Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سےباہر:برطانیہ دیکھتا رہ گیا

    پاکستان کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سےباہر:برطانیہ دیکھتا رہ گیا

    اسلام آباد: پاکستان کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سےباہر:برطانیہ دیکھتا رہ گیا ،اطلاعات کے مطابق آئرلینڈ نے پاکستان سمیت 23 ممالک کو کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا۔

    آئرلینڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب لازمی ہوٹل قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔

    ریڈلسٹ سے آؤٹ ممالک سے آئے مسافروں کو گھرپر 5 روز قرنطینہ کرنا ہوگا اور مسافرپی سی آر رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔

    آئرش حکومت نے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک سے آئے مسافروں کے پاس مکمل ویکسینیشن ہونا لازمی قرار دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مسافروں کیلئے کورونا صحتیابی اور منفی پی سی آر رپورٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

    ریڈلسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان، روس، جنوبی افریقا، بھارت اور بنگلا دیش سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے سے انکارکرتے ہوئے بڑی تاویلیں پیش کردی ہیں ، لیکن دوسری طرف آئرلینڈ کی طرف سے پاکستان کا نام پابندی والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کے بعد پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی آگئی

  • آوارہ کتے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچ گئے‘ پروازحادثے سے بچ گئی

    آوارہ کتے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچ گئے‘ پروازحادثے سے بچ گئی

    صوبہ سندھ میں آوارہ کتے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچ گئے‘ پروازحادثے سے بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں ، آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اورایپرن ایریا میں داخل ہوئے ، کتوں کی موجودگی کے وقت نجی ایئرلائن کی پروازاسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی ، آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث یہ پرواز کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتی تھی جب کہ کتوں کے ایئرپورٹ کے حساس مقام پرداخل ہونے سے سول ایوی ایشن کے انتظامات کا بھی پول کھل گیا کیوں کہ ایئرپورٹ رن وے پرٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کوحادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔
    بعد ازاں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ موقع پرموجود برڈ شوٹرنے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کا ماردیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی تھی ، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیست معطل کی گئی ، معطل کیے جانے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ایم پی اے گیان چند اسرانی شامل ہیں۔

  • کراچی میں جاں بحق مزدوروں میں دلہا بھی شامل،لاش دیکھ کر دلہن پر سکتہ طاری ہو گیا

    کراچی میں جاں بحق مزدوروں میں دلہا بھی شامل،لاش دیکھ کر دلہن پر سکتہ طاری ہو گیا

    کورنگی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے تین بھائیوں میں ایک نوجوان کی شادی دو ماہ پہلے ہی ہوئی تھی۔نئی نویلی دلہن پر شوہر کی میت گھر پہنچنے پر سکتہ طاری ہو گیا۔دوسری جانب طویل عرصے سے بیروزگار ایک نوجوان کی نوکری پندرہ دن قبل ہوئی تھی اور اس خوفناک آگ نے اس کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔
    کورنگی منیں لگنے والی فیکٹری میں عثمان آباد اللہ مہر چوک گارڈن کے جاں بحق ہونے والے تین سگے بھائیوں میں سے سب سے چھوٹے بھائی فرحان کا فیکٹری میں جمعے کو پہلا دن تھا۔وہ رات بھر ملازمت پر جانے کی خوشی میں سو نہ سکا۔اس کے پڑوسی نے بتایا کہ وہ جمعرات کی رات دس بجے تک ہمارے ساتھ تھا،اس نے تین چار دوستوں کو ملازمت کی خوشی میں چائے پلائی۔
    ہمیں کیا معلوم تھا کہ اب اس سے ملاقات نہیں ہو گی۔اس افسوسناک حادثے میں دو بھائی عرفان اور فرحان بھی شہید ہو گئے۔ان کے بڑے بھائی افضل بھی اُسی فیکٹری میں کام کرتے ہیں وہ فیکٹری پہنچ کر بھائیوں کے لیے ناشتہ لینے گئے تھے،واپس آئے تو ان کا گھر اجڑ چکا تھا۔حادثے میں اس فیملی کے دو اور عزیز بھی جاں بحق ہوئے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹان میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے کئی گھر اجاڑ دئیے ۔
    آتشزدگی کے باعث 17مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری عملہ کے مطابق اندر پچیس کے قریب لوگ موجود تھے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بیس سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کہا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 17 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ڈی سی کورنگی نے کہا کہ مزید کسی کے فیکٹری میں پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ہیں۔
    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں مختلف اشیا بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل موجود تھا، آگ کیمیکل کے ڈرم میں لگی، جو پھیلتی گئی۔ آگ کی شدت سے عمارت کے کچھ حصے گرنے لگے ہیں، فائر بریگیڈ کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے، ایک اہلکار فیکٹری کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہوا۔

  • ترین گروپ کے 13 اراکین عمران خان کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار

    ترین گروپ کے 13 اراکین عمران خان کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار

    لاہور: ترین گروپ کے 13 اراکین عمران خان کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار, اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے13 اراکین نے وزیرا عظم عمران خان سے معافی تلافی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے اراکین کو معافی ملنا ہے مشکل ہے جبکہ انہیں اگلے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ بھی نہیں ملیں گے ۔معافی کی کوششیں کرنے والے اراکین میں سے 9کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاﺅس میں وزیر اعظم عمرا ن خان اور نذیر چوہان کی ملاقات کے دوران مشیر احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے اور وہاں نذیر چوہان نے مشیر احتساب کے پاﺅں پکڑ معافی مانگی اور کہا کہ میں سب کے سامنے اپنے بھائی سے پاﺅں پکڑ کر معافی مانگ رہا ہوں اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ دیگر کیسز سے بھی جان بخشی کروا دی جائے

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اس صورتحال میں اس لئے مطمئن ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان اراکین کو معافی نہیں ملنی اور ایف آئی اے نے بھی شوگر سکینڈل میں ان کی گرفتاری کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

  • تمباکو نوشی ترک کرنے کے فوائد  تحریر ، راحیلہ عقیل

    تمباکو نوشی ترک کرنے کے فوائد تحریر ، راحیلہ عقیل

    سگریٹ کے ڈبے پر بھیانک تصویر گلا سڑا منہ اور ساتھ لکھی ہدایات کے باوجود تمباکو نوشی کرنے والوں میں کوئی ڈر خوف نظر نہیں آتا وہ جانتے بوجھتے اپنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں اور ساتھ ساتھ سگریٹ کے دھوئیں سے آس پاس موجود افراد بھی اسکا شکار ہوتے ہیں چھوٹے بچوں کے سامنے تمباکو نوشی کرنا نا کے صرف بچوں کو نقصان پہنچایا جارہا بلکہ بچوں کو انجانے میں نشے کی ترغیب بھی دی جارہی، بہت سے گھروں میں اگر ایک والد تمباکو نوشی کرتا ہے تو لازمی سی بات ہے اسکے بچے بھی یہی چیز سیکھیں گے” کہ ایسا کیا مزہ ہے اس میں بچے گھروں سے باہر جاکر دوستوں میں تمباکو نوشی کرتے پھر دھیرے دھیرے یہ عادی ہوجاتے جب تک گھروالوں کو خبر ہوتی بچہ اس نشے کا عادی ہوجاتا آپ بچے کو ڈانٹیں ماریں اس پر دباو ڈالیں گے تو مزید بچہ بگڑے گا وہ چڑچڑا ہوگا اسکو سکون ملے گا صرف تمباکو نوشی میں، والدین کو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کے ہمارے بچے کن دوستوں میں اٹھ بیٹھ رہے کہیں انکا کوئی دوست ساتھی انکو تمباکو نوشی پر تو نہیں لگا رہا

    تمباکو نوشی انسانی معاشرے کی ایک بہت بڑی کمزوری ہے اس کے کئی جسمانی وذہنی نقصانات ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ایک بڑے طبقے میں اس کا استعمال مدتوں سے دیکھا جارہا ہے تمباکو نوشی کے رحجان کوکم کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں، ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد تمباکونوشی سےمتعلق بیماریوں کےباعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔یعنی یہ زہر روزانہ سیکڑوں افراد کو لقمہ اجل بناتاہے، تمباکو ہر لحاظ سے نقصان دہ ہے ۔اس کے پتے pestisides ہیں اس میں پندرہ اقسام کےسرطان مخفی بتائے جاتے ہیں جن کی براہ راست وجہ تمباکو ہے۔دنیا میں جو دس بڑی بیماریاں جن میں چھ کی وجہ تمباکو نوشی بتائی جاتی ہے۔ پاکستان میں سگریٹ نوشی کےانسداداور نان اسموکرز کے تحفظ کا قانون مجریہ2002سے رائج ہے ۔جس کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنا قانون جرم ہے جس کی سزاقید کےساتھ جرمانہ بھی ہے، اسکے باوجود ہمیں سڑکوں پر دفاتر میں کھلے عام یہ نشہ کرتے لوگ نظر ہیں جن میں کوئی ڈر خوف نہیں نا ہی قانون کی سختی نظر آتی ہے،

    اکثر طلباء پرھائی کا دباؤ کم کرنے کے لیے تمباکو نوشی کا سہارا لیتے نظر آتے ہیں، بکثرت سگریٹ نوشی سے سیل یعنی تپ محرقہ (ٹی بی) کی بیماری ہونے لگتی ہے۔والدین، استادوں اور سماج کے معزز لوگوں کو مل کر حقہ نوشی اور سگریٹ نوشی کے خلاف موثر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اکثر ہونہار اور اچھے لڑکے سگریٹ نوشی کی وجہ سے تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے دل کے امراض اور پھیپھڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے دنیا سے گزر جاتاہے، تشویش ناک بات یہ ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً 1200 بچے سگریٹ نوشی کا آغاز کر رہے ہیں۔یعنی تمباکو نوشی کی جانب بڑھانے والے ہر پانچ میں سے دو کی عمر دس سے بارہ سال ہے۔تمباکو نوشی میں مبتلا افرادکے لیے عوامی مقامات پر تمباکونوشی کی ممانعت، تعلیمی اداروں میں تمباکو کی مصنوعات کی رسائی اوراٹھارہ سال سے کم عمر کےافرادکو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،لیکن اسکے باوجود آپ کو ہر دوسرا بچہ سگریٹ لیتا نظر آئے گا چائیے پھر وہ خود چھپ کر تمباکو نوشی کرے یا کسی کے لیے خرید رہا ہو دکاندار کو اس سے کوئی سرکار نہیں

    حکومت پاکستان کو تمباکو نوشی پر ہر سال ٹیکس لازمی لگانا چاہیے اس سلسلے میں کچھ اقدامات کیے جارہے ہیں جن پر عمل ہونے سے کافی حد تک پاکستان میں تمباکو نوشی پر قابو پالیا جائے گا، ہمیں چائیے زمہ دار ہوجاہیں ایسے اچھے اقدامات میں حکومت کو سپورٹ کریں تاکہ ہماری نسلیں اس زہر سے بچ سکیں

    *تمباکو نوشی ترک کرنے کے فوائد*
    شائد آپ خود آپ کو زیادہ صحتمند اور تازہ دم محسوس کریں، آپ کی روزمرہ کی ادویات میں کمی ھونے کے زیادہ امکانات ہیں، درازی عمر اور اچھی صحت کا واحد راستہ،
    اپنے پیاروں کو بچوں کو اس نشے سے بچائیں کیونکہ آپکی جان قیمتی ہے کوشش کریں جلد ازجلد اس لت سے آزادی ملے،

  • بلاول کے دیس میں کُتوں کا راج:کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا مٹر گشت

    بلاول کے دیس میں کُتوں کا راج:کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا مٹر گشت

    کراچی: بلاول کے دیس میں کُتوں کا راج:کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا مٹر گشت ،اطلاعات کےمطابق سندھ میں گُڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے دیس میں کُتوں کے راج کی خبریں‌ اس وقت پاکستانیوں‌کی توجہ کا مرکز بن گئےہیں‌،

    بلاول کے دیس کراچی سے آنے والی اطلاعات میں‌بتایا گیا ہے کہ آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اور ایپرن ایریا میں داخل ہوگئے، آوارہ کتوں کا آزادانہ مٹر گشت اس وقت رپورٹ ہوا جب ایک نجی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد کےلیے ٹیک آف کررہی تھی۔

     

     

    سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ جناح ٹرمینل ائرپورٹ فنل ایریا میں آوارہ کتوں کا مٹر گشت کرنے لگے، توں کے ایئر پورٹ کےحساس مقام پر داخل ہونے سے سول ایوی ایشن انتظامات کی قلعی کھل گئی۔

    آوارہ کتوں کا آزادانہ مٹر گشت اس وقت رپورٹ ہوا جب ایک نجی ائرلائن کی پرواز اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی، مسافروں سے بھری پرواز کی رن وے پر ٹیکسی کے دوران کتے آزادانہ گھومتے دکھائی دیے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب کتے اچانک کسی جانب سے نمودار ہوئے، آوارہ جانور کی وجہ سے ایئرپورٹ رن وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کو حادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔

  • سندھ کے وزیر اعلیٰ نے وفاق پر ناانصافیوں کے الزام لگا دیئے

    سندھ کے وزیر اعلیٰ نے وفاق پر ناانصافیوں کے الزام لگا دیئے

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو پیاسا رکھا جارہا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار ہے۔

    سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاق پر ناانصافیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں سے ملک کی 70 فیصد سے زیادہ کمائی ہوتی ہے اس کے باوجود وفاقی حکومت نے سندھ کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پیاسا رکھا جارہا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے لوگوں کو حصہ نہیں دیا جاتا، عمران خان کو جانا ہوگا اور بھٹو ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جس جگہ اتے ہیں حکومت کی بات ہوتی ہے، عوام کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو عوام کی کبھی فکر نہیں ہوئی ہے لیکن ہم سندھ کی عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

  • حکومت کی تیار کردہ ووٹنگ مشین پر اعتماد نہیں:الیکشن کمیشن

    حکومت کی تیار کردہ ووٹنگ مشین پر اعتماد نہیں:الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: حکومت کی تیار کردہ ووٹنگ مشین پر اعتماد نہیں:اطلاعات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حکومتی منصوبہ کو پہلا جھٹکا۔ الیکشن کمیشن نے حکومت کی تیار کردہ ووٹنگ مشین پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی تیار کردہ ای وی ایم الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری، اجلاس میں وزارت سائنس ٹیکنالوجی حکام الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، الیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کرنے کے لئے وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم ٹیکنالوجی کے سافٹ وئیر، کوالٹی، سیکورٹی اور مینیوفکچرنک پر سوالات اٹھائے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کی ٹیسٹنگ، ڈیزائن، ٹیکنیکل، فنگشنز کی تفصیلات مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی موجودہ صورت میں ووٹ کی رزداری برقرار نہیں رہے گی، ای وی ایم کا ڈیٹا کہاں سٹور ہوگا۔

    حکام وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے بتایا کہ بیک وقت صرف 20 امیدواروں میں سے ایک کو ٹک کرنے کا آپشن ای وی ایم پر دستیاب ہوگا، 20 امیدواروں سے زیادہ کی صورت میں نئی ووٹنگ مشین لگانا ہوگی۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے الگ الگ ووٹنگ مشین درکار ہوگی۔ وزارت سائنس حکام الیکشن کمیشن کے سوالات اور خدشات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ وزارت سائنس ٹیکنالوجی اجاگر کی گئی غلطیاں دور کر کے دوبارہ الیکشن کمیشن کو ڈیمو دیگی۔

  • کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا مٹر گشت

    کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا مٹر گشت

    آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اور ایپرن ایریا میں داخل ہوگئے، آوارہ کتوں کا آزادانہ مٹر گشت اس وقت رپورٹ ہوا جب ایک نجی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد کےلیے ٹیک آف کررہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جناح ٹرمینل ائرپورٹ فنل ایریا میں آوارہ کتوں کا مٹر گشت کرنے لگے، توں کے ایئر پورٹ کےحساس مقام پر داخل ہونے سے سول ایوی ایشن انتظامات کی قلعی کھل گئی۔

    آوارہ کتوں کا آزادانہ مٹر گشت اس وقت رپورٹ ہوا جب ایک نجی ائرلائن کی پرواز اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی، مسافروں سے بھری پرواز کی رن وے پر ٹیکسی کے دوران کتے آزادانہ گھومتے دکھائی دیے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب کتے اچانک کسی جانب سے نمودار ہوئے، آوارہ جانور کی وجہ سے ایئرپورٹ رن وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کو حادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔

    کراچی ایئرپورٹ انتطامیہ نے کہا کہ موقع پر موجود برڈ شوٹر نے انتہائی تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کو مار دیا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برڈ شوٹر کی گاڑی تیزی سے کتوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ رن وے پر کتے رپورٹ ہونے کا واقعہ 23 اگست کی شامل کا ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سینئر رہنما لال بخش بھٹو سے اظہار تعزیت

    بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سینئر رہنما لال بخش بھٹو سے اظہار تعزیت

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما لال بخش بھٹو سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے لال بخش بھٹو سے ان کے چچا زاد بھائی شبیر احمد بھٹو کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