Baaghi TV

Author: +9251

  • مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ہیڈ کوچ 10 روز کے لیے قرنطینہ بھیج دیا گیا

    مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ہیڈ کوچ 10 روز کے لیے قرنطینہ بھیج دیا گیا

    جمیکا مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ہیڈ کوچ 10 روز کے لیے قرنطینہ بھیج دیا گیا :،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لہٰذا وہ آج قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق مصباح الحق اب دس روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے، جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔

    کیریبین میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی. ان ٹیسٹنگ کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

    ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

    پی سی بی کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ میزبان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق کو دس روزہ قرنطینہ کے لیے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا، جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔

  • انٹر کے کرونا متاثرہ امیدواروں کا امتحان

    انٹر کے کرونا متاثرہ امیدواروں کا امتحان

    کرونا وائرس سے متاثرہ انٹر کے طلبہ سے آج بورڈ آفس کے امتحانی مرکز میں امتحان لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خبر پر امتحانی بورڈ نے قدم اٹھاتے ہوئے کووِڈ متاثرہ امیدوارں سے آج بورڈ آفس کے امتحانی مرکز میں امتحان لیا گیا۔

    امتحان کے دوران ایس او پیز کے تحت امیدواروں کا خاص خیال رکھا گیا، انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے امتحانی مرکز کا معائنہ بھی کیا۔

    انٹر کے سالانہ امتحانات کے آغاز پر پہلے مرحلے میں کووِڈ مثبت کیس والے امیدوار امتحانات میں شر کت نہیں کر سکے تھے، جس کے بعد انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے جولائی میں سوال پر دوسرے مرحلے میں امتحانات میں شرکت کی اجازت کووِڈ نیگیٹو سرٹیفکیٹ سے مشروط کی تھی۔

    ایسے امیدواروں کے لیے آج انٹر بورڈ آفس میں ایس او پیز کے تحت سینٹر بنایا گیا تھا، جہاں ان سے انٹر کا امتحان لیا گیا۔

  • کراچی مواچھ گوٹھ دھماکا،دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر

    کراچی مواچھ گوٹھ دھماکا،دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر

    کراچی کے علاقے مواچھ موڑ دھماکے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں ملوث ‏دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر کر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے ان کے سر کی قیمت مقرر کر دی ‏گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری اورانعام سےمتعلق اشتہارات دیئےجائیں گے۔

    تفتیشی اداروں نے مواچھ موڑ کیس میں مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں۔ ویڈیو میں ‏گاڑی کو مختلف سڑکوں پرجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک سڑک پر شہزور گاڑی جیسے ہی آگے گئی تو زور دار دھماکا ہوا۔ گاڑی کے پیچھےموٹرسائیکل ‏پر3مبینہ دہشتگردوں کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ‏

    تفتیشی اداروں کی جانب سے کیس پر کام مزید تیز کردیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کو ‏آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے مواچھ گوٹھ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج ‏کیا ہے، مقدمہ معراج محمد خان کی مدعیت میں تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا ، مقدمے ‏میں دہشت گردی ، ایکسپلوزوایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    یاد رہے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملے میں دو بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے ‏تھے، ایس پی بلدیہ نے بتایا تھا کہ گاڑی میں بیس سے پچیس افراد سوار تھے.

    خواتین اوربچوں کی ‏تعداد زیادہ تھی، متاثرہ خاندان لانڈھی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی ہے جو کہ شادی کی تقریب ‏سےواپس آرہےتھے کہ بلدیہ مواچھ موڑپر موٹر سائیکل سوار نےکریکر پھینکا، واقعے کے بعد منی ‏ٹرک کےڈرائیورکوحراست میں لے لیا ہے۔

  • پنجاب پولیس 2 ہزار 2سو 57 دفتری کرسیوں کے ٹھیکہ کی رقم نہیں دے رہی:شہری ہائی کورٹ پہنچ گیا

    پنجاب پولیس 2 ہزار 2سو 57 دفتری کرسیوں کے ٹھیکہ کی رقم نہیں دے رہی:شہری ہائی کورٹ پہنچ گیا

    لاہور:پنجاب پولیس 2 ہزار 2سو 57 دفتری کرسیوں کے ٹھیکہ کی رقم نہیں دے رہی:شہری ہائی کورٹ پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب 2 ہزار 2سو 57 دفتری کرسیوں کے ٹھیکہ کی رقم کی عدم ادائیگی کا معاملہ حل ہونے کی بجائے بگڑگیا ہے اوراب یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے

    ذرائع کے مطابق مینوفیکچرنگ کمپنی ایشین فرینچر ورکس نے 2 کڑوڑ 23 لاکھ 19ہزار کی رقم وصولی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، ادھر عدالت نے فریقین کو نوٹس کرکے 30 اگست کو جواب طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نے ایشین فرینچر ورکس کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست میں آئی جی پنجاب ،چیف پرچیز آفیسر پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

    ہائی کورٹ میں‌دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2257 دفتر کی کرسیوں کا 22مئی 2019 کو ٹھیکہ دیا گیا ،درخواستگزارکا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں معاہدہ کے مطابق مال تیار کرکے کے دیے گیے ایڈریس پر پہنچایا ،چیف پر چیز آفیسرز کی جانب سے دیا گیا گارنٹی چیک بھی زاید معیاد ہوگیا،

    درخواستگزار نے عدالت کوبتایا کہ ڈیلیوری کے لیے زیر تعمیر عمارت کا ایڈریس دیا گیا مگر وہاں وصول کرنے والا کوئی نا تھا ،غلط ایڈریس دے کر معاہدہ کی تاخیر کا بحانہ بناکر کرسیوں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا جو غیر قانونی ہے،عدالت محکمہ پولیس پنجاب کو رقم کی ادائیگی کا حکم دے ،

  • سندھ میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر 309 ملازمتوں کی منظوری

    سندھ میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر 309 ملازمتوں کی منظوری

    سندھ میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر 309 ملازمتوں کی منظوری

    چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس۔

    سال 2019 سے اب تک فوتی کوٹے پر 6522 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں محکمہ صحت میں 50، روینیو میں 12 اور محکمہ بلدیات میں 29 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    اجلاس میں اسکول ایجوکیشن میں 129، ورکس سروسز میں 10 اور محکمہ ایکسائیز میں 3 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں محکمہ خوراک میں 7، کالج ایجوکیشن میں 6، پاپولیشن میں 6، کوآپریٹو میں 3 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر کو ڈی آر سی اجلاس بلانے کی ہدایت

    کمیٹی نے جو کیس پہلے منظور کئے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں.

  • نوازشریف کانواسہ،مریم نوازکابیٹاجنید صفدربہترین گلوکار  :نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی شاندارویڈیو وائرل

    نوازشریف کانواسہ،مریم نوازکابیٹاجنید صفدربہترین گلوکار :نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی شاندارویڈیو وائرل

    لند ن :نوازشریف کانواسہ،مریم نوازکابیٹاجنید صفدربہترین گلوکار،نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی شاندارویڈیو وائرل ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق جنید جنید صفد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے نکا ح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں جبکہ جنید کی گلوکار ی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدرایک پروفیشنل گلوکار کی طرح بڑے ردھم سے گانا گاتے ہیں اوران کےساتھ خواتین اورکچھ نوجوان اس گانے کے ردھم کوبہتر سے بہتر کرنے کے لیے تالیاں بجاتے ہیں ،

     

    جبکہ مذہبی حلقوں نے سخت پریشانی کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ شریف فیملی میں یہ گلوکاری کے شوق نے شرافت کے سارے پردے چاک کردیئے ہیں اگریہ حال ان کے بچوں کا دیارغیر میں ہے توپھران کوان کے حال پرہی چھوڑ دیا جائے

