Baaghi TV

Author: +9251

  • اعلیٰ سرکاری آفیسرکے ہاتھوں‌ خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    اعلیٰ سرکاری آفیسرکے ہاتھوں‌ خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    اسلام آباد:اعلیٰ سرکاری آفیسرکے ہاتھوں‌ خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی،اطلاعات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک آفیسر پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی طرف سے پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کرکے اپنے ساتھ ہونے والی بربریت کی رپورٹ کی گئی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ناصر نامی ملزم وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپٹی منیجر کے عہدے پرفائز ہے۔

    ذائع کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ملزم نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس دوران ویڈیو بھی بنا لی اور اس ویڈیو کی وجہ سے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ”ملزم اس ویڈیو کی وجہ سے مجھے گزشتہ ایک سال سے بلیک میل کرتا اور میرا استحصال کرتا آ رہا ہے۔

    وہ مجھے اپنے اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں واقع فلیٹ میں آنے پر مجبور کرتا اور وہاں مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا۔ اب میرا صبر جواب دے چکا ہے لہٰذا میں پولیس کو اس کی رپورٹ کر رہی ہوں۔ وہ ایک بااثر حکومتی افسر تھا جس کی وجہ سے میں اب تک خاموش رہنے پر مجبور رہی۔“

    خاتون کی رپورٹ پر کراچی کمپنی پولیس سٹیشن نے ملزم کے خلاف خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، اس کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور اسے بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے

  • حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا

    حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا

    اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ میں مقیم سابق سفیر حسین حقانی کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔ کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حسین حقانی کی پاکستان کو حوالگی کیلئے انٹرپول ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھ دیا۔

    ایف آئی اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ان پر دو ملین ڈالرز کی خوردبرد اور دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اوران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، انٹرپول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔

    یاد رہےکہ حسین حقانی پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے‌خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں اورمیموگیٹ سیکنڈل کے مرکزی کردار بھی ہیں‌

  • پولیس پارٹی پرحملہ ڈی ایس پی سمیت 2اہلکارشہید

    پولیس پارٹی پرحملہ ڈی ایس پی سمیت 2اہلکارشہید

    ٹھٹھہ:پولیس پارٹی پرحملہ ڈی ایس پی سمیت 2اہلکارشہید،اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے بابڑا میں پولیس پارٹی پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر عمران احمد کے مطابق گھارو کے قریب بابڑا کے مقام پر ایف آئی آر میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی غلام رسول سیال اورایس ایچ اوگھارو ممتاز بروہی کی سربراہی میں جانے والی پولیس پارٹی پر نامزد ملزم اور اس کے ساتھیوں نےفائرنگ کردی۔

    انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سخی بخش اور اہلکار علی نواز شہید جبکہ ڈی ایس پی اورایس ایچ اوسمیت 4 اہلکارزخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھاکہ لاشوں اور زخمیوں کو گھارو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔اُدھر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹہ میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ مجرمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

  • دیورکا بھابھی پربدترین تشدد:وائرل ویڈیونے ہردل دکھی کردیا

    دیورکا بھابھی پربدترین تشدد:وائرل ویڈیونے ہردل دکھی کردیا

    ساہیوال:دیور کا بھابھی پر بدترین تشدد:وائرل ویڈیونے ہردل دکھی کردیا ،اطلاعات کے مطابق ساہیوال کے علاقے نور شاہ میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے بھابھی پر بدترین تشدد کیا، گلی میں گھسیٹتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے اپنی بھابھی پر تھپڑوں اور ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کیا لیکن تھانہ نورشاہ پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم کی کوئی شنوائی نہیں کی۔

     

     

     

    ایس ایچ او تھانہ نورشاہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا گھریلو معاملہ پر جھگڑا ہوا جس پر دیور نے بھابھی کو سرعام گلی میں تشدد کیا۔ دونوں پارٹیوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں جس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی اس کیس میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ملزم فرار ہو چکا ہے، بھابھی پر سرعام تشدد کرنے والے دیور کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

  • کراچی پیپلزپارٹی کا شہر بن چکا ہے، کنٹومنٹ سمیت تمام الیکشن جیتیں گے، سیدہ تحسین عابدی

    کراچی پیپلزپارٹی کا شہر بن چکا ہے، کنٹومنٹ سمیت تمام الیکشن جیتیں گے، سیدہ تحسین عابدی

    پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور تجزیہ کار سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی کا طرز سیاست بدل چکا ہے ہمارا چیئرمین کراچی کی تقدیر بدلنے میدان میں آچکے ہیں۔ کراچی کی گلیوں اور ایمپریس مارکیٹ سمیت کراچی میں عوام کے مسائل جاننے اور حل کرنے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد اور شجرکاری مہم میں حصہ انکی کراچی کے عوام سے محبت کا عکاس ہے۔
    کراچی پیپلزپارٹی کا شہر بن چکا ہے۔ کنٹومنٹ سمیت تمام الیکشن جیتیں گے۔ سیدہ تحسین عابدی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ، چیئرمین بلاول بھٹو، فریال تالپور ، نثار کھوڑو، مراد علی شاہوقار مہدی اور پی پی پی کی اعلی قیادت کے ہمراہ اجلاس میں شرکت۔ پیپلزپارٹی دلوں پر حکومت کرتی ہے۔
    شہری علاقوں کے عوام پی پی پی کا ھصہ بن رہے ہیں ۔ سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ عوامی لیڈر نے کراچی کی گلی گلی جا نا شروع کردیا ہے عوام میں گھل مل رہے ہیں ۔

