Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان تحریک انصاف کے تین سال دوسروں سے مختلف کیوں ۔۔؟؟؟  تحریر چوہدری عطا محمد

    پاکستان تحریک انصاف کے تین سال دوسروں سے مختلف کیوں ۔۔؟؟؟ تحریر چوہدری عطا محمد

    گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تین سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں پارٹی عہد داران سمیت پارلمنٹریز اور سینٹر وزیز اعلی اور کشمیر کے وزیز اعظم اور صدر اور صحافی برادری اور اور کچھ کارکنوں نے شرکت کی
    اگر عام حالات کا جائزہ لیا جاۓ تو تقریباً تمام سیاسی جماعتیں ہلکی پھلکی تقاریب تو ہر سال منعقد کرتیں رہی ہیں
    تو اس تقریب میں کیا مختلف چیز تھی اگر کارکردگی کی بات کی جاۓ تو پاکستان تحریک انصاف کے جو بڑے بڑے اور دوسروں سے مختلف کارنامے ہیں وہ زیادہ تو بیشک نہیں لیکن جو ہیں وہ بہت مختلف ہیں
    جیسا کہہ انصاف صحت کارڈ جو کہہ پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سابقہ کے پی کے کے دور حکومت میں ادھر سے شروع کیا اسکو وسیع کر کے کے پی کے کے ہر خاندان تک پہنچایا
    اور اب پنجاب میں اس پر پورے زور شور سے کام جاری ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہہ رواں سال کے آخر تک پنجاب کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ مل جاۓ گا صحت انصاف کارڈ شاید امیروں جن کے بینک میں لاکھوں روپے موجود ہوتے ہر وقت بلکہ گھروں میں بھی لاکھوں روپے موجود ہوتے ہیں ان کے لئے تو شاید اس کی ویلیو نہ ہو لیکن صحت کارڈ کی ویلیو پوچھیں آپ اس غریب خاندان سے جس کے گھر میں رات کو بارہ بجے کوئی بیماری آجاۓ اور اس کے پاس اتنے پیسے بھی نہ ہوں کہہ وہ اپنے مریض کو کسی ہسپتال ہی لے جاسکے اگر تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں ہر خاندان کو صحت کارڈ دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ اس کی بہت بڑی کامیابھی ہوگی
    اور کیا خاص مختلف ہے غریبوں کو گھر شیلٹر روم کو بھوکا نہ سوۓ کسان کارڈ غریبوں کے لئے بلا سود قرضے کی فراہمی پاکستان میں گزشتہ چار سے پانچ دہائیوں کے بعد دس ڈیمز پر بیک وقت کام تیزی سے جاری بیلین ٹری منصوبہ اپنی نوعیت کا مختلف منصوبہ ہے جس کی تعریف اقوام عالم بھی کرتا نظر آتا ہے اگر ہم ان سب پروگرامز کی بات کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے اپوزیشن کی جماعتیں بھی اپنے ادوار میں اس طرح تو نہیں لیکن ان میں سے کچھ پروگرامز پر پانچ دس فیصد کاکام کا دعوہ کرتی نظر آئیں
    اس میں زیادہ مختلف کیا ہے تو میرے تجزیہ کے مطابق سب سے ہٹ کر جو چیز مختلف ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین جناب وزیز اعظم عمران خان کی زات وہ ان سب روایتی سیاست دانوں اور اس سارے سیاسی ماحول سے بلکل مختلف ہیں
    آپ اگر بغور جائزہ لیں تو عمران خان صاحب کی زات کسی طرح بھی ان روایتی سیتاستدانوں میں فٹ نہیں بیٹھتی عمران خان نہ تو روایتی سیاستدانوں کی طرح کسی سے اپنی حکومت بچانے کے لئے ڈرتے ہیں چاۓ وہ طاقت ملک کی اندر سے ہو یا ملک سے باہر یا انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ وہ ان تین سالوں میں کسی کے دباؤ میں نہیں آۓ
    پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں سمیت گیارہ جماعتوں کی شکل میں ایک بہت بڑا اتحاد بنا جو دعوہ کرتا رہا کہہ فلاں تاریخ کو عمران خان سے استعفی لے لیں گے کبھی فلاں تاریخ کو لے لیں گے حتی کے وزیز اعظم عمران خان کی کابینہ اور قریبی ساتھیوں نے بھی عمران خان سے کو مشورے دئیے کہہ ان سے بات چیت کر لی جاۓ ورنہ یہ حکومت گرا دیں گے۔ سب ایک طرف لیکن اکیلا عمران خان ایک طرف ڈٹا رہا کہہ می کسی کو این آر او نہیں دوں گا یہ میرا کچھ نہیں بھاڑ سکتے اور بالآخر وہ کامیاب ہوۓ آج اس سیاسی اتحاد کا کوئی نام ونشان بھی نہیں ہے
    کرونا کی شکل میں ایک اور مشکل آئی پورے پاکستان کے سیاست دان صحافی اور جتنے بھی دانشور ہیں وہ سب لاک ڈاؤن کی ضد کرتے رہے انٹرنیشنل لیول پر بھی یہ کہا جاتا رہا کہہ پاکستان ایک بڑی مشکل کی طرف جا رہا ہے لاک ڈاؤن نہ لگا کر پھر اکیلا کپتان ایسا تھا جس نے کہا کہہ میں لاک ڈاؤن لگا کر اپنے غریبوں کو بھوکا نہیں مار سکتا اور کپتان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ آزمایا اور اللہ پاک نے اسے کامیابھی دی آج پوری دنیا میں کرونا سے بچنے کاجو طریقہ پاکستان کا ہے اسی ماڈل کو کامیاب ترین کہتی ہے اور اللہ نے عمران خان کو سرخرو کیا
    سعودی عرب کے پرنس محمد سلمان پاکستان تشریف لاتے ہیں اور وہ چونکہ شہزادے ہیں تو پہلی حکومتوں کو بھی وہ ہمیشہ آفرز کرتے رہے ہیں کہہ مانگیں جو مانگتے ہیں وہ آپ کو عطا کیا جاۓ گا اس دفع بھی جب اسی طرح شہزادے نے پاکستان کے وزیز اعظم سے کہا مانگے آپ کو کیا چائیے تو دونوں طرف سے ہی تاریخ رقم ہوگئ وزیز اعظم صاحب نے مانگا بھی تو اپنے غریب مزدور پاکستانی جو کسی جرم میں سعودی جیل میں ہیں ان کے لئے رہائی مانگی جس پر سعودی ولی عہد نے کمال کے تاریخی الفاظ دہ راۓ جو پاکستانی ہمیشہ یاد رکھیں گے پرنس محمد سلمان نے نہ صرف قیدی چھوڑنے کا وعدہ کیا بلکہ اس سے بڑھ کر کہا مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں یہ وہ الفاظ تھے جو سونے کے اوراق پر تاریخ ہمیشہ لکھے گی جب کبھی بھی اس بات کا زکر ہوگا شہزادے کے الفاظ یاد رکھے جائیں گے
    تو جناب یہ ہیں عمران خان اس طرح کی باتین اس طرح کے کام آپ کو گزشتہ حکومتوں میں یا سابقہ وزاءاعظم کے ادوار میں دیکھنے کو نہیں ملیں گے تو جناب یہ ہے فرق سابقہ ادوار کا اور اس حکومت کا جو کہہ میرے خیال میں اس حکومت کی بہت بڑی طاقت بھی ہے

