Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹومیرجعفر:پی ڈی ایم کا ستیاناس کرنے میں بھی بلاول کاکردارہے: مولانا فضل الرحمن

    بلاول بھٹومیرجعفر:پی ڈی ایم کا ستیاناس کرنے میں بھی بلاول کاکردارہے: مولانا فضل الرحمن

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹوکومیرجعفرمیرصادق قراردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی لیکن ہم نے قبول نہیں کی۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کا ذمہ دار بلاول بھٹو زرداری کو قرار دیا۔

    انہوں نے بلاول بھٹو کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ہماری صفوں میں میرجعفر اور میر صادق ہونےکی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کو نقصان پہنچا، بلاول، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے، جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی لیکن ہم نے قبول نہیں کی۔

    مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ استعفعوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیے میں موجود تھا، پیپلزپارٹی ہماری بات مانتی تو آج یہ حکومت ختم ہوچکی ہوتی اور آج الیکشن بھی ہو چکے ہوتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت کچھ جانتے ہیں، بہت کچھ نوٹس میں ہے مگر ہم کوئی محاذ نہیں کھولنا چاہتے، اگر ہم محاذ کھولنے پر آگئے تو ایک سوئی بھی نہیں رہے گی۔

  • کراچی کے تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی کے تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : کراچی کے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنانے کے لیے تیاری ،اطلاعات کے مطابق تاجروں اور حکومت کے درمیان کچھ مسائل پرمعاملات طے پا گئے، جس کے بعد آج رات جمعہ کو کاروبار کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور تاجروں کے درمیان جمعہ کی چھٹی پر ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم کچھ مسائل پرمعاملات طے پا گئے ہیں ،اس سلسلے میں تاجروفد کی کمشنر اور صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ سے ملاقات ہوئی ،

    کراچی سے ذرائع کے مطابق کمشنر اور صوبائی وزیرناصرحسین شاہ سے ملاقات میں تاجر رہنما فیضان راوت نے کہا تاجر وں نے اپنے مسائل سے ناصر شاہ کو آگاہ کیا، جمعے کو کارروبار کی اجازت دی جائے، آپ تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

    اس موقع پر تاجر رہنماعمران شیخ کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ صاحب تاجر آپ سےاچھی توقعات رکھتےہیں، آج شام 6 بجے تک تاجروں کیلئےخوشخبری کا امکان ہے ، حکومت مطالبات پر غور کرے ،کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی مراکز رات10بجے تک کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی تھی

  • وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی سردار غلام مصطفي خان خاصخيلي کے انتقال پر تعزیت

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی سردار غلام مصطفي خان خاصخيلي کے انتقال پر تعزیت

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سامبارو (عمرکوٹ) پہنچ گئے۔

    صوبائی وزیر نے یہاں خاضخیلی برادری کے سربراہ سردار غلام مصطفي خان خاصخيلي کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

    صوبائی وزیر نے مرحوم سردار غلام مصطفٰی خاصخیلی کے بیٹے، بھانجے، بھتیجوں اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    سردار غلام مصطفٰی خاصخیلی کے انتقال پر شدید غم ہوا ہو۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو شاید کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔

    میرے ان سے مراسم ایک والد کی حیثیت کے تھے اور وہ بھی مجھے اپنی اولاد کی طرح ہی سمجھتے تھے۔

    آج ان کے انتقال سے نہ صرف پوری خاصخیلی برادری بلکہ پورا سندھ سوگوار ہے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے.

    اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے مرحوم غلام مصطفٰی خاصخیلی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

  • ایف بی آر کا سسٹم 7دن تک بھارتی ہیکروں کے قبضے میں رہا:وفاقی وزیرکا انکشاف

    ایف بی آر کا سسٹم 7دن تک بھارتی ہیکروں کے قبضے میں رہا:وفاقی وزیرکا انکشاف

    اسلام آباد: ایف بی آر کا سسٹم 7دن تک بھارتی ہیکروں کے قبضے میں رہا:وفاقی وزیرکا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا سسٹم ہیک ہونے پر جس کوسزاملنی چاہیے تھی اس کومل چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا انڈین ہیکرز نے ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا تھا، اس سے قبل انڈین ہیکرز نے2019میں بھی ایف بی آرکاسسٹم ہیک کیا تھا۔

