Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانستان میں امن ، ترقی اورخوشحالی کیلئے انسانی بنیادوں پر تعاون، امداد جاری رہنی چاہیے: آرمی چیف

    افغانستان میں امن ، ترقی اورخوشحالی کیلئے انسانی بنیادوں پر تعاون، امداد جاری رہنی چاہیے: آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دیر پا امن کے لیے کوشاں ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے انسانی بنیادوں پر تعاون اور امداد جاری رہنی چاہیے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کابھی جائزہ لیا جبکہ پاک افغان بارڈر پر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

     

    https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1436282861494181892

    میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر مینجمنٹ کے تحت کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

     

    میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق عسکری قیادت نے عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیر کی آزادی کےلیے معروف حریت رہنما سید علی گیلانی کی جدوجہد، قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

     

     

    کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیر پا امن کے لیے کوشاں ہے۔ بارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت،سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

     

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے شراکت داروں میں قریبی تعاون ضروری ہے، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے انسانی بنیادوں پر تعاون اور امداد جاری رہنی چاہیے، افغانستان میں دیراستحکام کے لئے بین الاقوامی برادری کا تعمیری کردار بہت ضروری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام میں پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

  • بنگلہ دیش میں عوام الناس کے رویّے کس طرح عربی زبان نے بدلے:وائرل ویڈیو نے دنیا ہی بدل دی

    بنگلہ دیش میں عوام الناس کے رویّے کس طرح عربی زبان نے بدلے:وائرل ویڈیو نے دنیا ہی بدل دی

    ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں عوام الناس کے رویّے کس طرح عربی زبان نے بدلے:وائرل ویڈیو نے دنیا ہی بدل دی،طلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کودیکھنے کے بعد یہ حقیقت کھل کرسامنے آئی ہے کہ زبانیں کس طرح اثراندازہوتی ہیں

    باغی ٹی وی کوموصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بنگلہ دیش کے مرکزی شہرمیں ایک دیوار کےساتھ ہرگزرنے والا پیشاب کی حاجت ہونے پرپیشاب کرتےہیں ، وہاں بنگلہ دیشی زبان میں اس دیوار کےساتھ پیشاب کرنے سے روکا گیا لیکن عوام الناس نے اس درخواست کونظراندازکردیا

    اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جب بنگلادیشی عوام نے مادری زبان میں اس پیغام کوبالکل نظرانداز کیا توپھرایک عالم دین کے مشورے پرعمل کرکے اس دیوار پرعربی زبان میں لکھ دیا کہ یہاں پیشاب کرنا منع ہے

     

     

    اس عربی کی عبارت کولوگ دیکھ اس طرح پرانی بُری عادت یعنی دیوار کے ساتھ پیشاب کرنے کی عادت کوچھوڑنے لگے کہ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کے رویے ہی بدل گئے

    اس کے بعد جو بھی آیا اوروہ عربی زبان میں‌ یہ ممانعت دیکھ کرڈر جاتا اوروہاں اس دیوار کےساتھ پیشاب نہ کرتا،یوں‌ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں‌ نے اپنی یہ بُری عادت بدل لی

    اس پرتبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہےکہ اگرعربی زبان کے احکامات والے الفاظ اگرعوام الناس کےسامنے رکھ دئیے جائیں تولوگوں کے رویے بدل سکتے ہیں اورلوگ عربی زبان کوقران کی زبان سمجھ کرپھراس کے خلاف عمل کرنے سے بازآسکتے ہیں‌

  • جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ،مسافروں کو امیگریشن کیلئے شدید مشکلات درپیش

    جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ،مسافروں کو امیگریشن کیلئے شدید مشکلات درپیش

    جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن عملہ مسافروں کی کاغذی کارروائی میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ افرادی قوت کی کمی بتائی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کرنے کیلئے ایف آئی اے کو امیگریشن عملے کی کمی کا سامنا ہے۔

    دس میں سے صرف 4 کاؤنٹرز پر عملہ تعینات ہے،عملے کی کمی کی وجہ سے کاؤنٹرز خالی پڑے ہیں، جس کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے لئے کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بزرگ اور ویل چئیرز پر بیٹھے مسافروں کو امیگریشن کرانے کیلئے شدید مشکلات درپیش ہیں ناتجربہ کارعملے کی وجہ سے مسافروں کی امیگریشن میں کافی وقت لگ رہا ہے۔

