Baaghi TV

Author: +9251

  • قومی رہنماوں کا سینیئر صحافی اور ماہر افغان اُمور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اظہار تعزیت

    قومی رہنماوں کا سینیئر صحافی اور ماہر افغان اُمور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اظہار تعزیت

    اسلام آباد: قومی رہنماوں کا سینیئر صحافی اور ماہر افغان اُمور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اظہار تعزیت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینیئربذرگ صحافی رحیم اللہ یوسف زئی آج قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،ان کی وفات پرپاکستان بھر کی قومی ، مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، حکومتی اور صحافتی شخصیات نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی ہے ،

    اس سلسلے میں معروف صحافی کی وفات کی خبر سن کر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیئر صحافی اور ماہر افغان اُمور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے

    صدرپاکستان ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے بذرگ صحافی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صحافت اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں،

    ان کا کہنا تھا کہ مرحوم حالات حاضرہ باالخصوص افغان اُمور پر گہری نظر رکھتے تھے،مرحوم کے انتقال سے صحافت کا ایک اہم باب اختتام پذیر ہوا،

    صدر پاکستان ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریقِ رحمت فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،

    چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی و تجزیہ کار اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں  لواحقین  کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،مرحوم کی صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    قائمقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات کو صحافی برادری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا

    قائم مقام چیئرمین سینیٹ جو کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی ہیں‌ نے ان کی شخصیت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ رحیم اللہ یوسف زئی ملنسار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔

    سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں‌، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار وتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان تھے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رحیم اللہ یوسفزئی کی شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات کو اور کہاکہ رحیم اللہ یوسفزئی کا انتقال صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال سے صحافت کا ایک روشن اورتاریخ ساز عہد ختم ہو گیا ہے-

    عثمان بزدارنے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا-رحیم اللہ یوسفزئی ایک قومی اثاثہ تھے اور انکے بچھڑنے کا دکھ ہمیشہ رہیگا۔ مرحوم کی صحافت کے شعبہ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا-اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قومی ایوارڈ یافتہ ماہر افغان امور، تجریہ کار سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ رحیم اللہ یوسف زئی صاف گو علاقائی و عالمی امور پر گہری نظر رکھنے والے نامور صحافی تھے،

    اسپیکر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال شعبہ صحافت اور ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا، افغانستان کیصورتحال پر رحیم اللہ یوسف زئی کا موقف انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا تھا،

    اسد قیصر نے کہا کہ رحیم اللہ یوسف زئی ماہر افغان امور ہونے کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھتے تھے، رحیم اللہ یوسف زئی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال انکے اہلخانہ کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے،

    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

  • ﺇﻧَّﺎ ﻟِﻠّٰﻪ ﻭﺇﻧَّﺎ ﺇﻟَﻴْﻪِ ﺭَﺍﺟِﻌُﻮْﻥ:سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے

    ﺇﻧَّﺎ ﻟِﻠّٰﻪ ﻭﺇﻧَّﺎ ﺇﻟَﻴْﻪِ ﺭَﺍﺟِﻌُﻮْﻥ:سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے

    پشاور:ﺇﻧَّﺎ ﻟِﻠّٰﻪ ﻭﺇﻧَّﺎ ﺇﻟَﻴْﻪِ ﺭَﺍﺟِﻌُﻮْﻥ:سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں افغان امور کا اصلی ماہر بہترین صحافی اور کئی نامور صحافیوں کے استاد ملا عمر سے ملاقات کرنے والے واحد صحافی رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے۔

    ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے ایک اور سینئر و نامور صحافی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مقیم سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی جمعرات کی رات کو انتقال کر گئے۔ سینئر صحافی کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

    رحیم اللہ یوسف زئی ملک میں ماہر افغان امور کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، اس کے علاوہ شمالی پاکستان کے امور سے متعلق بھی انہیں ماہر تصور کیا جاتا تھا۔

    رحیم اللہ یوسفزئی کو صحافی خدمات کے اعتراف میں 2004 میں تمغہ امتیار جبکہ سال 2009 میں ستارہ امتیار سے نوازا گیا تھا۔

    اہل خانہ کے مطابق سینئر صحافی کافی عرصہ سے شدید علیل تھے اور جمعرت کے روز 67 برس کی عمر میں اس دنیا میں ان کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

    رحیم یوسفزئی 1954 میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح 11 بجے پشاور میں ادا کی جائے گی۔

    سینئر صحافی اور ماہر افغان امور کے انتقال پر ملک کی نامور و اعلیٰ شخصیات اور صحافتی برادری کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے

  • فواد چوہدری، فردوس عاشق کو توہین عدالت کے جرم میں طلب کرلیا  گیا

    فواد چوہدری، فردوس عاشق کو توہین عدالت کے جرم میں طلب کرلیا گیا

    پشاور: ہائی کورٹ کے بینچ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور فروس عاشق اعوان کو توہین عدالت کیس میں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

    پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور جواب جمع کرنے کا تحریر حکم جاری کر دیا۔

    پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزرا نے اسلام آباد کے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف توہین آمیز پریس کانفرس کی تھی۔

    توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ بار بار نوٹس کے باوجود فریق نمبر 5 فواد چوہدری اور فریق نمبر 6 فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

    ان کے وکلا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی وزیر کابینہ اجلاس میں مصروف ہیں، جب کہ دوسرا فریق لاہور میں مصروف ہیں، اس لیے وہ حاضر نہیں ہوئے، تاہم عدالت نے فریقین کے وکلا کی استدعا کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دیا، اور حکم جاری کیا کہ دونوں فریق آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ فریق 2 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، فریق 3 بیرسٹر شہزاد اکبر اور فریق 4 سابق اٹارنی جنرل انور منصور ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معافی مانگ چکے ہیں، اور حاضری سے استثنیٰ کے لیے تحریری درخواستیں دے کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے، یہ عدالت فریق 5 اور 6 کو 19 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتی ہے۔

  • افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ کے لئے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں کمشنر گوجرانوالہ

    افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ کے لئے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں کمشنر گوجرانوالہ

    نارووال(نمائندہ باغی ٹی وی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں سرکاری افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ کے لئے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور چاروں میگا پراجیکٹس کی 15دن کے اندر الائینمنٹ مکمل کریں تاکہ ان پر جلد کام شروع کیا جا سکے اس ضمن میں پارلیمنٹرینز کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ نارووال کے دوران ڈی سی آفس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین، راہنما پی ٹی آئی کرنل (ر)جاوید صفدر،عارف خاں،حافظ ذوالفقارمہیس،کرنل( ر)انوار الحق،ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان ،اے سی جی تنویر یاسین،اے سی ریونیو رانا منظور حسین، ڈائریکٹرڈویلپمنٹ ،ڈائر یکٹرلوکل گورنمنٹ ،چئیر مین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی عرفان عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عائشہ غضنفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر فاروق، ڈائریکٹرہیلتھ گوجرانولہ ڈوثرن ڈاکٹر لطیف احمد، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز عثمان سکندر،ارشد علی،ایکسیئن بلڈنگز، روڈز، ایم اینڈ آرکے افسران کےعلاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے ریونیو سٹاف، حکومتی واجبات کی وصولی، دیہی مراکز مال، اراضی ریکارڈ سنٹرز، بلاک کھیوٹ، میوٹیشن ایشوز، ریونیو کورٹ کیسز، پٹوار سرکلز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، کورونا ویکسی نیشن، انسدادڈینگی و پولیو، شجرکاری، اوور سیز پاکستانیز کمیشن اورسالانہ ترقیاتی سکمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نارووال میں 4۔میگا پراجیکٹس جبکہ اے ڈی پی کی 110۔ترقیاتی سکیمز ہیں جن میں سے 64۔پر ترقیاتی کام جاری ہے اور 46نئئ سکیمز ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع نارووال سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے گوجرانولہ ڈویژن میں نمایاں پوزیشن حاصل کر چکا ہے.

    جس پر کمشنر نے کہا کہ زیرالتوا کورٹ کیسز کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے چیف سیکرٹری کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے ا فسران کو متنبہ کیا کہ ان کے دورے کا مقصد ضلع میں صحت، تعلیم، پرائس کنٹرول، کلین اینڈ گرین مہم، روڈذ،صفائی ستھرائی،شجرکاری انفراسٹرکچر،سٹیزن پورٹلز، سرکاری محکموں کی کارکردگی اور دیگر مفاد عامہ کے امور کے حوالے سے جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں اپنی موجودگی،دفتری اوقات کار کی پابندی، صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری، فیلڈ ورکس اور اوپن ڈور پالیسی پر خصوصی توجہ دیں۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور اعلیٰ حکام کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی خدمات کو ترقیاتی کاموں کا لازمی حصہ بنایا جائے اور روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں ذاتی دلچسپی لے کر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں جہاں فنڈز کی کمی ہو گی

