Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش

    شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ آج ایک بار پھر شروع ہوگیا۔ گلستان جوہرمیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری جب کہ موسمیات، یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ اور ملیرمیں ہلکی بارش جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہرمیں مطلع جزوی اور کبھی مکمل ابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں 2 روزسے کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم حبس ختم نہیں ہوا۔

  • ڈی جی رینجرز کا امن کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور شہدا کی قر بانیوں کو خراج تحسین پیش

    ڈی جی رینجرز کا امن کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور شہدا کی قر بانیوں کو خراج تحسین پیش

    ڈی جی رینجرز میجرجنرل افتخارحسن چوہدری نے امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور شہدا کی قر بانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کراچی میں قائم امن قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل افتخارحسن چوہدری نے سائٹ ایسوسی ایشن کا دورہ کیا ، اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے صدرعبدالہادی اورپیٹرن ان چیف زبیرموتی والا نے ان کا استقبال کیا۔

    ڈی جی رینجرز نے ایسوسی ایشن کےممبران سےملاقات کی ، جس میں امن کےلیےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار، شہدا کی قر بانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکا کو سیکیورٹی کے لیے اقدامات سےآگاہ کیا۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں قائم امن لوگوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ادارے امن وامان مزید بہتر بنانے اور پاکستانی سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    انڈسٹریز کے ممبران نے قا نون نافذ کرنے والے اداروں کی خد مات کوسراہا ، جس پر ترجمان رینجرز نے کہا کہ بحالی امن کےاقدامات میں بھرپورتعاون کا یقین دلایاگیا۔

  • فیروزوالہ پولیس کی دبنگ کاروائی، منشیات برآمد

    فیروزوالہ پولیس کی دبنگ کاروائی، منشیات برآمد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کر یک ڈاون کرتے ہوۓ تھانہ فیروز والہ پولیس نے سپشل ٹاسک پر 02 منشیات اسمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ شاہد رفیق اور اسکی ٹیم نے سپشل ناکہ بندی کر کے منشیات سے بھری کار پکڑ لی۔ جس میں منشیات اسمگلر عرفان اور اسکی بیوی عاصمہ منشیات لاہور سے نارنگ کے علاقہ میں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن تھانہ فیروزوالہ پولیس نے بڑی حکمت عملی کےساتھ فیملی کا روپ دھار کر منشیات اسمگل کر نے والے دونوں میاں بیوی کو گاڑی میں 65 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او احسن سیف اللہ نے اچھی کارکردگی پر تھانہ فیروزوالہ ٹیم کو شاباش اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کراچی میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کوڈنڈوں ، مُکّوں سے روکنے کی کوششیں‌

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کراچی میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کوڈنڈوں ، مُکّوں سے روکنے کی کوششیں‌

    کراچی :کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کراچی میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کوڈنڈوں ، مُکّوں سے روکنے کی کوششیں‌، اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے کنٹونمنٹ انتخبات کا مرحلہ قریب آرہا ہے ، سیاسی جماعتوں‌کے ورکروں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی اطلاعات بھی بہت زیادہ آنے لگی ہیں ،

     

     

    لاہور ہو یا کراچی ہرجگہ ہرسیاسی جماعت اپنی جیت کے لیے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز نہیں کررہی ، ایسا ہی کچھ معاملہ سندھ یعنی کراچی شہر کا بھی ہے جہاں پی ٹی آئی کے ورکروں کی شبانہ وار محنت اورکوششوں کے نتیجے میں ووٹروں‌ کے رجحان کوموڑنے کے لیے پی ٹی آئی کے مخالفین نے بھی کچھ ایسا ہی ہتھکنڈا استمعال کیا ہے اورمار مار کرشدید زخمی کردیا ہے

    کراچی سے اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئیر رہنماء ایڈوکیٹ علی اکبر جونیجو کے بھائی مظہر علی جونیجو پر وارڈ نمبر 3 میں الیکشن مہم میں مصروف تھے کہ مخالفین نے حملہ کردیا۔۔ مظہر علی جونیجو حملے میں زخمی ہو گئے۔

  • جمعۃ المبارک کا مبارک دن: آج افغانستان میں‌ جمعہ کے بعدامارت اسلامی کی حکومت کے قیام کا اعلان ہوگا

