Baaghi TV

Author: +9251

  • آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں، مولانا فضل الرحمن

    آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں، مولانا فضل الرحمن

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قابل اور آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی لانڈھی سمیت جو بم دھماکے ہوئے اس پر نے افسوس کا اظہار کیا، شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک اتھارٹی بنانے جا رہی ہے، اجلاس نے اس اتھارٹی کو مسترد کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اراکین اسمبلی میڈیا کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے، میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے نہیں دیں گے۔

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا، الیکشن کمیشن نے بھی ای وی ایم پر اعتراض کیا ہے۔

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم نے وکلاء کہ جدوجہد میں شانا بشانہ شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، قابل اور آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تاریخی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے اور یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم غریب قوم کی ہم آواز بنیں گے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں جلسوں کا جال بچھا دیں گے، سڑکوں پر روڈ کارواں شروع کریں گے۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ستمبر کے اجلاس میں تاریخ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر لائیں گے۔

  • سول سرونٹس کو دوسرا پلاٹ کیوں نہیں ملنا چاہیے؟ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ آگیا

    سول سرونٹس کو دوسرا پلاٹ کیوں نہیں ملنا چاہیے؟ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ آگیا

    اسلام آباد:سول سرونٹس کو دوسرا پلاٹ کیوں نہیں ملنا چاہیے؟ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ آگیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کو دوسرے پلاٹ کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 24 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ گریڈ 22 کے افسران اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دوسرا پلاٹ الاٹ کرنے کی پالیسی غیر قانونی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان امتیازی سلوک کے تصور کو زائل کرے اور شہریوں کو آئین کے مطابق برابر حقوق دے، اضافی پلاٹ کی الاٹمنٹ سے سمجھا جائے گا کہ ریاست کے برابری کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    فیصلے کے مطابق عدالت کے سامنے نشاندہی کی گئی کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز وہی مراعات لے سکتے ہیں جو ان کیلئے آئین میں درج ہیں، ججز کو پلاٹس کی الاٹمنٹ دینے سے متعلق آئین کا آرٹیکل 205 اور صدارتی آرڈر 1997 خاموش ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امتیازی سلوک کے بغیر قانونی سازی سے جواب دے تاکہ عوام کا گورننس کے سسٹم پر اعتماد بحال ہو۔

    فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری قانون یہ معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھیں اور وفاقی حکومت قانون کو مدنظر رکھ کر ازسرنو اس کی منظوری دے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نےگریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو اضافی پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دی تھی۔

  • پارلیمنٹ میں صدرکا خطاب نہیں ہونے دیں‌ گے:پی ڈی ایم نے حُسن سلوک کا اعلان کردیا

    پارلیمنٹ میں صدرکا خطاب نہیں ہونے دیں‌ گے:پی ڈی ایم نے حُسن سلوک کا اعلان کردیا

    کراچی: پارلیمنٹ میں صدرکا خطاب نہیں ہونے دیں‌ گے:پی ڈی ایم نے حُسن سلوک کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اتوار کو کراچی میں حکومت کیخلاف جلسہ کرنا ہے، جس کے لیے پی ڈی ایم کی قیادت شہر قائد پہنچ چکی ہے۔

    پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ساجد میر، اویس نورانی، آفتاب شیر پاوَ، محمد زبیر اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف، قائد ن لیگ اور سینیٹر اسحق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

    اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ہوٹل میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران دھکم پیل ہوئی جس کے باعث دروازہ ٹوٹ گیا جس کے بعد انتظامیہ نے متواتوں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے بڑھتی مہنگائی پر حیرت کا اظہار کیا ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نےاجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں بدامنی کےحوالےسےتحفظات کااظہارکیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم غریب قوم کی آواز بنیں گے، پی ڈی ایم اجلاس میں بیروزگاری کو ظلم قرار دیا گیا۔ حکومتی تین سالہ کارکردگی پر صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ اپنا بنیادی منشور سمجھتے ہوئے سندھ کے حقوق پر بھی نظر ہے۔ پی ڈی ایم میں سندھ کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پیپلز پارٹی کے مسئلے کو دوبارہ بحث میں نہ لائیں۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کی اجازت نہیں دیں گے۔ اصلاحات کے نام پر غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ پوری دنیا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مستردکیا۔

    امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےبھی ای وی ایم کومستردکردیا۔ آرٹی ایس کی طرح مشینیں الیکشن چوری کاطریقہ ہیں۔ پی ڈی ایم نےملک بھرمیں جلسےکرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھرمیں روڈ کارواں چلائیں گے۔ کراچی میں فیکٹری میں المناک واقعہ ہوا۔ کراچی اور زیارت دھماکے پر اظہار افسوس کیا گیا۔ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد کارواں آگے بڑھے گا۔ شیخ رشید کی بات کا جواب نہیں دوں گا۔صحافی کی طرف سے پوچھا گیا کہ مریم نواز کل آئیں گی یا نہیں؟ سوال پر شہباز شریف جواب دیئے بغیر چل پڑے۔

    اس سے قبل کراچی میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی طور پر شہر قائد میں ہونے والا جلسہ کامیاب ہو گیا۔

    اسی دوران ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پیپلز پارٹی سے رابطہ کریں گے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسا آپ کہیں گے ویسا کرینگے۔

  • پاکستان نے امریکیوں کی جان بخشی کروائی:امریکہ کوپاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے:امریکی سینیٹر

    پاکستان نے امریکیوں کی جان بخشی کروائی:امریکہ کوپاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے:امریکی سینیٹر

    نیو یارک: امریکا کے سینیٹر لِنزے گراہم نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں، ہمارے اتحادیوں اور دیگر ممالک کی انخلا میں مدد کرنے پر پاکستانی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

    امریکی سینیٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کو افغانستان کے تنازع کے پائیدار حل کا لازمی طور پر حصہ ہونا چاہیے۔ یہ خطہ انتہائی پیچیدہ اور موجودہ دور میں نہایت خطرناک ہے۔

     

     

     

    اپنے ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک ہے۔ امریکی شہریوں، ہمارے اتحادیوں اور دیگر ممالک کی انخلا میں مدد کرنے پر پاکستانی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

     

    امریکی سینیٹر کو ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے سینیٹر لِنزے گراہم سے افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بات کی تھی اور انہیں افغانستان سے انخلا میں معاونت کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

  • وادی پنجشیرطالبان کے گھیرے میں،قومی حکومت،وادی پنجشیرکادفاع یا جام شہادت:احمد مسعود کا پیغام

    وادی پنجشیرطالبان کے گھیرے میں،قومی حکومت،وادی پنجشیرکادفاع یا جام شہادت:احمد مسعود کا پیغام

    کابل : وادی پنجشیرطالبان کے گھیرے میں،قومی حکومت،وادی پنجشیرکادفاع یا جام شہادت:احمد مسعود کا پیغام ،اطلاعات کے مطابق اس وقت افغانستان سے یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ وادی پنجشیر میں صورت حال بہت خراب ہے اور افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کے صوبے پنجشیر میں پیش قدمی جاری ہے۔

    وادی پنجشیر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ طالبان اور وادی پنجشیر کے معززین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور اب تک کوئی بریک تھرو نہیں ہوا ہے۔

    دوسری جانب طالبان نے ایک بار پھر وادی پنجشیر میں پیشقدمی کی ہے اور طالبان جنگجوؤں نے وادی سے متصل پہاڑوں اور چوٹیوں پر مورچے قائم کرلیے ہیں۔

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجوؤں کے دستے مختلف سمتوں سے وادی پنجشیر میں داخل ہوگئے ہیں۔افغان طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن امان اللہ کا کہنا تھاکہ وادی میں داخلے کے وقت کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    تاہم وادی پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے رکن نے طالبان کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔مزاحمتی فورس کے مذاکراتی وفد کے رکن محمد الماس زاہد نے بتایا کہ پنجشیر میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی داخل ہوسکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو بھاری نتائج سامنے آئیں گے، اس سے جنگ اور غیرملکی مداخلت کا راستہ کھلے گا۔

    خیال رہے کہ طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان افغان دارالحکومت کابل میں مذاکرات جاری ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں فریقین کے درمیان ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

    واضح رہے کہ وادی پنجشیر طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری گڑھ ہے اور اس کے علاوہ وہ تقریباً افغانستان پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔

    پنجشیر میں مزاحمتی فورس کی قیادت سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے جواں سال بیٹے احمد مسعود کررہے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں احمد مسعود نے اعلان کیا تھاکہ طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بجائے مرنا پسند کروں گا۔

  • فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹائون میں واقع کیمیکل فیکٹری کی آگ نے کئی محکموں کی اہلیت پر سوالات اٹھا دیئے۔ فیکٹری سانحے سے متعلق تفتیش میں کہا گیا ہے کہ مختلف محکموں کی غفلت سے ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع ہوا، فیکٹری سے چند قدم دور تھانے کی نفری بھی تاخیر سے پہنچی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مہران ٹان میں واقع چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی سے متعلق تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں۔
    تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ مختلف محکموں کی غفلت سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی، فیکٹری سے چند قدم دور تھانے کی نفری بھی تاخیر سے پہنچی۔تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ فائربریگیڈ کو 10بجکر 8 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی لیکن ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے کورنگی فائر اسٹیشن سے 2 میں سے ایک گاڑی ہی روانہ کی جاسکی، 10 بجکر 24 منٹ پر مزید گاڑیاں لانڈھی اور سٹی فائر اسٹیشن سے بھیجی گئیں۔
    تفتیشی ذرائع نے کہا کہ فیکٹری میں چمڑے کی اشیاء تیار کی جاتی تھیں جہاں کیمکلز کا استعمال زیادہ تھا اسی لیے آگ زیادہ پھیلی جب کہ مختلف کیمیکل ملنے سے گیس بنی جس سے اموات زیادہ ہوئیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق تمام افراد کی اموات دھواں بھرجانے سے ہوئی، فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ تاحال تیار نہیں کی جاسکی۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کا بیان لے لیا گیا ہے، فیکٹری مالک کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص حادثے میں اپنے بیٹے کی موت پر صدمے سے چل بسا۔

  • پیرپگاڑا نے دورہ لاہور کی دعوت قبول کرلی

    پیرپگاڑا نے دورہ لاہور کی دعوت قبول کرلی

    مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف اور سربراہ فنکشنل لیگ پیرصبغت اللہ شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کنگری ہاؤس کراچی میں فنکشنل لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرصبغت اللہ شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔
    ملاقات میں شہبازشریف نے پیرپگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس کو پیرا پگارا نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں، این اے249بلدیہ ٹاؤن کی نشست ن لیگ اپنی غلطی سے ہاری، اگرمریم نواز انتخابی مہم میں ہوتیں تو ن لیگ کراچی کا ضمنی الیکشن جیت جاتی۔
    نوازشریف کو خود سیاست میں عملی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیرپگاڑا نے لاہور آنے کی مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے ۔

  • فواد چودھری کو صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا تجربہ ہے،شازیہ مری

    فواد چودھری کو صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا تجربہ ہے،شازیہ مری

    مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا تجربہ ہے اور فواد چودھری کو خود پتہ نہیں کہ وہ دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہونگے۔
    ان باتوں کا اظہار انہوں نے فواد چوہدری کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ گملے میں اگائی ہوئی پی ٹی آئی گملے میں ہی سڑ چکی ہے اور سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے، جن لوگوں کو سندھ کے عوام بار بار مسترد کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہیں، شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئیندہ انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی .

  • نگران حکومت کی کابینہ کیلئے 12 ناموں پرغور

    نگران حکومت کی کابینہ کیلئے 12 ناموں پرغور

    کابل:نگران حکومت کی کابینہ کیلئے 12 ناموں پرغور،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہمسائے ملک افغانستان میں افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں نگران حکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

    ادھر کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں‌ حکومت سازی کے لیے طالبان شوریٰ کے رکن کے مطابق نگران حکومت میں تمام قبائلی رہنماؤں اور طالبان کمانڈرز کو شامل کیا جائے گا اور ابتدائی طورپر 12 ناموں پرغور کیا جارہا ہے۔

    کابل سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شوریٰ رکن نے بتایا کہ عدلیہ، داخلی سلامتی، امورخارجہ اور دفاع کیلئے تقرریاں کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ملٹری ونگ کے سربراہ ملایعقوب بھی قندھار سے کابل کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب رپورٹس کے مطابق امریکا بھی نئی انتظامیہ میں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سابقہ حکومتوں کے بعض ارکان کی شمولیت پر زور دے رہا ہے۔

    ادھر افغان طالبان کی طرف سے یہ دوٹوک بیان سامنے آیا ہے کہ کسی دوسرے ملک کوافغانستان کے معاملات میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں اورنہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے مشوروں کی افغان طالبان کوضرورت ہے

  • ے یو آئی کی پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت

    ے یو آئی کی پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت

    کل کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، اس لیے خواتین کو زحمت نہیں دے سکتے، خواتین جلسے میں نہ آئیں، جے یو آئی نے پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت کر دی- تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی ناظمِ انتخابات مولانا راشد سومرو نے پی ڈی ایم کے کل ہونے والے جلسے سے خواتین کو شرکت سے روک دیا۔
    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم جلسے سے ایک روز قبل جے یو آئی کے اہم رہنما نے بیان دیا کہ کل کے جلسے میں خواتین شرکت نہ کریں۔ راشد سومرو نے کہا کہ ’ہم خواتین کےخلاف نہیں بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں، اس لیے جلسے میں شرکت سے روک رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’کل کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، اس لیے خواتین کو زحمت نہیں دے سکتے، جلسے میں مدارس کے طالب علم بھی دھڑلے سے شریک ہوں گے‘
    راشد سومرو نے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شرکت پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا مدارس کے بچے پاکستانی نہیں ہے؟ وہ بھی پاکستان کے نوجوان (یوتھ) ہیں، عمران خان کل نوجوانوں کو دیکھ لیں گے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔قبل ازیں کراچی جلسے کے حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی کراچی میں اہم بیٹھک ہوئی، جس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
    مریم نواز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے دینے کی تجویز دی اور کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے پارلیمنٹ سے نکل کر میدان میں آیا جائے‘۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی کو ناقص اور بدترین قرار بھی دیا۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف ، مریم نواز، ودیگر جماعتوں نے شرکت کی۔
    سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اب وقت گزر گیا ہے، پانی سر سے اونچا ہوگیا ، اب ہمیں اپوزیشن کی سیاست کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی اقدام کرنا ہوگا ،پی ڈی ایم جماعتوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا چاہیے اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینے چاہیے۔ نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، مزید دوسال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔
    مزید برآں پی ڈی ایم کل کراچی میں عوامی جلسہ کرے گی، جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف بھی کراچی کے دورے پر ہیں،شہبازشریف اور سربراہ فنکشنل لیگ پیرصبغت اللہ شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔
    ملاقات میں شہبازشریف نے پیرپگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس کو پیرا پگارا نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں، این اے249 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ن لیگ اپنی غلطی سے ہاری، اگرمریم نواز انتخابی مہم میں ہوتیں تو ن لیگ کراچی کا ضمنی الیکشن جیت جاتی۔ نوازشریف کو خود سیاست میں عملی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیرپگاڑا نے لاہور آنے کی مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے، میرا اور میاں نواز شریف کا ان سے بڑا اچھا تعلق ہے۔