    وہاں ضلع کے انتظامی امور اور بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔قبل ازیں کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں،پناہ گاہ،شعبہ ڈائیلائسز،او پی ڈی، دیہی مرکز مال کا دورہ کیا۔ انہوں نے دیہی مرکز مال پر آنے والے مختلف سائلین سے بات چیت کر کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز مال کے قیام کا مقصد ہی قانون گوئی کی سطح پر زمینداروں کو ان کی دہلیز پر ہی اراضی، انتقالات و فرد ملکیت کی نقول دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں صحت میں جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ پرچی کاونٹرز قائم کئے جائیں اور مریضوں کے لواحقین کے لیے پانی اور بیٹھے کا مناسب انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے ناقص کارکردگی اور کورونا ویکسین کا ہدف پورا نا کرنے پر سی ای او ہیلتھ سے اظہار ناراضگی کیا اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • ،ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان کا علی الصبح شہر کادورہ

    ،ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان کا علی الصبح شہر کادورہ

    نارووال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا علی الصبح شہر کادورہ،ڈپٹی کمشنر نارووال نے فیض پارک سمیت چوک جسٹر بائی پاس و دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے اپنی موجودگی میں میونسپل کمیٹی کے عملے سے صفائی کروائی اور اس حوالے سے مزید ہدایات جاری کیں۔میونسپل آفیسرطیب مقصود ودیگر اس موقع پر موجود تھے ۔

    انہوں نےکہاکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی ان کی اولین ترجیح ھے اس پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،شہر بھر میں پارکوں،گرین بیلٹس ،سڑکوں،ندی نالوں اور سیوریج کی مکمل صفائی کے لیے میونسپل کمیٹی کا عملہ پوری طرح متحرک رہے جبکہ گلیوں اور چوکوں کی صفائی کا کام باقاعدگی سے کیا جائےاور کوڑا کرکٹ اٹھا کر شہر سے باہردور مقامات پر ٹھکانے لگایا جائے۔

    انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے صاف ستھرا پنجاب کےخواب کے تحت کلین گرین پنجاب مہم کو ہر صورت شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • ملک وقوم کی خاطرجان قربان کرنے والوں کوسلام    :نیشنل ایکشن پلان کےمطابق آگےبڑھنا ہے:وزیراعظم

    ملک وقوم کی خاطرجان قربان کرنے والوں کوسلام :نیشنل ایکشن پلان کےمطابق آگےبڑھنا ہے:وزیراعظم

    اسلام آباد:ملک وقوم کی حفاظت کی خاطرجان قربان کرنے والوں کوسلام:نیشنل ایکشن پلان کے مطابق آگے بڑھنا ہے،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراوعظم عمران خان نے سب سے پہلے اس وطن عزیز اورقوم کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دینے والوں‌ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلام پیش کیا ہے

    اجلاس میں وزیراعظم نے مسلح افواج ، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے پرتشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزرا چوہدری، شاہ محمود، شیخ رشید اور شوکت ترین نے شرکت کی۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ملک پر اس کے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے قلیل، وسط اور طویل مدتی اہداف سمیت ملکی داخلی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سائبر سکیورٹی، جاسوسی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں عدالتی اور سول اصلاحات سے متعلق اقدامات پر بھی فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہر ہدف کے لیے کارکردگی کے معیار اور ٹائم لائنز دینے، نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کرائسز مینجمنٹ سیل کی نگران ہوں گی۔

    اعلامیے کے مطابق پرتشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا جب کہ قومی سلامتی کوبراہ راست متاثر کرنے والے عوامل سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سی پیک اورنان سی پیک پرکام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی پیک بالخصوص چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائےگی۔

    اعلامیے کے مطابق داخلی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • قطرکا افغانستان کی خوشحالی ، ترقی اورامن کی بحالی کے لیے پاکستان سے مل کرکام کرنے پراتفاق

    قطرکا افغانستان کی خوشحالی ، ترقی اورامن کی بحالی کے لیے پاکستان سے مل کرکام کرنے پراتفاق

    اسلام آباد: قطرکا افغانستان کی خوشحالی ، ترقی اورامن کی بحالی کے لیے پاکستان سے مل کرکام کرنے پراتفاق ،اطلاعات کے مطابق آج قطری نائب وزیراعظم جو کہ وزیرخارجہ بھی ہیں پاکستان کے اہم دورے پراسلام آباد میں‌موجود ہیں ،

    قطری وزیرخارجہ کی اس وقت وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جاری ہے تاہم اس سے پہلے قطری وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے ، جس سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے افغانستا ن میں کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لئے تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بات دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد آج اسلام آباد میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن استحکام اور خوشحالی کے بارے میں دونوں ملکوں کا مشترکہ وژن ہے۔