  • ڈاک، سندیسا، پوسٹ ،تحریر:محمد عتیق گورائیہ

    ڈاک، سندیسا، پوسٹ ،تحریر:محمد عتیق گورائیہ

    ماضی میں ہم نے ایک گانا سنا تھا جو جاوید اختر نے لکھا تھا جس کے الفاظ تھے
    ؎ سندیسے آتے ہیں ہمیں تڑپاتے ہیں
    جوچٹھی آتی ہے، وہ پوچھے جاتی ہے
    سندیسا اصل میں سنسکرت کے لفظ سندیش سے ہے جو کہ پراکرت میں آکر سندیس ہوگیااور اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اس سے مرادپیغام، خبر اور اطلاع ہے۔چٹھی جو کہ سنسکرت زبان کے”چتر”اور”اکا“ سے ماخوذ ہے۔چٹ،پرچی،خط، مراسلہ،رقعہ،پتر،مکتوب،سندکارگزاری،اجازت نامہ، پاس، پرمٹ اور لیبل جیسے الفاظ چٹھی کے مترادف سمجھے جاتے ہیں۔کسی دور میں جب کسی کے گھر چٹھی آتی تھی تو غمی اور خوشی کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملتے تھے اور جب تک وہ چٹھی پڑھا ئی نہیں جاتی تھی سکون نصیب نہیں ہوتا تھا۔ ایسے میں اکثر وبیشتر چٹھی رساں ہی چٹھی کو پڑھنے کا فریضہ سرانجام بھی دیا کرتا تھا کہ اس دور میں پورے گاؤں میں یا تو امام مسجد پڑھ سکتا تھا یا پھر اسکول کا استاد۔چٹھی سے ہی چٹھی بہی لفظ بنا جس سے مراد خطوط کی آمد وروانگی درج کرنے والا رجسٹر ہوتا ہے، چٹھی چپاتی یا پتر بھی ہے جس سے مرادلکھت پڑھت ہوتا ہے،چٹھی سند بھی لفظ تھا جس سے مرادصداقت نامہ یا انگریزی لفظ سرٹیفیکیٹ ہے اور چٹھی کا کھیل بھی ہے جس کا مطلب قرعہ اندازی اور لاٹری سمجھ لیجیے۔ایک کہاوت بھی ذہن کے کسی گوشے میں موجود ہے ”چٹھی نہ پروانہ مار کھائیں ملک بیگانہ (حکومت کی بدانتظامی سے بدمعاش خواہ مخواہ لوگوں کو لوٹتے پھرتے ہیں)۔اس کہاوت کو اپنی حکومت پر نہ رکھ چھوڑئیے گا کیوں کہ اپنا ملک تو سفید ہاتھی ہے جس کو ماسواے معدودے لوگوں کے اکثرنے شروعات سے ہی لوٹنا شروع کردیا تھا اور لوٹ بھی وہی رہے ہیں جنھوں نے قوانین پر عمل درآمد کروانا تھا۔چھوٹے موٹے راہ زن تو اپنی راہ ہی کھوٹی کررہے ہیں کیوں کہ چند پیسوں کی خاطر وہ دنیا کے بھی مجرم بن رہے ہیں اورآخرت کے بھی۔ملکی خزانے لوٹنے والے تو عیش وعشرت سے زندگی گزار رہے ہیں اور ہزاروں لوٹنے والا پولیس کے ہاتھوں سرراہ مبینہ مقابلے میں مارا جارہا ہے۔ملکی خزانوں کو لوٹنے والوں کا معاملہ روزآخرت پر رکھتے ہیں۔آپ اظہر نیر کا شعر ملاحظہ کیجیے
    ؎تھی اس کی بند مٹھی میں چٹھی دبی ہوئی
    جو شخص تھا ٹرین کے نیچے کٹا ہوا
    ڈاک خانہ ہماری زبان میں اس طرح سے آیا ہے کہ آج بھی اسے سنا، پڑھا اور سمجھا جاسکتا ہے اگرچہ اس کے متبادل پوسٹ آفس لفظ زیادہ مستعمل ہے۔لفظ ”ڈاک“ پراکرت کے لفظ ”ڈک“ سے نکلا ہے جس کے مترادف الفاظ سلسلہ،برید،تسلسل،تواتر،پوسٹ،چوکی اور متلی وغیرہ ہیں۔ڈاک کا مطلب خط وغیرہ موصول اور روانہ کرنے کا نظام ہے۔چٹھیوں کے تھیلے کو بھی ڈاک کہا جاتا ہے۔جابجا سواری کا نظام مراد گھوڑوں یا پالکی کی چوکی جو سڑک پر مسافروں وغیرہ کولے جانے کے لیے کی جاے۔ویسے لفظ ڈاک سے مراد بندرگاہ کا ایک حصہ بھی ہے جہاں جہاز آکر ٹھہرتے ہیں۔
    ؎کیا لکھوں حال تباہ اپنا کہ سودا وہ جو لوگ
    چاہتے تھے یہ دن ان کے یاں سے واں تک ڈاک ہے
    ڈاک سے بواپسی ڈاک بھی بنایا گیا جس سے مراد خط ملتے ہی یاپہلی ڈاک سے ہے۔ محکمہ ڈاک، محصول ڈاک،ڈاک ایڈیشن،،ڈاک بجلی(ٹیلی گراف)،ڈاک بہنگی، ڈاک پالکی، ڈاک پرچی اور ڈاک چوکی وغیرہ جیسے الفاظ اسی ڈاک سے جوڑ کر بناے گئے ہیں۔ پراکرت کے اسی لفظ ڈاک کے ساتھ فارسی کا خانہ لگاکر ڈاک خانہ بنایاگیا جو کہ یہاں پر ظرفیت کا معنی دیتا ہے جیسے باورچی خانہ، شراب خانہ ویسے ایک لفظ ڈاک گھر بھی موجود ہے جوکہ پراکرت کے دو لفظوں ”ڈاک“ اور ”گھر“ کو ملا کربنایا گیا ہے۔شیخ محمد عبداللہ کی سوانح عمری ”آتش چنار“کے صفحہ نمبر 391پر لکھا ہوا ہے ”پاکستان کے قیام پر سری نگر کے ڈاک خانہ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا“۔اب آئیے لفظ پوسٹ آفس کی طرف جو کہ دو لفظوں پوسٹ اورآفس سے مل کر بنا ہے۔لفظ Post کا مطلب کھمبا، ستون،کھونٹا،عہدہ، اسامی،تقرراورڈاک کا نظام وغیرہ ہے۔پوسٹ آفس کو عربی میں مکتب البرید،ترکی میں Postane اور فارسی میں ادارہ پست کہتے ہیں۔میری معلومات کے مطابق پوسٹ آفس کا لفظ پہلی بار اردو میں معرکہ چکبست و شرر میں ملتا ہے۔اسی سے پھر ڈاکیا پوسٹ مین بن گیا۔ لفظ پوسٹ لاطینی زبان میں بطور سابقہ اور بہ معنی پیچھے یا مابعد کے بھی مستعمل ہے جیسے پوسٹ گریجوایٹ اور اب اگر پوسٹ مارٹم پر غور کیا جاے تو معلوم ہوگا کہ مرنے کے بعد نعش کے طبی معائنہ یا تجزیہ کرنے کو پوسٹ مارٹم کہتے ہیں۔مارٹم بھی لاطینی زبان سے ہی انگریزی میں آیاہے۔پوسٹ باکس،پوسٹ بواے،پوسٹ بیگ،پوسٹ پارسل،پوسٹ کارڈ اورپوسٹ ماسٹرجیسی ان گنت اصطلاحات اب ہمارے ہاں موجود ہیں۔اردو زبان کی یہی خوبی ہے جو اسے بین الاقوامی زبانوں کے درمیان لاکھڑا کرتی ہے کہ یہ زبان مختلف زبانوں کے لفظوں کو اس قدر خوب صورتی سے اپنے اندر سموتی ہے کہ وہ لفظ اس کا حصہ بن کر رہ جاتا ہے۔

  • سگریٹ نوشی کے مضر اثرات ،تحریر: فروا نذیر

    سگریٹ نوشی ایک ایسا زہر ہے جو آہستہ آہستہ آپ کو ختم کرسکتا ہےاور اس کا رجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے
    سگریٹ نوشی کا دن بدن زیادہ اثر ہماری نوجوان نسل پر ہو رہا ہے
    سگریٹ نوشی ایک ایسا نشہ ہے اگر کوئی ایک بار استعمال کرلیں تو اس کیلیے چھوڑنا محال ہوجاتا ہے
    جسکی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں
    ہماری نوجوان نسل کو پاکستان کیلیے کام کرکے اگے لے کرجانا چاہیے لیکن یہ سگریٹ نوشی انسان کو تباہ و برباد کردیتی ہے
    زیادہ تر ہماری نوجوان نسل جو کہ تعلیمی ادارے کا حصہ ہے ان کو سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے خاص طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس کو فیشن کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں

    سگریٹ نوشی کے مضر اثرات بہت زیادہ ہیں:
    جس طرح تمباکو نوشی منہ، گلا، خوراک کی نالی کا کینسر، معدہ کا کینسر، جگر کا کینسر، مثانہ کا کینسر، لبلبہ اور گردے کے کینسرکا باعث بھی بن سکتی ہے۔ اس کی تمام اقسام بشمول سگریٹ، پائپ، سگار، حقہ، شیشہ اور تمباکو کو کھانے والا استعمال جیسا کہ پان، چھالیہ، وغیرہ اور تمباکو سونگھنا خطرناک ہوتی ہیں

    اللہ پاک نے ہر انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اللہ نے ہم سب کو علم و شعور دیا ہے تاکہ ہم سب صیحیح اور غلط کی پہچان کر سکیں لیکن لوگ غلط راستے کو چنتے ہیں
    ہماری تعلیمات ہمارا اسلام یہ نہیں سیکھاتا
    اسلام میں نشے کے بارے میں سختی سے منع ہے
    میں یہ نہیں کہوں گی کہ سب ہی کرتے ہیں دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو نہیں کرتے لیکن جو لوگ کرتے ہیں ان کیلیے یہ کینسر کا باعث بن سکتا ہے اور زندگی میں بے سکونی پیدا ہوتی ہے

    اللہ پاک نے انسان کو دنیا میں بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں لیکن انسان پھر بھی ایسی چیزوں کی طرف جائے جو اسلام میں منع ہے تو وہ اللہ کے حکم کو نہیں مان رہا
    کیا اچھی چیزوں اور نعمتوں کی کمی ہے کیا اللہ نے دنیا میں کر طرح کا پھل دیا ہے نعمت دی ہے تاکہ کسی کے دل میں حسرت باقی نہ رہے
    لیکن پھر بھی یہ انسان کی بد قسمتی ہے جو وہ اللہ کے حکم کی اطاعت نہیں کرتا

    میرا اس ٹاپک پر آرٹیکل لکھنے کا مقصد یہ ہے اگر انسان اس برائی کی طرف جانے لگے تو رک جائے
    ویسے تو اس حقیقت کو سب ہی لوگ جانتے ہیں لیکن انجان بنتے ہیں
    حالانکہ سگریٹ کے پیکٹ کے اوپر لکھا ہوتا ہے
    "٬٫سگریٹ نوشی صحت کیلئے مضر ہے٫٬”

    پہلے تو میں حکومت سے اس بارے میں کہنا چاہوں گی کہ جس پر مضرصحت لکھا بھی ہوا ہے تو پاکستان میں لانے کا کیا فائدہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا کیا فائدہ جس سے انسان کا سکون برباد ہو۔

    میری ان سب لوگوں سے التماس ہے جو اسکا استعمال کرتے ہیں وہ اپنی زندگی کا سوچیں جو اللہ کی دی ہوئی نعمت ہے اور اسکو چھوڑ دیں

    اور جو اسکا استعمال نہیں کرتے وہ بہت فائدے میں ہیں

    اللہ پاک ہم سب کو صیحیح اور غلط میں فرق کرنے کی صلاحیت عطا فرمائے
    آمین ثمہ آمین

  • کپتان کے تین سال _ بے مثال .تحریر : فضیلت اجالہ

    کپتان کے تین سال _ بے مثال .تحریر : فضیلت اجالہ

    شیروانی کا بٹن نہیں دیں گے ،وزیر اعظم بننے کا خواب ،خواب ہی رہے گا،
    عمران خان کو سیاست نہیں آتی الیکشن کیسے جیتے گا اپوزیشن کی اس طرح کی لاتعداد خواہشات پر پانی پھیرتے ہوئے اور ان کے مزموم مقاصد کو مٹی میں ملاتے ہوئے اگست 2018 میں عمران خان نے پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا
    اور اپوزیشن کی بے حد مخالفت ،یہ حکومت نہیں چلے گی ،دو سالوں میں حکومت ختم،جنوری میں حکومت گرائیں گے ، مارچ میں حکومت توڑ دیں گے ،تحریک عدم اعتماد لائیں گے جیسے کھوکھلے نعروں کے دباؤ میں نا آتے ہوئے عزم و ہمت سے ریاست مدینہ کے ہم آہنگ نئے پاکستان کی تکمیل کا سفر جاری و ساری رکھا ہوا ہے
    دور اقتدار کے تین برسوں میں تحریک انصاف نے کون کون سی کامیابیاں سمیٹی ان کی ایک جھلک پیش خدمت ہے

    پاکستان تحریک انصاف کی سب سے بڑی کامیابی کامیاب خارجہ پالیسی ہے جس میں سب سے اہم مسئلہ کشمیر کی بہترین سفارت کاری ہے ۔یہ عمران خان کی کوششوں کا اثر تھا کہ پہلی دفعہ مغربی دنیا نے بھارتی مظالم پر لکھا ،یہ میرے قائد عمران خان کا ہی حوصلہ اور جراءت تھی کہ انہوں نے مودی کے ہٹلر پن اور آر ایس ایس کے نازی پن کو دنیا میں اجاگر کیا ۔

    کشمیر کے بعد افغانستان معاملہ بھی عمران خان کی دور اندیشی اور باکمال ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔عمران خان کی کہی بات کہ افغانستان میں سب سے بڑا لوزر بھارت ہے بلکل درست ثابت ہوئی ۔پاکستان نے افغانستان اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے افغانستان کو لےکر پاکستان میں ہونے والی خانہ جنگی کے مسلے کو انتہائی بہترین انداز میں حل کیا۔

    تحریک انصاف نے خارجی تعلقات میں ایک نئے دور کی بنیاد رکھی ۔ وہ ملک جس کے حکمران ہمیشہ ” جیسے آپ کا حکم” کہنے کے عادی تھے اسکا حکمران امریکہ جیسے ملک کو "”Absolutely not”” کہہ کر دنیا کو بتاتا ہے کہ پاکستان ایک آزد ملک ہے اور اب دنیا کو اس نئے خود مختار پاکستان کی عادت ڈالنی ہوگی

    تحریک انصاف حکومت میں پاکستان نے پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا اور اس میں کامیاب بھی ہوا۔یہ عمران خان کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ انتہائی دباؤ کے باوجود انہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور دنیا کو بتایا کہ ہر مظلوم مسلمان کے چاہے وہ کشمیری ہو ،فلسطین ہو یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو پاکستان اس کے حق کیلیے کھڑا ہوگا ۔

    ماضی کے حکمرانوں نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات ہمیشہ زاتی مفادات کیلیے رکھے عمران خان وہ واحد حکمران ہے جس نے اپنے لیے کوئ فائدہ کوئی چور راستے کا تقاضہ نہیں کیا بلکہ دیار غیر میں پھنسے مظلوم پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور سلیکٹڈ حکمران کہنے والے بغضیوں کو بتایا کہ عمران خان اپنے زاتی مفادت کی نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی فلاح و بقا کی جنگ لڑ رہا ہے

    پاکستان تحریک انصاف نے روس اور چائنہ کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کیا۔
    عمران خا ن کی ماحول دوست سرگرمیوں کو اقوام عالم نے سراہا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو عالمی ماحولیاتی دن کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا۔

    خارجہ کے بعد اگر اندرونی معاملات کو دیکھیں تو ان تین سالوں میں سب سے پہلہ مسلہ covid-19 ہے جس نے بڑے بڑے ترقی یافتہ مما لک سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ۔ لیکن خدائی نصرت کے بعد یہ عمران خان کی فہم و فراست کی دلیل ہے کہ جب پوری دنیا گھروں میں محصور تھی تحریک انصاف نے سمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا جس کو عالمی سطح پر سراہا گیا ، اور آج الحمدللہ پاکستان اپنی ویکسین بنا رہا ہے ۔
    جو بھارت کو پاکستان سے بہتر قرار دیتے ہیں ان ضمیر فروشوں کو آئینہ دکھاتی چلوں کہ کورونا کے لحاظ سے 50 بدترین ممالک کی فہرست میں بھارت تیسرے نمبر پہ جبکہ پاکستان کرونا پر بہترین انداز میں قابو پانے والے ممالک کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہے

    وزیر اعظم عمران خان ناموس رسالت کے محافظ بن کر ابھرے اور مغربی ایوانوں میں لاالہ اللہ کی دھاڑ پہلی دفعہ سنی گئی ،
    تحرک انصاف کے تین سالوں میں وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر اسلام فوبیا کے خلاف جنگ لڑی اور دنیا کو بھارت کے سفاک چہرے سے روشناس کروایا

    ماضی کی حکومتوں اور اداروں کے درمیان ہمیشہ ایک تناؤ کی کیفیت رہی پہلی مرتبہ پاکستان حکومت اور ادارے ایک صف میں کھڑےہیں جو ملک دشمن عناصر کیلیے خاصی پریشان کن صورتحال ہے

    تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت میں نیب نے پانچ سو ارب روپے کی ریکوری کی جو کہ ماضی کی حکومتوں کے اٹھارہ سالہ دور حکومت میں کی گئ 290 ارب کی ریکوری سے دوگنا ہے
    معیشت میں استحکام ایک بڑی کامیابی ہے ،آٹے ،چینی پیٹرول مافیا کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے ان تمام بحرانوں پر قابو پایا گیا جو ماضی کی حکومتوں نے کبھی نہیں کیا۔

    بیس ارب ڈالر اکاؤنٹ خسارے کے ساتھ شروع ہونے والی حکومت اس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 25 ارب ڈالر کے ریکارڈ سر پلس پر لیکر گئ
    وزیرا اعظم احساس پروگرام کا آغاز غریب اور مزدور طبقے کیلیے عمران خان کے احساس و فکر کی علامت ہے
    علاج غریب کی پہنچ میں ‘ کے تحت تحریک انصاف حکومت نے تمام صوبوں میں مفت علاج کی فراہمی کیلیے صحت کارڈ کا اجراء کیا
    کامیاب جوان پروگرام کے انعقاد سے تحریک انصاف نے نوجوانوں میں عزم و ہمت کو استحکام بخشا اور نوجوان صلاحیت کو اگے بڑھنے کا موقع دیا
    عمران خان حکومت کے تین سالوں میں کورونا کے باوجود
    ٹیکسٹائیل شعبے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ، آٹو موبائل، کنسٹرکشن انڈسٹری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی نمایاں ترقی نظر آئی

    تحریک انصاف کے تین سال کسانوں اور زراعت کیلیے ہر لحاظ سے انتہائی مفید رہے ،زراعت کے شعبے کو ترقی دی گئی اور کسان کارڈ کے اجرا سے چھوٹے کسانوں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئے ۔
    تحریک انصاف نے عورتوں اور اقلیتوں کو مساوی اور آزادانہ حقوق دیے ۔
    پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ تحریک انصاف حکومت نے خواجہ سراؤں کے حقوق کیلیے عملی طور پر کام کیا اور ان کیلیے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
    پناہ گاہوں کا قیام تحریک انصاف کا لازوال قدم ہے جس نے لاکھوں بے گھروں کو رہنے کیلیے چھت مہیا کی
    کوئی بھوکا نا سوئے پروگرام کے تحت ملک گیر لنگر خانوں کا قیام اور موبائل لنگر خانے وزیرا اعظم عمران کے ریاست مدینہ کی تکمیل کے نظریہ کی جانب اہم پیش رفت ہے

    تحریک انصاف نے ان تین سالوں میں سستا گھر سکیم کے تحت ہزاروں بے گھروں کو اپنا گھر بنانے میں معاونت فراہم کی۔
    گزشتہ تین سالوں میں تحریک انصاف حکومت نے تعلیمی اصلاحات پر بھی کام کیا جہاں ای لائبریریز کا قیام تعمیر و ترقی کی جانب پیش رفت ثابت ہوئ وہیں یکساں نصاب تعلیم کے نفاز نے بہت سے طالب علموں کو احساس کمتری سے نجات دلا کر وزیر اعظم کے دو نہیں ایک پاکستان کے نظریہ کو تقویت بخشی
    ان تین سالوں میں جہاں تحریک انصاف نے بے شمار کامیابیاں سمیٹی وہیں روزگار کے مواقع بڑھنے کے باوجود مہنگائ کے عفریت نے عوام کو اپنی لپیٹ میں رکھا ۔امید ہے آنے والے دو سالوں میں عمران خان اس پر قابو پانے میں کامیاب ہونگے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں گے
    انشاء اللہ تعالی آنے والے دو سال پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی جبکہ اپوزیشن کی بد حالی کے سال ثابت ہونگے ۔اللہ اور عوام کا سلیکٹ کردہ یہ وزیر اعظم نا صرف یہ حکومتی مدت پوری کرے گا بلکہ اگلے پانچ سالوں کیلیے بھی منتخب ہوگا ۔انشاءاللہ ۔
    @_Ujala_R

  • افغانستان کی بدلتی ہوئی  صورتحال :شاہ محمود قریشی اہم مشن پرتاجکستان سے ازبکستان پہنچ گئے

    افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال :شاہ محمود قریشی اہم مشن پرتاجکستان سے ازبکستان پہنچ گئے

    تاشقند :شاہ محمود قریشی اہم مشن پرتاجکستان سے ازبکستان پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں ازبکستان پہنچ گئے، اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تاجکستان بھی گئے تھے جہاں اہم مشاورت ہوئی

    تاشقند بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ فرقت صدیکوف، ازبکستان میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد گیلانی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

    ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ خیال کیا ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر خارجہ ازبکستان کے مابین ملاقات ہوچکی ہے

     

    اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر ہیں ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا

    شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ کے اس دورے کو بروقت اور خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا

    وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر متفقہ اور مربوط لائحہ عمل اپنانے کی عملی کوششوں کا حصہ ہے