    جمعۃ المبارک کا مبارک دن: آج افغانستان میں‌ جمعہ کے بعدامارت اسلامی کی حکومت کے قیام کا اعلان ہوگا

    کابل:جمعۃ المبارک کا مبارک دن: آج افغانستان میں‌ جمعہ کے بعدامارت اسلامی کی حکومت کے قیام کا اعلان ہوگا،اطلاعات کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کی جانب سے آج نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ آج نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں حکومت سازی کے لیے چند دن قبل دوحہ میں طالبان عہدے داروں نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی حکومت کا اعلان کیا جائے گا، جس میں نئے چہرے شامل ہوں گے، جو لوگ سابقہ ​​حکومتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انھیں نئی حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد نے دوحہ میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کی تھی، ترجمان سہیل شاہین نے بتایا تھا کہ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امارات اسلامیہ وفد نے بتایا کہ ملک میں امن بحال کر دیا گیا ہے، اور بچے بچیاں اسکول جانے لگے ہیں، ملک میں امن ہے، میڈیا کام کر رہا ہے۔

    طالبان رہنما عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کا اعلان آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں متوقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت میں پرانے چہرے شامل نہیں ہوں گے۔ ہرقومیت کے نئے اہل افراد کو نئی حکومت کا حصہ بنایا جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان حکومت میں سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی ہو گی

  • ن لیگ کی مائزہ حمید مراد سعید کے پیچھے پڑگئیں

    ن لیگ کی مائزہ حمید مراد سعید کے پیچھے پڑگئیں

    لاہور:ن لیگ کی مائزہ حمید مراد سعید کے پیچھے پڑگئیں،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی مائزہ حمید آج کل بہت جارحانہ انداز اختیار کیے ہوئےہیں اورپی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں

    مائزہ حمید نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرخوب سیاسی طعنے دیئے ہیں وہ کہتی ہیں کہ وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

     

     

    مائزہ حمید آگے چل کرمراد سعید پرخوب برستی ہیں وہ کہتی ہیں کہ وہ والا مراد سعید کہاں ہے جو کہتا تھا جس دن عمران خان وزیراعظم بنا ، اس سے اگلے دن 100 ارب ڈالر آجائے گے ؟

    پھر اس کے بعد مائزہ حمید علی محمد خان کو چیلنچ کرتی ہیں‌ اور کہتی ہیں‌ کہ علی محمد خان کہاں ہے ریاست میں اگر کسی کا قتل ہو تو حکومت ذمہ دار ہوتی ہے ؟

    یاد رہے کہ مائزہ حمید ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ ہیں اورہروقت وہ پی ٹی آئی حکومت کی کوتاہیوں اورخامیوں پران کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں

  • سابق آئی بی آفیسرڈی جی آئی بی ڈاکٹرسلیمان کی نوکری ختم کرانے کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے

    سابق آئی بی آفیسرڈی جی آئی بی ڈاکٹرسلیمان کی نوکری ختم کرانے کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد:سابق آئی بی آفیسرڈی جی آئی بی ڈاکٹرسلیمان کی نوکری ختم کرانے کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق سابق آئی بی آفیسر ایم جمیل قریشی نے ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان خان کی تقرری کو سی جے آئی بی ڈی ہائیکورٹ کے سامنے چالان کیا تاکہ ان کی تقرری رولز آف بزنس 1973 کو کالعدم قرار دے۔

     

     

    اپنی درخواست میں جمیل قریشی نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ ڈاکٹرسلیمان کی تقرری رولز آف بزنس 1973 کے خلاف ہے لٰہذا ان کوڈی جی کے عہدے سے فارغ کردیا جائے

    یاد رہےکہ مئی 2018 میں وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو سول انٹیلی جنس ایجنسی انٹیلی جنس بیورو( آئی بی ) سربراہ مقرر کردیا گیا تھا ۔

    وفاقی حکومت نے ڈاکٹرمحمد سلیمان خان کی بطور ڈائریکٹر جنرل آئی بی تقریری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، وہ منگل 8 مئی سے اپنا نیا عہدے پرفائز ہوئے تھے ۔