    انہوں نے کہا عالمی برادری کو افغانستان کے عوام کی انسانی اور مالی امداد کے لئے آگے آنا چاہیے۔ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو افغانستان میں امن کے لئے عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

  • قطری وزیرخارجہ اہم مشن پرپاکستان پہنچ گئے

    قطری وزیرخارجہ اہم مشن پرپاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:قطری وزیرخارجہ اہم مشن پرپاکستان پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق قطرکےنائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آلثانی پاکستان پہنچ گئے ہیں اور اس اہم موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری ہم منصب کا استقبال کیا

    قطری وزیرخارجہ پاکستان میں اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اورافغانستان میں‌ امن کی بحالی اورخوشحالی کےلیے پاکستان کی کوششوں کوتسلیم کرتے ہوئے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان بھی کریں‌گے

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورت حال میں قطر کی جانب سے کی جانے والی مدد کو سراہتے ہوئے کہا ’قطری حکومت کی 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی دیکھ بھال قابل تعریف ہے‘۔ قطر2لاکھ سےزائدمحنت کش پاکستانی تارکین وطن کاگھرہے اور پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کی معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اورخطےکے مفاد میں ہے،عدم استحکام کے بعدافغانستان میں پائیدار امن قائم کرنےکا موقع ہے،عالمی برادری افغانستان کی تعمیرنومیں مثبت کرداراداکرے‘۔

  • بھارتی کھلاڑی برطانیہ میں کورونا پھیلانے لگےمگرریڈ لسٹ سے پھر بھی باہر

    بھارتی کھلاڑی برطانیہ میں کورونا پھیلانے لگےمگرریڈ لسٹ سے پھر بھی باہر

    لندن :بھارتی کھلاڑی برطانیہ میں کورونا پھیلانے لگےمگرریڈ لسٹ سے پھر بھی باہر ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے دورے پرگئی ہوئی بھارت کی کرکٹ ٹیم میں کورونا وائرس کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا اوراب تو یہ صورت حال ہے کہ برطانیہ مانچسٹر میں بھارتی کھلاڑی کورونا کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں‌مگرحیرانی اس بات پر ہےکہ اس کے باوجود بھارت کا نام ریڈ لسیٹ سے باہرہے

    دورہ انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کوکورونا کے حملوں کا سامنا ہے اور اب بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک اور فرد وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک اور فرد کےکورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 5 میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کا انعقاد خطرے میں لگ رہا ہے۔

    واضح رہےکہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم کا آج شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے اور کھلاڑی کمروں میں بند ہیں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت بولنگ کوچ، بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ سریدھار بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور ٹیم کے فزیوتھراپسٹ نیتن پٹیل آئیسولیشن میں ہیں۔

    ادھر سوشل میڈیا پربھی بھارتی کھلاڑیوں سے برطانیہ میں‌ پھیلنے والے کورونا کیسز کے حوالے سے سخت تنقید کی جارہی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ بھارت سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگائی جائے کیوں کہ یہ دنیا بھرمیں بھارتی خطرناک ڈیلٹا ویرنٹ پھیلانے کا سبب بن رہےہیں‌

  • امریکا پھرافغانستان میں کردار کا خواہاں ہے :امریکی وزیردفاع کی کویت میں گفتگو

    امریکا پھرافغانستان میں کردار کا خواہاں ہے :امریکی وزیردفاع کی کویت میں گفتگو

    واشنگٹن:امریکا پھرافغانستان میں کردار کا خواہاں ہے :امریکی وزیردفاع کی کویت میں گفتگو ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں رسوائی پسپائی اورذلت آمیزشکست کے بعد امریکا نے پھراپنے کردار کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ،

    اسی حوالے سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد عسکریت پسند تنظیم القاعدہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔

    وائس آف امریکا کے مطابق دورہ کویت کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ نے 20 سال پہلے افغانستان کو امریکا پر حملہ کرنے کیلئے بیس بنایا تھا، وہ ہمارے انخلا اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی نظریں اس طرف ہیں کہ اب کیا ہوتا ہے، کیا القاعدہ کے پاس افغانستان میں دوبارہ پنپنے کی صلاحیت ہے یا نہیں؟

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا مزید کہنا تھا کہ چاہے وہ صومالیہ ہو یا ایسے علاقے جہاں حکومتوں کی عمل داری نہ ہونے کے برابر ہے، القاعدہ خود کو منظم کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہے۔آسٹن نے کہا کہ ہم نے طالبان قیادت پر باور کرا دیا ہے کہ ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ ایسا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے