Baaghi TV

Author: +9251

  • گڈانی کے سمندر میں چار افراد ڈوب کرجاں بحق

    گڈانی کے سمندر میں چار افراد ڈوب کرجاں بحق

    گڈانی کے ایریا میں سمندر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گڈانی میں واقع سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے غوطہ خور اور رضا کاروں نے امدادی کارروائی شروع کردی، تاہم سمندر میں ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں ایدھی کے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان ایدھی کے مطابق ڈوبنے والے افراد پووکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرنے آئے تھے اور پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے تھے کہ سمندر کی بلند لہر کے ٹکرانے سے پہاڑ سے گر کر ڈوب گئے، بیچ پر بیٹھے دیگر افراد نے ایدھی کو اطلاع دی جس پر فوری کارروائی شروع کردی گئی۔

    ایدھی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اطلاع پر ایدھی کی بحریہ ٹیم موقع پر پہنچی اور غوطہ خوروں نے 2 گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی۔

    متوفین کی شناخت 35 سالہ محمدعلی ولد ممتاز علی، 40 سالہ قادر ولد افتحار علی، 35 سالہ نظام الدین ولد حیدر اور 55 سالہ احمد کے نام سے ہوئی، چاروں متوفین اورنگی ٹاؤن بلاک ایل سیکٹر ساڑھے گیارہ کے رہائشی تھے جو آج صبح گڈانی مچھلی کے شکار پر گئے تھے۔ متوفین دوستوں کی میتوں کو ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔

  • کورنگی میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا

    کورنگی میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا

    کورنگی میں ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کورنگی میں ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران فائرنگ کے باعث پولیس کانسٹیبل یاسر ولد محمد یاسین شہید ہوگیا تھا۔

    مرحوم کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس، زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز سمیت دیگر پولیس افسران و اہل کار، شہید کے اہل خانہ، رشتے دار، دوستوں نے شرکت کی۔

    بعدازاں مرحوم کو کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

  • افغان طالبان اور ترکی کے درمیان کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق مذاکرات

    افغان طالبان اور ترکی کے درمیان کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق مذاکرات

    انقرہ:افغان طالبان اور ترکی کے درمیان کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق مذاکرات ترکی اور طالبان کے درمیان کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق مذاکرات ،اطلاعات کے مطابق ترکی اور طالبان کے درمیان کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق پہلی باضابطہ بات چیت ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی کابل میں طالبان کے ساتھ پہلی باضابطہ بات چیت ہوئی، یہ ملاقات کابل میں ترک سفارتخانے میں ہوئی جس میں کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    اسی صورت حال سے متعلق اس سے قبل ترک صدر طیب اردوگان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی اور طالبان کی پہلی باضابطہ ملاقات ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہی اور اگر ضرورت پڑی تو بات چیت کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا کیوں کہ بات چیت کے بغیر ہمیں پتہ نہیں چلے گا کہ ان کی ہم سے کیا توقعات ہیں یا وہ ہم سے چاہتے کیا ہیں۔

    طیب اردوگان نے کہا کہ طالبان کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور وہ ترکی کو ایئرپورٹ چلانے کی دعوت دے رہے ہیں کہ آپ ایئرپورٹ چلائیں، سیکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ میں تکنیکی تعاون سے متعلق طالبان کی درخواست قابل غور ہے لیکن اس کے حوالے سے ہم نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، کابل ایئرپورٹ کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے وہاں امن کی بحالی ضروری ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز کابل میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے جب کہ 31 اگست کے بعد تمام غیر ملکی افوج کے انخلا کی صورت میں طالبان نے کابل ایئرپورٹ فعال رکھنے کے لیے ترکی سے مدد مانگی ہے۔

  • فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، خرم شیر زمان

    فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ رہائشی پلاٹ پر کمرشل فیکٹری قائم کرنے کی اجازت صوبائی اداروں نے دی ، کورنگی اور سائٹ ایریا میں متعدد فیکٹریاں غیر قانونی پلاٹس پر موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر بار واقعات کا نوٹس لینے کے بعد اپنی دنیا میں مدہوش ہوجاتی ہے ، فیکٹری میں ایمرجنسی راستے موجود نہ ہونا تشویشناک ہے ، سندھ حکومت لیبر کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، واقعے کے پیچھے سراسر سندھ حکومت کا ہاتھ ہے ، فیکٹری میں آگ بجھانے کا عمل مکمل ہوچکا مگر سیاسی ایڈمنسٹریٹر اب تک لاپتہ ہیں۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم کیں ، فائر بریگیڈ گاڑیوں کے تکنیکی معاملات کی نگرانی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ، جائے حادثہ پر ضلعی انتظامیہ کی عدم موجودگی شرمناک ہے ، متعلقہ ادارے واقعے کے اصل حقائق جلد از جلد سامنے لائیں ، واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاء پر دلی افسوس ہے۔