    اللہ پاک پاکستان کو اور تمام پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثمہ آمین
    سدا سلامت پاکستان تاقیامت پاکستان ان شاءاللہ

    @ChAttaMuhNatt

  • کورنگی فیکٹری سانحہ، پولیس نے ڈی سی کی رپورٹ مسترد کردی

    کورنگی فیکٹری سانحہ، پولیس نے ڈی سی کی رپورٹ مسترد کردی

    مہران ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی سے متعلق ڈی سی کی رپورٹ پولیس نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری سانحے میں مجموعی طور پر 16 لوگ جاں بحق ہوئے جب کہ ڈی سی کی رپورٹ میں 18افراد کی موت بتائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقعے چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر کی تفتیشی رپورٹ کو علاقہ پولیس نے مسترد کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 افراد دم گھنٹے سے جاں بحق ہوئے جب کہ جاں بحق نوجوان کے والد صدمے سے دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا، اس طرح مجموعی طور پر 18 افراد جاں بحق ہوئے۔

    ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا نے ڈی سی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مہران ٹاؤن سانحہ میں مجموعی طور پر 16 افراد جاں بحق ہوئے۔

    ایس ایچ او نے کہا کہ 14 افراد کی لاشیں دوسری منزل سے نکالی گئیں جب کہ ایک لاش چھت کے دروازے اور ایک واش روم سے نکالی گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کاشف کے والد کی صدمے سے حالت غیر ہوئی لیکن اب ان کی طبعیت بہتر ہے۔

  • سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے : امتیاز احمد شیخ

    سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے : امتیاز احمد شیخ

    وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا آخری دور سمجھنے والے اپنی فکر کریں، پی ٹی آئی کا پہلا اور آخری دور چل رہا ہے، مہنگائی بیروزگاری اور غربت پی ٹی آئی کی تین سالہ عظیم کارکردگی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے کراچی آتے ہیں، جان بوجھ کر سندھ میں پانی کی قلت پیدا کی جارہی ہے، سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے، وفاقی حکومت اور ارسا سندھ کے کسانوں کے ساتھ دشمنوں والا سلوک کررہے ہیں۔

    وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے مزید کہا ہے کہ سندھ کو تمام ترقیاتی اسکیمیں پیپلز پارٹی نے دی ہیں، پی ٹی آئی نے تین سال میں سندھ میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی ہے، وفاقی ترجمانوں کا صرف ایک ہی کام ہے جھوٹے الزام لگاؤ اور مال بناؤ۔

  • افغانستان سے غیرملکیوں کونکالنے کے لیےلاہورکا پرانا ایئرپورٹ کیوں استعمال ہوا؟اہم خبرآگئی

    افغانستان سے غیرملکیوں کونکالنے کے لیےلاہورکا پرانا ایئرپورٹ کیوں استعمال ہوا؟اہم خبرآگئی

    لاہور:افغانستان سے غیرملکیوں کولاہورکاپرانا ایئرپورٹ کیوں استعمال ہوا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے لیے لاہور کا پرانا ائیرپورٹ فعال کرکے انتظامیہ نے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کمرے بک کرانے کیلئے ہنگامی انتظامات شروع کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکیوں کی تعداد ممکنہ طور پر بڑھنے کے باعث لاہور میں بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، جن کے تحت لاہور کے پرانے ایئرپورٹ کو ایک بار پھر فعال کردیا گیا ہے جس کا رن وے افغانستان سے آنے والی پروازوں کے ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے پرانے ائیرپورٹ کے لاؤنج کو فنکشنل کیا جا چکا ہے جب کہ امیگریشن اور کسٹم کاؤنٹر بھی نصب کردیے گئے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے انتظامات کے لیے شہر کے درمیانے درجے کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں کمرے خالی رکھیں ، جس کے بارے میں انہیں 24 گھنٹے پہلے آگاہ کر دیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ حکومت نے لاہور کی تین یونیورسٹیوں میں افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، حکومت نے لاہور کی تین سرکاری یونیورسٹیوں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، اور یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کالا شاکاکو کیمپس کے ہاسٹلز میں افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے،

    جس کے تحت یونیورسٹیز کے سب کیمپسز میں20 ہزار افغان مہاجرین کو رہائش دی جائے گی،اس حوالے سے یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلباء، اساتذہ اور ملازمین نے کیمپسز کو خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ افغان مہاجرین کو یونیورسٹی میں ٹھہرانے سے تعلیمی ماحول خراب ہوگا ، حکام کو چاہیے افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے کسی اور جگہ کا بندوبست کریں۔

  • حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے : مرتضٰی وہاب

    حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے : مرتضٰی وہاب

    سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے مہران ٹاون کورنگی سانحے میں جان بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات و تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے ساتھ ہے، سندھ حکومت ورثاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔

    ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ہے کہ لواحقین کو تنہا نہ چھوڑا جائے، حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے مہران ٹاون واقعہ کے شہداء کے لئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لئے دس لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائیگا۔

  • سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے : شازیہ مری

    سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے : شازیہ مری

    پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نے پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو تجربہ صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا ہے،فواد چوہدری کو خود پتہ ہوتا کہ نہیں دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہونگے۔

    ان کا کہنا ہے کہ گملے میں اگائی ہوئی پی ٹی آئی گملے میں ہی سڑ چکی ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے، جن کو سندھ کے عوام بار بار مسترد کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئیندہ انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی۔

  • عمران خان کی معاشی پالیسیاں پھل دینے لگیں، یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے جی ایس پی پلس مل گیا

    عمران خان کی معاشی پالیسیاں پھل دینے لگیں، یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے جی ایس پی پلس مل گیا

    سلام آباد : پاکستان کو یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس مل گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں 2 سال کے لیے جی ایس پی پلس مل گیا ہے اور اب ہم جی ایس پی پلس پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں ،

    مشیرتجارت عبدالرزاق داود نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کے بعد معیشت کی بہتری کے لیےطویل المدت منصوبے بنائیں گے ، ہماری ایکسپورٹ میں ترقی ہوگی اورانحصار امپورٹ پر کم ہوجائے گا

    خیال رہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ 2013 میں ملا تاہم اس کے فوائد یکم جنوری 2014 سے 2017 تک ڈیوٹی فری رسائی کے طور پر حاصل ہوئے ، جن میں بعد ازاں 2 مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے

    ماہرین معشیت کے مطابق اب ایک بار پھر پاکستان جی ایس پی پلس کا حامل ملک بن گیا ہے، جس کی ایسی دو تہائی مصنوعات جن پر درآمدی ڈیوٹی لاگو ہوتی ہے اسے صفر فیصد کر دیا گیا ہے تاہم اس کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں ، جس ملک کو بھی یہ درجہ دیا جاتا ہے اسے انسانی حقوق ، مزدوروں کے حقوق ، ماحولیات کے تحفظ اور گورننس میں بہتری سمیت 27 بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کرنا ہوتی ہے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے بنیادی اصولوں کے تحت صنعتوں اور کارخانوں میں یونین سازی کو یقینی بنانا ہوگا۔

    جی ایس پی پلس کی شرائط کے تحت جبری یا رضا کارانہ مشقت، چائلڈ لیبر، کام کی جگہ پر جنس رنگ و نسل عقیدے کی بنیاد پر امتیازی طرز عمل کو ختم کرنا ہوگا ، ان 27 کنونشنز کی خلاف ورزی کی صورت میں یورپی یونین پاکستان کو دی جانے والی اس سہولت پر نظرثانی کی مجاز ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ ان معاملات پر یورپی یونین کو مانیٹرنگ اور اس کی رپورٹنگ کو بغیر کسی تحفظات کے اظہار کے ماننا پڑتا ہے ا

  • فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے ، حلیم عادل شیخ

    فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے ، حلیم عادل شیخ

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جعلی فیکٹر یوں اور جعلی این اوسی کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نےفیکٹری کوجعلی این اوسی دیاہےانکےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ، صوبائی حکومت سے لواحقین کیلئےمعاوضے کے اعلان کامطالبہ کرتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک خاندان ایسا ہےجسکے 5 افراد کا انتقال ہو گیا ہے ، سندھ حکومت کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو نوکری دینی چاہیے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی پر پابندی عائد

    کراچی ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی پر پابندی عائد

    کراچی ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر ویجلنس نے تمام ملکی اور غیر ملکی ائر لائنز سمیت اداروں اور ائر لائن آپریٹرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

    جاری کردہ مراسلے میں ایئر پورٹ لاونجز اور ایپرن پر ویڈیو بنانے کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔

    جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین و اہلکاروں کے موبائل فونز اور ایئر پورٹ انٹری کارڈ ضبط کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ رن وے پر کتوں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی اے اے انتظامیہ نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کی ہے۔

  • مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہیں : ناصر حسین شاہ

    مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہیں : ناصر حسین شاہ

    وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے تین سال قومی لباس پہن کر اسے پروموٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شلوار قمیض پہنیں یا دھوتی عوام کو اس سے کیا سروکار، تین سالوں میں پی ٹی آئی نے مہنگائی، بے روزگاری ،بے چینی اور جھوٹ پر مبنی حکومت چلائی ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں صرف انتقامی کارروائیاں ، نیب گردی اور ایف آئی اے کے حملے ہوتے رہے ، پی ٹی آئی کے تین سالوں میں خارجہ پالیسی ، معاشی پالیسی اور سماجی پالیسی مکمل ناکام رہی۔

    وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ عوام دن بہ دن غربت کی لکیر سے نیچے جاتی رہی مگر پی ٹی آئی کے رہنما خوشحال ہوتے گئے ، اگر مراد علی شاہ کی تین سالہ کارکردگی دیکھی جائے تو سندھ باقی تمام صوبوں سے کئی درجے بہتر ہے ، سندھ میں ترقیاتی کام ، صحت کا نظام، عوام کے مال و جان کی حفاظت قابل تعریف ہے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہیے کہ عوام سے رائے لیں کہ آیا پی ٹی آئی کی کارکردگی بہتر رہی یاسندھ حکومت کی ، عوام پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دے گی ، پی ٹی کی کون سی اسکیم ہے سوائے بد اخلاقی کے جو کامیاب رہی ہے ، پی ٹی آئی نے میڈیا کا گلا گھونٹا اور جمہوریت کے چمپیئن بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور متحدہ قومی مومنٹ جو ایک دوسرے کے دشمن تھے اب پیپلزپارٹی کی دشمنی میں دوست بن چکے ہیں ، سندھ حکومت نے متحدہ کے ادوار سے زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں ، آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کو نہ صرف شکست ہوگی بلکہ ان کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں گی۔

    وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے ہجرتی پرندے کسی اور طرف جا کر بیٹھیں گے ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مہنگائی کی شرح کم ہے ، فواد کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پڑھ کر دیکھیں کے مہنگائی کی شرح روزانہ کتنی بڑھ رہی ہے۔