Baaghi TV

Author: +9251

  • بندرگاہ عملے کی ہڑتال، اشیائے خورونوش کی قلت کا خطرہ

    بندرگاہ عملے کی ہڑتال، اشیائے خورونوش کی قلت کا خطرہ

    بیروت : بندرگاہ عملے کی ہڑتال، اشیائے خورونوش کی قلت کا خطرہ،اطلاعات کے مطابق لبنان میں اشیائے خورونوش کے درآمد کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بیروت بندرگاہ کے عملے کی ہڑتال اسی طرح جاری رہی تو ملک میں خوراک سے متعلق بڑی تباہی اور نجی شعبوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    اناڈولو نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان یونین نے ایک بیان میں کہا کہ خودکار کسٹم کلیئرنس سسٹم اور بیروت کنٹینر ٹرمینل کنسورٹیم (بی سی ٹی سی) میں عملے کی ہڑتال کی وجہ سے بیروت بندرگاہ میں کام بند ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں نجی شعبے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

    موجودہ صورتحال غیر ملکی تجارتی درآمد کو مکمل طور پر روک دے گی، خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے۔

    یونین نے کہا ، “بنیادی ریاستی انتظامیہ ، بشمول وزارتوں اور سرکاری اداروں جو کمپنیوں اور درآمد و برآمد کے کاموں سے متعلق ہیں، کے کام میں مسلسل رکاوٹ آرہی ہے جس سے فوڈ سیکٹر کے ساتھ ساتھ تمام نجی اداروں کی تباہی ہوسکتی ہے۔”

    واضح رہے کہ یکم اگست سے بیروت پورٹ کے ملازمین اپنی مراعات میں بہتری کے مطالبے کے لیے عام ہڑتال پر ہیں۔ اس سے بندرگاہ کی درآمدات اور ترسیل کی نقل و حمل شدید متاثر ہے۔

  • سوشل میڈیا کا استعمال ، تحریر:  راحیلہ عقیل

    سوشل میڈیا کا استعمال ، تحریر: راحیلہ عقیل

    کچھ سال پہلے تک سوشل میڈیا اتنا عام نہیں تھا لوگ صرف ضرورت کے تحت اسکا استعمال کرتے تھے آج ہر ہاتھ میں موبائل ہو اور اس میں سوشل میڈیا کااستعمال نا ہو ناممکن سی بات ہے اناڑی سے اناڑی بھی سوشل میڈیا پر بیٹھے گیانی بنے ہوتے ہیں تیزی سے ترقی کرتے دور میں جہاں ہر انسان خود کی پہچان بنانے کے لیے خود کو منوانے مقبول کرنے کے لیے اس کوشش میں رہتا ہے جو بھی خبر ویڈیو وائرل ہو پہلے ہمارے اکاؤنٹ سے ہوجاے ہمارے لائکس،فالورز بڑھ جائیں ہمارا نام ہوجاے چاہے پھر وہ خبر جھوٹی ہو یا نازیبا ویڈیوز ہر شخص خودنمائی چاہتا ہے ۔۔۔۔۔۔ یہ وقت ہی ایسا ہے یہاں گھروں میں ایک دوسرے کو ٹائم دینے کے بجائے کوشش ہوتی جلد از جلد کام ختم کرکے سوشل میڈیا پر وقت گزارا جائے گھروں میں بے سکون، وقت نا دینے کی شکایت، تعلیم پر توجہ نا دینا، کھانے پینے صحت کا خیال نا رکھنا، نیند پوری نا کرنا، یہ سب سوشل میڈیا کی مہربانی ہے ہم اس قدر عادی ہوچکے ہیں کے اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے وقت ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا کے ہم اپنی نسلوں کو کیا ترغیب دے رہے ہیں یہی تو سیکھ رہے ہم سے بچے اور پھر ہم ہی شکایت کررہے ہوتے ہیں کے بچے بدتمیز ہورہے ہیں بات نہیں سنتے ہم نے ہی تو بچوں سے جان چھڑانے کے لیے انکے ہاتھوں میں موبائل دیے ہیں بچوں کو جس وقت کتابوں کی ماں باپ کی توجہ کی گھومنے پھرنے، لاڈ پیار کی ضرورت ہوتی ہم نے ساری زمہ داری ایک موبائل دلا کر پوری کردی ؟ سوچیے …….

    سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کا گند

    بہت سارے لوگ سوشل میڈیا کا استعمال سیاسی طور پر کرتے ہیں وہ جماعت کی خوبیاں اور مخالف جماعتوں کی خامیاں گنواتے تھکتے نہیں، کافی بار سنا کے کچھ جماعتیں پیڈ ٹیمز سے کام کرواتی ہیں،گالیاں ، الزامات، دھمکیا، فوج مخالف بیانہ، یہ اکثر جعلی اکاؤنٹس سے ہوتا یا پھر دوسرے ممالک میں آرام سے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر سکون سے فل اے سی روم میں بیٹھے لوگ یہ کام بخوبی سرانجام دیتے ہیں ظاہر ہے انکو ڈر خوف تو ہوتا نہیں، پیچھے رہ جاتے ہمدرد کارکنان وہ سارا دن ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں ہر طرح سے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں رہتے کے کیسے اپنے رہنما کو پارسا ثابت کریں
    میرا ایک سوال ہے ان کارکنان سے ہمدردوں سے
    خدا نا کرے آپ مر گئے آپ کے جنازے پر آپکے رہنما آئیں گے؟ یا وہ دوست آپکے دکھ پریشانی میں آپکو حوصلہ دینگے ساتھ دینگے جن سے آپ سارا دن لڑائیاں کرتے ہوں اپنے رہنماؤں کے لیے ؟ خود فیصلہ کرلیں۔۔۔۔۔۔۔

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ
    آج کے دور میں سوشل میڈیا پاور ہے یہاں دس منٹ میں کسی کے ساتھ ہوئے ظلم پر آواز اٹھاکر حکمرانوں کو جگایا جاتا ہے ارادے ایکشن نا لیتے ہوں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اتنے مضبوط ہیں کہ وہ جانتے ہیں انکی آواز سنی جاے گی بلکہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی یہ مثبت پہلو یہ صحیح استعمال ہے کشمیر کی آزادی کی تحریک ہو یا بھارت کے کشمیر میں مظالم، افغانستان میں طالبان کی واپسی ہو یا امریکہ، بھارت کی چیخیں یہ سب ہمیں سوشل میڈیا سے پتہ چلتا ہے کہ کب کون کیا کررہا کہہ رہا ۔۔۔۔ آنے والے وقتوں میں سوشل میڈیا اک نیا رخ لے گا۔۔۔

    ٹک ٹاک
    ایسے ہی کچھ ایپس ایسی بھی ہیں جہاں سوائے گند، غلاظت،بے حیائی،فتنے کے سوا کچھ نہیں ٹک ٹاک” سب ہی جانتے ہیں ٹک ٹاکرز کے آئے روز نئے اسکینڈلز منظرعام پر آتے ہیں جس وجہ سے پاکستان میں فلحال ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔

    یوٹیوب
    یوٹیوب اچھی ایپ ہے اپنے حساب سے چاہیں تو پیسے کمانے کا زبردست طریقہ ہے گھر بیٹھے کافی کام کرتے ہیں لوگ اس پر خواتین کوکنگ، میکپ، سلائی کڑھائی، بیوٹی ٹپس اور بھی کافی چیزیں ہیں جن پر کام کیا جارہا ہے ۔۔۔۔۔
    ہر چیز کے اچھے برے پہلوں ہیں یہ سوچنا ہمارا کام ہے کے ہم نے خود اور اپنے بچوں کو اسکا استعمال کیسے کروانا ہے اور کس عمر میں انکے ہاتھوں میں فون دینے ہیں انکو آزادی دینی ہے ۔۔۔۔۔
    تحریر راحیلہ عقیل

  • شمالی کوریا کی رکنیت معطل :کس نے کیوں اورکب تک کی؟اہم تفصیلات آگئیں

    شمالی کوریا کی رکنیت معطل :کس نے کیوں اورکب تک کی؟اہم تفصیلات آگئیں

    لوزان: شمالی کوریا کی رکنیت معطل :کس نے کیوں اورکب تک کی؟اہم تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے پر شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کردی گئی ہے۔

    آئی او سی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی آئی او سی سے معطلی 2022 کے آخر تک برقرار رہے گی ۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا نے کورونا کی صورتحال کے سبب اپنے ایتھلیٹس اولمپکس میں نہیں بھیجے تھے۔ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ نہیں لے گا۔

    شمالی کوریا کی وزارت کھیل کے زیر انتظام چلائی جانے والی ایک ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ 25 مارچ کو قومی اولمپک کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر صحت عامہ کے بحران سے بچانے کو ترجیح دی گئی۔

    دوسری طرف شمالی کوریا نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے ہان اس فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں‌ہے

  • متحدہ عرب امارات جانے والے مسافرہوجائیں خوش:بڑی رعایت دے دی گئی

    متحدہ عرب امارات جانے والے مسافرہوجائیں خوش:بڑی رعایت دے دی گئی

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات جانے والے مسافرہوجائیں خوش:بڑی رعایت دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یواےای جانےوالےتمام مسافر5ہزار روپےمیں اپناٹیسٹ کرواسکیں گے، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرموجودتمام لیبارٹریوں کوباضابطہ مطلع کردیاگیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بھی ریپڈ پی سی آر کے چارجز ساڑھے 6ہزار سے کم کرکے 5ہزارکر دیے تھے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات جانے والے 5ہزار روپے میں ٹیسٹ کراسکیں گے۔

    خیال رہے متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

    نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

  • خبردارہوجائیں ہوشیار: دوسرے لوگوں  میں کورونا پھیلانے والے کو 5 سال کی قید

    خبردارہوجائیں ہوشیار: دوسرے لوگوں میں کورونا پھیلانے والے کو 5 سال کی قید

    ویتنام :خبردارہوجائیں ہوشیار: 8 افراد میں کورونا پھیلانے والے کو 5 سال کی قید ،اطلاعات کےمطابق ایک ویت نامی شخص کو کوروناوائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی اور وائرس پھیلانے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    ویت نامی میڈیا کے مطابق ملک کی ایک عدالت نے لی وان ٹری کو 8 افراد میں کورونا پھیلانے کا مجرم پایا جن میں سے ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

    جولائی کے اوائل میں 28 سالہ ٹری نے مبینہ طور پر ہو چی منہ شہر سے موٹرسائیکل کے ذریعے ملک کے جنوب میں اپنے آبائی صوبے کاماؤ کا سفر کیا تھا۔ کاماؤ میں ٹری کو صحت کے اعلامیے کے فارم پر، سفری تاریخ اور آئسولیشن کے قواعد پر عمل کرنے کے بارے میں جھوٹ بولنے کا مرتکب پایا گیا۔

    مقامی حکام نے اس وقت یہ لازمی قرار دے دیا تھا کہ جو بھی دوسرے صوبوں سے کاماؤ میں سفر کرے گا اسے فوری طور پر خود کو 21 دن کے لیے قرنطینہ رہنا ہوگا۔

    ٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور پیا گیا کہ اس نے اپنے خاندان کے ممبروں کے ساتھ ساتھ ایک فلاحی مرکز کے عملے میں بھی وائرس منتقل کیا ہے جب وہ وہاں گیا تھا۔

    کچھ ہی عرصہ قبل ویت نام سخت پابندیوں کے تحت کوویڈ19 پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہوا تھا۔ لیکن جون کے بعد سے انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔

  • اسرائیل نے خطے میں ایک خطرناک جنگ چھیڑنے کا منصوبہ بنالیا:خطرناک عزائم کا انکشاف

    اسرائیل نے خطے میں ایک خطرناک جنگ چھیڑنے کا منصوبہ بنالیا:خطرناک عزائم کا انکشاف

    تل ابیب:اسرائیل نے حزب اللہ پرحملہ کرنے کا منصوبہ بنالیا:خطرناک عزائم کا انکشاف ،اطلاعات ہیں کہ اسرائیل بہت جلد مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے ، ان اسرائیلی عزائم کی تصدیق اسرائیل کے ایک خفیہ ادارے کے سربراہ نے اپنی منصوبہ بندیوں‌ کے ذریعے کی ،

    یہی وجہ ہے کہ اسی حوالے سے اسرائیلی فوج کے ایران کے لیے "تھرڈ سرکل” فرنٹ جو کہ اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کا نیا ونگ ہے کے سربراہ تال کالمان نےکہا ہے کہ حزب اللہ کا پیچیدہ میزائل منصوبہ تل ابیب کے لیے بہت پریشان کن ہے۔

    کالمان نے اسرائیلی اخبار معاریو کو بتایا کہ یہ صرف بیلسٹک میزائل نہیں ہیں بلکہ کروز میزائل اور ڈرون ہیں جو ایرانی فوجی صنعت ہزاروں تک کی تعداد میں تیارکرتی ہے اوراُنہیں علاقے میں تقسیم کرتی ہے۔اُنہوں نے دھمکی دی کہ حزب اللہ کواس کے میزائلوں کی وجہ سے کاری ضرب لگنے والی ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ میزائل منصوبہ ایک سنگین اسٹریٹجک خطرہ ہے۔ اس میں مسلسل پیش رفت اسرائیلی تشویش کو بڑھا دیتی ہے۔

    یہ دھمکی اس مقام تک پہنچ چکی ہے،جہاں سے وہ اس خطرے کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اسرائیلی فوج اس کے لیے تیار ہے، ہم منصوبے بنا رہے ہیں، لیکن یہ 2006 کی جنگ کی طرح نہیں ہوگا۔

    کالمان نے وضاحت کی یہ سچ ہے کہ اسرائیل کومیزائل بھی ملیں گے، لیکن حزب اللہ کواس کے فیصلوں کی قیمت ایک مہلک جوابی حملے کی صورت میں ادا کرنا ہوگی۔

    یہ قیمت لبنانی ریاست کو بھی ادا کرنا ہوگی اور آنے والی دھائیوں تک اس کے منفی اثرات بھگتنا پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرحزب اللہ کے ساتھ جنگ چھڑی تو یہ صرف لبنان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ شام، ایران اور غزہ تک پھیل سکتی ہے۔

    اسرائیلی فوجی عہدیدار نے تصدیق کی کہ ایران فیلڈ اقدامات کر رہا ہے۔ وہ اپنے وژن کے حصول کے لیے بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت صبرکرتی ہے اور طویل مدتی اسٹریٹجک نقطہ نظر رکھتی ہے۔

    کالمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ مشرق وسطیٰ کے نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ خٰطے میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا تعلق ایران سے ہے۔ یہ اب تنہا نہیں ہے۔ شام ،عراق ، یمن اور لبنان کے ساتھ ساتھ غزہ بھی ہیں۔

  • جہیز، حق مہر اور ہم ،تحریر: ارم شہزادی

    جہیز، حق مہر اور ہم ،تحریر: ارم شہزادی

    جہیز، حق مہر اور ہم ،تحریر: ارم رائے
    مجھے عام طور پر لوگ یہ کہتے ہیں کہ میں ایک ٹاپ پر بات کیا کروں تو ٹاپک اکٹھے نا کروں لیکن مسلہ یہ ہے کہ میرے اکثر ٹاپکس ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں جیسے نزلہ زکام اکٹھا لکھا جاتا ہے صبح وشام دن ورات ایک ساتھ لکھے جاتے ہیں ویسے میرے ٹاپکس بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ایک ٹاپک دوسرے کو مکمل کرتا ہے اور دوسرا پہلے کو۔ جن دو موضوعات پر بات کررہی ہوں یہ معاشرے کی بہت بڑی اور تلخ حقیقت ہیں۔ اور اسکا شکار ہونے والے بھی نوجوان اور شکار کرنے والے بھی نوجوان۔ جہیز ایک لعنت ہے اس بات پر سارا پاکستان اور معاشرہ متفق ہے۔ جتنے مرضی اس سروے کروائیں لڑکیاں لڑکے اسے لعنت قرار دیتے نظر آئیں گے۔ پاکستان کی ادھےسے زیادہ ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان مستقبل ہیں ہمارا۔ انکے قول فعل میں تضاد اتنا ہے کہ بعض دفعہ سمجھ نہیں اتی کہ یہ خاندان کو سمبھالنا تو دور کی بات اپنے آپ کو سنبھال پائیں گے؟ یہی حال سوشل میڈیا کا یہاں جہیز پر بحث کریں تو بھی اپکو 99فیصد جہیز کو لعنت سمجھیں گے اور اسے برا کہیں گے تو اگر جہیز ایک لعنت ہے اور اس لعنت کی وجہ سے کئی بچیوں کے سر میں چاندی اتر آئی ہے تو پھر وہ ہیں کون جو جہیز لے رہے ہیں یا مطالبہ کررہے ہیں؟ کون لمبی لمبی لسٹیں بنا کے دیتا ہے؟ کون ہیں جو اب فرنیچر اور الیکٹرونکس سے نکل گاڑی اور پلاٹ تک مطالبہ کررہے ہیں؟ کون ہے جو لڑکے کی ماں کے لیے کنگن کا مطالبہ کررہا ہے؟ یقیناً یہی نوجوان جو یو ہر جگہ اسے لعنت قرار دیتے نظر آتے ہیں۔ لیکن عملا اسکا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں اگر اس پر ان نوجوانوں سے پوچھا جائے تو تاویلیں گھڑتے ہیں کہ امی نے کہا ہے باجی نے کہا ہے میں تو جہیز کے خلاف ہو لیکن ماں بہنوں کے آگے سر نہیں اٹھا سکتا ورنہ وہ کہیں گی کہ دیکھا زن مرید بن گیا ہے۔

    لیکن یہ تمام چیزیں میں اس کو بنوا دونگا یا جو وہ جہیز کے نام پے دیں گے میں کسی طرح لوٹا دونگا کس نے پھر واپس لینا اور کس نے لوٹانا۔ اسی طرح لڑکیاں بھی کہیں گی کہ اس لڑکے سے شادی کریں گی جو جہیز نہیں لےگا یا جہیز نہیں مانگےگا۔ میرے والدین نے مجھ پر اور میری تعلیم پر پہلے ہی لاکھوں خرچ کیے ہیں مزیدانکا بوجھ نہیں بننا۔ لیکن عملا وہ بھی جہیز کے لیے حریص پائی گئیں۔ یوں چیزیں اکٹھی کررہی ہونگی جیسے پہلی بار لے رہی ہیں یا آخری بار۔ الله کی بندیوں والدین ہیں ساری زندگی دیں گے آخری بار تھوڑی ہے کہ اس قدر لالچ کرو پلاسٹک کی بالٹی تک لیں گی۔ باپ کو بھائیوں کو مقروض کریں گی جہیز اور شادی کے فنکشنز کے نام پر۔ اسی طرح لڑکے کے والدین بھی یہی کہتے نظر آئیں گے کہ ہم اپنے لیے تھوڑی کہہ رہے ہیں جو بھی چیزیں ہونگی بچوں کے ہی کام آئیں گی۔۔ اب آتے ہیں حق مہر کی طرف، حق مہر وہ رقم ہوتی ہے جو نکاح کے وقت لڑکے کی طرف سے لڑکی کے لیے لکھی جاتی ہے اور ادا کی جاتی ہے۔ شریعت میں بھی اس کی اجازت ہے لیکن نقصان تب ہوتا ہے جب حق مہر شرعی ہونے کے بجائے یا، لڑکے کی مالی حثیت کو مدنظر رکھے بغیر طے کیا جاتا ہے۔ بعض دفعہ لاکھوں اور بعض دفعہ کروڑوں میں لکھا جاتا ہے۔ لڑکی والے سکیورٹی کے نام پے یہ پیسہ لکھواتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ جس لڑکے کی احثیت ہی نہیں کہ وہ اتنی ادائیگی کرسکے تو لکھوایا کیوں جاتا ہے؟ کیا یہ بوجھ نہیں ہے؟ ایک لڑکا جسکی عمر ہی کم و بیش 25 سے 30 سال ہے وہ تمام تر آسائشات فوراً کیسے دے سکتا ہے جن آسائشات کو دیتے ہوئے اپکے والد کا سر سفید اور کندھے جھک گئے۔ اور کیا واقعی وہ لاکھوں کا حق مہر خوشیوں کی ضمانت ہے؟ کیا واقعی وہ سکیورٹی دے سکتا ہے؟ حادثات زندگی کا حصہ ہیں ان سے محفوظ الله کی زات رکھ سکتی ہے روپیہ پیسہ نہیں۔ اس لیے خدارا شادی کو سنت نبوی صلی الله عليه والہ وسلم سمجھ کر ادا کرو نا کہ کاروبار۔ جب شادی کو کاروبار اور محض لین دین کا زریعہ بناؤگے تو کہاں سکون پاؤگے؟ کیسے برکت ہوگی اس رشتے میں؟ نکاح میں برکت ہے اس برکت کو آسان کیجے تاکہ زنا کا راستہ روکا جا سکے۔ نکاح سستا کیجے تاکہ بہن بیٹی عزت سستی نا ہو۔ بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو انہیں قرانی تعلیمات دیں انہیں دنیوی تعلیم دیں پاؤں پے کھڑا کریں لیکن حد سے تجاوز نا کرنے دیں
    جزاک الله

  • کراچی میں رات گئے تیز بارش، سڑکیں زیر آب، انتظامیہ غائب

    کراچی میں رات گئے تیز بارش، سڑکیں زیر آب، انتظامیہ غائب

    شہر قائد میں رات گئے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے سبب مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج دن میں بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 11ستمبر تک کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں لیکن پانی کی نکاسی کیلئے حسب سابق متعلقہ انتظامیہ غائب رہی، لوگوں کو اپنے روزگار پر جانے کیلیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق واٹر پمپ سے گلبرگ چورنگی جانے والی سڑک زیر آب ہے جبکہ ٹاور کے قریب ایم اے جناح روڈ پر گھٹنوں بارش کا پانی موجود ہے۔

    اس کے علاوہ لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نالے کا پانی سڑک پر آگیا جس کے باعث گندگی چاروں جانب پھیل گئی، لیاقت آباد 10 نمبر کی سڑک پر بھی برساتی پانی جمع ہوگیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سفاری پارک کے اطراف سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا گیا۔

  • 28لاکھ کی کرپشن لیکن ڈیوٹی پر بحال

    28لاکھ کی کرپشن لیکن ڈیوٹی پر بحال

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) محکمہ سوشل ویلفئیر کے ملازمین ندیم اور یاسین نے مستحقین کو ادویہ فراہم کرنے میں کرپشن کرتے ہوئے 28 لاکھ روپے غبن کئے جبکہ سزا کے طور پر ان کی صرف ٹرانسفر کی گئی ہے
    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئیر کی طرف سے مستحقین کو ٹراما سنٹر شیخوپورہ میں ادویہ فراہم کرنے کی ذمہ داری ندیم اور یاسین نامی ملازمین کی تھی
    ٹراما سنٹر میں آنے والے مستحقین کو ادویہ فراہم کرنے کے نام پر انہوں نے جعلی دستخطوں کا سہارا لیتے ہوئے سرکاری کاغذات میں 28 لاکھ روپے کی ایسی ادویات کی فراہمی ظاہر کی جو فراہم کی ہی نہیں گئی تھیں
    یہ 28 لاکھ روپے اپنی جیب میں ڈال کر سیر و شکر ہو رہے
    یہیں پر بس نہیں ، محکمے کے علم میں آنے کے بعد ان کو سزا کے طور پر ندیم نامی شخص کو سوشل ویلفئیر سے دارالامان شہر شیخوپورہ اور یاسین نامی شخص کو اٹک میں ٹرانسفر کر دیا گیا
    یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹرانسفر کر دینے سے مذکورہ کرپشن کی رقم واپس خزانے میں جمع ہو گئی ؟
    دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر دارالامان کی انتظامیہ کو مذکورہ شخص کی کرپشن کا علم تھا تو انہوں نے ایسے بدکردار شخص کو اپنے محکمے میں ٹرانسفر کیوں ہونے دیا ؟
    کیا سرکاری خزانے کو لوٹنے والے یونہی آزاد پھرتے اور سرکاری نوکری کرتے رہیں گے ؟

  • نیوزی لینڈ ٹیم ائیرپورٹس پرکورونا ٹیسٹ سے مستثنٰی:پاکستان سول ایوی ایشن نے فیصلہ سنا دیا

    نیوزی لینڈ ٹیم ائیرپورٹس پرکورونا ٹیسٹ سے مستثنٰی:پاکستان سول ایوی ایشن نے فیصلہ سنا دیا

    لاہور:نیوزی لینڈ ٹیم ائیرپورٹس پرکورونا ٹیسٹ سے مستثنٰی:پاکستان سول ایوی ایشن نے فیصلہ سنا دیا ،اطلاعات کےمطابق سول ایوی ایشن نے نیوزی لینڈ ٹیم کو ائیرپورٹس پرکورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دیدیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر انہیں ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے سی اے اے سے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

    سی اے اے نے پی سی بی کی درخواست پر خصوصی اجازت نامہ جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

    سی اے اے کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلا دیش ائیرلائنز کی چارٹر پرواز BG4031 کے ذریعے اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