Baaghi TV

Author: +9251

  • پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے:ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان

    پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے:ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان

    ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کہا ہے کہ پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔پارکوں میں جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کریں گے۔ ایڈوائزر ٹوسی ایم فارپی ایچ ایز اینڈ ٹورزم آصف محمود نے پی ایچ اے ملتان کے سیکورٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ ایڈوائزر ٹوسی ایم فارپی ایچ ایز اینڈ ٹورزم آصف محمود کو بریفنگ دینے کے موقع پر کیا۔

    ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مزید کہا ہے کہ لاہور واقع کے بعد پارکوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پارکوں کو فیملیز کے لیئے سازگار بنائیں گے۔شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل ہے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ پارکوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔پارک سستی تفریح کا ذریعہ ہے عوام کو پارکوں میں بہتر سہولیات دینے کے لیئے کوشاں ہیں۔

  • آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اہم اقدام: ہائیکنگ کے لئے جانیوالے شہریوں کی سیکیورٹی  کے لیے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

    آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اہم اقدام: ہائیکنگ کے لئے جانیوالے شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

    آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اہم اقدام،ہائیکنگ کے لئے جانیوالے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ٹریلز پرپولیس فورس تعینات کرنے کا فیصلہ۔راستہ بھول جانے والے شہریوں کو تلاش کرنے اور رہنمائی کیلئے ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریل تھری اورفائیو کا دورہ کیا۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر بھی ہمراہ تھے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو دوران ہائیکنگ مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریلز کی سرویلنس کی جائے گی۔پولیس فورس میں لیڈی فورس بھی ہوگی۔ ٹریلز کے پارکنگ ایریاز اور مارگلہ روڈ پر بائیسکل فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ پولیس فورس وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈکے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن رکھے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کے اہلکار بھی پولیس فورس کے ساتھ تعینات ہوں گے۔کسی بھی کال پر پولیس کی ٹیم فوری ریسپانس کرے گی۔ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے کئی اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔

  • مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر بڑا ردعمل آ گیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر بڑا ردعمل آ گیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر بڑا ردعمل آ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی تین سالہ کارکردگی کھاتا بھی ہے،کھلاتا بھی ہے اور بولتا بھی نہیں۔بزدار صاحب تین سال میں آپ نے پنجاب میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں ؟جنوبی پنجاب کا 35فیصد مختص کردہ بجٹ آپ جنوبی پنجاب کو دے نہیں سکے۔

    آپ نے پہلے جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر فراڈ کیا اب جنوبی پنجاب کا بجٹ بھی کھارہے ہیں۔عثمان بزدار نے تونسہ کو جنوبی پنجاب کا نام دے دیا ہے۔تحریک انصاف کا عوام کی خدمت سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس جماعت کا مشن صرف عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنا ہے۔تحریک انصاف کبھی بجلی کے نام پر،کبھی گیس کے نام پر ،کبھی ادویات اور کبھی پیٹرول کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ ماررہی ہے۔

  • کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔ وارگزار کروائی گئی اراضی  کی مالیت کروڑوں روپے

    کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔ وارگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت کروڑوں روپے

    حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔چک 48شمالی میں 102 کنال 10 مرلے سے زائدقیمتی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی۔وارگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 41 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر حویلیاں بنا کر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا ۔

    اس رقبہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اے سی سرگودھا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ریونیو فیلڈ سٹاف کو سرکاری زمین پر مزید ناجائز قابضین کی تفصیل دو روز میں تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

  • افغانستان کی بدلتی صورتحال:شاہ محمود کی تاجک ہم منصب کیساتھ ملاقات:اہم گفتگو

    افغانستان کی بدلتی صورتحال:شاہ محمود کی تاجک ہم منصب کیساتھ ملاقات:اہم گفتگو

    دوشنبے: افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں اور پہلے مرحلے میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔ ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ تاجکستان میں تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کا تسلسل، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے، بطور صدر شنگھائی تعاون تنظیم تاجکستان نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا، افغانستان میں امن و استحکام کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔

  • حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

    حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

    کوئٹہ:صوبائی حکومت نے بلوچستان کے محکمہ زراعت، تعلیم، اطلاعات، ایس اینڈ جی اے ڈی، خوراک، جنگلات، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے 213 افیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی۔ صوبائی حکومت نے تمام قواعد، افیسران کی سروس ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر اور سخت جانچ پڑتال کے بعد انہیں اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی۔

    صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 16 جون اور 6جولائی 2021 کو چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت منعقد ہوئے تھے اور اجلاس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آن افسران کی ترقی کی منظوری دے دی۔ جن میں 19گریڈ کے 13 آفیسران کو 20 گریڈ میں, 18 گریڈ کے 82 آفیسران کو 19 اسکیل میں جبکہ 17 گریڈ کے 87 افیسران کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔

    ان افیسران میں سینئربیورو کریٹس، ایگریکلچرسٹ، اساتذہ وغیرہ شامل ہیں۔ محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے بی سی ایس گروپ کے سہیل الرحمن، سیدال خان لونی اور بی ایس ایس گروپ میں بابر خان، ریاض احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی جبکہ محکمہ اطلاعات کے کامران اسد اور عبدالوحید زہیر کو 19 گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

  • چین دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے پروٹوٹائپ کی آزمائشیں اگلے سال شروع کر دے گا

    چین دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے پروٹوٹائپ کی آزمائشیں اگلے سال شروع کر دے گا

    بیجنگ: چینی کمپنی ’’مِنگ یانگ اسمارٹ انرجی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال سے دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے پروٹوٹائپ کی آزمائشیں شروع کرے گی جسے 2024 ءتک تجارتی پیمانے پر فروخت کےلیے پیش کردیا جائے گا۔ یہ وِنڈ ٹربائن ساحل سے دور سمندر میں نصب کی جائے گی۔مائی ایس ای 16.0-242 (MySE 16.0-242) کہلانے والی یہ ونڈ ٹربائن 242 میٹر (794 فٹ) بلند ہوگی اور سالانہ 80 گیگاواٹ آور کی شرح سے بجلی بناسکے گی۔

    آسان الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ 25 سال تک اتنی بجلی پیدا کرسکے گی کہ جو 20 ہزار گھروں کی ضروریات پوری کرنے کےلیے کافی ہوگی۔ فی الحال دنیا کی سب سے بڑی وِنڈ ٹربائن کا اعزاز امریکا کی ’’ہیلی ایڈ ایکس‘‘ کے پاس ہے جسے ’’جنرل الیکٹرک‘‘ نے تیار کیا ہے۔ 853 فٹ اونچی یہ ونڈ ٹربائن 2023 تک مکمل ہوگی جس کی ہر پنکھڑی یعنی ’’بلیڈ‘‘ کی لمبائی 107 میٹر (351 فٹ) ہوگی۔

    اس کے مقابلے میں چینی کمپنی منگ یانگ کی ونڈ ٹربائن کی اونچائی ضرور کم رکھی جائے گی لیکن اس کا ہر بلیڈ 118 میٹر (387 فٹ) لمبا ہوگا، جو ہیلی ایڈ ایکس ونڈ ٹربائن بلیڈ سے 11 میٹر زیادہ لمبا ہوگا۔کمپنی پریس ریلیز کے مطابق، جب ونڈ ٹربائن کے تینوں بلیڈ گھومنا شروع کریں گے تو یہ مجموعی طور پر 46 ہزار مربع میٹر کا رقبہ گھیریں گے جو فٹبال کے چھ میدانوں سے بھی زیادہ بڑا ہوگا۔

    دلچسپی کی بات یہ ہے کہ منگ یانگ کمپنی کی پچھلی سب سے بڑی وِنڈ ٹربائن (MySE 11.0-203) کی نسبت یہ ونڈ ٹربائن اگرچہ صرف 19 فیصد بڑی ہوگی لیکن یہ متوقع طور پر اس کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ بجلی بنانے کے قابل ہوگی۔نئی ونڈ ٹربائن کو نہ صرف سمندر کے بیچوں بیچ کوئی مضبوط ستون گاڑ کر نصب کیا جاسکے گا، بلکہ ضرورت پڑنے پر یہ کسی تیرتے ہوئے وسیع پلیٹ فارم پر بھی لگائی جاسکے گی۔

