان

    رپورٹ کرپشن ایپ پر 11488 شکایات موصول؛ 10606 کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔رپورٹ کرپشن ایپ کے زریعے 2107 ملین روپے کی ریکوری ممکن ہوئی ہے۔

    346 غیر قانونی پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا جبکہ 62 کو بند کردیا گیا یا گرا دئیے گئے۔

    ٹیکنالوجی، بہتر گورننس اور موثر نگرانی کے عمل سے تمام محکموں کی سروس ڈیلیوری بہتر بنائی جا رہی ہے۔

    ادارے خود مختار ہونگے تو ہی عوام کو ان کے مسائل کا فوری حل مل سکے گا۔ فیاض الحسن چوہان

  • جعلی وردی میں شہریوں کو اغوا کرنے والا گینگ گرفتار

    جعلی وردی میں شہریوں کو اغوا کرنے والا گینگ گرفتار

    شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس یونیفارم میں شہریوں کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    مطابق کراچی کے ضلع ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس یونیفارم میں شہریوں کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان خود کو کسٹم، پولیس ودیگر ایجنسیوں کے اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا گینگ 6 ملزمان پر مشتمل ہے، 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان میں عثمان اکبر، ایازعلی بہادر، وسیم اور عمران شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن سے تھانے سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس اہلکار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان دکانوں کے سامان ودیگر سامان بھی لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان اغوا کرکے لوٹ مار بھی کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی وردیاں برآمد کرلی گئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تھانہ مبینہ ٹاؤن، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں واردات کرچکے ہیں، ملزمان نیو ٹاؤن تھانے ودیگر تھانہ جات میں متعدد وارداتیں کرچکے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، گاڑی اور موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • افسوس الیکشن کمیشن آئین کے تابع ہونے کی بجائےسیاسی پارٹی بن گیا : فواد چودھری

    افسوس الیکشن کمیشن آئین کے تابع ہونے کی بجائےسیاسی پارٹی بن گیا : فواد چودھری

    اسلام آباد: افسوس الیکشن کمیشن آئین کے تابع ہونے کی بجائےسیاسی پارٹی بن گیا:پارلیمان کے استحقاق کوٹھکرانے کے مترادف ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا رویہ،پارلیمان کے استحقاق کوٹھکرانے کے مترادف ہے۔

    مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعظم ، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی اینڈ کمپنی سارے معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔ یوں لگتا ہے الیکشن کمیشن اس وقت اپوزیشن کا ہیڈ کوارٹربن گیا ہے۔ الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کی منطق عجیب وغریب ہے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کا رویہ،پارلیمان کے استحقاق کوٹھکرانے کے مترادف ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن کے بونوں کی سوچ اپنے کیسزمیں تاریخ لینے تک محدود ہے، اگرپارلیمنٹ مضبوط ہوگی توملکی سیاست بہترہوگی۔ 2018کے الیکشن میں عوام نے عمران خان پراعتماد کا اظہارکیا، تحریک انصاف کے منشورمیں الیکشن کوشفاف بنانے کا وعدہ تھا، عمران خان کی واحد حکومت ہے جس نے شفاف الیکشن کے لیے تجاویز پیش کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون الیکشن کمیشن نہیں، قانون بنانے کا اختیارپارلیمان کے پاس ہے، چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ماؤتھ پیس کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نواز شریف سے قریبی رابطے میں رہے ہیں، ان کی نوازشریف سے ذاتی ہمدردی بھی ہوسکتی ہے۔ اگرہمیں چیف الیکشن کمشنرپراعتماد نہیں تووہ الیکشن کیسے کرائیں گے، چیف الیکشن کمشنرچھوٹی، چھوٹی جماعتوں کے آلہ کارنہ بنیں، ای وی ایم پراحمقانہ ابجکشن اورسیاست کی، اگراس طرح سیاست کریں گے توپھررسپانس آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے الیکشن کے طریقہ کارکا جائزہ لیا گیا، ہم نے اپوزیشن کو الیکشن اصلاحات پر دعوت دی، جہاں اپوزیشن ہار جاتی ہے وہاں دھاندلی کا الزام لگاتی ہے۔ عدالت نے کہا الیکشن کمیشن پر لوگوں کواعتماد نہیں ہے، پوری دنیا کے الیکشن کے طریقہ کارکا جائزہ لیا گیا، ہم نے اپوزیشن کوالیکشن اصلاحات پردعوت دی، جہاں اپوزیشن ہارجاتی ہے وہاں دھاندلی کا الزام لگاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخاب کے بعد عمران نے پہلی تقریرمیں کہا چارحلقوں کوکھولیں، عمران خان کی تقریرپرکوئی دھیان نہیں دیا گیا تھا، عمران خان نے بہت بڑی تحریک کا آغازکیا تھا، جسٹس ناصرالملک صاحب نے تمام جماعتوں کوسن کرریمارکس دیئے پاکستان میں منصفانہ انتخابات کا طریقہ کارسوفیصد موجود نہیں۔

  • مشعل ملک کا بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ:دنیا کواحساس کرنا چاہیے

    مشعل ملک کا بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ:دنیا کواحساس کرنا چاہیے

    اسلام آباد:مشعل ملک کا بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ:دنیا کواحساس کرنا چاہیے ،اطلاعات کے مطابق پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن مشعل حسین ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت حکومت فوری طور پر یاسین ملک کو تہاڑ جیل سے رہا کرے جس کی ماں ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جمعہ کے روز ایک بیان میں مشعل ، جو جیل میں قید کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں ، نے کہا کہ یاسین ملک کی والدہ اور بہن کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس نے مطالبہ کیا کہ ہندوستانی حکومت فوری طور پر انسانی بنیادوں پر تہاڑ جیل سے یاسین ملک کی رہائی کا حکم جاری کرے تاکہ وہ اپنی نازک بیمار ماں اور بہن کی دیکھ بھال کر سکے۔

    مشعل نے کہا کہ یاسین ملک کی والدہ کی بیٹی سے طویل علحدگی کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے ، کیونکہ ظالمانہ قابض حکام نے دو سالوں سے اس کے اکلوتے بیٹے کو اس کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

    حریت رہنما نے اپیل کی کہ ہر کوئی اپنی بیمار ساس اور بہنوئی عابدہ باجی کے لیے دعا کرے۔اس نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس کے شوہر کو بھی صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے اور فاشسٹ بھارتی حکومت نے اسے ضرورت کی ادویات فراہم نہیں کیں۔

    مشعل ملک کا مزید کہنا تھا کہ قابض حکام نے اس کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے تمام وحشیانہ طریقے اور غیر انسانی اقدامات استعمال کیے۔ تاہم وہ تمام اختیارات ختم کرنے کے باوجود اپنے مذموم ڈیزائن میں بری طرح ناکام رہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مشعل بردار ہیں اور وہ اپنی زندگی کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    چیئرپرسن نے کہا کہ بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کی لہریں چھوڑیں لیکن عالمی طاقتیں ظلم اور مظالم کو خاموش تماشائی کی طرح دیکھ رہی ہیں۔

    انہوں نے کشمیری رہنما راجہ معراج الدین کی والدہ کے سری نگر میں انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ راجہ معراج الدین کلوال ، جو کہ گزشتہ چار سالوں سے تہاڑ جیل میں بند ہیں ، کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ آخری رسومات ادا کرسکیں۔