Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے : خرم شیر زمان

    پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے : خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں ہیں اور اس ماحول میں جلسہ کرنا عوام دشمنی اور مزید وائرس پھیلانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسی فارغ اپوزیشن نہیں دیکھی، انکی مثال اس طرح ہے کہ دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ انکا بس چلے تو کاروبار اور تعلیمی ادارے ہمیشہ کیلئے بند کردیں، ان لوگوں نے کراچی کو ہمیشہ لوٹا ہے دیا کچھ بھی نہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ بلاول زرداری اور شریف خاندان کا کراچی سے لگاؤ صفر ہے، عمران خان کا قوم پر احسان ہے کہ ان دونوں خاندانوں کی غلامی سے نجات دلائی .

  • سول ایوی ایشن ملازمین پرمشکل وقت آگیا

    سول ایوی ایشن ملازمین پرمشکل وقت آگیا

    کراچی :سول ایوی ایشن ملازمین پرمشکل وقت آگیا ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے برطرف ملازمین کی بحالی کے ایکٹ دوہزار دس کو کالعدم قرار دینے کے حکم پر عملدر آمد شروع ہوگیا،

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ ملازمین اور افسران کے ڈیپارٹمنٹل ہیڈز کو مراسلہ ارسال کر دیا، مراسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے میں مذکورہ ایکٹ کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے کر کالعدم قرار دیا گیا۔

    سی اے اے نے سپریم کورٹ کی جانب سے برطرف ملازمین کی بحالی کے ایکٹ دوہزار دس کو کالعدم قرار دینے کے حکم پر عملدر آمد کرتے ہوئے چھبیس ملازمین کی فہرست جاری کردی، مذکورہ ایکٹ کے مطابق برطرفی کے بعد ملازمت پر بحال ان ملازمین کو فوری طور پر کام سے روک دیا جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلق شعبوں کے سربراہ ان ملازمین کو ڈیوٹی کےلیے آنے روک دیں اور فہرست میں شامل ہر ملازم کو برطرفی کےلیے انفرادی خطوط جاری کریں۔

    بحالی کے وقت ملنے والی یکمشت رقم بھی واپس لی جائے اور اگر 26 ملازمین میں سے کسی نے ایڈوانس تنخواہ یا لون لے رکھا ہے تو وہ رقم بھی واپس لی جائے اور وصول کی جانے والی رقم کی تفصیلات پی سی اے اے اکاؤنٹ کے لئے مرتب کی جائیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 اگست کو پیپلز پارٹی کے دور میں جاری ہونے سیلکڈ ایمپلائز دی انسٹیٹ ایکٹ دو ہزار دس کو کالعدم قرار دیا تھا، اس ایکٹ کے تحت نوے کی دہائی میں نواز شریف حکومت میں بے دخل کیے گیے ملازمین کو بحال کیا گیا تھا۔

  • احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں: کرکٹ کی بنیادیں مضبوط کیں‌:عمران خان

    احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں: کرکٹ کی بنیادیں مضبوط کیں‌:عمران خان

    اسلام آباد:احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں: وزیر اعظم کا کمال رویہ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ کی بحالی کے لیے پنجاب خصوصاً سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا جائزہ لے کر خوش ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 870 اسکول اور 231 کالجز گراؤنڈز کے ساتھ پنجاب بھر میں کھیلوں کے 355 میدان تیار کیے گئے ہیں، تمام صوبوں کو میری تاکید ہے کہ کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ احسان مانی نے عالمی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

  • آر پی اوفیصل آبادعمران محمودکے ساتھ چیمبر آف کامرس کے وفد کی میٹنگ

    آر پی اوفیصل آبادعمران محمودکے ساتھ چیمبر آف کامرس کے وفد کی میٹنگ

    آر پی اوفیصل آبادعمران محمودکے ساتھ چیمبر آف کامرس کے وفد کی میٹنگ فیصل آباد میں امن و امان کے قیام کے لیے صنعتکاروں کا کردارقابل تعریف ہے (آرپی او)