    واضح رہے کہ چین اس وقت دنیا میں ہوا سے بجلی بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے جس نے 2020ء میں کورونا وبا کے باوجود ہوا سے بجلی کی پیداوار (وِنڈ انرجی پروڈکشن) میں 71.6 گیگاواٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 281 گیگاواٹ تک پہنچایا۔

  • جنوبی پنجاب میں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور:3 نابینا افراد کی  دنیا روشن ہو گئ

    جنوبی پنجاب میں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور:3 نابینا افراد کی دنیا روشن ہو گئ

    جنوبی پنجاب میں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور حکومت پنجاب کی ہدایت پر کارنیا ٹرانسپلانٹ کا نشتر ہسپتال میں آغاز۔3 نابینا افراد کے آنکھوں کے شفاف پردے کی کامیاب پیوندکاری کردی گئ۔10 سالہ مہرین،27 سالہ علیم،32 سالہ سلیم اختر کی دنیا روشن ہو گئ۔کمشنر جاوید اختر محمود کی مریضوں سے ملاقات، سہولیات بارے بات چیت، مبارکباد دی۔کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ کارنیا ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی۔

    کشمنر ملتان کا کہناتھا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی دونوں آنکھیں عطیہ کی تھیں۔وزیراعلی پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو کارنیا ٹرانسپلانٹ بارے خط لکھا گیا تھا۔احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال میں آنکھوں کے شعبے میں جدت لائ جارہی۔ڈاکٹر رانا الطاف کا کہنا تھا کہ پہوٹا کی اجازت کے بعد نشتر ہسپتال میں 3 مریضوں کی کارنیا پیوندکاری کی گئ۔

    پروفیسر ڈکٹر راشد قمر راؤ کی سربراہی میں 3 مریضوں کی کامیاب سرجری کی گئ۔وی سی نشتر رانا الطاف نے کہنا تھا کہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئ ہیں۔اس موقع پر آئی سرجن کا کہنا تھا کہ آنکھوں کا عطیہ کرنے سے بہت سارے اندھے لوگوں کو روشنی مل سکتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کہا پاکستان میں بعد از موت آنکھوں کے عطیات جانب لوگوں کا رجحان نہیں ہے۔

    کارنیا کی پاکستان میں عدم دستیابی سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔مخیر حضرات کے تعاون سے آنکھوں کا بینک قائم کیا جاسکتا ہے۔وفات پاجانے کے بعد انسانی آنکھیں 12 سے 24 گھنٹے تک زندہ رہتی ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلامعاوضہ سرجری کی جارہی ہے۔ابتک 130 مریض کارنیا ٹرانسپلانٹ بارے رجوع کر چکے ہیں۔آئ سرجن ڈاکٹر راشد راؤ کا کہنا تھا کہ ا ب تک 1000 ہزار سے زائد انکھ کے ریٹینا کی سرجری کی جاچکی ہے۔

  • صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ

    صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ

    راولپنڈی: صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ ،اطلاعات کے مطبق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں پاک فوج کی آُپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا، انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

     

     

    بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے اور ملکی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ سائبر سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، ملکی سلامتی کیلئے اس کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔

  • جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کی تفتیش میں پولیس نے دونوں خاندانوں کی صلح کے لئے جرگہ کرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا

    جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کی تفتیش میں پولیس نے دونوں خاندانوں کی صلح کے لئے جرگہ کرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا

    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں 4روز قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کی تفتیش میں پولیس نے دونوں خاندانوں کی صلح کے لئے جرگہ کرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔زرائع کے مطابق گرفتار شخص نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خاندان میں جرگہ کرایا تھاصلح کے جرگے کے بعد لڑکی کا والد اور اس کے بھائی اسد اور صدیق لڑکی کے گھرملنے آئے تھے ۔
    دونوں بھائیوں نے موقع دیکھتے ہی بہن اور بہنوئی کو قتل کیا۔فرار ہونے والے دونوں قاتل بھائیوں کی تلاش میں پولیس کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شوکت سے فرار قاتلوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔واقعہ کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں جاں بحق موسیٰ کے والدکی مدعیت میں درج کیاگیاہے۔مقدمہ میں مقتولہ روبی کا والد اوردو بھائی نامزد ہیں۔پسند کی شادی کرنے والے موسی اور روبی کے قتل واقعہ 4 روز قبل پیش آیاتھا۔