    کراچی کے دن بھی پیپلزپارٹی پھیرنے والی ہے۔ کامیابی کام سے ملتی ہے عودوں اور دوووں سے نہیں ۔ سیدہ تحسین عابدی کا کنٹومنٹ ایریاز میں انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بڑی تعداد میں علاقہ عوام اور پی پی پی میں شامل ہونے والے ساتھیوں کی بڑی تعدداد کے ہمراہ گھر گھر اور کیمپوں پر جا کر مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت شہری اور دیہی کی تفریق کی گئی لیکن اب عوان جاگ چکے ہیں وہ کسی کارڈ پر نہیں کھیلیں گے۔ کنتومنٹ انتخابات میں تیر پر مہر لگے گی۔ بلاول بھٹو کی سوچ ملک بھر اور بالخصوص کراچی اور سندھ کے عوام کو ترقی یادتہ دیکھنے کی ہے اور یہی انکی کامیابی کی کنجی ہے۔

  • پورٹ اینڈ شپنگ انتظامیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

    پورٹ اینڈ شپنگ انتظامیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

    صوبہ سندھ کے داراؒھوکمت کراچی کے ساحل پر ایک ماہ سے پھنسے بحری جہاز کے معاملے پر پورٹ اینڈ شپنگ انتظامیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا ہے کہ اب سیلویج کمپنی کو جہاز نکالنے کے لیے 2 سے 3 دن کا وقت دیا جائے گا ، اگر کمپنی آئندہ تین روز تک بھی جہاز نہ نکال سکی تو پھر جہاز کے مالک کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا اس کے علاوہ کمپنی کے پلان کے اجازت نامے کی بھی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔
    معلوم ہوا ہے کہ بحری جہاز کی مالیت 2 ملین ڈالر کے قریب ہے، جس کو ریت سے نکالنے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ نے ایک ملین ڈالر کا تقاضا کیا لیکن جہاز کے مالک نے ناتجربہ کار کمپنی سے رجوع کر لیا اور جہاز کے مالک نے شپنگ ایجنٹ کے ذریعے سی میکس کو ہائر کیا جب کہ سی میکس کے پاس اس طرح کے جہاز نکالنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے ، جس کی وجہ سے سی میکس نے بھی جہاز کو نکالنے کے لیے ایان شپنگ کو ٹھیکہ دے دیا ، جس کا تعلق گڈانی سے ہے جہاں ایان کمپنی جہاز توڑنے کا کام کرتی ہے اور ریت سے جہاز نکالنے کا اس کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے۔
    (جاری ہے)

    ذرائع کے مطابق جہاز کو نکالنے میں ناکامی پر دونوں کمپنیاں اب نا تجربہ کاری کی وجہ سے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کر رہی ہیں، گزشتہ روز بھی جہاز کو نکالنے کے لیے پرانی رسی استعمال کی گئی جو ٹوٹ گئی حالاں کہ اگر گزشتہ روز ہی دو مضبوط اور نئے رسے استعمال کیے جاتے تو جہاز نکالنے میں کامیابی ہونے کے امکانات واضح تھے۔ خیال رہے کہ جہاز کو کراچی کے سی ویو پر پھنسے ہوئے ایک ماہ 4 گزر چکے ہیں، جہاز کو نکالنے کے آپریشن میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب جہاز کو 800 میٹر تک سمندر میں کھینچا گیا اور اس نے لہروں پر تیرنا شروع کردیا لیکن اسے بروقت ٹگ بوٹ سے منسلک نہ کیا جاسکا کہ اس دوران جہاز سے ٹگ بوٹ تک باندھا گیا رسہ ٹوٹ گیا اور جہاز دوبارہ ساحل پر آکر لگ گیا ۔

  • بھارتی فضائیہ تباہی کےدھانے پرجنگی طیارہ تباہ

    بھارتی فضائیہ تباہی کےدھانے پرجنگی طیارہ تباہ

    جے پور:بھارتی فضائیہ تباہی کےدھانے پرجنگی طیارہ تباہ ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گرزرہی ہے ، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع آندرا پردیش کے علاقے میڈک میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 بائیسن جنگی طیارہ اس وقت گر کر تباہ ہوا جب اسے حیدرآباد میں قائم فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا ، جس میں انڈین ایئرفورس کا پائلٹ شدید زخمی ہوا ، اس واقعے کی تصدیق بھارتی فضائیہ نے بھی کی ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا مگ 21 تربیتی طیارہ تھا ، جس کو سپرش رانا نامی نوجوان افسر اڑا رہا تھا ، جو کہ اپنے کریئر میں دوسری بار اکیلے طیارہ اڑانے کی کوشش کررہا تھا ، جس کے لیے طیارے نے صبح 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تاہم ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا۔

    اس سے پہلے اسی سال مارچ میں بھی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا ، بھارتی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا ، مگ 21 طیارے نے سینٹرل انڈیا میں ائیربیس سے ٹریننگ مشن کے لیے اڑان بھری تھی، مگ 21 طیارے پرواز کے فورا بعد گر کر تباہ ہوا،طیارہ حادثے میں گروپ کیپٹن بھی ہلاک ہو گیا ، اس حوالے سے بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کیاور کہا کہ تربیتی پرواز کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں گروپ کیپٹن اے گپتا خان جان کی بازی ہار گئے۔

  • والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی خوبصورتی کا معاہدہ کرلیا

    والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی خوبصورتی کا معاہدہ کرلیا

    لاہور:والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی خوبصورتی کا معاہدہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اندرون لاہور کی خوبصورتی کے لیے GOBIS پینٹس کے ساتھ باہمی یاداشت پر دستخط کیے۔

    پروجیکٹ کے تحت ، گوبیز پینٹس اندرون لاہور کے مختلف مقامات کی خوبصورتی پر کام کرے گا. جس میں فورٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ بھی شامل ہے. اور زیادہ صحت مند ماحول کے لیے اندرون لاہور میں شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔

    گوبیز پینٹس نے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے ساتھ ثقافت اور سیاحت کے فروغ میں اپنی موجودگی سے اس موقع کو خوب سراہا۔

    ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ اس کوشش کا بنیادی مقصد اندرون لاہور کے کلچر اور سیاحت کو دنیا بھر میں پیش کرنا اور اس کی خوبصورتی کو بڑھانا ہے جو ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم جز ہے.

  • شہری سندھ کے عوام کو سول نافرمانی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان

    شہری سندھ کے عوام کو سول نافرمانی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان

    متحدہ قومی پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ شہری سندھ کے عوام کو مزاحمت اور سول نافرمانی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے موجودہ متنازع مردم شماری کو جواز بنا کر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت کرلی ہے جب کہ اس متنازع مردم شماری کا سب سے بڑا فائدہ خود پیپلز پارٹی کو ہوا ہے۔ 2017 کی مردم شماری میں شہری سندھ بالخصوص کراچی کے ساتھ تاریخی دھوکہ ہوا ہے، بلاول بھٹو زرداری بتائیں کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوریت کے پچھلے ادوار میں ایسی کون سی مجبوریاں تھیں جن کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے کبھی ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کروایا۔ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جب بھی ملک میں آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے۔

    کنوینر ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ ملک میں 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔ شہری سندھ کے مسائل کا حل مضبوط بلدیاتی نظام میں ہی مضمر ہے، سندھ کی بدقسمتی ہے کہ صوبے میں تاریخ کی بدترین کرپٹ حکومت قابض ہے۔ کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے لے کر جرائم کے واقعات میں سندھ سب سے آگے ہے۔ سندھ میں وزیروں سے لے کر سرکاری افسران کرپشن میں گرفتار ہورہے ہیں اور معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹنے والے ایسے وزیروں اور افسران کو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے سروں کا تاج سمجھتی ہے۔
    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی کراچی دشمنی کو چھپانے کیلئے رونا روتی ہے کہ ایم کیو ایم کراچی میں انہیں کام نہیں کرنے دیتی تو کیا ایم کیو ایم نے انہیں لاڑکانہ، دادو اور باقی سندھ میں بھی کام کرنے سے روکا ہے؟ کیا پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ اور دادو کے عوام کو بنیادی حقوق دے دیئے ہیں؟ کورونا وبا پر ایم کیو ایم پاکستان حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے مگر سندھ حکومت کورونا کا بہانہ بناکر شہری سندھ کا معاشی اور تعلیمی قتل عام کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی پاکستان کے معاشی حب کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے جو کہ کھلی ملک دشمنی ہے۔

    رہنماایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ شہری سندھ کے ساتھ بڑھتی ہوئی زیادتیوں کے خلاف ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، مسلسل احتجاج کیا مگر اب ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، سندھ کے شہری عوام کو مزاحمت پر مجبور کیا جارہا ہے اور سول نافرمانی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ جب انتظامی بنیادوں پر پنجاب کی تقسیم کی بات کی جاسکتی ہے تو پھر سندھ کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟، حکمران اس موضوع پر سیاست اور منافقت کرنے کے بجائے اصولی موقف اختیار کریں کیونکہ سندھ میں انتظامی بنیادوں پر صوبہ شہری سندھ کے عوام کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور یہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

  • کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی برق رفتار تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں، اسد عمر

    کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی برق رفتار تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں، اسد عمر

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی برق رفتار تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریل اور ریلویز فریٹ کاریڈور کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر نے کراچی سرکلر ریلوے کی سنگ بنیاد کیلئے ستمبر تک تمام انتظامات مکمل کیے جانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے 43 کلومیٹر ٹریک پر کام جاری ہے ، کراچی سرکلر ریلوے کے لیے ماحول دوست الیکٹرک ٹرین چلے گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کیماڑی سے پیپری مارشلنگ یارڈ تک 50 کلومیٹر طویل فریٹ ٹرین منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