    تفصیلات:

    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)
    امروز کمیٹی روم آرپی او آفس میں آرپی او فیصل آباد عمران محمود کیساتھ چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ایوب اسلم منج (وائس پریڈیزڈنٹ)راؤ سکندر اعظم سابقہ صدر،محمد اسلم بھلی سٹی صدر تاجران، حاجی عابد صاحب (سپریم انجمن تاجران منٹگمری بازار)جمیل فخری (صدر انجمن تاجران ڈسٹرکٹ چینوٹ) موجود تھے۔

    آرپی او فیصل آباد نے امن وامان کے قیام کے لیے صنعتکاروں کے کردار کی تعریف کی انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ فیصل آباد کے صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو ہر سطح پر ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گااور بزنس کمیونٹی کے لیے پر امن فضاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔چیمبر آف کامرس کے و فد نے آرپی او فیصل آباد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کر وائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر آف کامرس پر امن فیصل آباد کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کام کرتا رہے گا۔

  • کورنگی فیکٹری سانحہ،مالکان و دیگر کیخلاف مقدمہ درج

    کورنگی فیکٹری سانحہ،مالکان و دیگر کیخلاف مقدمہ درج

    کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ فیکٹری مالکان، منیجر و دیگر افسران کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں فیکٹری کے 2 مالکان، منیجر، 2 سپروائزر اور چوکیدار نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں ایمرجنسی صورتحال میں نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، عمارت ایسے بنائی گئی کہ ایمرجنسی میں کوئی باہر بھی نہیں نکل سکتا جب کہ فیکٹری میں داخل ہونے کا بھی صرف ایک ہی راستہ تھا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں کوئی الارم سسٹم بھی موجود نہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری آتشزدگی واقعے میں ملوث ملزمان میں سے تاحال کوئی گرفتار نہ ہوسکا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص حادثے میں اپنے بیٹے کی موت پر صدمے سے چل بسا۔

  • کورنگی میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کے باعث ایم کیو ایم پاکستان نے آج ہونے والے تمام تنظیمی پروگرامز ملتوی کر دیئے

    کورنگی میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کے باعث ایم کیو ایم پاکستان نے آج ہونے والے تمام تنظیمی پروگرامز ملتوی کر دیئے

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے مرکز بہادر آباد پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منا رہی ہے اس ضمن میں آج ملک کے طول عرض میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا اور بالخصوص کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ماہ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ رکھا گیا تھا لیکن آج صبح کورنگی مہران ٹان کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث 16افراد کی جانیں گئیں آج کراچی کے مختلف گلی کوچوں میں جنازے اٹھ رہے ہیں لہذا ایم کیو ایم پاکستان نے آج ہونے والے تمام تنظیمی پروگرامز ملتوی کردئے گئے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اراکین رابطہ کمیٹی و اراکین پارلیمنٹ مختلف علاقوں میں اٹھنے والے جنازوں میں شرکت کرینگے فیکٹری میں جل کر جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ہمارے علاقوں سے ہے اور یہ ہمارے لوگ ہیں ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہم شو بزنس سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اکابرین سے معذرت خواہ ہیں کہ ہمیں آج کے پروگرامز منسوخ کرنے پڑے۔
    اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے آگ لگنے کے واقعے میں سندھ حکومت کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے جس میں وہ دعوے کرتے پھرتی ہے لیکن وزیر محنت کی نااہلی اور بدعنوانی روز روشن کی طرح واضح ہوگئی ہے جب ہم جائے حادثہ پر پہنچے تو تمام کھڑکیوں اور دروازوں پر لوہے کی گرلذ لگی ہوئی تھیں اور عمارت میں کسی بھی ہنگامی اخراج کا بندو بست نہیں تھا وزیر محنت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی اس واقع کے ذمہ دار ہیں جس میں 16قیمتی جانیں ضائع ہوئی وزرت محنت کے انسپیکٹرز اور ڈائریکٹرز نظرانے وصول کر کے غیر قانونی طریقے سے فیکٹری چلانے کی اجازت دے رہے ہیں۔
    سید امین الحق نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نی52فائر ٹینڈر اور 2بازر فراہم کئے لیکن سندھ حکومت نے اپنی صلاحیت اور استعد اد کار بڑھانے میں ناکام رہی ایک جانب کراچی کے شہری شعلوں کی لپیٹ میں تھے تو دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی ایئر کنڈیشن کمرے میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہے تھے جبکہ انہیں جائے حادثہ میں ہونا چاہئے تھا۔سید امین الحق نے مطالبہ کیا کہ وزیر محنت استعفی دیں اور اس واقع میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کی جائے اس کے ساتھ ساتھ جاں بحق اور زخمی ہونے وافراد کے اہل خانہ کو 25لاکھ فی کس کا معاوضہ ادا کیا جائے۔
    اس موقع پر وسیم اختر نے ان 5افراد کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی جو ساحل سمندر پر ڈوب کر جاں بحق ہوئے اور انکا تعلق اورنگی ٹان سے ہے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالوسیم،نعیم صدیقی،خالد سلطان اور ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین بھی موجود تھے۔

  • پی ڈی ایم کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا

    پی ڈی ایم کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کا اجلاس کل ہفتہ کو کراچی میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس میں شہباز شریف اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔اجلاس میں اتوار کو مزار قائد پر پی ڈی ایم کے جلسے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔
    اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن۔شہباز شریف اور دیگر رہنماپریس کانفرنس کریں گے۔دریں اثناء کہ جے یوآئی ف کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی میں تین دن قیام کریں گے۔مولانا فضل الرحمان ہفتہ کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان اتوار کو کراچی میں استحکام پاکستان و حقوق سندھ جلسہ کی صدارت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان پیر کو کراچی میں پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • کورنگی فیکٹری میں آگ لگنے کے دوران ریسکیو اداروں کے 3 رضا کار زخمی ہوگئے

    کورنگی فیکٹری میں آگ لگنے کے دوران ریسکیو اداروں کے 3 رضا کار زخمی ہوگئے

    کورنگی فیکٹری میں آگ لگنے کے دوران ریسکیو اداروں کے 3 رضا کار دم گھٹنے اور چھت سے گر کر زخمی ہوگئے۔
    کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سکیٹر ایف سیکز میں قائم لیگیج فیکٹری میں جمعہ کی صبح دس بجے آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ارادوں کے رضا کار موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو عمل کے دوران ایدھی اور چھیپا کے تین رضا کار دم گھٹنے اور چھت سے گر کر زخمی ہوگئے ، جہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر انکی شناخت اسد ، رضوان اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ، ریسکیوادارے کے ترجمان نے بتایا کہ سیکنڈ فلور پر ریسکیو کے دوران سیڑھی سلپ ہونے ، دھوائیں سے دم گھنٹے اور چھت سے گر کر تین رضاکار زخمی ہوئے تھے ،تاہم اسپتال میں تینوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

  • پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہو گیا

    پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہو گیا

    پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم نزد آغا اسٹیل مل کے قریب تیز رفتار ٹریلرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 23سالہ محمد غلام ولد اجمل خان کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق حادثے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

  • ڈامر کی مشین کو صاف کرتے ہوئے تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے

    ڈامر کی مشین کو صاف کرتے ہوئے تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے

    لیاقت آباد ایف سی ایریا میں ڈامر کی مشین کی صاف کرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، جنہیں طور پر ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
    ایس ایچ او شریف آباد عبدالخالق انصاری نے بتایا کہ ایف سی ایریا میں ڈامر کی مشین کی صفائی کے دوران میشن کے اندر ایک بکس میں اچانک لگی جس کے نتیجے میں دو بھائی سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے زخمیوں میں 22سالہ سلمان ولد مومن اسکا بھائی 15سالہ ارسلان اور15سالہ ثاقب ولد صابر شامل ہے ،انھوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد مزدور ہے جنہیں عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