Baaghi TV

Author: +9251

  • انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

    انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ کے لیے پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماتحت سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ملک بھر میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں یہ ٹورنامنٹ 7 ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ بلوچستان میں اس ایونٹ کے آغاز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    یہ ٹورنامنٹ پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں میں جگہ بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیموں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن میں شامل تھری ڈے اور پچاس اوورز کے فارمیٹ کے میچز کھیلنے ہوں گے۔ یہ میچز 3 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔

    ان ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    ان تمام اسکواڈز کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پراوپن ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ان ٹرائلز کی نگرانی قومی سلیکٹرز اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے کی۔

  • اسلام آباد:آبپارہ چوک میں عظیم حریت رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع

    اسلام آباد:آبپارہ چوک میں عظیم حریت رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع

    اسلام آباد:آبپارہ چوک میں عظیم حریت رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ،اطلاعات کے مطابق تحریک آزادی کے روح رواں ، سپہ سالار اوربذرک کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر آبپارہ چوک میں عظیم حریت رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوچکی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق حریت کانفرنس جماعت اسلامی، دفاع پاکستان کونسل، کے زیر اہتمام آبپارہ چوک میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اسلام آباد کے آپبارہ چوک میں اس وقت موجود ہیں اوربہت ہی جلد ان کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کردی جائے گی

    اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بذرگ کشمیری رہنما کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے سول سوسائٹی، تاجر، وکلاء و طلباء کی بڑی تعداد بھی آبپارہ چوک میں جمع ہوچکے ہیں‌

     

     

     

    اس موقع پربذرگ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سربراہ متحدہ جہاد کانسل پیر سید صلاح الدین، حریت رہنما غلام محمد صفی، جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم، رہنما دفاع پاکستان کونسل کے انجینئر شفیق الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم سید علی شاہ گیلانی کو تحریک آزادی کا روشن ستارہ قراردیا

    اس موقع پر مقررین کا کہنا ہے کہ بذرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ہر کشمیری و پاکستانی کے دلوں پر نقش ہے، اسلام اباد سے ذرائع کے مطابق کچھ دیر تک آبپارہ چوک میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

  • سرداراخترمینگل کے والد محترم عطااللہ مینگل وفات گئے

    سرداراخترمینگل کے والد محترم عطااللہ مینگل وفات گئے

    کوئٹہ :سرداراخترمینگل کے والد محترم عطااللہ مینگل وفات گئے ،اطلاعات کے مطابق بزرگ بلوچ رہنما عطااللہ مینگل انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطااللہ مینگل مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔اہلخانہ کے مطابق عطااللہ مینگل ایک ہفتے سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    عطااللہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔ سیکرٹری اطلاعات بی این پی نے عطاءاللہ مینگل کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔عطاءاللہ مینگل عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

    عطااللہ مینگل کے انتقال پر سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عطااللہ مینگل کی سیاسی میدان میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    عطااللہ مینگل ایک زیرک سیاستدان اورہمیشہ مثبت سیاست کے داعی رہے ہیں ، جبکہ ان فرزند ارجمند اخترمینگل ان کے برعکس نظریات کے حامی ہیں‌

  • دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ کب سامنے لایاجارہاہے؟تفصیلات آگئیں

    دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ کب سامنے لایاجارہاہے؟تفصیلات آگئیں

    دبئی :دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ کب سامنے لایاجارہاہے؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ اگلے ماہ منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو 2020 میں پیش کیا جائے گا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ قرآن پاک، 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا قرآن پاک ہے جسے ایلومینیم کے کینوس پر سونے کے الفاظ سے تیار کیا گیا ہے۔

    کتاب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویسے تو اس سے پہلے روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ، کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے۔تاہم پاکستانی آرٹسٹ اور متحدہ عرب امارات کے سابق رہائشی قرآن پاک کی آیات کو المونییم اور سونے سے لکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

    شاہد رسام، جو پہلے بھی کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں، انہوں نے مذکورہ قرآن پاک کی تیاری کا آغاز 5 برس قبل کیا تھا اور اسے دبئی ایکسپو میں پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ قرآن پاک کراچی میں تیار کیا گیا ہے اور فریم کے سائز کو چھوڑ کر قرآن پاک 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔

    مذکورہ قرآن پاک کے ایک صفحے پر 150 الفاظ درج ہیں جبکہ مجموعی صفحات کی تعداد 550 ہے۔انہوں نے بتایا کہ دبئی میں موجود اوورسیز پاکستانی کاروباری شخصیت عرفان اسامہ اس قرآن پاک کو دبئی ایکسپو میں پیش کرنے کے لیے ان کی مدد کررہے ہیں۔

    شاہد رسام نے 2000 میں یو اے ای کی یونیورسٹی العین سے آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا،وہ اس سے قبل المونیم اور سونے کا استعمال کرکے اللہ کے 99 نام بھی لکھ چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اب تک کہ سب سے بڑے قرآن پاک کی لمبائی 6.74 فٹ اور چوڑائی 4.11 فٹ ہے، جو 632 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا وزن 552.74 کلو ہے۔

  • امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    واشنگٹن :امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاستوں نیو جرسی اور نیو یارک کے گورنرز نے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ٹوئٹر پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج رات کے سیلاب سے متاثر ہونے والے نیوریارک کے شہریوں کی مدد کے لیے ایمرجنسی نافذ کر رہی ہوں’۔

     

     

    نیو یارک سٹی کے میئر نے بِل ڈی بلاسیو نے گزشتہ رات کے سیلاب اور موسم کو ‘تاریخی موسمی واقعہ’ قرار دیا۔میئر ہیکٹر لورا نے ‘سی این این’ کو بتایا کہ ‘سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ سیلاب نے نیو جرسی کے شہر پاسیک کو ڈبو دیا ہے’۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو جرسی میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 4 افراد نیو یارک میں اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ اپنے بیس مینٹس میں پھنسے ہوئے تھے۔ سیلابی پانی سے 70 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، مرنے والا شخص جو گاڑی چلا رہا تھا وہ پانی میں بہہ گئی تھی جبکہ فائر فائٹرز پانی کے اندر گاڑی میں گئے اور ان کے لیے مرنے والے شخص تک پہنچنا تقریباً ناممکن تھا۔

     

     

     

    سمندری طوفان کے باعث نیویارک میں تقریباً تمام سب وے لائنز معطل ہوگئیں، جبکہ شمال وسطی بحرہ اوقیانوس (اٹلانٹک) کے کچھ حصوں میں خوفناک بارش، سیلاب اور بگولوں کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    شہری انتظامیہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ جمعرات کو خراب موسم کے باعث نیویارک شہر کی سڑکوں پر صبح 5 بجے تک تمام تر غیر ہنگامی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا۔

     

    بدھ کی شام نیشنل ویدر سروس کی جانب سے مغربی فلاڈیلفیا سے شمالی نیو جرسی تک کم از کم 5 طوفانی ایمرجنسی کا الرٹ جاری کیا گیا۔قبل ازیں نیو جرسی کے گورنر فِل مَرفی نے بھی سمندری طوفان ‘ایڈا’ کے باعث ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

    فلاڈیلفیا کے ٹی وی اسٹیشن ‘این بی سی 10’ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ طوفان کے باعث پیدا ہونے والے بگولوں نے پنسلوینیا اور نیو جرسی کے حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، نیو جرسی کے ملیکا ہل میں کم از کم 9 گھر تباہ ہوئے۔

  • افغانستان میں شدید غذائی بحران آرہا ہے:اقوام متحدہ نے خبردارکردیا

    افغانستان میں شدید غذائی بحران آرہا ہے:اقوام متحدہ نے خبردارکردیا

    کابل:افغانستان میں شدید غذائی بحران آرہا ہے:اقوام متحدہ نے خبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں آنے والے حالات سے خبردار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ افغانستان کے ہمسائیہ ممالک محتاط ہوجائیں‌،

    افغانستان کے حالات سے خبردار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں افغانستان میں غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

    اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انسانیت کے تناظر میں افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں موجود آدھے سے زیادہ بچوں کو پہلے ہی کھانے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے معاون برائے انسانی حقوق رمیز الاکبارو کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے عالمی امداد پہلے ہی بند کی جاچکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف حکومتی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ سرکاری ملازمین بھی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔

  • جان بخشی کےلیے برطانوی وزیر خارجہ طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ

    جان بخشی کےلیے برطانوی وزیر خارجہ طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ

    لندن:جان بخشی کےلیے برطانوی وزیر خارجہ طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔

    برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب افغان طالبان سے بات چیت کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ طالبان قیادت سے ملاقات کریں گے اور افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں اور برطانوی افواج کے ساتھ مترج کا کام کرنے والے افغان شہریوں کے انخلا پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

    برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے ملاقات کے دوران 4 نکاتی ایجنڈا پر بات کریں گے جس میں افغانستان میں امن و امان یقینی بنانا، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بننے سے روکنا اور افغان شہریوں کے مسائل سے متعلق جواب دہی سمیت طالبان کے انسانی حقوق سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

    ادھر امریکا نے بھی یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ افغانستان میں افغآن طالبان کی حکومت میں دہشت گردی کے خلاف افغانستان کا اتحادی ہوگا اوردونوں ملک مل کرخطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں‌گے

    واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی سے متعلق برطانوی حکومت پر ملک میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔

  • اب پاکستان نہیں ، دہشت گردی کے خلاف افغانستان امریکا کا ہوگا اتحادی:فیصلے نے دنیا کوحیران کردیا

    اب پاکستان نہیں ، دہشت گردی کے خلاف افغانستان امریکا کا ہوگا اتحادی:فیصلے نے دنیا کوحیران کردیا

    پینٹاگون: امریکا افغانستان میں‌ افغان طالبان کا جگری یارہوگا:نئی پالیسی وضح کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں افغان طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاررائیوں میں حصہ لے سکتا ہے۔

    امریکی جنرل نے کہا کہ طالبان کے ساتھ محدود روابط ہیں جس کا مقصد افغانستان سے شہریوں کا محفوظ انخلا ممکن بنانا تھا کیوں کہ یہ ضروری نہیں کہ جنگ میں جیسا آپ چاہتے ہوں ویسا ہی ہو بلکہ اپنے مشن اور فورسز کو پیش خطرات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرنا پڑتے ہیں۔

    اس موقع پر امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ہر ممکن کام کریں گے تاہم داعش کے خلاف کارروائی کے لیے طالبان سے تعاون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اس کے علاوہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بارے میں آئندہ چند دنوں میں پالیسی واضح ہوگی۔

  • میں صبا کے بغیرنہیں رہ سکتا :بیوی کے چھوڑنے پر شوہر خودکشی کے لئے عدالت کی چھت پر چڑھ گیا

    میں صبا کے بغیرنہیں رہ سکتا :بیوی کے چھوڑنے پر شوہر خودکشی کے لئے عدالت کی چھت پر چڑھ گیا

    لاہور: میں صبا کے بغیرنہیں رہ سکتا :بیوی کے چھوڑنے پر شوہر خودکشی کے لئے عدالت کی چھت پر چڑھ گیا ،اطلاعات کے مطابق محبت کی شادی نے محبت کی چاشنی کو اس وقت نورمجسم بخشا جب لاہور کی ایک عدالت میں بیوی کے چھوڑنے کے غم سے شوہر چھلانگ لگانے کے لئے ضلع کچہری کی چھت پر چڑھ گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ آج لاہور کی عدالت میں بیوی کے چھوڑنے کے غم میں شوہر ضلع کچہری کی چھت پر چھلانگ لگانے کیلئے چڑھ گیا، تاہم احاطہ عدالت میں موجود لوگوں نے عبدالرحمان نامی شوہر کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

     

    https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1433368445727477763

     

    عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن صباء نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا، بیوی مجھے چھوڑ گئی، مجھے خودکشی کرنی ہے۔ عبدالرحمان احاطہ عدالت میں سر دیواروں میں مارتا رہا۔

    دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ صبا پروالدین کا دباو تھا اورہوسکتا ہےکہ چند دن تک صبا کی طرف سے بھی کوئی ایسا ہی ردعمل آجائے اورمعاملہ پھرنئی شکل اختیار کرجائے

  • جس نے13سال قبل افغانستان میں برفانی طوفان میں بائیڈن کوموت کے منہ سےبچایا:اس پرجان بھی قربان:امریکہ

    جس نے13سال قبل افغانستان میں برفانی طوفان میں بائیڈن کوموت کے منہ سےبچایا:اس پرجان بھی قربان:امریکہ

    واشنگٹن: جس نے13سال قبل افغانستان میں برفانی طوفان میں بائیڈن کوموت کے منہ سےبچایا:اس پرجان بھی قربان:،اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے ایک افغان مترجم کو بچانے کا وعدہ کیا ہے جس نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر امریکی سینیٹرز کے ہیلی کاپٹر کے2008 میں افغانستان میں برفانی طوفان میں حادثہ ہونے کے بعد ان کی مدد کی تھی۔

    امریکی ذرائع کےمطابق اس حوالے جس شخص کا نام آرہا ہےوہ مترجم محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    محمد نے افغانستان سے نکلنے کے لیے مدد کی درخواست کی تھی ، جس کے بعد اب امریکہ نے کہا کہ وہ اسے بچائے گا۔ منگل کے روز ، وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے کہا کہ پچھلے 20 سالوں سے ہماری طرف سے لڑنے کے لیے شکریہ۔

    برفانی طوفان کے ذریعے میرے بہت سے لوگوں کی مدد کرنے میں آپ کے کردار اور آپ کے تمام کاموں کے لیے شکریہ۔ انہوں نے کہاہم آپ کو باہرنکالیں گے ، ہم آپ کی خدمات کا احترام کریں گے اور ہم ایسا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