Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان طالبان کی طرف سے معروف صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پراظہارتعزیت

    افغان طالبان کی طرف سے معروف صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پراظہارتعزیت

    کابل:افغان طالبان کی طرف سے معروف صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پراظہارتعزیت،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے معروف صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکیاگیاہے

    افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی طرف سے رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ رحیم اللہ یوسف زئی ایک انتہائی اچھے نفیس اوراعلیٰ اخلاق کے مالک تھے ،

     

     

    سہیل شاہین کہتے ہیں ان کے ساتھ رحیم اللہ یوسف زئی کی بہت زیادہ شفقت تھی وہ بہت محبت سے پیش آتے تھے ، ان کا مزید کہنا تھاکہ ان کو ایک قابل اورافغان امورکے ماہرصحافی کی وفات پربہت زیادہ دکھ ہوا ہے

    وہ اپنے رب سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اوران کے لواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے

  • انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ.

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ.

    راولپنڈی: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ. ، اطلاعات کے مطابق اس موقع پر آر پی او راولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈویژنل ایس پیز نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا،

    ذرائع کے مطابق انسپکٹر عمران عباس شہید کے بچوں نے یادگار شہداء پر آئ جی پنجاب کو گلدستے پیش کیے،آئی جی پنجاب بچوں سے شفقت سے ملے اور بات چیت کی،

    آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،آئ جی پنجاب نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور اپنے تاثرات قلمبند کئے،

    آئ جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہید انسپکٹر عمران عباس کے بچوں کا جذبہ قابل رشک ہے،

    شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوۓ اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں، آئ جی پنجاب راؤ سردار علی خانپولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئ جی پنجاب کو سلامی پیش کی،

  • رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات سے صحافت کا ایک عہد ختم ہوگیا‘:اللہ جنت الفردوس عطافرمائے:آرمی چیف

    رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات سے صحافت کا ایک عہد ختم ہوگیا‘:اللہ جنت الفردوس عطافرمائے:آرمی چیف

    اسلام آباد: عرحیم اللہ یوسف زئی کی وفات سے صحافت کا ایک عہد ختم ہوگیا‘:اللہ جنت الفردوس عطافرمائے:آرمی چیف ، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اظہارتعزیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین ،

    اطلاعات کے مطابق علمی شہرت کے حامل پاکستانی صحافی اور سینئر تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف نے افغان امور کے ماہر تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     

    پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اورنیگ انسان تھے ، ان کی وفات جہاں خاندان کے لیے بہت زیادہ غم چھوڑ کرگئی ہے وہاں‌ان کی وفات ان کے چاہنے والوں کو بھی غمگین کرگئی ہے،

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اب وہ اگلے سفرپرروانہ ہوچکے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے اوررحیم اللہ یوسف زئی کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرکے جنت الفردوس میں داخل فرمائین‌

    ادھر دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’رحیم اللہ یوسف زئی پاکستان کے معزز ترین صحافیوں میں سے ایک تھے، وہ اچھے رائےساز تھے جو اپنی تحقیق مکمل کرنے کے بعد تجزیہ لکھتے تھے‘۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے رحیم اللہ یوسف زئی کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج صحافت کا ایک عہد ختم ہوگیا ہے‘۔

     

    فواد چوہدری نے کہا کہ ’افغانستان اور ہمارے سرحدی علاقوں کے معاملات پر رحیم اللہ یوسف زئی کی جو گرفت تھی وہ شائد ہی کسی اور کا خاصہ بن سکے‘۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ خدا انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر دے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے علیل سینئر رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق اُن کا نماز جنازہ کل گیارہ بجے مردان کاٹلنگ انذرگئی نزد سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ انٹرچینج خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔

  • سید امین الحق سےPFUJ،نیشنل پریس کلب عہدیداران کی ملاقات:صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ

    سید امین الحق سےPFUJ،نیشنل پریس کلب عہدیداران کی ملاقات:صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ

    اسلام آباد:سید امین الحق سے پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب عہدیداران کی ملاقات:صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر سید امین الحق سے پی ایف یو جے ،نیشنل پریس کلب عہدیاداران نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق ملاقات میں سیکریٹری جنرل پی ایف یوجےناصر زیدی،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اورسیکریٹری انوررضا شریک ہوئے

    اس موقع پرصحافی رہنماؤں نے وفاقی وزیرسید امین الحق کو میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پراپنےتحفظات سےآگاہ کیا صحافی تنظیموں کی جانب سے وفاقی وزیر امین الحق کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے میں شرکت کی دعوت بھی دی

    وفاقی وزیرسید امین الحق نے اس موقع کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ صحافیوں کی جدوجہد اور ان کے مسائل کے حل کیلئے شانہ بشانہ رہی،پارلیمنٹ میں بطور جماعت ایم کیو ایم صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرے گی،

    سید امین الحق نے کہا کہ کسی بھی قسم کی قانون سازی یا اتھارٹی کے قیام سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہونی چاہیئے، اگر مجوزہ میڈیا اتھارٹی صحافیوں کے مفاد میں ہے تو صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے،

    امین الحق نے کہاکہ بطور غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہم نے ہمیشہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہا،

    سید امین الحق نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ صحافت کو پابند کرنےوالے ہمیشہ نقصان میں رہے،جبری برطرفی، تنخواہوں میں کٹوتی، اور عامل کامل صحافیوں کے استحصال کو روکنے کی ضرورت ہے،

    سید امین الحق نے کہا کہ صحافتی تنظیمیں اپنے اندر سے پیراشوٹر اور جعلی صحافیوں کو بھی نکال باہر پھینکیں، اس طرح کے صحافی غلط اور گمراہ کن خبروں سے صحافتی اقدار کو پامال کررہے ہیں،

  • ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی تنظیم علماءپاکستان کے سیکریٹری جنرل قاری اللہ داد سے ملاقات

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی تنظیم علماءپاکستان کے سیکریٹری جنرل قاری اللہ داد سے ملاقات

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے تنظیم علماءپاکستان کے سیکریٹری جنرل و پاکستان شریعت کونسل کے صوبائی جنرل سیکریٹری قاری اللہ داد سےاپنی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔جس میں مذہبی ہم آہنگی سمیت دیگرموضوعات وباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگوکی۔
    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں صوبے میں بسنے والے تمام مذاہب کی مذہبی روایات واقداراوررسومات کے تحفظ و فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جاتے ہیں، اور اس سلسلے میں مخلتف قوانین منظورہوکر نافذ ہوچکے ہیں جن کے تحت کسی بھی مذہب کی مقدسات،املاک،رسومات،اقداروروایات کی خلاف ورزی قانون جرم ہے اور ہرمذہب کو آئین پاکستان کے تحت اپنی رسومات کا انعقاد کرنے کا حق ہے۔ اس موقع پر قاری اللہ داد نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں تمام مذاہب کی روایات و اقدار کے تحفظ کو یقینی بنانا آئین پاکستان کی روح ہے۔ دین اسلام تمام مذاہب کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اوریہی اس معاشرے کی خوبصورتی ہے۔ اس موقع پر قاری اللہ دادنے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کے کووڈمرض میں مبتلا بھائی کی جلدصحتیابی کے لئے دعابھی کی۔

  • جنوبی پنجاب :ن لیگ کا وجود خطرےمیں: لیگی رہنماؤں کی دھڑا دھڑا پی پی میں‌ شمولیت

    جنوبی پنجاب :ن لیگ کا وجود خطرےمیں: لیگی رہنماؤں کی دھڑا دھڑا پی پی میں‌ شمولیت

    رحیم یار خان: جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    مسلم لیگ ن ضلع بہاولپور کے ضلعی چیئرمین شیخ دلشاد، خانیوال سے تعلق رکھنے والی سید اسد عباس شاہ، حافظ حسین مدنی نے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔

    شمولیت کرنے والے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر تنقید کی اور پی پی کو جنوبی پنجاب کا روشن مستقبل قرار دیا۔

    علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری نے ظہرانہ دیا۔

    راجہ پرویز اشرف نے کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ وسطی پنجاب کو جیالوں کا گڑھ بنائیں گے، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کا کام شروع کردیا ہے‘۔

  • انڈونیشیا: جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی جھلس کر ہلاک 70 زخمی

    انڈونیشیا: جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی جھلس کر ہلاک 70 زخمی

    جکارتہ :انڈونیشیا کی ایک جیل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتہ کے مضافات میں واقع ایک پرہجوم تانگیرانگ جیل میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے متعدد بیرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    بیرکوں پر تالے لگے ہونے اور قیدیوں کے نیند میں ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور قیدیوں کو اپنی جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔

    جکارتہ پولیس کے سربراہ فدیل عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے سی بلاک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 41 قیدی ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے۔واقعے کے وقت بلاک سی میں 122 قیدی بند تھے، حالانکہ اس میں صرف 40 قیدیوں کی گنجائش ہے۔

    اس بلاک میں منشیات سے متعلق جرائم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے اور آگ لگنے کے وقت غیر ملکی شہریت والے قیدی بھی بند تھے جن میں جنوبی افریقہ اور پرتگال شامل ہیں۔

    امدادی ادارے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جیل میں ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تاہم ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • نوازشریف نے رانا مشہود کوقربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کرلیا

    نوازشریف نے رانا مشہود کوقربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: نوازشریف نے رانا مشہود کوقربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کرلیا ، رپورٹس کےمطابق ن لیگ کے رہنما رانا مشہود احمد خان کو بھی میاں نوازشریف نے استعمال کرکے ان کوسیاسی طورنقصان دینے کے اقدامات کرلیے

    ذرائع کے مطابق چند دن پہلے تحریک انصاف کی قیادت نے اپنی کارکردگی بتائی جس میں عوام کو کچھ نہ بتاسکے

    رانا مشہود کہتے ہیں کہ اداروں کی مجرمانہ خاموشی ان پر سوالات اٹھا رہی ہے ، تین سالوں میں ان نالائقوں نے برا حال کردیا ہے

    رانا مشہود نے اس موقع پر عمران خان پرچڑھائی کرتےہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف سے قرضے نہیں لوں گا خودکشی کرلوں گا، رانا مشہود کا کہنا تھا کہ آج کرنٹ آؤٹ خسارہ بڑھتا جارہا ہے

  • طالب علموں کی موجیں:کرونا وائرس کیسز میں تیزی : تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

    طالب علموں کی موجیں:کرونا وائرس کیسز میں تیزی : تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال میں شدت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں دی گئی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے۔ اس توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش کیا گیا ہے۔

     

     

    کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 24 حساس اضلاع پر ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 29 اگست کو کورونا پابندیوں کی توسیع ہوئی تھی۔ کورونا کی پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری اور نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں بھی سکول 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ نوٹیفیکیشن میں اِن ڈور، آؤٹ ڈور اجتماعات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

    پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

    پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔

    پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایاگیا ہے کہ صوبہ سندھ میں واقع لطیف بلاک کے جگن ون” کنویں سے گیس کے ان نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

    مذکورہ بلاک کی 33فیصد ملکیت پاکستان پیٹرولیم کی ہے جبکہ اس بلاک میں ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی 33، 33 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ خط میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کنویں کی 11350 فٹ کھدائی کے بعد قدرتی گیس کی دریافت ممکن ہوئی ہے۔ کنویں کے سینڈ زون “بی” میں 12.6ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ہے۔

    اس کنویں کے سینڈ زون “سی” سے 13.7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔ گیس کی دریافت کمپنی کی جانب سے جارحانہ ڈرلنگ کی وجہ سے ہوئی ہے، نئی دریافت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