    وزیرخزانہ شوکت کا کہنا تھا کہ سسٹم ہیک ہونے پرجس کوسزاملنی چاہیےتھی اس کومل چکی ہے، اب ایف بی آرکےآئی ٹی سسٹم کواپگریڈکیاجارہاہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے تصدیق کی تھی کہ ایف بی آر سسٹم ہیک ہو گیا تاہم سسٹم ہیک ہونے سے ایف بی آر سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اہم حصہ اب فعال ہے۔

    شوکت ترین نے کہا تھا کہ ایف بی آر نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کا غیر ملکی ماہرین تفصیلی جائزہ لیں گے۔ جائزہ لینے کے بعد نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔

  • کورونا کا قہرجاری : 8 اسکولوں میں 65 طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    کورونا کا قہرجاری : 8 اسکولوں میں 65 طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    پشاور:کورونا کا قہرجاری : 8 اسکولوں میں 65 طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،اطلاعات کے مطابق چترال کے تعلیمی اداروں میں طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا وائرس کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت محکمہ صحت نے متاثرہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز کے تحت لاک ڈاون لگانے کی سفارش کر دی۔

    ضلعی صحت افسر کے ممطابق 8 اسکولوں کے 65 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 4 سرکاری جبکہ 4 نجی اسکول شامل ہیں۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے نجی اسکولوں میں ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ اور عملے کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں ڈیوٹی سے غیر حاضر مانا جائے گا۔

    صوبائی ڈائریکٹوریٹ برائے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ احکامات محکمے کے دیگر ملازمین پر بھی لاگو ہوں گے۔

    مزید کہا گیا کہ احکامات پر تعمیل نہ کرنے کی صورت میں اسٹاف کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی تاہم ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 584 نئے کیسز اور 20 اموات سامنے آئیں۔جبکہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 62 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جب کہ مزید 84افراد وبا سے انتقال کر گئے۔

    صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 564 اور مجموعی اموات 5 ہزار 175 ہوچکی ہیں۔اب تک ملک میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 94 ہزار 198 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 26 ہزار 497 افراد وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

  • ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کی کراچی کےاشتہاری اور مفروران ملزمان کے خلاف کارروائیاں،اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کی کراچی کےاشتہاری اور مفروران ملزمان کے خلاف کارروائیاں،اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کی کراچی کےاشتہاری اور مفروران ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

    کارروائی کے نتیجے میں عدالت سے قرار دیا گیا اشتہاری ملزم گرفتار

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کے سب انسپکٹر ذاکر حسین کی سربراہی میں اشتہاری، عدالتی مفروران و دیگر کی گرفتاری کےلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر 5/2013 زیر دفعہ 4,5,23 فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947اور 420, 468, 471, 109 تعزیرات پاکستان میں ماخوذہ ملزم سید ضامن رضا کو گرفتار کیا۔

    ملزم مقدمہ کے اندراج کے بعد گزشتہ آٹھ سالوں سے روپوش تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مختصر مدتِ میں رھائش اور موبائل سمز تبدیل کرتا رہتا تھا۔

    ملزم نے اپنے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ کھلوایا جو کے حوالہ /ھنڈی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا رہا۔ ملزم کے نام سے بینک اکاؤنٹ میں چھ کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

    ملزم کو جاری شدہ چیک بک دیگر افراد استعمال کرتے رھے۔ گرفتار مذکورہ ملزم کو کل ریمانڈ کے مقصد کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • بی ایس آنرز: انٹری ٹیسٹ کا پیپر پیٹرن جاری:امیدواروں کےلیے جاننا ضروری ہوگیا

    بی ایس آنرز: انٹری ٹیسٹ کا پیپر پیٹرن جاری:امیدواروں کےلیے جاننا ضروری ہوگیا

    لاہور:بی ایس آنرز: انٹری ٹیسٹ کا پیپر پیٹرن جاری:امیدواروں کےلیے جاننا ضروری ہوگیا،اطلاعات کے مطابق بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نصاب جاری، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انٹری ٹیسٹ کا پیپر پیٹرن جاری کر دیا۔

    ہائیرایجوکیشن کمیشن کےمطابق بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے پیپر پیٹرن جاری کردیا ہے۔ طلباسے 75 نمبروں پرمشتمل معروضی سوالات اور 25 نمبرزکاانشائیہ ہوگا۔ بی ایس آنرز کے انٹری ٹیسٹ کا دورانیہ 2 گھنٹہ 20 منٹ مقرر ہوگا۔

    دوسری جانب سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل افسروں کی تعیناتیاں التواء کا شکار ہیں۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی نہیں ہو سکی۔