  • فیکٹری مالکان نے دروازے بند رکھے فائر ایگزٹ نہیں بنایا گیا ، مرتضیٰ وہاب

    فیکٹری مالکان نے دروازے بند رکھے فائر ایگزٹ نہیں بنایا گیا ، مرتضیٰ وہاب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فیکٹری مالکان نے دروازے بند رکھے فائر ایگزٹ نہیں بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فیکٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے ، دل دہلادینے والے مناظر ہیں ، ہمارے یہاں واقعہ ہوتا ہے اور ہم بھول جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فائر ایگزٹ اگر ہوتا تو جانیں بچ سکتی تھیں ، کھڑکیوں پر گرلز تھیں چھت پر تالا لگاتھا اگر ایسا نہ ہوتا تو جانیں بچ سکتی تھیں ، کے ایم سی کا عملہ صبح سے کام کررہا ہے ، کام مکمل ہونے پر انوسٹی گیشن کی جائے گی اور قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج کے واقعے کو مثال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو ، بنیادی غلطی انتظامیہ کی ہےچند پیسے بچانے کی کوشش کی ، اطراف کی فیکٹری میں بھی یہی صورتحال نظر آرہی ہے ، فیکٹری مالکان اپنا مال بچانے کے لیے جو اقدامات کرتے ہیں وہ خطرناک ہوتے ہیں ، ڈی سی کو ہدایت دی ہیں کہ انسپکشن کرکے رپورٹ دیں۔

  • شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار

    شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار

    محکمہ داخلہ سندھ نے شاپنگ مالز،ریسٹورٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس، ہوائی جہاز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

    اس کے علاوہ ہوٹل، شاپنگ مالز اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے بھی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ویکسینیشن کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاہم پبلک ڈیلنگ کے تمام ادارے، ٹرین اور بذریعہ سڑک سفر کے لئے ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن 15 اکتوبر رکھی گئی ہے۔

  • نور مقدم قتل کیس کا ابتدائی چالان مکمل،قاتل ظاہر جعفر کے حوالے سے اہم خبرآگئی

    نور مقدم قتل کیس کا ابتدائی چالان مکمل،قاتل ظاہر جعفر کے حوالے سے اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس کا ابتدائی چالان مکمل،قاتل ظاہر جعفر کے حوالے سے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق نور مقدم قتل کیس کا ابتدائی چالان مکمل ہو گیا، ظاہر جعفر کے علاوہ 11 افراد مجرم قرار دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے نور مقدم کیس کا ابتدائی چالان مکمل کر لیا ہے، جو پیر کو عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم ظاہر جعفر کو مجرم قرار دیا گیا ہے، ملزم کے والدین اور تھراپی ورک کے مالک اور ملازم بھی مجرم قرار دیے گئے ہیں۔

    مجموعی طور پر چالان میں 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، 5 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ 2 ہفتے بعد موصول ہوگی، جس کے بعد مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق چالان میں تمام ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کی استدعا کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان میں دیگرملزمان پراعانت اورجرم چھپانے کے تحت سزا کی استدعا کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ 24 اگست کو نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت 6 ملازمین کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

  • دنیا کی نظریں کابل پرجم گئیں‌ :غیر ملکیوں کےانخلاء کا عمل آخری مراحل میں داخل

    دنیا کی نظریں کابل پرجم گئیں‌ :غیر ملکیوں کےانخلاء کا عمل آخری مراحل میں داخل

    کابل:دنیا کی نظریں کابل پرجم گئیں‌ :غیر ملکیوں کےانخلاء کا عمل آخری مراحل میں داخل ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

    کابل سے غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، آسٹریلیا اور تین یورپی ممالک نے انخلاء کا آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی آخری پرواز جمعرات کو کابل سے اڑی، برلن نے 4ہزار 100 افغانوں سمیت 5 ہزار 347 افراد کو کابل سے نکالا، فرانس نے 2500 افغان اور 100 فرانسیسی شہریوں کو ریسکیو کیا۔ آخری پرواز آج روانہ ہوئی۔

    سپین کی آخری پرواز بھی آج 80 ہسپانوی ،4 پرتگالی، اور 83 افغان شہروں کو لے کر دبئی پہنچی، سپین نے مزید آپریشن نہ کرنے کا اعلان کیا۔ آسٹریلیا نے 4100 افراد کو ریسکیو کرنے کے بعد آپریشن بندکردیا۔

    دوسری جانب برطانیہ کا کابل سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا 31 اگست تک انخلاء کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوجی کمانڈروں کو داعش خراسان کے اثاثوں، سہولتوں اور قیادت پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے یہ حملہ کیا، ساتھ ہی جو امریکا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ہم معاف نہیں کریں گے، نہ ہم بھولیں گے، ہم تمہیں شکار کریں گے اور وصولی کریں گے۔

    دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے مزید حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر امریکی کمانڈرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹ یا بارود بھری گاڑی سے حملے کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تیار رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، کچھ خفیہ اطلاعات طالبان کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں اور ان کے خیال میں کچھ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

  • افغان طالبان کابل ایئر پورٹ کا انتظام ترکی کے حوالے کرنا چاہتے ہیں: رجب طیب اردوان

    افغان طالبان کابل ایئر پورٹ کا انتظام ترکی کے حوالے کرنا چاہتے ہیں: رجب طیب اردوان

    انقرہ: افغان طالبان کابل ایئر پورٹ کا انتظام ترکی کے حوالے کرنا چاہتے ہیں،،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، طالبان چاہتے ہیں کہ افغانستان کے دارالحکومت میں کابل ایئر پورٹ کا انتظام ترکی سنبھال لے۔

    بوسنیا ہرزیگوینا روانگی سے قبل اتاترک ہوائی اڈے پر پریس بریفنگ کے دوران رجب طیب اردوان نے کابل میں دہشت گرد حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل افغان دارالحکومت میں رونما ہونے والی فلاکت، دہشت گرد حملوں پر ہم لعنت ملامت بھیجتے ہیں۔ داعش کا اس سلسلے کے دوران ایسا گھناؤنا اقدام خطے اور دنیا میں اس کے کس قدر بیانک ہونے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فرائض ادا کرنے والے ترک فوجیوں کے اس ملک سے انخلا کا عمل جاری ہے ہم اس عمل کو قلیل ترین مدت اور سرعت سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی کے ساتھ، کہاں پر کس وقت اور کس نوعیت کے مذاکرات کرنے کی کسی سے اجازت لینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کابل ہوائی اڈے کا نظم و نسق سنبھالنے کے معاملے میں ہم نے طالبان کو تجاویز پیش کی ہیں، تاہم اس معاملے میں فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ دفتر داخلہ کے ریکارڈز کے مطابق اسوقت ترکی میں قانونی اور قانونی طور پر 3 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں، ہم نقل مکانی کے معاملے میں بڑے حساس ہیں اور اپنی سرحدوں کے گرد دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔

    ترک صدر نے کہا ہے کہ طالبان نے ترکی سے استدعا کی ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ کا انتظام سنبھال لے، تاہم اس سلسلے میں ترکی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ افغانستان میں انتظامی صورت حال واضح ہونے کے بعد ہی ترکی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گا۔ اس سلسلے میں کابل میں ترک سفارت خانے میں طالبان کی ترک حکام کے ساتھ تین گھنٹوں تک گفتگو ہوئی۔

  • وزیراعظم نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا

    وزیراعظم نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن کمیشن ارکان کی خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

    اس خط کی تصدیق عمران خان کے قریبی ساتھی وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی جانب سے خط لکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ارکان کیلئے 3، 3 نام تجویز کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے ممبر پنجاب کیلئے احسن محبوب، راجا عامر خان اور سید پرویز عباس جبکہ خیبر پختونخوا کے رکن کیلئے جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ خان، فرید اللہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے ہیں۔

     

     

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے تحت اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا اور اپوزیشن کے جواب کے بعد ممبران کی تعیناتی ہوسکے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر اورممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے۔

    ان خالی نشستوں پر آئین کے تحت حکومت کو 45 دن کے اندر نئے ممبران کی تعیناتی کرنا ہوتی ہے تاہم الیکشن کمیشن 3 ارکان کے ساتھ فعال رہ سکتا ہے۔