    ڈاکٹر محمد سلیمان اس سے قبل آئی بی میںبحیثیت جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے ،انہیں گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل آئی بی مقرر کردیا گیا تھا ۔

  • جب تک تمام نسلی گروہوں پرمشتمل حکومت نہیں بنے گی ،طالبان کوتسلیم نہیں کریں گے:احمد مسعود

    جب تک تمام نسلی گروہوں پرمشتمل حکومت نہیں بنے گی ،طالبان کوتسلیم نہیں کریں گے:احمد مسعود

    پنجشییر :جب تک تمام نسلی گروہوں پرمشتمل حکومت نہیں بنے گی ،طالبان کوتسلیم نہیں کریں گے:اطلاعات کے مطابق پنجشیر میں قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان کے رہنما احمد ضیامسعود کا کہنا ہےکہ طالبان کو افغانستان کے تمام نسلی گروہوں پرمشتمل جامع حکومت کی صورت میں ہی تسلیم کیاجائےگا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیےگئے انٹرویو میں سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعودکے بیٹے احمد مسعود نےکہا کہ ہم مذاکرات کےحق میں ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ابھی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

    احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ سماجی انصاف، مساوات، حقوق، آزادی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

    قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو اپنی زمین، عوام اور اقدارکے دفاع کے لیے مزاحمت پر مجبور ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےطالبان تبدیل نہیں ہوئے ہیں، وہ اب بھی ملک میں برتری چاہتے ہیں، ہم سیاسی قوت کے ذریعے اکثریت پربرتری، عدم برداشت اور دباؤ کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں،

    کثیرالثقافتی ریاست پر طالبان کو حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر طالبان ایساکریں گے تو ہم مزاحمت کریں گے۔

    احمد مسعود کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں طویل مدت تک مزاحمت جاری رکھنےکے لیے مددکی ضرورت ہوگی۔

    احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان نےحکومت کی کمزوری کی وجہ سےملک پرکنٹرول حاصل کیا،سابق افغان صدر اشرف غنی نےطالبان سےلڑنے والی فوج کو ختم کر دیا، غنی اور حمد اللہ محب کی فوج کے فیصلہ سازی کے عمل میں مداخلت نے افواج کو کمزور کیا، یہ دونوں فوجی تربیت اور تجربہ نہ ہونےکے باوجودجنگ سےمتعلق حتمی فیصلےکرتے تھے۔

  • حکومتی اقدامات: زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    حکومتی اقدامات: زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    کراچی:حکومتی اقدامات: زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    سٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ 18 لاکھ ڈالر موصول ہوئے،27 اگست تک بیرونی قرض کی مد میں18.40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

    ادائیگی کے بعد سٹیٹ بینک کے زخائرمیں 2.56 ارب ڈالر اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند سطح 20 ارب 14 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زخائر 4.20 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں،مجموعی ملکی ذخائر 2.60 ارب ڈالر اضافے سے 27ارب 22 کروڑ ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔

  • حکومت پاکستان نے سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا

    حکومت پاکستان نے سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا

    حکومت پاکستان نے سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک بھر تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں پاکستانیوں‌ کی جان سید علی شاہ گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ اداکرنے کا اعلان کردیا

    اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سید علی گیلانی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاھد کشمیر سید علی گیلانی کی رحلت ملت اسلامیہ اور خصوصاً کشمیر کے عوام کیلئے سانحہ سے کم نہیں

     

     

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کل فیصل مسجد میں بعد از نماز جمعہ سید علی گیلانی صاحب کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی، شرکت کی استدعا ہے

    یاد رہے کہ یہ اعزاز پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو حاصل ہوا ہے کہ جن کے دور حکومت میں پاکستان میں کشمیریوں کی غائبانہ نمازجنازہ ببانگ دہل ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جس عمل سے بھارت ، امریکہ اوردیگربھارت نوازوں کو تکلیف ہوتی ہے اس پر عمران خان نے عمل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقی کشمیریوں سے پیار کرتے ہیں‌

    یہ بھی یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں کشمیری مجاہدین اورکشمیری لیڈروں کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے پرپابندی ہوتی تھی اور غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا تھا