    اس کے علاوہ اس وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے، ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگنے سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تعینات ہونے والا عملہ مسافروں کی امیگریشن کرنے میں دس منٹ سے زائد کا وقت لے رہا ہے جبکہ ایک مسافر کی امیگریشن پر زیادہ سے زیادہ دو منٹ کا وقت لگتا ہے، مسافروں کا ڈیٹا درج کرنے میں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر ندا یاسر شو میں شرکت کرنے والے نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    سوشل میڈیا پر ندا یاسر شو میں شرکت کرنے والے نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ندا یاسر کے شو میں شرکت کرنے والے نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ 

    سوشل میڈیا پر گزشتہ دو روز سے نجی ٹی وی کی مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ ندا یاسر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ نوجوان طلبا سے ان کی ایجاد کردہ فارمولا ون کار سے متعلق گفتگو کررہی ہیں تاہم اپنی کم معلومات کی وجہ سے وہ غیر ضروری سوالات پوچھ لیتی ہیں جس کے باعث صارفین سوشل میڈیا پر ان کی خوب درگت بنارہے ہیں۔
    دوسری جانب ندا یاسر کی ویڈیو پر ان کا شوہر یاسر نواز بھی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں جب کہ ندا یاسر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسی پروگرام میں موجود طالب علم کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ اپنی ویڈیو سے متعلق حقیقت بتارہے ہیں ۔
    ویڈیو میں شارق وقار کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کی وائرل ویڈیو میں، میں بھی موجود ہوں اور پاکستان میں فارمولا الیکٹرک کار پر صرف میں اور میری ٹیم کام کررہی ہے جب کہ وائرل ویڈیو 5 سال پرانی ہے اور یہ بات درست ہے کہ میزبان نے ہمیں بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • صحافیوں کی ایس ایچ او فیروزوالہ سے ملاقات

    صحافیوں کی ایس ایچ او فیروزوالہ سے ملاقات

    فیروز والہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جرنلسٹس فیروز والہ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیدارن کے وفد کی راحیل خان ایس. ایچ. او تھانہ فیروزوالہ سے ملاقات. تفصیلات کے مطابق جرنلسٹس فیروز والہ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیدارن کی چند دن قبل تعینات ھونے والے ایس ایچ او راحیل خان سے ملاقات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راحیل خان نے بتایا کہ ڈی. پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور ڈکیتی جیسے سنگین واقعات کو روکنے کے لیے ڈی. ایس. پی. عمران عباس کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں. ملزمان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں. صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیروزوالہ تھانہ ایک علاقے کے لحاظ سے بڑا تھانہ ھے اور جرائم کی شرح بھی زیادہ ھے . لیکن ایمانداری سے کام کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جب تک اس تھانہ میں رھوں گا ہر حق دار سائل کو انصاف ملتا رہے گا.اور منشیات فروشوں کو خبردار کرتا ہوں کہ میرے علاقے سے نکل جائیں ورنہ عبرت کا نشان بنا دوں گا

  • اعظم سواتی نے شہباز شریف کے لیے موسم خوشگوارکردیا

    اعظم سواتی نے شہباز شریف کے لیے موسم خوشگوارکردیا

    اسلام آباد:اعظم سواتی نے شہباز شریف کے لیے موسم خوشگوارکردیا ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن کوشفاف بنانے کی حکومتی کوششوں کو جوتے کی ٹھوکرپرمارنے کے بعد جوردعمل حکومتی پارٹی کے رکن اوروفاقی وزیراعظم سواتی دیا اس پرن لیگ کے صدر شہبازشریف کو سیاسی بیان بازی کا بہترین موقع مل گیا ہے

    یہی وجہ ہے کہ اعظم سواتی کے بیان پرن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے سینیٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

    جاری کیئے گئے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس دلیل نہیں دھمکی ہے، ای وی ایم کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کمیشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ حکومت کے پاس ای وی ایم پر اٹھنے والے فنی و تکنیکی سوالات کا کوئی جواب نہیں، الیکشن کمیشن نے ٹھوس اور واضح فنی، تیکنیکی اور قانونی اعتراضات کیئے ہیں۔

    مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شفافیت کے مسائل کی نشاندہی کی جن کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پارلیمان میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، آج حکومتی رویے پر الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو واک آؤٹ کرنا پڑا۔

    اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزراء کی اداروں کو آگ لگانے اور جہنم میں جانے کی گفتگو ریاست دشمن رویہ ہے، یہ رویہ دہشت گردانہ اور انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

  • شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا

    شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا

    لاہور:شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال پی سی بی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن 22-2021 کے لیے پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا ہے۔

    اس پارٹنرشپ کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈاب شوکت خانم ہسپتال کی مدد سے مینز، ویمنز اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے لیے مقررہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور دیگر پروٹوکولز پر مل کر کام کرے گا۔

    اس دوران پاکستان کو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ (مینز اور ویمنز ٹیمیں) ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ ، قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹورنامنٹس بھی اسی دوران کھیلے جائیں گے۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ شراکت داری ہمارےلیے اطمینان اور فخر کی بات ہے۔ شوکت خانم ہسپتال نے گزشتہ کئی برسوں میں اپنے آپ کو ملک کے ایک بہترین ٹرسٹ کے طور پر منوایا ہے۔ یہ ادارہ غریب اور پسماندہ افراد کی خدمت کی غرض سے دنیا بھر میں جاناجاتا ہے۔

    وسیم خان نے کہاکہ فلاحی کاموں سمیت، شوکت خانم ہسپتال، عالمی معیار کا ہیلتھ کیئر نظام بھی فراہم کرتا ہے، جو آئندہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے دوران ہمارے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    ڈاکٹر عاصم یوسف، قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خانم:

    عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ شوکت خانم نے ہمیشہ صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے اور دیکھا جانے والا کھیل ہے ۔ اس ضمن میں ہم پی سی بی کے آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بننے پر بہت مسرور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا اور پی سی بی کا ساتھ گزشتہ دو دہائیوں سے قائم ہے۔ یہ تازہ ترین معاہدہ ملک میں صحت اور حفاظت کے معیار کو بڑھانے سے متعلق ہمارےبلند عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے شانہ بشانہ رہا ہے ، چاہے یہ ایج ویریفیکیشن کا عمل ہو، بین الاقوامی ایونٹس کے لیے ایمرجنسی ہیلتھ کوور ، قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے لیبارٹری کی خدمات ،اور حال ہی میں پاکستان کی ملک یا بیرون ملک سیریز سے متعلق کوویڈ 19 انتظامات کی نگرانی۔

    اس طرح کی تشخیصی خدمات سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی لاہور اور پشاور کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتالوں میں مستحق کینسر کے مریضوں کے علاج پر خرچ ہوتی ہے ، جہاں 75 فیصد سے زائد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جاتا ہے۔

  • انٹرنیشنل سیزن 2021-22 کی لائیو اسٹریمنگ کے لیے پی سی بی اور دراز میں معاہدہ

    انٹرنیشنل سیزن 2021-22 کی لائیو اسٹریمنگ کے لیے پی سی بی اور دراز میں معاہدہ

    لاہور:انٹرنیشنل سیزن 2021-22 کی لائیو اسٹریمنگ کے لیے پی سی بی اور دراز میں معاہدہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کی سب سے مشہور آن لائن مارکیٹ، دراز سے شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔ معاہدے کے مطابق دراز نے پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن برائے 22-2021 کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

    اس سیزن کے دوران پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے سمیت انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ وہ دراز کو پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتی ہے۔ ہماری کمرشل ٹیم نے ڈیجٹل گروتھ پر توجہ مرکوز کررکھی ہے جو خوش آئند ہے۔

    عمار حسن، چیف مارکیٹنگ آفیسر دراز:

    عمار حسن کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ معاہدے کے تحت دراز مارچ 2022 تک پاکستان میں کھیلی جانے والی انٹرنیشنل سیریز کی لائیو اسٹریمنگ اپنے صارفین کو پہنچائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں لائیو کامرس کی اہمیت مزید بڑھنے والی ہے، لہٰذا دراز اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

  • خاوند کا بیوی پرتشدد:بیوی نےگہرے کنویں میں چھلانگ لگادی:جان بچ گئی :مگر؟

    خاوند کا بیوی پرتشدد:بیوی نےگہرے کنویں میں چھلانگ لگادی:جان بچ گئی :مگر؟

    کبیروالا:خاوند کا بیوی پرتشدد بازو ہی کاٹ دیا،اطلاعات کے مطابق معاشرے میں خاوند اوربیوی کے درمیان بگڑے ہوئے معاملات نے معاشرے کے حالات بھی خراب کرنا شروع کردیئے ہیں‌

    یہ لڑائیاں جھگڑے کسی مخصوص علاقے یا معاشرے میں نہیں بلکہ اب توہرطرف سے ایسی ہی اطلاعات آرہی ہے ،

    ایسی ہی ایک لڑائی تھانہ کبیروالا کی حدود میں سامنے آئی ہے جس میں‌خاوند نے نافرمان بیوی کومار مار اس کا بازو ہی جسم سے الگ کردیا ہے

    تھانہ کبیروالا پولیس کے مطابق تھانہ صدر کبیروالا کی حدود جھوک بلوچ کی رہائشی خاتون کرن پر شوہر نے بہت زیادہ تشدد کیا ہے اورتشدد اس قدر زیادہ کیا کہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کنویں میں چھلانگ لگا دی ۔۔

    ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ خوشقسمتی سے خاتون بچ گئ ۔۔لیکن دائیں بازوں جسم سے علیحدہ ہو گیا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122نے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو شفٹ کر دیا بعد ازا تشویش ناک حالت میں نشتر ریفر کر دیا۔۔

  • اسپین کے وزیرخارجہ کا پہلا دورہ پاکستان خوشی ہوئی ہے:مل کرکام کریں گے:شاہ محمود قریشی

    اسپین کے وزیرخارجہ کا پہلا دورہ پاکستان خوشی ہوئی ہے:مل کرکام کریں گے:شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:اسپین کے وزیرخارجہ کا پہلا دورہ پاکستان خوشی ہوئی ہے:مل کرکام کریں گے:شاہ محمود قریشی ،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اوراسپین کے وزیرخارجہ Jose Manuel Albares کی وزارتِ خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں نے مل کرکام کرنے کی ٰخواہش کا اظہارکیا ہے

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اسپین کے وزیر خارجہ کو پاکستان اور وزارتِ خارجہ تشریف آوری پر خوش آمدید کہتا ہوں، یہ اسپین کے وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کا دورہ اس موقع پر ہو رہا ہے جب پاکستان اور اسپین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے جا رہے ہیں، پاکستان اور اسپین کے درمیان گہرے دو طرفہ تعلقات ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے اسپین کے وزیر خارجہ کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، میری 24 مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 15 اگست کے بعد اسپین کے وزیر خارجہ، پاکستان کا دورہ کرنے والے چھٹے وزیر خارجہ ہیں،میں نے،افغانستان کی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل کیلئے، علاقائی ممالک کا دورہ کیا،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا افغانستان کے حوالے سے تیرہ گلوبل رہنماؤں سے رابطہ ہوا،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور اسپین کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے متمنی ہیں،سوال یہ. ہے کہ ان مقاصد کا حصول کیسے ممکن ہو؟اسپائلرز نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کو حتمی نتیجے تک نہیں پہنچنے دیا،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر بین الافغان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی، دنیا کو افغانستان میں نئی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا،
    موجودہ صورتحال میں افغانستان کو تنہا چھوڑنے کے مضمرات شدید نوعیت کے ہو سکتے ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی طرف سے مثبت رویے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، کل کابل سے 200 افراد کو لیکر ایک فلائیٹ دوحہ پہنچی-افغانستان سے واپسی کے متمنی افراد کا محفوظ انخلاء عالمی برادری کی خواہشات کے مطابق ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے، کل، ہمارا ایک جہاز خوراک اور ادویات لے کر کابل پہنچا،ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود، ہوائی اور زمینی راستوں سے افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت جاری رکھیں گے، افغانستان کا معاشی بحران کسی کے مفاد میں نہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان کیلئے وسائل کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے، افغانستان کے فنڈز کا انجماد مفید نہیں ہو گا، عالمی برادری کو افغانستان کو مالی بحران سے بچانے اور معاونت کیلئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے فیٹف کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس عملی اقدامات سے آگاہ کیا، میں نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے اسپین کی طرف سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اسپین کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پاکستان اور اسپین کے درمیان پانچویں سالانہ مشاورتی اجلاس کے جلد انعقاد کے متمنی ہیں،اسپین یورپ میں پاکستان کا تیسرا بڑا شراکت دار ہے، اسپین کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی بہتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سے ممالک نے ٹریول ایڈوایزی پر نظر ثانی کی ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے اسی تناظر میں، اسپین کے وزیر خارجہ سے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوایزی پر نظر ثانی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے،