Baaghi TV

Author: +9251

  • روشن اپنا گھراسکیم گیم چینجرمنصوبہ :اوورسیز      پاکستانیوں کوخوش دیکھ کرخوشی ہوتی ہے:وزیراعظم

    روشن اپنا گھراسکیم گیم چینجرمنصوبہ :اوورسیز پاکستانیوں کوخوش دیکھ کرخوشی ہوتی ہے:وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو روشن اپنا گھر جیسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے شامل کرکے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کرسکتے ہیں اور یہ اسکیم گیم چینجر ہے۔

    اسلام آباد میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں خاص طور پر اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بدقسمتی سے پاکستان کے دیگر اثاثوں کی طرح سمندر پار پاکستانیوں کو اس طرح استعمال نہیں کیا جس طرح کرنا چاہیے تھا، سب سے کم ان سے فائدہ اٹھایا، صرف ترسیلات زر ہوتی ہیں، وہ انہیں ویسے بھی اپنے خاندانوں کے لیے کرنی ہوتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ ترسیلات ہوئیں لیکن یہ صرف ایک قطرہ ہے، اصل میں ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی کے برابر 90 لاکھ پاکستانیوں کے پاس باہر پیسہ ہے، ہماری پوری کوشش تھی کہ کیسے اس کو لاسکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ سرمایہ کاری ہوگی، ٹیکنیکل اسکلز اور باصلاحیت پاکستانیوں کو ملک میں واپس لانا تھا لیکن بدقسمتی سے ہم وہ ماحول نہیں دے سکے کہ وہ واپس آکر یہاں کام کرسکتے لیکن ہم بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے اور جو لوگ باہر کرپشن فری ماحول میں کام کرنے کے عادی ہیں وہ کرپٹ ماحول میں کام نہیں کرسکتے، اس لیے ہم آسانی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کام کرنے کے لیے باہر جاتے ہیں، ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان میں گھر بنایا جائے، اس کے لیے ان کو بڑے مسائل ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ یہاں قبضہ گروپ بیٹھے ہوئے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے لوگوں نے کہا، ہم نے محنت کرکے ایک پلاٹ حاصل کیا اور چند سال بعد پتہ چلا کہ قبضہ ہوگیا، پھر عدالتوں کے چکر لگاتے رہے اور آخر ان کے ساتھ کم داموں میں معاملہ ختم کردیتے ہیں اور کئی دفعہ انہی پر مقدمہ ہوجاتا ہے، یعنی ان کے پلاٹ پر بھی قبضہ ہوگیا اور مقدمہ بھی ان کے خلاف ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قبضہ گروپ کا ریکٹ بنا ہوا ہے اور ان پر ہم اس وقت جہاد کر رہے ہیں، میری پوری حکومت صوبوں میں جہاں ہماری حکومت ہے وہاں قبضہ گروپ کے خلاف پورا زور لگا رہی ہے کیونکہ یہ صوبائی معاملہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روشن اپنا گھر وہ منصوبہ ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پتہ چل جائے گا کہ اس کی ضمانت بینک دے رہے ہیں اور معلوم ہوگا یہ جو پلاٹ لے رہا ہوں، اس کے پیچھے ضمانت ہے اور میرے لیے کوئی خدشہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ میرے خیال میں ایک گیم چینجر ہے، جس سے ہم پاکستان کے لیے بہت زیادہ پیسہ لا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کو ڈالرز کی شدید ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو پاکستان پائیدار گروتھ کی طرف نکل جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولت دیں گے اور انہیں خوف نہ ہو کہ ان کی جائیداد پر قبضہ ہوگا۔

  • پی ٹی آٸ کے ضلعی صدر شوکت تھیم کا کوٹ محمد یار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ

    پی ٹی آٸ کے ضلعی صدر شوکت تھیم کا کوٹ محمد یار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ

    میاں شوکت تھہیم کا کوٹ محمد یار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ ۔

    تفصیلات کے مطابق ۔
    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)آج صبح بروز جمعہ پی ٹی آٸ کے ضلعی صدر میاں شوکت تھیم کی جانب سے کوٹ احمد یار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ لیا گیا ۔

    مزید شوکت تھیم نے گلیوں کی مرمت کے لئے فنڈز کی فراہمی اور سب سے اہم
    کوٹ محمد یار میں گرلز اور بوائے سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لیے خصوصی کوشش کا وعدہ بھی کیا ۔

    اُنکا کہنا تھا کہ ہم شہر چنیوٹ کی عوام کے مساٸل کو حل کرنے کیلیے ہر وقت کوشاں ھیں خاص طور پر تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلیے ہم پر عزم ھیں۔

    علاقہ کے لوگوں نے میاں شوکت تھیم صاحب کی تشریف آوری پر اور انکے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے پر دلی شکریہ ادا کیا ۔

  • کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کے انتظامات مکمل

    کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کے انتظامات مکمل

    پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے جلسے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف اوردیگرقائدین خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 29اگست کو پی ڈی ایم کے کراچی میں جلسے کےانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، جلسہ کی میزبانی جے یو آئی سندھ کرے گی۔

    ،ترجمان جے یوآئی کا کہنا تھا کہ کراچی کاجلسہ سابقہ تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑے گا ، کراچی جلسےمیں سندھ بھرسےجے یو آئی کارکن شرکت کریں گے ، جلسے سے مولانا فضل الرحمان ،شہبازشریف اوردیگرقائدین خطاب کریں گے۔

    خیال رہے وفاقی اورسندھ حکومت نےپی ڈی ایم کوجلسہ کی اجازت دے دی ہے اور مزار قائد مینجمنٹ بورڈنے پی ڈی ایم کوباغ جناح میں جلسےکیلئے این اوسی دے دیا ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے پی ڈی ایم کوجلسے کیلئےاین او سی جاری کیا۔

    اجازت نامے میں18نکاتی پابندیوں پر عمل درآمد ضروری ہوگا ، جس کے تحت ٹریفک بلاک یاعام شہریوں کےلیےروڈکوبلاک نہیں کیاجائےگا ، لاؤڈاسپیکرایکٹ کی پابندی ہوگی اور پروگرام رات8بجےتک ختم کرنا ہوگا۔

    اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل درآمدکو یقینی بناناجلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

  • ہم جنسی پرستی کو پروموٹ کرنے والا گینگ ڈرامائی اندازمیں گرفتار

    ہم جنسی پرستی کو پروموٹ کرنے والا گینگ ڈرامائی اندازمیں گرفتار

    فیصل آباد : ہم جنسی پرستی کو پروموٹ کرنے والا گینگ ڈرامائی اندازمیں گرفتار ،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی کے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ملزمان ہم جنس پرستی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگاتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسد علی،تنویر خان، عمیر ریاض اور عثمان غنی شامل ہیں۔’

    ایف آئی اے حکام کے مطابق رواں ماہ ہی شہر قائد میں بھی چائلڈ پورنوگرافی کے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا۔

    سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے ملزم حسین کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے کئی ساتھیوں کے نام بتائے ہیں۔ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا اور تحقیات کرنی ہے۔ کم عمر بچوں کی نازیبا تصاویر پھیلانے کا گروہ موجود ہے۔

    ایف آئی اے نے شہری کی شکایت پر ملزم کو صدر کے علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے ملزم حسین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

  • کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 17 مزدور جاں بحق

    کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 17 مزدور جاں بحق

    کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 17 مزدور جاں بحق جب کہ فائر بریگیڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی.

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فیکٹری پہنچ گیا اور آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فیکٹری کے اندر دھواں بھر جانے کے باعث مزید افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے،اس لئے فیکٹری کی دیواریں گرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے اب تک 13 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے مزید 4 دم توڑ چکے ہیں، فیکٹری میں دھویں کے باعث اندر جانا ممکن نہیں جب کہ 2 فائر فائٹرز بھی کارروائی کے دوران عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 افراد کی شناخت سلمان، فرمان، علی، حسن اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے، علی، حسن، فرمان اور فرحان ایک ہی خاندان کے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور محکمہ لیبر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کرنے اور زخمیوں کا علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

  • فیصل آباد میں بیک وقت ایک لاکھ پودے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے

    فیصل آباد میں بیک وقت ایک لاکھ پودے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے

    فیصل آباد(27اگست 2021)وزیراعظم کے ٹین بلین ٹری منصوبہ کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع فیصل آباد میں بیک وقت ایک لاکھ پودے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

    تحصیل سٹی وصدر میں 20 ہزار،تحصیل جڑانوالہ،سمندری،تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ میں 16/16 ہزار پودے لگائے گئے۔کلیم شہید پارک نڑوالا روڈ میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر کالونیر وکلچر میاں خیال احمد کاسترو،ڈویژنل کمشنر ثاقب منان،ڈپٹی کمشنر محمد علی،ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد،لطیف نذر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد خالد،عفیفہ شاجیہ،اسسٹنٹ کمشنرز سید ایوب بخاری،عمر مقبول،سی ای اوایجوکیشن علی احمد سیان،ماہر تعلیم اختر بٹ،انچارج کنٹرول روم محمد صادق اور دیگر افسران نے طالب علموں کے ہمراہ ایک ہی وقت میں پودے لگائے جبکہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز فیصل سلطان،نعمان علی،محمد زبیراور محمد حیدر نے بھی سکولوں کے بچوں کے ہمراہ شجرکاری کی جسے کلیم شہید پارک سے سکرین پر براہ راست دکھایا گیا۔

    صوبائی وزیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین گرین پروگرام کے تحت ایک وقت میں ایک لاکھ پودا لگانے پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ شجرکاری وقت کی شدید ترین ضرورت ہے۔ڈویژنل کمشنر نے وسیع شجرکاری مہم کو سراہا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے فیصل آباد تعیناتی کے آخری روز بھی ریکارڈ قائم کراکر ضلع کا نام روشن کیا ہے۔

    انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ لگائے جانے والے پودوں کی نشوونما کی بھی ذمہ داری اٹھائیں تاکہ کل کو یہ پودے شجربن کر انہیں سایہ اور ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آج فیصل آباد میں فرائض کی انجام دہی کے آخری روز ریکارڈ قائم کراکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وہ پہلا ضلع ہے جس کی تمام تحصیلوں میں ایک ہی وقت میں شجرکاری کا آغاز کیاگیا۔

    انہوں نے شجرکاری مہم اور بیک وقت ایک لاکھ پودے لگانے میں اسسٹنٹ کمشنرز،ایجوکیشن اتھارٹی اور دیگر معاون اداروں کی کاوشوں کو سراہااور کہا کہ کلین گرین پروگرام پر اسی جذبے سے عملدرآمد جاری رکھا جائے۔شجرکاری تقریبات کے دوران قومی ترانہ بجایا گیا اور طالب علموں نے جوش وجذبے سے پودے لگائے۔

  • آج کورنگی  فیکٹری میں لگنے والی آگ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے زخم تازہ کردیئے :رمضان چھیپا

    آج کورنگی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے زخم تازہ کردیئے :رمضان چھیپا

    کراچی :آج کورنگی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے زخم تازہ کردیئے ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے پر چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی رمضان چھیپا نے کہا کہ واقعے نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کی دلخراش یاد تازہ کر دی ۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چھیپا کے سربراہ رمضان چھیپا نے کہا کہ فیکٹری میں انسان زندہ جل گئے ، اس المیے نے سانحہ بلدیہ کی یاد تازہ کردی ، فیکٹری میں آنے جانے کیلئے صرف ایک راستہ ہے ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی راستہ نہیں رکھا گیا تھا،

    رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ اگر یہاں آنے اور جانے سمیت دیگر ہنگامی راستے رکھے جاتے تو شائد جانی نقصان نہ ہوتا مگر فیکٹری مالکان چند پیسے بچانے کیلئے ہنگامی اخراج کے راستوں سمیت دیگر حفاظتی انتظامات نہیں کرتے ۔

    رمضان چھیپا نے بتایا کہ سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کے بعد تمام فیکٹریوں کیلئے ہدایات جاری ہوئی تھیں کہ وہ ہنگامی اخراج کے وسیع راستوں سمیت آگ پر قابو پانے والے آلات کی فیکٹریوں ، کارخانوں میں موجودگی کو لازم بنائیں ، مگر اس سانحے میں بھی شدید غفلت کے آثار نمایاں ہیں

  • کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی ،حیران کن انکشافات کا سلسلہ جاری

    کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی ،حیران کن انکشافات کا سلسلہ جاری

    کراچی :اورنگی ٹاﺅن میں فیکٹری میں آتشزدگی ،حیران کن انکشافات کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں انتہائی افسوسنا ک واقعہ پیش آیا ہے ، کورنگی کے علاقے مہران ٹاون میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ا ب انکشا ف ہواہے کہ فیکٹری رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکی لیکن متاثرہ حصے میں بتایا جارہاہے کہ 35 افراد موجود تھے ، اب تک 16 افراد کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

    انکشاف ہواہے کہ فیکٹری طور رہائشی اوور سیز سوسائٹی کے پلاٹ پر غیر قانو نی طور پر قائم کی گئی تھی ۔ یہ فیکٹری سوسائٹی کے پلاٹ نمبر سی 40 پر تعمیر کی گئی تھی ۔ کے ڈی اے حکام کاکہناہے کہ رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتی ہیں اور یہ مکمل طور پر غیر قانونی کام ہے ۔ حکام کا کہناہے کہ اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    آتشزدگی کا واقعہ آج صبح قریب ساڑھے دس بجے پیش آیا ، مزدوروں نے بھاگ کر چھت پر جانے کی کوشش کی مگر چھت پر جانے والے دروازے پر لگے تالے کی بدولت مزدور بری طرح پھنس کر رہ گئے اور زندہ جل گئے۔آگ پر قابو پالیا گیا مگر کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ف

  • کل وزیراعظم نے حکومتی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کی

    کل وزیراعظم نے حکومتی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کی

    ‏حلیم عادل شیخ نے اپنی وڈیو بیان میں کہا
    کل وزیراعظم نے حکومتی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کی، 22 سالہ جدوجہد کل پہر پوری قوم نے دیکھی نرسری والے لیڈر نہیں ان کی کامیابیاں شامل ہیں.

    فارین یکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوا ٹیکس کلیکشن بڑھ گئےکرنٹ اکؤنٹ خسارہ کم ہوا.
    ‏روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذرہعے پیسے موصول ہوئے،

    ایکسپورٹ اور سروسز میں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا 260 ارب روپے کووڈ کے دوران عوام کو دیے گئے

    کامیاب نوجوان پروگرام میں 20 ارب نوجوانوں کو بغیر سود کے جاری ہوچکے.‏پورے ملک میں صوبے صحت کارڈ عوام کو دے رہے ہیں.

    سندھ میں بھٹو زندہ ہے اس لیے عوام کو کچھ نہیں ملے گا کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر جاری ہے

    کلین اینڈ گرین مہم سے درخت لگائے جارہے ہیں.‏کل ہم نے اپنی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی،

    اب بلاول میڈیا اپوزیشن سب کو بلاکر اپنی 13 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں

    بلاول اسکرین پر اپنی کارکردگی کیا دکھائیں گے تھر کے مرتے بچے؟‏آر او پلانٹس میں کرپشن کی وجہ سے مرتے لوگ اسکرین پر ہونگے.اسکرین پر لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ 5 ہزار لوگ ہوں گے

    ان کی اسکرین پر کچرے اور گٹر کے پانی سے بھرا کراچی ہوگا.بلاول کی اسکرین پر لوگ روڈ رستوں پر ڈبے لیکر پانی کی تلاش میں نظر آئیں گے،

    اسکرین پر بند اسکولیں بھینسوں کے باڑے بنے نظر آئیں گے ایک ایک بیڈ پر چار مریض نظر آئیں گے بلاول زرداری صاحب گھومنے پھرنے سے کچھ نہیں ہوگا.

    ‏اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے ہمیں اپنی 13 سالہ کارکردگی بتائیں،8900 ارب کی کرپشن کا جواب عوام کو دیں

    آپ کچھ نہیں دکھائیں گے تو ہم عوام کو آپ کی کرپشن دکھائیں گے.

  • کراچی حادثے پرشہبازشریف کا اظہارافسوس

    کراچی حادثے پرشہبازشریف کا اظہارافسوس

    کراچی: حادثے پرشہبازشریف کا اظہارافسوس،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں پراظہارافسوس کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے دکھ کا تذکرہ کرتے ہوئے متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کا مطالبہ کیا ہے

     

    یاد رہے کہ کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ نے تباہی پھیلادی، سانحہ میں دو سگے بھائیوں سمیت 16مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے درجے کی آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے، ہر طرف افراتفری کا عالم تھا۔ کافی دیر کی کوششوں کے بعد کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی، فیکڑی میں کولنگ کا عمل اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