    ادھر فییصل آباد میں حالات کچھ اس قدر ہی ہیں ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بھی مستقل رجسٹرار اور کنٹرولر سے محروم ہے۔ یونیورسٹی سرچ کمیٹیوں نے امیدواروں کے انٹرویوز کرکے پینل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا رکھے ہیں۔ دونوں پوسٹوں کیلئے تین تین ناموں کے پینل بھجوائے گئے تھے۔

    دو ماہ سے سے معاملہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں التوا کا شکار ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حتمی امیدواروں کی منظوری گورنر پنجاب سے لینی ہے۔ ایچ ای ڈی کے مطابق نئی بھرتی پالیسی کے نافذ ہوتے ہی پینل حتمی منظوری کیلئے بھجوا دیئے جائیں گے۔

  • پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریزکے دوران پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی

    پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریزکے دوران پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی

    لاہور:پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریزکے دوران پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ سیریزکے لئے بڑے سیکیورٹی انتظامات کافیصلہ ، پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کےلئےفوج کی مددمانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی افس نے میچزکےائیرسرویلنس، روٹس اور سٹیڈیم کے گردونواح میں موبائل جیمرزکے مراسلہ محکمہ داخلہ کو بھجھوا دیا۔ لاہورپولیس نے 2سو اضافی ریزرو، ایلیٹ پولیس کی گاڑیاں مانگ لیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی نے60 اضافی ریزرو اورایلیٹ کی گاڑیاں مانگ لیں۔ دونوں ریجنز کی جانب سے ابھی فنڈز کی ڈیمانڈ نہیں کی گئی، ڈیمانڈ موصول ہونے کے بعدفنڈز کا اجرا کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلا دیش ائیرلائنز کی چارٹر پرواز BG4031 کے ذریعے اسلام آباد لینڈ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

  • اب پرائیویٹ اسکولزکونصاب پڑھانے کےلیے این اوسی لینا ضروری ہوگیا

    اب پرائیویٹ اسکولزکونصاب پڑھانے کےلیے این اوسی لینا ضروری ہوگیا

    لاہور:اب پرائیویٹ اسکولزکونصاب پڑھانے کےلیے این اوسی لینا ضروری ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز جو نصاب پڑھارہے ہیں ان کی این اوسی لے۔

    سوشل میڈیا پر پنجاب کی نصابی کتاب اور پرائیویٹ اسکولز کے نصاب کے حوالے سے جاری بحث پر وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ پرائیویٹ اسکولز میں سرکاری نصاب نہیں پڑھایاجاتا ہے اور پرائیویٹ اسکولزکو ان کے اپنے نصاب پڑھانے سے نہیں روکا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے والدین کومطمئن کرنا اہم ہے پرائیویٹ اسکولز میں جونصاب پڑھایاجارہاہے اس کی این اوسی کی بات کی ہم نےکہاکہ پرائیویٹ اسکولز جو نصاب پڑھارہے ہیں ان کی این اوسی لے۔

    مراد راس نے کہا کہ نصابی کتابوں پر تصاویر کومتنازع نہ بنایا جائے مارے ملک میں 10قسم کے نصاب پڑھائے جارہے تھے جب کہ دنیا کے اکثر ممالک میں ایک ہی نصاب پڑھایاجاتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جنرل نالج کواردو میں رکھا ہم تعلیمی اداروں میں اصلاحات لارہےہیں۔

  • ایس ایچ او تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین صغیر شاہ بااثر افراد کے سامنے مٹی کی دیوار بن کے رہ گیا

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین صغیر شاہ بااثر افراد کے سامنے مٹی کی دیوار بن کے رہ گیا

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین صغیر شاہ بااثر افراد کے سامنے مٹی کی دیوار بن کے رہ گیا
    رپورٹ کاشف تنویر : ایف آئی آر درج ہوئے 5 دن گزر گئے ہیں پولیس تھانہ سول لائین بااثر افراد کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناكام !
    تفصیلات کے مطابق بااثر اور بدمعاش زاھد بھٹی سابق کونسلر نے اپنے غنڈوں کیساتھ سینئر صحافی چیف ایڈیٹر اخبار منڈی بہاؤالدین ملک اشرف پر قاتلانہ حملہ کیا مقدمہ درج ہوئے 5 دن گزر گئے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکیSHO پولیس تھانہ سول لائین مندی بھاؤالدين اور انچارج چوکی صوفی سٹی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں
    صحافى تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب IG
    پنجاب پولیس RPO
    گوجرانوالہ DPO منڈی بہاؤالدین سے نوٹس لينے کی اپیل کی ھے